شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 3 باب العمرى ) · حديث 5735
ثنا أبو عمر الحوضي قال ثنا همام قال ثنا قتادة قال قال سليمان بن هشام ما تقول في العمرى فقلت له حدثني النضر بن أنس عن بشير بن نهيك عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال العمرى جائزة قال الزهري إنها لا تكون عمرى حتى تجعل له ولعقبه فقال لعطاء بن أبي رباح ما تقول فقال حدثني جابر بن عبد الله أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال العمرى ميراث فهذا عطاء وقتادة جميعا قد جعلاها جائزة للمعمر موروثة عنه ولم ينكر ذلك عليهما الزهري وإنما قال لا يكون عمرى يكون هذا حكمها حتى تجعل للمعمر ولعقبه فتكون كماله وتكون موروثة عنه كما يورث سائر أمواله عنه وإن كان من يرثها عنه فيهم خلاف عقبه على ما حدثه أبو سلمة وسنذكر ذلك في موضعه من هذا الباب إن شاء الله تعالى ومما يدل أيضا على صحة ما ذكرنا
قتادہ کہنے لگے مجھ سے سلیمان بن ہشام نے دریافت کیا کہ عمریٰ کے متعلق کیا کہتے ہو ؟ میں نے کہا بشیر بن نہیک نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ عمریٰ انعام ہے ۔ زہری کہتے ہیں یہ عمریٰ بنتا ہی اس وقت ہے جبکہ اس کو اس کے اور اس کے پیچھے والے لوگوں کے لیے مقرر کر دیا جائے انہوں نےعطاء بن ابی رباح سے کہا عمریٰ کے متعلق تم کیا کہتے ہو ؟ ؟ تو انہوں نے فرمایا مجھے جابر رضی اللہ عنہ نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت نقل کی ہے کہ عمریٰ میراث ہے یہ عطاء اور قتادہ ہیں ان دونوں نے اس کو انعام اور میراث قرار دیا قاور زہری نے ذراانکار نہیں کیا بلکہ انہوں نے یہ کہا عمریٰ جس کا یہ حکم ہے وہ منعقد ہی تب ہو گا جبکہ وہ ورثاء غیر اولاد ہوں جیا کہ ابو سلمہ نےبیان کیا ہم عنقریب یہ بات اسی باب میں اپنے مقام پر درج کریں گے ان شاء اللہ
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، ← النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، ← سليمان بن هشام ما تقول في العمرى فقلت له ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ،
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5735
