Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4577

4319 - حدثنا علي بن شيبة قال ثنا يحيى بن يحيى النيسابوري قال ثنا أبو الأحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن حبيب بن أبي ثابت عن عبد الله بن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم من أعتق شقصا له في مملوك ضمن لشركائه حصصهم

حبیب بن ابی ثابت نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے اپنے غلام کا معین حصہ آزاد کر دیا تو وہ آدمی دوسرے کا شرکاء کے حصوں کا ضامن ہو گا۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← أَبُو الْأَحْوَصِ، ← يَحْيَى بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ ← علي بن شيبة

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4577

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4578

4320 - حدثنا بن أبي داود قال ثنا سعيد بن كثير بن عفير قال حدثني داود بن عبد الرحمن عن عمرو بن دينار عن بن عمر عن النبي صلى الله عليه و سلم قال من أعتق عبدا بينه وبين شركائه قوم عليه قيمته وعتق

عمرو بن دینار نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے کہ جس نے ایسا غلام فروخت کیا جو مشترک ہے تو اس کے ذمہ اس کی قیمت ہو گی اور وہ غلام مکمل آزاد ہو جائے گا۔

من أعتق عبدا بينه وبين شركائه قوم عليه قيمته وعتق ← النبي صلى الله عليه و سلم ← بن عُمَرَ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ، ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4578

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4579

4321 - حدثنا فهد قال ثنا علي بن معبد قال ثنا عبيد الله بن عمرو عن محمد بن إسحاق عن نافع عن بن عمر قال سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول من أعتق جزءا له من عبد أو أمة حمل عليه ما بقي في ماله حتى يعتق كله جميعا قال أبو جعفر فذهب قوم إلى أن العبد إذا كان بين رجلين فأعتق أحدهما نصيبه ضمن قيمة نصيب شريكه موسرا كان أو معسرا وقالوا قد جعل العتاق من الشريك جناية على نصيب شريكه يجب عليه بها ضمان قيمته في ماله وكان من جنى على مال لرجل وهو موسر أو معسر وجب عليه ضمان ما أتلف بجنايته ولم يفترق حكمه في ذلك إن كان موسرا أو معسرا في وجوب الضمان عليه قالوا فكذلك لما وجب على الشريك ضمان قيمة نصيب شريكه لعتاقه لما كان موسرا وجب عليه ضمان ذلك أيضا إذا كان معسرا وخالفهم في ذلك آخرون فقالوا لا يجب الضمان عليه لقيمة نصيب شريكه لعتاقه إلا أن يكون موسرا وقالوا حديث بن عمر رضي الله عنهما هذا إنما الضمان المذكور فيه على الموسر خاصة دون المعسر قد بين ذلك عن بن عمر رضي الله عنهما في غير هذه الآثار فمما روي عنه في ذلك ما قد

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ میں جناب رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا جس شخص نے اپنے غلام یا لونڈی کو کوئی حصہ آزاد کر دیا اس کا بقیہ مال ( یعنی قیمت ) اس پر ڈال دیا جائے گا یہاں تک کہ وہ غلام مکمل آزاد ہو جائے گا۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بعض علماء اس طرف گئے ہیں کہ جب ایک غلام دو آدمیوں میں مشترک ہو اور ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے تو وہ اپنے شریک کے حصہ کے مطابق قیمت کا ضامن ہو گا خواہ وہ مالدار ہو یا تنگ دست نیز یہ کہ ایک شریک کی طرف غلام کو آزاد کرنا دوسرے شریک کے حصہ میں جنایت و جرم قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کے مال میں شریک کے حصہ کے مطابق قیمت کا ضمان ہوتا ہے اور جو آدمی کسی کے مال کو نقصان پہنچاتا ہے وہ مالدار ہو یا تنگدست اس پر اس چیز کی ضمان لازم آتی ہے جس مال کو اس نے جنایت کر کے ضائع کیا اور ان کے ہاں وجوب ضمان کے سلسلہ میں تنگدست اور مالدار میں کوئی فرق نہیں ہے وہ فرماتے ہیں کہ اسی طرح جب غلام آزاد کرنے کی وجہ سے ایک شریک پر دوسرے شریک کے حصہ کی قیمت بطور ضمان اس کے مالدار ہونے کی صورت میں لازم ہوتی ہے تو تنگدستی کی حالت میں بھی اسی طرح واجب ہوتی ہے ۔ ان سے اختلاف کرتے ہوئے دوسرے علماء کہتے ہیں کہ آزادی کی صورت میں شریک کے حصہ کی قیمت اسی صورت میں لازم ہو گی جب وہ خوش حال ہو۔ انہوں نے کہا کہ روایت ابن عمر رضی اللہ عنہ میں مذکورہ ضمان خوش حال ہونے کی حالت میں مذکور ہے تنگ دست ہونے کی حالت اس میں داخل نہیں ور یہ بات ہم اپنی طرف سے نہیں کر رہے ہیں بلکہ خود ابن عمر رضی اللہ عنہ کی دوسری روایت میں مذکور ہے ۔ ملاحظہ ہو۔

بن عُمَرَ ← نَافِعٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، ← عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ، ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4579

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4580

4322 - حدثنا يونس قال أخبرنا بن وهب أن مالكا أخبره عن نافع عن عبد الله بن عمر أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال من أعتق شركا له في عبد فكان له مال يبلغ ثمن العبد قوم عليه قيمة العبد فأعطى شركاؤه حصصهم وعتق عليه العبد وإلا فقد عتق عليه ما عتق

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب رسول اللہ ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا جس آدمی نے غلام مشترک میں اپنا حصہ آزاد کر دیا اور اس کے پاس اتنی رقم ہو جو غلام کی قیمت کو پہنچ سکے کو غلام کی قیمت کا اندازہ کر کے وہ اپنے شرکاء کو ان کا حصہ ادا کرے یہ غلام اس کی طرف سے آزاد ہو جائے گا ورنہ اس کی طرف سے اتنا ہی آزاد ہو گا جتنا وہ آزاد کرے گا۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← بن وهب أن مالكا ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4580

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4581

4323 - حدثنا يزيد بن سنان قال أخبرنا أبو بكر الحنفي قال ثنا بن أبي ذئب قال حدثني نافع عن بن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال من أعتق شركا له في مملوك وكان للذي يعتق نصيبه ما يبلغ ثمنه فهو عتيق كله

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جس نے اپنے مشترک غلام کو آزاد کیا اور وہ جا اپنا حصہ آزاد کر رہا ہے اس کے پاس اگر اتنی رقم ہو جو غلام کی قیمت کو پہنچتی ہو تو وہ غلام تمام کا تمام آزاد ہو جائے گا۔

بن عُمَرَ ← نَافِعٍ ← بن أَبِي ذِئْبٍ ← أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، ← يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4581

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4582

4324 - حدثنا فهد قال ثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال ثنا أبو أسامة وعبد الله نمير عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن بن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم من أعتق شركا له في مملوك فعليه عتقه كله إن كان له مال يبلغ ثمنه وإن لم يكن له مال فيقوم قيمة عدل على المعتق وقد عتق به ما عتق

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے اپنا مشترک غلام فروخت کیا تو اس پر لازم ہے کہ اس سارے کو آزاد کرے بشرطیکہ اس کے پاس اتنا مال ہو جو اس کی قیمت کو پہنچ سکتا ہو اور اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو پھر غلام کی قیمت لگائی جائے اور یہ انصاف والی قیمت آزاد کرنے والے کے ذمہ ہو گی اور جتنا اس نے آزاد کیا وہ اتنا ہی آزاد ہو گا۔

بن عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← أبو أسامة وعبد الله نمير ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4582

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4583

4325 - حدثنا بن أبي داود قال ثنا مسدد قال ثنا يحيى عن عبيد الله عن نافع عن بن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم من أعتق شركا له في مملوك فقد عتق كله فإن كان للذي أعتقه من المال ما يبلغ ثمنه فعليه عتقه كله

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے مشترک غلام آزاد کیا تو گویا وہ تمام آزاد ہو گیا اگر آزاد کرنے والے کے پاس اتنا مال ہو جو اس کی قیمت کو پہنچ سکتا ہو۔ تو غلام کو پورا آزاد کرنا اس پر لازم ہو گیا ۔

بن عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدِ اللَّهِ ← يَحْيَى ← مُسَدَّدٌ ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4583

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4584

4326 - حدثنا أبو بكرة قال أخبرنا روح بن عبادة قال ثنا صخر بن جويرية عن نافع أن بن عمر كان يفتي في العبد أو الأمة يكون أحدهما بين شركاء فيعتق أحدهم نصيبه منه فإنه يجب عتقه على الذي أعتقه إذا كان له من المال ما يبلغ ثمنه يقوم في ماله قيمة عدل فيدفع إلى شركائه أنصباءهم ويخلي سبيل العبد يخبر بذلك عبد الله بن عمر عن رسول الله صلى الله عليه و سلم

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ اس غلام یا لونڈی کے متعلق فتویٰ دیتے جو مشترک ہو اور ایک شریک اپنا حصہ آزاد کر دے ۔ تو اب جس نے آزاد کیا اسے سارے غلام کو آزاد کرنا لازم ہو گیا جبکہ اس کے پاس اتنا مال ہو جو اس کی قیمت تک پہنچ سکتا ہو۔ چنانچہ انصاف سے اس کے مال میں قیمت لگائی جائے اور اس کے شرکاء کو ان کے حصہ جات ادا کرے اور غلام کا راستہ چھوڑ دے اور عبداللہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ سے میں نے اسی طرح سنا ہے ۔

نَافِعٍ ← صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4584

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4585

4327 - حدثنا إسماعيل بن يحيى المزني قال ثنا محمد بن إدريس عن سفيان بن عيينة عن عمرو بن دينار عن سالم عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال إذا كان العبد بين اثنين فأعتق أحدهما نصيبه فإن كان موسرا فإنه يقوم عليه بأعلى القيمة ثم يعتق قال سفيان وربما قال عمرو بن دينار قيمة عدل لاوكس فيها ولا شطط فثبت بتصحيح هذه الآثار أن ما رواه بن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه و سلم من ذلك إنما هو في الموسر خاصة فأردنا أن ننظر في حكم عتاق المعسر كيف هو فقال قائلون قول رسول الله صلى الله عليه و سلم وإلا فقد عتق منه ما عتق دليل على أن ما بقي من العبد لم يدخله عتاق فهو رقيق للذي لم يعتق على حاله وخالفهم آخرون في ذلك آخرون فقالوا بل يسعى العبد في نصف قيمته للذي لم يعتقه وكان من الحجة لهم في ذلك أن أبا هريرة رضي الله عنه قد روى ذلك عن النبي صلى الله عليه و سلم كما رواه بن عمر رضي الله عنهما وزاد عليه شيئا بين به كيف حكم ما بقي من العبد بعد نصيب المعتق

سالم نے اپنے والد سے انہوں نے جناب رسول اللہ ﷺ سے نقل کیا کہ آپ نے فرمایا جب غلام میں دو شریک ہوں ان میں سے ایک نے اپنا حصہ آزاد کر دیا اگر وہ خوش حال ہے تو غلام کی اعلیٰ قیمت لگائی جائے گی پھر وہ غلام آزاد ہو جائے گا۔ سفیان کہتے ہیں عمرو بن دینار نے بعض اوقات قیمت عدل " لا وکسی فیھا ولا شطط " کہا کہ انصاف والی قیمت لگائی جائے نہ کم نہ زیادہ کے لفظ استعمال کئے ۔ ان روایات نے یہ ثابت کر دیا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی ابتداء باب میں مذکورہ روایات میں عتاق موسر کا تذکرہ ہے ۔ اب ہم عتاق معسر کا حکم دیکھنا چاہیں گے کہ وہ کیا ہے تو کہنے والوں نے کہا کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر وہ خوشحال نہیں تو اس نے جتنا آزاد کیا آزاد ہو جائے گا اس سے ثابت ہوا کہ غلام کا جو حصہ باقی ہے اس پر آزادی کا اثر نہیں ہوا پس جس نے حصہ آزاد نہیں کیا وہ اس کا اسی طرح غلام رہے گا۔ غلام دوسرے شریک کے لئے جس نے آزاد نہیں کیا سعی کرے گا ( اور کما کر قیمت کا بقیہ حصہ ادا کرے گا ) اس کی دلیل یہ ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات جناب رسول اللہ ﷺ سے روایت کی ہے جیسا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو روایت کیا اور اس میں کچھ اضافہ نقل کیا ہے جس میں آزاد کرنے والے کے آزاد کرنے کے بعد بقیہ حصہ داروں کے حصہ کا حکم واضح بیان فرمایا ہے ۔ ملا حظہ ہو۔

أَبِيهِ ← سَالِمٍ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ: ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى الْمُزَنِيُّ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4585

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4586

4328 - حدثنا يزيد بن سنان قال ثنا يحيى بن سعيد القطان قال ثنا سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن النضر بن أنس عن بشير بن نهيك عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال من أعتق نصيبا أو شركا له في مملوك فعليه خلاصه كله في ماله فإن لم يكن له مال إستسعى العبد غير مشقوق عليه

بشیر بن نھیک نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا جس آدمی نے اپنا حصہ یا غلام میں شراکت کو آزاد کر دیا تو اس پر لازم ہو گیا کہ وہ تمام کو اپنے مال میں سے آزاد کرائے اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو غلام کمائی کرے مگر اس پر اتنا کام ڈالا جائے جتنا وہ کر سکے ۔

النبي صلى الله عليه و سلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، ← النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ← يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4586

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4587

4329 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا مسلم بن إبراهيم قال ثنا أبان بن يزيد عن قتادة فذكر بإسناده مثله

ابان بن یزید نے قتادہ سے نقل کیا پھر انہوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ۔

قتادة فذكر بإسناده مثله ← أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ← مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← مُحَمَّدُ بْنُ خُزَيْمَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4587

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 8 كتاب العتاق ) ‹ ( 1 باب العبد يكون بين رجلين فيعتقه أحدهما ) · حديث 4588

4330 - حدثنا فهد قال ثنا عبد الله بن صالح قال حدثني الليث بن سعد قال حدثني جرير بن حازم عن قتادة فذكر بإسناده مثله

جریر بن حازم نے قتادہ سے نقل کیا پھر انہوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت کی ہے ۔

قتادة فذكر بإسناده مثله ← جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4588

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter