شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 14 باب الرمل في الطواف ) · حديث 3748
3546 - حدثنا ربيع المؤذن قال ثنا أسد قال ثنا حماد بن سلمة عن أبي عاصم الغنوي عن أبي الطفيل قال قلت لابن عباس رضي الله عنهما زعم قومك أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قد رمل بالبيت وأن ذلك سنة قال صدقوا وكذبوا قلت ما صدقوا وما كذبوا قال صدقوا رمل رسول الله صلى الله عليه و سلم بالبيت وكذبوا ليست بسنة إن قريشا قالت زمن الحديبية دعوا محمدا وأصحابه حتى يموتوا موت النغف فلما صالحوه على أن يجىء في العام المقبل فيقيم ثلاثة أيام بمكة فقدم رسول الله صلى الله عليه و سلم وأصحابه والمشركون على جبل قعيقعان فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم لأصحابه ارملوا بالبيت ثلاثا وليست بسنة قال أبو جعفر فذهب قوم إلى أن الرمل في الطواف ليس بسنة واحتجوا في ذلك بهذا الحديث وقالوا إنما كان الرمل ليرى المشركون أن بهم قوة وأنهم ليسوا بضعفاء لا لأن ذلك سنة واحتجوا في ذلك أيضا بما
ابو الطفیل کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا آپ کی قوم کا خیال ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے بیت اللہ میں رمل کیا اور یہ سنت ہے انہوں نےکہا انہوں نے سچ کیا اور جھوٹ بولا۔ میں نے کہا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے طواف بیت اللہ میں رمل کیا اور اس بات میں جھوٹ بولا کہ یہ سنت ہے یہ سنت نہیں ہے ۔ قریش نے حدیبیہ کے زمانہ میں کہا تھا محمد صلی اللہ علیہ اور ا ن کے اصحاب کو چھوڑ دو یہاں تک کہ نتھنوں کے کیڑے کی طرح مر جائیں جب انہوں نے صلح کر لی کہ مسلمان اگلے سال عمرہ کے لیے آئیں اور تین روز تک وہ مکہ میں قیام کریں تو جناب رسول اللہ اور اصحاب کرام آئے اس وقت مشرکین جبل قیقعان پر چڑھ گئے تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے صحابہ کو فرمایا بیت اللہ کے پہلےتین چکروں میں رمل کرو اور یہ ہمیشہ کی سنت نہیں ہے ۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں بعض علماء اس طرف گئے کہ طواف میں رمل سنت نہیں ہے اور انہوں نے اس روایت سے استدلال کیا ہے اور کہا یہ صرف مشرکین کے سامنے قوت کے مظاہرہ کے لیے تھا کہ ہم کمزور نہیں ہیں اس بناء پر نہیں کہ یہ ایک مستقل طریقہ ہے اور انہوں نے ان روایات سے استدلال کیا ۔
قلت لابن عَبَّاس: زعم قومك ← أَبِي الطُّفَيْلِ، ← أَبِي عَاصِمٍ الْغَنَوِيِّ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أسد ← ربيع المؤذن
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3748
