شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 22 باب التطبيق في الركوع ) · حديث 1333
1265 - حدثنا علي بن شيبة قال ثنا عبيد الله بن موسى قال أنا إسرائيل عن منصور عن إبراهيم عن علقمة والأسود أنهما دخلا على عبد الله فقال أصلى هؤلاء خلفكم فقالا نعم فقام بينهما وجعل أحدهما عن يمينه والآخر عن شماله ثم ركعنا فوضعنا أيدينا على ركبنا فضرب أيدينا فطبق ثم طبق بيديه فجعلهما بين فخذيه فلما صلى قال هكذا فعل النبي صلى الله عليه و سلم
ابراہیم نے علقمہ اور اسود سے نقل کیا کہ وہ دونوں حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں گئے تو آپ نے فرمایا کیا ان لوگوں نے تمہارے پیچھے نماز ادا کر لی ہے ؟ یعنی امراء نے تو ان دونوں نے کہا جی ہاں! تو آپ ان دونوں کے درمیان کھڑے ہوئے ایک کو دائیں اور دوسرے کو بائیں جانب کھڑا کر لیا پھر ہم نے رکوع کیا تو ہم نے اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھے تو انہوں نے ہمارے ہاتھ پر ضرب لگائی اور ان کو جمع کر دیا پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو جمع کر کے دونوں رانوں کے درمیان رکھ لیا جب وہ نماز پڑھ چکے تو فرمایا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا ۔
إِبْرَاهِيمَ، ← مَنْصُورٌ، ← اِسْرَائِیْلُ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ← علي بن شيبة
Hadith 1333
