Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 623

609 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا عبد الله بن بكر قال ثنا حميد عن أنس قال قدم ناس من عرينة على رسول الله صلى الله عليه و سلم بالمدينة فاجتووها فقال لو خرجتم إلى ذود لنا فشربتم من ألبانها قال وذكر قتادة أنه قد حفظ عنه أبوالها

حمید نے انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ عرینہ کے کچھ لوگ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ آئے ان کو وہاں کی آب و ہوا موافق نہ آئی ۔ آپ نے فرمایا فلاں جگہ ہمارے اونٹ ہیں ( تم وہاں چلے جاؤ) اور ان کے دودھ کو استعمال کر و قتادہ کہتے ہیں میں نے اپنے استاذ سے ابوال کا لفظ یاد کیا ہے ۔

أَنَسٍ، ← حُمَيْدٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 623

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 624

610 - حدثنا عبد الله بن محمد بن خشيش قال ثنا عبد الله بن مسلمة بن قعنب قال ثنا حماد بن سلمة عن ثابت وقتادة وحميد عن أنس عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله وقال من ألبانها وأبوالها فذهب قوم إلى أن بول ما يؤكل لحمه طاهر وأن حكم ذلك كحكم لحمه وممن ذهب إلى ذلك محمد بن الحسن وقالوا لما جعل ذلك رسول الله صلى الله عليه و سلم دواء لما بهم ثبت أنه حلال لأنه لو كان حراما لم يداوهم به لأنه داء ليس بشفاء كما قال في حديث علقمة بن وائل بن حجر

ثابت و قتادہ وحمید نے انس رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے اور من البانھا و ابوالھا کے دونوں لفظ لائے ہیں ۔ بعض علماء کا یہ مذہب ہے کہ جن جانوروں کا گوشت کھایا جا تا ہے ان کا پیشاب پاک ہے اور اس کا حکم ان کے گوشت والا ہے یہ امام محمد بن الحسن کا قول ہے ۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انکی دوائی کے طور پر اس کو تجویز فرمایا تو اس سے اس کا حلال ہونا ثابت ہو گیا کیونکہ اگر یہ حرام ہوت تو آپ ان کے علاج کے لیے تجویز نہ فرماتے کیونکہ حرام تو بیماری ہے ، شفاء نہیں ۔ ضیسے علقمہ بن وائل کی روایت میں صارف وارد ہے ۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، وَقَتَادَةَ، وَحُمَيْدٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ← عبد الله بن محمد بن خشيش

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 624

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 625

611 - حدثنا ربيع المؤذن قال ثنا يحيى بن حسان قال حدثنا حماد بن سلمة ح

یحییٰ بن حسان نے کہا کہ حماد بن سلمہ نے اسی طرح روایت نقل کی ہے ۔

حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ ← ربيع المؤذن

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 625

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 626

وحدثنا بن أبي داود قال ثنا أبو الوليد قال ثنا حماد بن سلمة عن سماك بن حرب عن علقمة بن وائل عن طارق بن سويد الحضرمي قال قلت يا رسول الله إن بأرضنا أعنابا نعتصرها فنشرب منها قال لا فراجعته فقال لا فقلت يا رسول الله إنا نستشفي بها المريض قال ذاك داء وليس بشفاء وكما قال عبد الله بن مسعود وغيره من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم

علقمہ بن وائل نے بیان کیا کہ حضرت طارق بن سوید الحضرمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری سر زمین میں انگور ہوتے ہیں ہم ان کو نچوڑتے ہیں کیا ہم اس سے پی لیا کریں فرمایا نہیں میں نے دوبارہ سوال کیا تو آ پ نے فرمایا نہیں میں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم اسے مریضوں کو پلاتے ہیں تاکہ بیماری درست ہو آپ نے فرمایا وہ تو بیماری ہے شفاء نہیں ۔ جیسا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور دیگر اصحاب رسول کی روایات میں وارد ہے ۔

قُلْتُ ← طَارِقِ بْنِ سُوَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ، ← عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أَبُو الْوَلِيدِ، ← وحدثنا بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 626

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 627

612 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا وهب قال ثنا شعبة عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص قال قال عبد الله ما كان الله ليجعل في رجس أو فيما حرم شفاء

ابو الا حوص نے کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے پلید یا حرام میں شفاء نہیں رکھی ۔

عبد الله ما كان الله ليجعل في رجس أو فيما حرم شفاء ← أَبِي الْأَحْوَصِ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← شُعْبَةُ، ← وَھْبٍ ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 627

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 628

613 - حدثنا حسين بن نصر قال ثنا أبو نعيم قال ثنا سفيان عن عاصم عن أبي وائل قال اشتكى رجل منا فنعت له السكر فأتينا عبد الله فسألناه فقال إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم

عاصم نے بیان کیا کہ حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی ہم میں بیمار ہو گیا اسے نشے کی خبر دی گئی ( اس سے صحت ہو جائے گی) تو ہم عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے حرام چیزوں میں تمہاری شفاء نہیں رکھی ۔

إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم ← اشتكى رجل منا فنعت له السكر فأتينا عبد الله فسألناه ← أَبِي وَائِلٍ ← عَاصِمٍ، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← حسين بن نصر

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 628

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 629

614 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا أبو عاصم عن عثمان بن الأسود عن عطاء قال قالت عائشة رضي الله عنها اللهم لا تشف من استشفى بالخمر قالوا فلما ثبت بهذه الآثار أن الشفاء لا يكون فيما حرم على العباد ثبت بالأثر الأول الذي جعل النبي صلى الله عليه و سلم بول الإبل فيه دواء أنه طاهر غير حرام وقد روي عن رسول الله صلى الله عليه و سلم في ذلك أيضا ما

عطاء کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے دعا کی : الھم لاتشفٰ من استشقیٰ الخمر۔ اے اللہصلی اللہ علیہ وسلم جو شراب سے شفاء حاصل کر لے اس کو شفاء نہ دے ۔ جب ان آثار سے یہ ثابت ہو گیا کہ جو چیز بندوں پر حرام کی گئی اس میں شفاء نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں کے پیشاب کو دوائی کے لیے تجویز فرمایا جیسا کہ پہلی روایت میں وارد ہے ، پس ثابت ہوا کہ یہ طاہر ہے ۔ حرام نہیں اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں اور بھی روایات مروی ہیں ۔

عائشة اللهم لا تشف من استشفى ← عَطَاءٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ الْأَسْوَدِ، ← أَبُو عَاصِمٍ ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 629

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 630

615 - حدثنا الربيع بن سليمان المؤذن قال ثنا أسد قال ثنا بن لهيعة قال ثنا بن هبيرة عن حنش بن عبد الله عن بن عباس رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم إن في أبوال الإبل وألبانها شفاء لذربة بطونهم قالوا ففي ذلك تثبيت ما وصفنا أيضا وخالفهم في ذلك آخرون فقالوا أبوال الإبل نجسة وحكمها حكم دمائها لا حكم ألبانها ولحومها وقالوا أما ما رويتموه في حديث العرنيين فذلك إنما كان للضرورة فليس في ذلك دليل أنه مباح في غير الضرورة لأنا قد رأينا أشياء أبيحت في الضرورات ولم تبح في غير الضرورات ورويت فيها الآثار عن رسول الله صلى الله عليه و سلم

حنش بن عبداللہ نے کہا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اونٹوں کے ابوال اور البان میں پیٹ کی خرابی کا علاج ہے علماء فرماتے ہیں یہ حدیث اس بات کو ثابت کر رہی ہے جو ہم نے بیان کی مگر دوسرے علماء نے ان سے اختلاف کرتے ہئوے کہا کہ اونٹوں کا پیشاب پلید ہے اور ان کا حکم وہی ہے جو ان کے خون کا حکم ہے نہ کہ گوشت کا ۔ رہی وہ حدیث عرنیین جو تم نے ذکر کی تو وہ ایک ضرورت تھی بلا ضرورت وہ اس کے مباح ہونے کی دلیل نہیں بن سکتی کیونکہ ہم بہت سے چیزیں ایسی پاتے ہیں جن کو ضرورت کے موقعہ پر مباح کیا گیا مگر بلا ضرورت مباح نہیں ہیں اور اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایات موجود ہیں ۔

بْنِ عَبَّاسٍ ← حَنَشِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← بن هبيرة ← بن لهيعة ← أسد ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 630

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 631

616 - حدثنا حسين بن نصر قال سمعت يزيد بن هارون قال أنا همام ح

زید بن ہارون نے کہا کہ ہمیں ہمام نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ۔

هَمَّامٌ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← حسين بن نصر

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 631

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 632

وحدثنا عبد الله بن محمد بن خشيش قال ثنا الحجاج بن المنهال قال ثنا همام قال أنا قتادة عن أنس رضي الله عنه أن الزبير وعبد الرحمن بن عوف شكوا إلى النبي صلى الله عليه و سلم القمل فرخص لهما في قميص الحرير في غزاة لهما قال أنس رضي الله عنه فرأيت على كل واحد منهما قميصا من حرير فهذا رسول الله صلى الله عليه و سلم قد أباح الحرير لمن أباح له اللبس من الرجال للحكة التي كانت بمن أباح ذلك له فكان ذلك من علاجها ولم يكن في إباحته ذلك لهم للعلة التي كانت بهم ما يدل أن ذلك مباح في غير تلك العلة فكذلك أيضا ما إباحه رسول الله صلى الله عليه و سلم للعرنيين للعلل التي كانت بهم فليس في إباحة ذلك لهم دليل أن ذلك مباح في غير تلك العلل ولم يكن في تحريم لبس الحرير ما ينفي أن يكون حلالا في حال الضرورة ولا أنه علاج من بعض العلل وكذلك حرمه البول في غير حال الضرورة ليس فيه دليل أنه حرام في حال الضرورة فثبت بذلك أن قول رسول الله صلى الله عليه و سلم في الخمر إنه داء وليس بشفاء إنما هو لأنهم كانوا يستشفون بها لأنها خمر فذلك حرام وكذلك معنى قول عبد الله عندنا إن الله عز و جل لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم إنما هو لما كانوا يفعلون بالخمر لإعظامهم إياها ولأنهم كانوا يعدونها شفاء في نفسها فقال لهم إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم فهذه وجوه هذه الآثار فلما احتملت ما ذكرنا ولم يكن فيها دليل على طهارة الأبوال احتجنا أن نرجع فنلتمس ذلك من طريق النظر فنعلم كيف حكمه فنظرنا في ذلك فإذا لحوم بني آدم كل قد أجمع أنها لحوم طاهرة وأن أبوالهم حرام نجسة فكانت أبوالهم باتفاقهم محكوما لها بحكم دمائهم لا بحكم لحومهم فالنظر على ذلك أن تكون كذلك أبوال الإبل يحكم لها بحكم دمائها لا بحكم لحومها فثبت بما ذكرنا أن أبوال الإبل نجسة فهذا هو النظر وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى وقد اختلف المتقدمون في ذلك فمما روي عنهم في ذلك ما

قتادہ بیان کرتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ حضرت زبیر اور عبدالرحمان بن عوف نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جووں کی شکایت کی تو آپ نے ان کو ریشمی کپڑے کے استعمال کی اس غزوہ میں اجزت مرحمت فرمائی۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے خود ان میں سے ہر ایک کو ریشمی قمیص پہنے دیکھا۔ یہ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ جنہوں نے ریشم کو ان لوگوں کے لیے پہننا مباح کر دیا جن کو خارش کی تکلیف تھی اور یہ ان کے لیے بطور علاج تھا ۔ ان کو مباح کرنے میں کوئی ایسی وجہ نہیں تھی کہ جو اس بات کا ثبوت بن سکے کہ یہ کسی اور بیماری میں مباح ہے ۔ بالکل اسی جن وجوہ کی بنائ پر عرنیین کے لیے آپ نے پیشاب کو مباح قرار دیا وہ وجوہ انہی میں پائی جاتی تھیں ان کے لیے مباح کرنے میں کوئی ایسی دلیل نہیں جس سے ان اسباب کے علاوہ میں بھی اس کو مباح قرار دیا جائے اور ریشم کے پہننے کی حرمت میں کوئی ایسی چیز نہیں جو اس بات کے منافی ہو کہ وہ ضرورت کی حالت میں حلال ہے اور نہ ہی یہ موجود ہے کہ وہ بعض اسباب میں علاج ہے ۔ بعینہ پیشاب کی حرمت ضرورت کے احوال کے علاوہ یہی حکم رکھتی ہے اس میں بھی کوئی ایسی دلیل نہیں کہ جس سے اس کا ضرورت کی حالت میں حرام ہونا ثابت ہو ۔پس اس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ شراب کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد کہ یہ بیماری ہے شفاء نہیں ۔ وہ اس بناء پر ہے کہ وہ لوگ اس کو ذریعہ شفاء سمجھتے تھے اور کیونکہ وہ نشے والی ہے اور نشہ حرام ہے اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے قول کا بھی ہمارے نزدیک یہی معنی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس چیز میں تمہاری شفا مقرر نہیں کی جو حرام ہو ۔اسی بنیاد پر کہ وہ شراب کو شفاء کا ذریعہ سمجھتے تھے اور بڑا محترم قرار دیتے تھے اور اس کو ذاتی لحاظ سے شفا دینے والی سمجھتے تھے آپ نے ان کو فرمایا کہ اللہ جل جلالہ نے تمہاری شفا اس میں مقررنہیں کی جس کو تم پر حرام کر دیا ہو ۔ ان آثار کی یہی صورتیں بنتی ہیں جب مذکورہ احتمال اس میں مجود ہے تو پیشاب کی طہارت کی دلیل نہ رہی ۔ پس ہمیں اس بات کی ضرورت پیش آئی کہ ہم غور و فکر کر کے اس بات کو تلاش کریں تاکہ ہمارے سامنے اس کا حکم ظاہر ہو جائے چنانچہ ہم نے غور کیا تو اولاد آدم کے گوشت کو بالا تفاق پاک پایا اور ان کے بول کو حرام و نجس پایا اور ان کے پیشاب کا حکم بالا تفاق ان کے خون والا ہے نہ کہ گوشت والا ۔ پس غور و فکر کا تقاضا یہی ہے کہ اونٹوں کے پیشاب کابھی یہی حکم ہونا چاہیے جو ان کے خون کا حکم ہے نہ وہ جو ان کے گوشت کا حکم ہے پس ہماری مذکورہ بات سے یہ ثآبت ہو گیا کہ اونٹوں کا پیشاب نجس و پلید ہے نظر کا تقاضا بھی یہ ہی ہےاور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول بھی یہی ہے ، متقدمین کا اس سلسلے میں اختلاف ہے۔

قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ← عبد الله بن محمد بن خشيش

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 632

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 633

617 - حدثنا حسين بن نصر قال ثنا الفريابي قال ثنا إسرائيل قال ثنا جابر عن محمد بن علي قال لا بأس بأبوال الإبل والبقر والغنم أن يتداوى بها فقد يجوز أن يكون أباح العلاج بها للضرورة لا لأنها طاهرة في نفسها ولا مباحة في غير حال الضرورة

جابر نے بیان کیا کہ محمد بن علی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں اونٹوں بکریوں وغیرہ کے ابوال کو علاج کے لیے استعمال کرنا درست ہے ۔ عین ممکن ہے کہ انہوں نے یہ موقف اس لیے اختیار کیا ہو کہ وہ ان کے ہاں تمام احوال میں حلال اور پاک ہے جیسا کہ امام محمدرحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ضرورت کی خاطر بطور علاج مباح کیا ہو۔ اس بناء پر نہیں کہ یہ ذاتی طور پر پاک ہے اور ضرورت کے علاوہ بھی یہ مباح ہے ۔

محمد بن علي ← جَابِرٍ ← اِسْرَائِیْلُ ← الْفِرْيَابِيُّ، ← حسين بن نصر

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 633

شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 22 باب حكم بول ما يؤكل لحمه ) · حديث 634

618 - حدثنا حسين بن نصر قال ثنا الفريابي عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال كانوا يستشفون بأبوال الإبل لا يرون بها بأسا فقد يحتمل هذا أيضا ما أحتمل قول محمد بن علي رضي الله عنهما

منصور نے بیان کیا کہ ابراہیم کہتے ہیں وہ لوگ ابوال ابل کو بطور علاج استعمال کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے ۔ اس میں بھی وحی احتمال ہے جو محمد بن علی کے قول میں ہے ۔

إِبْرَاهِيمَ، ← مَنْصُورٌ، ← سُفْيَانَ، ← الْفِرْيَابِيُّ، ← حسين بن نصر

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 634

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter