شرح السنة للبغوي · كتاب الفضائل ‹ باب علامات النبوة · حديث 3725
3725 - أخبرنا أحمد بن عبد الله الصالحي ، أنا أبو بكر أحمد بن الحسن الحيري ، أنا حاجب بن أحمد الطوسي ، نا عبد الرحيم بن منيب ، نا يزيد بن هارون ، أنا حميد صفحة رقم 306 عن أنس أن رجلاً كان يكتب للنبي ( صلى الله عليه وسلم ) ، وقد كان قرأ البقرة وآل عمران ، وكان الرجل إذا قرأ البقرة وآل عمران ، جد فينا ، فارتد عن الإسلام ، ولحق بالمشركين ، فمات ، فقال النبي ( صلى الله عليه وسلم ) : " إن الأرض لا تقبله " قال أنس : فأخبرني أبو طلحة أنه أتى الأرض التي مات فيها ، فوجده منبوذاً. قال أبو طلحة : ما شأن هذا ؟ فقالوا : قد دفناه مراراً ، فلم تقبله الأرض. هذا حديث متفق على صحته أخرجه محمد من رواية عبد العزيز عن أنس ، وأخرجه مسلم من رواية ثابت عن أنسٍ.
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منشی تھا۔ اس نے سورۂ بقرہ اور آل عمران پڑھ لی تھی اور جب کوئی شخص سورہ بقرہ اور آل عمران پڑھ لیتا تو ہم میں اسے خوب مقام ومرتبہ حاصل ہو جاتا پھر وہ شخص مرتد ہو گیا اور مشرکوں سے جا ملا اور وہیں فوت ہو گیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرما رکھا تھا:’’بلاشبہ زمین اسے قبول نہیں کرے گی۔‘‘ سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:مجھے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ ان کا گزر اس علاقے سے ہوا جہاں اس شخص کی موت واقع ہوئی تھی تو میں نے اسے زمین پر پڑا دیکھا۔ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:(میں نے لوگوں سے دریافت کیا کہ) اس شخص کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہم نے اسے کئی مرتبہ دفن کیا لیکن زمین نے اس کو قبول نہیں کیا۔
أَنَسٍ، ← حميد صفحة رقم ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُنِيبٍ، ← حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ، ← أبو بكر أحمد بن الحسن الحيري، ← أحمد بن عبد الله الصالحي
Sarah Al Sunnah Al Baghvi · The Book of Virtues › Chapter Signs of Prophecy · Hadith 3725
