Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 12 باب ما يجب في قتل العمد وجراح العمد ) · حديث 4884

4615 - حدثنا محمد بن عبد الله بن ميمون البغدادي قال ثنا الوليد بن مسلم عن الأوزاعي قال حدثني يحيى بن أبي كثير ح

اوزاعی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کی ہے ۔

يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← محمد بن عبد الله بن ميمون البغدادي

Hadith 4884

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 12 باب ما يجب في قتل العمد وجراح العمد ) · حديث 4885

وحدثنا أبو بكرة قال ثنا أبو داود قال ثنا حرب بن شداد عن يحيى بن أبي كثير قال ثنا أبو سلمة قال حدثني أبو هريرة قال لما فتح الله على رسوله مكة قتلت هذيل رجلا من بني ليث بقتيل كان لهم في الجاهلية فقام النبي صلى الله عليه و سلم فخطب فقال في خطبته من قتل له قتيل فهو بخير النظرين إما أن يقتل وإما أن يودي واللفظ لمحمد بن عبد الله وقال أبو بكرة في حديثه قتلت خزاعة رجلا من بني ليث قال أبو جعفر ففي هذا الحديث ذكر ما يجب في النفس خاصة وقد روي عن أبي شريح الخزاعي عن النبي صلى الله عليه و سلم مثل ذلك

یحییٰ بن ابی کثیر نے ابو سلمہ سے انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اللہ ﷺ پر مکہ کو فتح کر دیا تو ہذیل قبیلہ کے لوگوں نے بنو لیث کے ایک آدمی کو قتل کر دیا اور یہ قتل ایک مقتول کے بدلے میں تھا جو زمانہ جاہلیت میں پیش آیا تھا ۔ پس جناب رسول اللہ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا اور اپنے خطبہ میں فرمایا جس کا کوئی آدمی مقتول ہو گیا تو دو باتوں میں ایک کو اختیار کر سکتے ہیں یا تو قاتل کو قتل کریں یا اولیاء مقتول کو دیت دی جائے گی یہ الفاظ محمد بن عبداللہ کے ہیں ۔ ابو بکرہ نے اپنی روایت میں اس طرح ذکر کیا : "قتلت خزاعۃ رجلا من بنی لیث " خزاعہ نے بنو لیث کا ایک آدمی مار دیا ۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس روایت میں صرف وہ بات مذکور ہے جو صرف قتل نفس کی صورت میں لازم آتی ہے حضرت ابو شریح خزاعی رضی اللہ عنہ نے جناب نبی اکرم ﷺ سے اسی جیسی روایت کی ہے ۔

أَبُو هُرَيْرَةَ ← أَبُو سَلَمَةَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Hadith 4885

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 12 باب ما يجب في قتل العمد وجراح العمد ) · حديث 4886

4616 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا مسدد قال ثنا يحيى بن سعيد عن بن أبي ذئب قال حدثني سعيد المقبري قال سمعت أبا شريح الكعبي يقول قال رسول الله صلى الله عليه و سلم في خطبته يوم فتح مكة ألا إنكم معشر خزاعة قتلتم هذا القتيل من هذيل وإني عاقله فمن قتل له بعد مقالتي قتيل فأهله بين خيرتين بين أن يأخذوا العقل وبين أن يقتلوا وقد روي عن أبي شريح الخزاعي من غير هذا الوجه عن النبي صلى الله عليه و سلم فيما دون النفس مثل ذلك أيضا

سعید مقبری کہتے ہیں کہ میں نے ابو شریح کعبی رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے روز اپنے خطبہ میں ارشاد فرمایا۔ اے بنو خراعہ سنو ! تم نے ہذیل کا یہ آدمی قتل کر دیا ہے اور میں اس کی طرف سے دیت ادا کروں گا ۔ پس جو آدمی ( آئندہ ) قتل ہو گا اس کے ورثاء دو باتوں میں اختیار رکھتے ہیں دیت وصول کریں یا اس ( قاتل ) کو قتل کریں ۔

أَبَا شُرَيْحٍ الْکَعْبِيَّ ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← بن أَبِي ذِئْبٍ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← مُسَدَّدٌ ← مُحَمَّدُ بْنُ خُزَيْمَةَ

Hadith 4886

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 12 باب ما يجب في قتل العمد وجراح العمد ) · حديث 4887

4617 - حدثنا علي بن شيبة قال ثنا يزيد بن هارون قال ثنا محمد بن إسحاق عن الحارث بن فضيل عن سفيان بن أبي العوجاء عن أبي شريح الخزاعي قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم من أصيب بدم أو بخبل يعني بالخبل الجراح فوليه بالخيار بين إحدى ثلاث بين أن يعفو أؤ يقتص أو يأخذ الدية فإن أتى الرابعة فخذوا على يديه فإن قبل واحدة منهن ثم عدى بعد ذلك فله النار خالدا فيها مخلدا

سفیان بن ابی عوجاء نے ابو شریح خزاعی رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص قتل ہو جائے یا اس کو زخم پہنچے ۔ الخبل سے زخم مراد ہے ۔ اس کے اولیاء کو تین باتوں میں سے ایک کا اختیار ہے ۔ معاف کر دے ۔ بدلہ لے ۔ دیت وصول کرے ۔ اگر وہ کوئی چوتھی بات اختیار کرے تو اس کا ہاتھ پکڑ لو یعنی منع کرو۔ اگر وہ ان تین باتوں میں ایک بات قبول کرنے کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لئے جہنم ہے ۔ اس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہے گا۔

أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ ← سُفْيَانَ بْنِ أَبِي الْعَوْجَاءِ، ← الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← علي بن شيبة

Hadith 4887

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 12 باب ما يجب في قتل العمد وجراح العمد ) · حديث 4888

4618 - حدثنا علي بن معبد قال ثنا سعيد بن سليمان قال ثنا عباد عن أبي إسحاق قال أخبرني الحارث بن فضيل عن سفيان بن أبي العرجاء عن أبي شريح عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله ففي هذا الحديث أن حكم الجراح العمد فيما يجب في كل واحد منهما من القصاص والدية قال أبو جعفر فذهب قوم إلى أن الرجل إذا قتل عمدا فوليه بالخيار بين أن يعفو أو يأخذ الدية أو يقتص رضي بذلك القاتل أو لم يرض وإحتجوا في ذلك بهذه الآثار وخالفهم في ذلك آخرون فقالوا ليس له أن يأخذ الدية إلا برضاء القاتل وكان من الحجة لهم أن قوله أؤ يأخذ الدية قد يجوز أن يكون على ما قال لأهل المقالة الأولى ويجوز أن يأخذ الدية إن أعطيها كما يقال للرجل خذ بدينك إن شئت دراهم وإن شئت دنانير وإن شئت عروضا وليس يراد بذلك أنه يأخذ ذلك رضي الذي عليه الدين أو كره ولكن يراد إباحة ذلك له إن أعطيه فإن قال قائل وما حاجتهم إلى ذكر هذا قيل له لما قد روي عن بن عباس رضي الله عنهما

سفيان بن ابی العوجاء نے ابوشریح رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم ﷺسے اسی طرح کی روایت کی ہے۔اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر زخمی کرنے کا حکم جان بوجھ کر قتل کرنے کے حکم کی طرح ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک میں قصاص یا دیت لازم ہوتی ہے۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ علماء کی ایک جماعت اس طرف گئی ہے کہ جب کسی شخص کو جان بوجھ کرقتل کردیا گیا تو اس کے ولی کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ معاف کر دے یا دیت وصول کرنے یا قصاص لے خواہ قاتل اس پر راضی ہو یا نہ ہو۔ انہوں نے مندرجہ بالا روایات سے استدلال کیا ہے۔ دوسروں نے کہا قاتل کی مرضی کے بغیر وہ دیت کو اختیار نہیں کر سکتے۔ انہوں نے " او یا خذ الدیۃ " کو پیش کیا۔ اگرچہ اس سے وہ بات بھی مراد ہوسکتی جو آپ نے مراد لی ہےمگر اس میں ایک اور احتمال بھی ہے کر دیت کا مطلقا جواز مراد لیا جائے جبکہ اس کو دی جائے جیسا کہ محاورہ میں کسی شخص کو کہا جائے خذ بدينك ان شنت دراهم وان شئت دنانير وان شئت عروضا " اب اس کا مطلب یہ نہیں کہ قرض خواہ یہ چیز ضرور لے خواہ خواہ وہ اس پر راضی ہو یا نہ ہو۔ بلکہ اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ اس کو اپنی مرضی سے پسند کرنے پر ان میں سے کی چیز کے لینے کا جواز ہے۔ اگر کوئی معترض کہے کہ ان کو اس بات کے ذکر کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟ تو اس کے جواب میں کہیں گے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے جیسا کہ یہ روایت ہے۔ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر زخمی کرنے کا حکم جان بوجھ کر قتل کرنے سے حکم کی طرح ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک میں قصاص یادیت لازم ہوتی ہے ۔

أبو جعفر فذهب قوم إلى ← اَبِیْ شُرَیْحٍ ← سفيان بن أبي العرجاء ← الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← عَبَّادٌ ← سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ،

Hadith 4888

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 12 باب ما يجب في قتل العمد وجراح العمد ) · حديث 4889

4619 - حدثنا يونس قال ثنا سفيان عن عمرو بن دينار عن مجاهد عن بن عباس قال كان القصاص في بني إسرائيل ولم يكن فيهم دية فقال الله عز و جل لهذه الأمة كتب عليكم القصاص في القتلى الحر بالحر إلى قوله فمن عفي له من أخيه شيء والعفو في أن يقبل الدية في العمد ذلك تخفيف من ربكم مما كان كتب على من كان قبلكم فأخبر بن عباس رضي الله عنهما أن بني إسرائيل لم يكن فيهم دية أي إن ذلك كان حراما عليهم أن يأخذوه أو يتعرضوا بالدم بدلا أو يتركوه حتى يسفكوه وأن ذلك مما كان كتب عليهم فخفف الله تعالى عن هذه الأمة ونسخ ذلك الحكم بقوله فمن عفي له من أخيه شيء فإتباع بالمعروف وأداء إليه بإحسان معناه إذا وجب الأداء وسنبين ما قيل في ذلك في موضعه من هذا الباب إن شاء الله تعالى فبين لهم رسول الله صلى الله عليه و سلم ذلك أيضا على هذه الجهة فقال من قتل له ولي فهو بالخيار بين أن يقتص أو يعفو أو يأخذ الدية التي أبيحت لهذه الأمة وجعل لهم أخذها إذا أعطوها هذا وجه يحتمله هذا الحديث وليس لأحد إذا كان حديث مثل هذا يحتمل وجهين متكافئين أن يعطفه على أحدهما دون الآخر إلا بدليل من غيره يدل أن معناه على ما عطفه عليه فنظرنا في ذلك هل نجد من ذلك شيئا يدل على شيء من ذلك فقال أهل المقالة الأولى فقد قال الله عز و جل فمن عفي له من أخيه شيء فاتباع بالمعروف وأداء إليه بإحسان ذلك تخفيف من ربكم ورحمة الآية فأخبر الله عز و جل في هذه الآية أن للولي أن يعفو أو يتبع القاتل بإحسان فاستدلوا بذلك أن للولي إذا عفا أن يأخذ الدية من القاتل وإن لم يكن اشترط ذلك عليه في عفوه عنه قيل لهم ما في هذا دليل على ما ذكرتم وقد يحتمل ذلك وجوها أحدها ما وصفتم ويحتمل أيضا فمن عفي له من أخيه شيء على الجهة التي قلنا برضاء القاتل أن يعفو عنه على ما يؤخذ منه وقد يحتمل أيضا أن يكون ذلك في الدم الذي يكون بين جماعة فيعفو أحدهم فيتبع الباقون القاتل بحصصهم من الدية بالمعروف ويؤدى ذلك إليهم بإحسان هذه تأويلات قد تأولت العلماء هذه الآية عليها فلا حجة فيها لبعض على بعض إلا بدليل آخر في آية أخرى متفق على تأويلها أو سنة أو إجماع وفي حديث أبي شريح عن النبي صلى الله عليه و سلم فهو بالخيار بين أن يعفو أو يقتل أو يأخذ الدية فجعل عفوه غير أخذه الدية فثبت بذلك أنه إذا عفا فلا دية له وإذا كان لا دية له إذا عفا عن الدم ثبت بذلك أن الذي كان وجب له هو الدم وأن أخذه الدية التي أبيحت له هو بمعنى أخذها بدلا من القتل والأبدال من الأشياء لم نجدها تجب إلا برضاء من تجب عليه ورضاء من تجب له فإذا ثبت ذلك في القتل ثبت ما ذكرنا وإنتفى ما قال المخالف لنا ولما لم يكن فيما احتج به أهل المقالة الأولى لقولهم ما يدل عليه نظرنا هل للآخرين خبر يدل على ما قالوا فإذا أبو بكرة وإبراهيم بن مرزوق قد حدثانا قالا ثنا عبد الله بن بكر السهمي ح

مجاہد نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ قصاص تو بنی اسرائیل میں تھا مگر ان میں دیت نہ تھی تو الله تعالی نے اس امت کوفر مایا:کتب عليكم القصاص ........... فمن عفى له من اخيه شیء (البقرہ:۷۸) پس عفویہ ہے کہ جان بوجھ کر قتل میں دیت کو قبول کرے یہی اللہ تعالی کی طرف سے تخفیف ہے جو کہ پہلی امتوں پر فرض کی گئی تھی۔ اس روایت میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بتلایا کہ دیت بنی اسرائیل میں نہیں تھی لیکن ان کے لئے دیت کا لینا یا قصاص کا ترک کرنا حرام تھا اور تمام بذریعہ خون ان کے لئے لازم تھا۔ تو اللہ تعالی نے اس امت پر آسانی فرمائی اور اپنے اس ارشاد سے :فمن عفى له من اعیه شیء فاتباع بالمعروف و اداء اليه باحسان۔ پس جس کو اپنے بھائی کی طرف سے کوئی معاف کردی جائے وہ دستور کے مطابق اس کا مطالبہ کرے اور (وہ) عمدہ انداز سے ادا کرے۔ تو اس آیت نے سابقہ حکم کو منسوخ کر دیا۔ عمدگی کے ساتھ ادائیگی کا مطلب یہ ہے کہ جب اس کی ادائیگی لازم ہوتو اس کے انداز سے ادا کر دے۔ اس سلسلہ میں گفتگو اسی باب میں ہم اپنے موقعہ پر ذکر کریں گے (ان شاء الله تعالی) تو جناب رسول اللہ ﷺ نے اس بات کو اس جہت سے بھی بیان فرمایا کہ جس کا کوئی رشتہ دار قتل ہوجائے تو اس کو اختیار ہے کہ قصاص لے یا معاف کر دے یا دیت کرلے جو کہ اس امت کے لئے حلال کی گئی اور جب ان کو دیت دی جائے تو ان کے لئے اس کا لینا جائز ہے۔ اس روایت میں اس بات کا بھی احتمال ہے (دوسرا فریق اول والابھی ) تو کسی شخص کے لئے جائز نہیں کہ جب کسی روایت میں اس طرح کے دو مساوی احتمال ہوں تو وہ ایک کو چھوڑ کر دوسرے پر محمول کرے ۔ البتہ اس پراگر کوئی دوسری دلیل پائی جائے جو اس معنی کے مراد ہونے پر دلالت کرے تو پھر وہی معنی لیا جائے گا جس پر دلیل کی دلالت ہے اور ایسی بات تلاش کرنی چاہئے جو ان میں سے ایک چیز پر دلالت کرے۔ فریق اول کا قول یہ ہے کہ الله تعالی نے فرمایا : من عفی له من اخيه شيء فاتباع بالمعروف واداء اليه باحسان ذلك تخفيف من ربكم ورحمة ۔ اس آیت میں الله تعالی نے یہ بات بتلائی ہے کہ ولی کو معاف کرنے اور قاتل سے اچھے انداز سے مطالبے کاحق حاصل ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ ولی مقتول جب معاف کرے گا تو وہ قاتل سے دیت بھی لے سکتا ہے اگر چہ اس کو معاف کرتے وقت یہ شرط طے نہ کی گئی اور ان کو جواب میں عرض کریں گے کہ جو بات تم نے کہی ہے آیت میں اس کی کوئی دلیل نہیں۔ البتہ آیت میں کئی احتمالات ہیں ان میں سے ایک احتمال وہ ہے جس کا آپ نے تذکرہ کیا اور دوسرا احتمال وہ ہے جس کا ہم نے تذکرہ کیا کہ جس کو بھائی کی طرف سے کوئی چیز معاف کر دی جائے کہ قاتل کی مرضی سے اس سے قصاص معاف کردے اور اس کے بدلے دیت وصول کرے اور ایک احتمال یہ بھی ہے کہ یہ آیت اس خون سے متعلق ہو جو ایک جماعت کے مابین باہمی مشترک ہو اور ان میں سے ایک معاف کر دے تو باقی حضرات قاتل سے اپنے اپنے حصہ کی دیت اچھے انداز سے طلب کریں اور وہ بھی ان کو اچھے انداز سے ادا کرے ۔ حاصل یہ ہوگیا کہ ان تمام معانی کو اس آیت سے متعلق علماء نے بیان کیا ہے مگر ان میں سے کسی کو دوسرے کے خلاف بطور حجت پیش نہیں کیا جا سکتا۔ جب تک کہ کی دوسری آیت کی دلیل نہ ملے جس کی تفسیر پر سب کا اتفاق ہو یا سنت و اجماع سے دلیل لی جائے ۔ حضرت ابو شریخ والی روایت میں جناب نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ وہ معاف کر دے یا قصاص لے یا دیت وصول کرے تو معافی اور دیت کی ادائیگی کو ایک دوسرے سے الگ اور غیر قرار دیا گیا ہے۔ پس اس سے یہ ثابت ہوا کہ جب وہ معاف کر دے تودیت نہ ہوگی اور جب خون معاف کرنے کی صورت میں دیت لازم نہ ہوئی تو اس سے یہ بات خود نکل آئی کہ جو چیز اصل واجب ہے وہ قصاص ہے اور دیت کے لیے کوتو بدل کے طور پر جائز قرار دیا گیا اور جو چیزیں بدل ہوا کرتی ہیں وہ ہماری تحقیق کے مطابق جن لوگوں پر لازم ہوں ان کی مرضی سے لازم ہوتی ہیں اور ان کی رضامندی ضروری ہے۔ پس جب قتل کے سلسلہ میں یہ بات ثابت ہوگئی تو جو ہم نے سابقہ سطور میں ذکر کیا وہ ثابت ہو گیا اور فریق اول کے دعوی کی نفی ہوگئی۔ جب فریق اول کے لئے اس بات پر کوئی دلیل نہ مل سکی تو اب ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا فریق ثانی کے ہاں کوئی ایسی روایت ہے جو اس پر دلالت کرے؟ چنانچہ ابوبکرہ اور ابراہیم بن مرزوق کی سند سے روایت موجود ہے۔

بْنِ عَبَّاسٍ ← مُجَاهِدٍ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← يُونُسَ

Hadith 4889

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 12 باب ما يجب في قتل العمد وجراح العمد ) · حديث 4890

4620 - وحدثنا إبراهيم بن مرزوق قال ثنا محمد بن عبد الله الأنصاري قالا ثنا حميد الطويل عن أنس بن مالك بن النضر أن عمته الربيع لطمت جارية فكسرت ثنيتها فطلبوا إليهم العفو فأبوا والأرض فأبوا إلا القصاص [ ص 177 ] فاختصموا إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فأمر رسول الله صلى الله عليه و سلم بالقصاص فقال أنس بن النضر يا رسول الله أتكسر ثنية الربيع لا والذي بعثك بالحق لا تكسر ثنيتها فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم يا أنس كتاب الله القصاص فرضى القوم فعفوا وقال رسول الله صلى الله عليه و سلم إن من عباد الله من لو أقسم على الله لأبره يزيد بعضهم على بعض فلما كان الحكم الذي حكم به رسول الله صلى الله عليه و سلم على الربيع للمنزوعة ثنيتها هو القصاص ولم يخيرها بين القصاص وأخذ الدية وهاج أنس بن النضر حين أبى ذلك فقال يا أنس كتاب الله القصاص فعفا القوم فلم يقض لهم بالدية ثبت بذلك أن الذي يجب بكتاب الله عز و جل وسنة رسوله في العمد هو القصاص لأنه لو كان يجب للمجني عليه الخيار بين القصاص وبين العفو مما يأخذ به الجاني إذا لخيرها رسول الله صلى الله عليه و سلم ولأعلمها بما لها أن تختاره من ذلك ألا ترى أن حاكما لو تقدم إليه رجل في شيء يجب له فيه أحد شيئين فثبت عنده حقه أنه لا يحكم له بأحد الشيئين دون الآخر وإنما يحكم له بأن يختار ما أحب من كذا ومن كذا فإن تعدى ذلك فقد قصر عن فهم الحكم ورسول الله صلى الله عليه و سلم أحكم الحكماء فلما حكم بالقصاص وأخبر أنه كتاب الله عز و جل ثبت بذلك أن الذي في مثل ذلك هو القصاص لا غيره فلما ثبت هذا الحديث على ما ذكرنا وجب أن يعطف عليه حديث أبي شريح وأبي هريرة رضي الله عنهما فيجعل قول رسول الله صلى الله عليه و سلم فيهما فهو بالخيار بين أن يعفو أو بين أن يقتص أو يأخذ الدية على الرضاء من الجاني بغرم الدية حتى تتفق معاني هذين الحديثين ومعنى حديث أنس رضي الله عنه فإن قال قائل فإن النظر يدل على ما قال أهل المقالة الأولى وذلك أن على الناس أن يستحيوا أنفسهم فإذا قال الذي له سفك الدم قد رضيت بأخذ الدية وترك سفك الدم وجب على القاتل إستحياء نفسه فإذا وجب ذلك عليه أخذ من ماله وإن كره فالحجة عليه في ذلك أن على الناس إستحياء أنفسهم كما ذكرت بالدية وبما جاوز الدية وجميع ما يملكون وقد رأيناهم أجمعوا أن الولي لو قال للقاتل قد رضيت أن آخذ دارك هذه على أن لا أقتلك أن الواجب [ ص 178 ] على القاتل فيما بينه وبين الله تسليم ذلك له وحقن دم نفسه فإن أبى لم يجبر عليه باتفاقهم على ذلك ولم يؤخذ منه ذلك كرها فيدفع إلى الولي فكذلك الدية إذا طلبها الولي فإنه يجب على القاتل فيما بينه وبين ربه أن يستحي نفسه بها وإن أبى ذلك لم يجبر عليه ولم يؤخذ منه كرها ثم رجعنا إلى أهل المقالة الأولى في قولهم إن للولي أن يأخذ الدية وإن كره ذلك الجاني فنقول لهم ليس يخلو ذلك من أحد وجوه ثلاثة إما أن يكون ذلك لأن الذي له على القاتل هو القصاص والدية جميعا فإذا عفا عن القصاص فأبطله بعفوه كان له أخذ الدية وإما أن يكون الذي وجب له هو القصاص خاصة وله أن يأخذ الدية بدلا من ذلك القصاص وإما أن يكون الذي وجب له هو أحد أمرين إما القصاص وإما الدية يختار من ذلك ما شاء ليس يخلو ذلك من أحد هذه الثلاثة الوجوه فإن قلتم الذي وجب له هو القصاص والدية جميعا فهذا فاسد لأن الله عز و جل لم يوجب على أحد فعل فعلا أكثر مما فعل فقد قال عز و جل وكتبنا عليهم فيها أن النفس بالنفس والعين بالعين والأنف بالأنف والأذن بالأذن والسن بالسن والجروح قصاص فلم يوجب الله عز و جل على أحد بفعل يفعله أكثر مما فعل ولو كان ذلك كذلك لوجب أن يقتل ويأخذ الدية فلما لم يكن له بعد قتله أخذ الدية دل ذلك على أن الذي كان وجب له خلاف ما قلتم وإن قلتم إن الذي وجب له هو القصاص ولكن له أن يأخذ الدية بدلا من ذلك القصاص فإنا لا نجد حقا لرجل يكون له أن يأخذ به بدلا بغير رضاء من عليه ذلك الحق فبطل هذا المعنى أيضا وإن قلتم إن الذي وجب له أحد أمرين إما القصاص وإما الدية يأخذ منهما ما أحب ولم يجب له أن يأخذ واحدا منهما دون الآخر فإنه ينبغي إذا عفا عن أحدهما بعينه أن لا يجوز عفوه لأن حقه لم يكن هو العفو عنه بعينه فيكون له إبطاله إنما كان له أن يختاره فيكون هو حقه أو يختار غيره فيكون هو حقه فإذا عفا عن أحدهما قبل اختياره إياه وقبل وجوبه له بعينه فعفوه باطل ألا ترى أن رجلا لو جرح أبوه عمدا فعفا عن جارح أبيه ثم مات أبوه من تلك الجراحة ولا وارث له غيره أن عفوه باطل لأنه إنما عفا قبل وجوب المعفو عنه له فلما كان ما ذكرنا كذلك وكان العفو من القاتل قبل اختياره القصاص أو الدية جائزا ثبت بذلك أن القصاص قد كان وجب له بعينه قبل عفوه عنه ولولا وجوبه له إذا لما كان له إبطاله بعفوه كما لم يجز عفو الابن عن دم أبيه قبل وجوبه له ففي ثبوت ما ذكرنا وإنتفاء هذه الوجوه التي وصفنا ما يدل أن الواجب على القاتل عمدا أو الجارح عمدا هو القصاص لا غير ذلك من دية وغيرها إلا أن يصلح هو إن كان حيا أو وارثه إن كان ميتا والذي وجب ذلك عليه على شيء فيكون الصلح جائزا على ما اصطلحا عليه من دية أو غيرها وهذا قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد رحمة الله عليهم أجمعين

حمید الطویل نے حضرت انس بن مالک بن نصر رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ میری پھوپھی ربیع نے ایک لڑکی کو تھپڑ مار کر اس کا سامنے کا دانت توڑ دیا انہوں نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے انکار کر دیا اور چٹی کا بھی انکار کر دیا اور صرف قصاص چاہا۔ پھر وہ لوگ اپنا مقدمہ جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لائے پس آپ ﷺ نے قصاص کا حکم فرمایا تو انس بن نضر رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ! کیا ربیع کے دانت توڑے جائیں گے نہیں یا رسول الله مجھے اس ذات کی قسم ہے اس کا سامنے کا دانت توڑاجائے گا اس پر جناب رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا۔ اے انس رضی اللہ عنہ ! الله تعالی کی کتاب تو قصاص کا حکم دیتی ہے پس وہ لوگ معافی پر راضی ہو گئے ۔ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بے شک اللہ تعالی کے بندوں میں سے کچھ الله تعالی کے ایسے بندے ہیں کہ اگر وہ اللہ تعالی کے نام کی قسم اٹھالیں تو اللہ تعالی ان کی قسم کو پورا کر دیتے ہیں ۔ بعض روات نے دوسروں سے زائد الفاظ نقل کے ہیں۔ جبکہ جناب نبی اکرم ﷺ نے جس عورت کے دانت توڑے گئے تھے حضرت ربیع رضی اللہ عنہ سے اس کا قصاص لینے کا فیصلہ فرمایا۔ اسے قصاص ودیت وصول کرنے کے درمیان اختیار نہیں دیا اور حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ نے جب انکار کرتے ہوے اختلاف کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا۔ اے انس! الله تعالی کی کتاب میں تو قصاص کا حکم دیا گیاہے تو ان لوگوں نے معاف کر دیا پس آپ نے ان کے لئے دیت کا فیصلہ نہ فرمایا۔ پس اس سے ثابت ہوگیا قتل عمد (جان بوجھ کر قتل کرنے ) کی صورت میں قرآن مجید اور سنت رسول اللہ ﷺ صرف قصاص ثابت ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ اگر اسے قصاص اور معافی میں اختیار ہوتا کہ وہ اس کے بدلے میں جرم کرنے والے سے کچھ لے لے۔ تو جناب نبی اکرم ﷺ انہیں اختیار دینے اور انہیں بتلاتے کہ ان کو کیا کیا چیز اختیارکرنے کا حق ہے۔ کیام نہیں دیکھتے کہ اگر کوئی آدی حاکم کے ہاں ایسامقدمہ لے جائے جس میں اس کے لئے دو چیزوں میں سے ایک چیز واجب ہوتی ہو ۔ تو حاکم کے ہاں اس کایہ حق ثابت ہوگا کہ وہ (حاکم) کی ایک چیز کا فیصلہ کرے اور دوسری چیز کو ترک کر دے بلکہ وہ اس کے لئے اس طرح فیصلہ کرے گا کہ فلاں فلاں چیزوں میں سے جس کو چاہے پسند کر کے اختیار کرے۔ پھراگروہ حاکم زیادتی کرتا ہے تو گویا اس نے فیصلے کی سمجھ میں کوتاہی کی۔ جناب رسول اللہ ﷺ سب فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر فیصل ہیں۔ پھر جب جناب رسول اللہ ﷺ نے قصاص کا فیصلہ فرمایا اور بتلایا کہ یہ الله تعالی کی کتاب کا فیصلہ ہے اس سے یہ ثابت ہوا کہ اس قسم کی صورت میں صرف قصاص ہوتا ہے۔ اس کے سوا اور کچھ نہیں۔ اب جب کہ یہ روایت ثابت ہوگئی جیسا کہ ہم نے ذکر کر دیا تو حضرت ابوشریح اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایات کو اس کے مطابق کرنا ضروری ہے۔ کہ جہاں جناب رسول الله ﷺ کے ارشاد میں قصاص لینے معاف کرنے یا دیت لینے کے مباین اختیارکا تذکرہ ہے وہ مجرم کی رضامندی پر موقوف ہے کہ وہ تاوا ن کے طور پر دیت ادا کرے ۔ تا کہ ان دونوں روایات کے معانی اور حدیث انس رضی اللہ عنہ کا معنی ایک جیسا ہو جائے۔ اگر کوئی معترض ہے کہ اگر کوئی یہ کہے کہ قیاس تو پہلے فریق کی تائید کا متقاضی ہے وہ اس طرح کے لوگوں پر اپنی زندگی کی بقاء ضروری ہے تو جب وہ شخص جس کو خون بہانے کا حق ہے وہ کہے کہ میں دیت لینے پر راضی ہوں اور خون بہانے سے دست بردار ہوتا ہوں تو قاتل پر لازم ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے نفس کو زندہ بچائے۔ جب یہ اس پر لازم ہو گیا تو اب اس سے دیت لی جائے گی خواہ وہ اس کو ناپسند کرے ۔ تو اس کے جواب میں کہیں گے کہ اگر چہ لوگوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی جانیں بچا ئیں جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے خواہ دیت کے ساتھ چیز سے ہو جو دیت سے بڑھ جائے بلکہ اپنی تمام املاک سے ہو اور یہ بات ہمارے سامنے ہے کہ علماءکا اس پر اتفاق ہے کہ اگر ولی قاتل کو کہے کہ میں اس بات پر راضی ہوں کہ میں تمہارا یہ مکان لے لوں اور تجھے قتل نہ کروں تو اللہ تعالیٰ کے حق کی وجہ سے قاتل پرلازم ہے کہ وہ مکان دے کر اپنی جان بچائے مگر اس پر بھی سب متفق ہیں کہ قاتل پر زبردستی نہیں کی جاسکتی اور اس کی مرضی کے خلاف مکان اس سے لے کر ولی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ بالکل دیت کا معاملہ بھی اسی طرح ہے کہ جب مقتول کا ولی اس کا مطالبہ کرے تو دیا دیانتہ قاتل پر لازم ہوتا ہے کہ وہ ادائیگی کر کے اپنے نفس کو بچا لیکن اگر وہ انکار کرے تو اس پر زبردی نہیں کی جاسکتی اور اس کی مرضی کے خلاف وصولی نہ کی جائے گی۔ سوال: فریق اول کے قول کہ ولی کو دیت لینے کا حق ہے اگر چہ مجرم اس کو ناپسند کرے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم گزارش کریں گے کہ اس کی تین صورتیں ہوسکتی ہیں۔ ایک یہ کہ حق اس لئے لازم ہے کہ قاتل پر قصاص اور دیت دونوں لازم ہیں جب اس نے قصاص معاف کر کے معافی کے سبب اس کو باطل کردیا تو اب اسے دیت لینے کا حق ہوگا۔ دوسرایہ کہ قاتل پر صرف قصاص لازم ہوا تھا اور اس کے لئے جائز ہے کہ وہ قصاص کے بدلے دیت لے لے ۔ تیسرا قاتل پر لازم تو دونوں میں سے ایک ہوا خواہ وہ قصاص ہو یا دیت۔ اس کی مرضی ہے کہ دونوں میں سے ایک کا چناؤ کرے ان صورتوں سے زائد کوئی صورت نہیں بن سکتی۔ اب ہم آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ اگر تم کہو کہ قصاص ودیت دونوں واجب ہیں تو یہ بات فاسد ہے کیونکہ الله تعالی نے کسی فعل کے کرنے والے پر اس کے فعل سے زائد کوئی چیز واجب نہیں کی۔ اللہ تعالی نے فرمایا ہے۔ و كتبنا عليهم فيها أن النفس بالنفس والعين بالعين............ المائده: 45) اور ہم نے ان پر جان کے بدلے جان آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک ، کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں کا بدلہ لازم کیا۔ پس اللہ تعالی نے تو اس کے فعل سے زائد بدلہ لازم نہیں کیا۔ اگر یہ بات اس طرح مان لی جائے تو پھر لازم آئے گا کہ وہ قاتل کو قتل بھی کرے اور دیت بھی وصول کرے۔ تو جب قصاص میں قتل کے بعددیت نہیں لی جاسکتی تو اس سے پر دلالت مل گئی کہ جو کچھ لازم ہے وہ آپ کے قول کے مخالف ہے۔ نمبر 2: اور اگر تم یہ کہو کہ واجب تو صرف قصاص ہے مگردہ اس کے عوض دیت لے سکتا ہے تو ہم شریعت میں ایسی صورت نہیں پاتے کہ کوئی حق والا اس کی مرضی کے خلاف جس کے ذمہ حق ہے اس کا بدل وصول کرے۔ پس یہ صورت بھی باطل ٹھہری ۔ نمبر 3:اب صرف ایک صورت رہ گئی کہ دو میں سے ایک واجب ہے یاتو قصاص ہو گا یا دیت لی جائے گی لیکن صاحب حق کو کسی ایک کے پسند اختیار ہے۔ لیکن اس کے لئے لازم نہیں ہے کہ ان میں سے کسی ایک ہی کو لے کہ دوسری نہ لے سکتا ہو ۔ اس کے لئے مناسب یہ ہے کہ جب دونوں میں سے کسی ایک معین کو معاف کردیا اور معاف کرنا جائز نہ ہو ۔ کیونکہ جو کچھ اس نے معاف کیا یہ اس کا معین نہ تھا ۔ پس وہ اس کو باطل کر سکتا ہے اس کو اس بات کا حق تھا کہ وہ اس کو اختیارکر ے (اگردہ کر لیتا تو اس کاحق ہو جاتا) یا پھر دوسری کو اختیار کرتا تو وہ اس کا حق ہوجاتا۔ پس جب وہ ان دونوں میں سے کسی ایک کو اختیار کرے اور معینہ طور پر اس کے لازم ہونے سے پہلے دوسرے حق کو معاف کر دے تو یہ معاف کرنا باطل ہوگا۔ کیا تم اس بات کونہیں دیکھتے کہ اگر کسی شخص نے کسی کے والدکو جان بوجھ کر زخمی کردیا۔ اب بیٹے نے اپنے والد کو زخمی کرنے والے شخص کو معاف کردیا اس کا والد اسی زخم سے مر گیا اور مرنے والے کا یہ معاف کرنے والا بیٹا اکلوتا وارث ہے تو اس بیٹے کا معاف کرنا باطل ہوگا۔ کیونکہ اس نے معافی کا حق ملنے سے پہلے معاف کر دیا۔ پس جو کچھ ہم نے ذکر کیا ہے جب اس کا معاملہ اسی طرح ہے اور قصاص یا دیت لینے سے پہلے قاتل کو معاف کرنا جائز ہے تو اس سے ثابت ہوا کے معاف کرنے سے پہلے صرف قصاص واجب تھا اور اگر وہ واجب نہ ہوتا تو وہ معافی کے ذریعہ اسے باطل نہ کر سکتا جیسا کہ بیٹا اپنے باپ کا خون اس وقت تک معاف نہیں کرسکتا جب تک کہ وہ اس کے لئے واجب نہ ہو۔ پس جو کچھ ہم نے ذکر کیا اس کے ثبوت اور ان تین وجوہ کی نفی جن کو ہم نے بیان کیا ہے اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ جان بوجھ کر قتل کرنے والے یا جان بوجھ کرزخمی کرنے والے پر قضا واجب ہے کوئی دوسری چیز (دیت وغیرہ ) لازم نہیں۔ اتنی بات ضرور ہے کہ زندہ ہونے کی صورت میں قاتل خود اور اس کے مر جانے کی صورت میں اس کے ورثا کسی چیز پر باہمی صلح کر لیں تو واجب ہوگی اور دیت یا کسی دوسری چیز پر صلح جائز ہوگی۔ یقول امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ ، ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ محمد رحمتہ اللہ علیہ کا ہے ۔

أنس بن مالك بن النضر ← حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الأَنْصَارِيِّ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Hadith 4890

All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter