عمل اليوم والليلة · کتاب ‹ نَوْعٌ آخَرُ · حديث 73
72 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ سُمَيٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ [ص:68]: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ حِينَ يُصْبِحُ، كُتِبَ لَهُ بِهَا مِائَةُ حَسَنَةٍ، وَمُحِيَ عَنْهُ بِهَا مِائَةُ سَيِّئَةٍ، وَكَانَتْ لَهُ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ، وَحُفِظَ بِهَا يَوْمَهُ، وَمَنْ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ حِينَ يُمْسِي، كَانَ لَهُ مِثْلُ ذَلِكَ "
عبداللہ بن عمر ؓ عثمان بن عفانؓ سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہﷺ سے آیت ’’ لَہ مَقَا لِیْدالسمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ‘‘ ( آسمان اور زمیں کے خزانے یا کنجیاں اسی اللہ کے پاس ہیں) کی تفسیر پوچھی تو آپﷺ نے فرماہا تم سے پہلے اور کسی نے مجھ سے یہ سوال نہیں کیا اور تفسیر یہ ہے ، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ ہی سب سے بڑا ہے ، اللہ ہی کے لیے تسبیح اور تمام تعریفیں ہیں اللہ ہی بخشش کرنے والا ہے سب طاقت و قوت اور قدرت اللہ ہی کی طرف سے ہے وہ ہمیشہ سے ہے۔ اور ہمیشہ رہنے والا ہے وہ ظاہر ہے اور باطن ہے، اسی کے ہاتھ میں تمام بھلائیاں ہیں وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ جو ان کلمات کو صبح دس بار پڑھے گا تو اسے چھ قسم کی نعمتوں سے نوازا جائے گا۔۱۔ شیطان اور اسکے ساتھیوں سے محفوظ ہوگا۔ ۲۔ ایک قنطار (احد پہاڑ کے برابر) اجر و ثواب دیا جائے گا۔ ۳۔ جنت میں اسکا درجہ بلند کیا جائے گا۔ ۴۔ حورین سے اسکی شادی ہوگی۔ ۵۔ اس کے جنازے میں فرشتے شریک ہو نگے۔ ۶۔ اسے تورات، انجیل، زبور اور قرآن پڑھنے کا ثواب ملے گا، اے عثمان ؓ اسکے ساتھ ساتھ مقبول حج وغیرہ کا ثواب ملے گا اور اگر اس دن مر گیا تو شہیدوں کی جماعت میں اسکا شمار ہوگا۔
أَبَا هُرَيْرَةَ ← أبي صَالح أَنه ← سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، ← عَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِیْدِ بْنِ اَبِیْ ھنْدٍ ← مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ
Amal Al Yoom w Al Lail · Book › another type · Hadith 73
