شرح السنة للبغوي · ( كتاب الرقاق ) ‹ ( باب التوكل على الله عز وجل · حديث 4110
4110 - أخبرنا أبو عبد الله محمد بن الفضل الخرقي ، أخبرنا أبو الحسن علي بن عبد الله الطيسفوني ، أنا عبد الله بن عمر الجوهري ، نا أحمد بن علي الكشميهني ، نا علي بن حجر ، نا إسماعيل بن جعفر ، نا عمرو بن أبي عمرو مولى المطلب صفحة رقم 303 عن المطلب أن رسول الله ( صلى الله عليه وسلم ) قال : " ما تركت شيئا مما أمركم الله به إلا أمرتكم به ، وما تركت شيئا مما نهاكم الله عنه إلا وقد نهيتكم عنه ، وإن الروح الأمين قد ألقى في روعي أنه لن تموت نفس حتى تستوعب كل الذي كتب الله لها ، فمن أبطأ عنه من ذلك شيء ، فليجمل في الطلب ، فإنكم لن تدركوا ما عند الله إلا بمثل طاعته ".
سیدنا مطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ نے تمہیں جس چیز کا حکم صادر فرمایا ہے میں نے اسے ضرور تم تک پہنچا دیا ہے اور اس میں سے ایک حکم بھی ترک نہیں کیا ( اسی طرح ) جن چیزوں سے بھی اللہ تعالیٰ نے تمہیں منع کیا ہے میں نے ان سے ضرور تمہیں روک دیا ہے اور ایک چیز بھی میں نے نہیں چھوڑی اور بلا شبہ روح الا مین نے میری طرف وحی کی ہے کہ کوئی متنفس اس وقت تک موت سے ہمکنار نہ ہو گا جب تک اپنا لکھا ہوا نصیبہ مکمل طور پر حاصل نہ کر لے ، اگر کسی کو اس کے نصیب کی کوئی چیز ملنے میں دیر ہو جائے تو وہ اس کو حاصل کرنے میں اچھا انداز اختیار کرے ۔ بالیقین اللہ تعالیٰ کے پاس جو کچھ ہے تم اسے اطاعت کے ساتھ ہی حاصل کر سکتے ہو۔"
الْمُطَّلِبِ ← عمرو بن أبي عمرو مولى المطلب صفحة رقم ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ جَعْفَرٍ ← عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ← أحمد بن علي الكشميهني ← عبد الله بن عمر الجوهري ← أبو الحسن علي بن عبد الله الطيسفوني ← أبو عبد الله محمد بن الفضل الخرقي
Sarah Al Sunnah Al Baghvi · (The Book of Riqqa) › (Chapter on trust in God Almighty · Hadith 4110
