شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 18 باب القارن كم عليه من الطواف لعمرته ولحجته ) · حديث 3829
3624 - حدثنا صالح بن عبد الرحمن الأنصاري ومحمد بن إدريس المكي قالا ثنا سعيد بن منصور قال ثنا عبد العزيز بن محمد عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن بن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه و سلم قال من جمع بين الحج والعمرة كفاه لهما طواف واحد وسعي واحد ثم لا يحل حتى يحل منهما جميعا قال أبو جعفر فذهب قوم إلى هذا الحديث فقالوا على القارن بين الحج والعمرة طواف واحد لا يجب عليه من الطواف غيره وخالفهم بذلك آخرون فقالوا بل يطوف لكل واحد منهما طوافا واحدا ويسعى لهما سعيا وكان من الحجة لهم في ذلك أن هذا الحديث خطأ أخطأ فيه الدراوردي فرفعه الى النبي صلى الله عليه و سلم وإنما أصله عن بن عمر عن نفسه هكذا رواه الحفاظ وهم مع هذا فلا يحتجون بالدراوردي عن عبيد الله أصلا فكيف يحتجون به في هذا فاما ما رواه الحفاظ من ذلك عن عبيد الله فما
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا جو شخص حج اور عمرہ کو جمع کرے تو اسے ایک طواف اور ایک سعی کا فی ہے پھر وہ اس وقت تک حلال نہیں ہوگا جب تک کہ وہ دونوں کے افعال سے فارغ نہ ہو جائے ۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بعض علماء نے اس روایت سے استدلال کرتے ہوئے کہا کہ قارج پر حج و عمرہ کا طرف ایک طواف ہے اس سے زائد طواف نہیں دیگر علماء نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہر ایک کے لیے ایک ایک طواف لازم ہے اور ہر ایک کی ایک ایک سعی کرے ۔ ان کی دلیل یہ ہے کہ اس حدیث میں در اور دی راوی سے خطاء واقع ہوئی ہے کہ اس نے اس کو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ کی طرف مرفوع کر دیا حالانکہ اصل یہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کا اثر ہے حفاظ نے اس کو اسی طرح بتلایا ہے اور دوسری بات در اور دی ان کے ہاں قابل حجت نہیں ہے خصوصا جو وہ عبید اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو اسی طرح بتلایا ہے اور دوسری بات دراوردی ان کے ہاں قابل حجت نہیں ہے خصوصا جو وہ عبید اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی روایت سے نقل کرے پس اس سے انکار استدلال نہایت کمزور ہے عبداللہ رحمۃ اللہ علیہ سے حفاظ نے اس روایت کو اس طرح نقل کیا ہے ۔
بن عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← محمد بن إدريس المكي ← صالح بن عبد الرحمن الأنصاري
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3829
