Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5687

5376 - حدثنا يونس قال أخبرنا بن وهب أن مالكا حدثه عن زيد بن أسلم عن أبيه قال سمعت عمر بن الخطاب يقول حملت على فرس في سبيل الله فأضاعه الذي كان عنده فأردت أن أبتاعه منه وظننت أنه بائعه برخص هو ضد الغلاء فسألت عن ذلك رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال لا تبتعه وإن أعطاكه بدرهم واحد ولا تعد في صدقتك فإن العائد في صدقته كالكلب يعود في قيئه

زید بن اسلم اپنے والد سے انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میں ایک گھوڑا ایک شخص کو جہاد کے لئے دیا اس نے اس کو ضائع کر دیا میں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا اور سوچا کہ وہ اسے کم قیمت میں فروخت کر دے گا ۔ میں نے جناب رسول اللہ ﷺ سے اس سلسلہ میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا اسےمت خریدو اگرچہ وہ تمہیں ایک درہم کے بدلے دے اور اپنا صدقہ واپس نہ کرو کیونکہ صدقہ واپس کرنے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے اسے چاٹ لیتا ہے ۔

عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← أَبِيهِ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← بن وهب أن مالكا ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5687

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5688

5377 - حدثنا إسماعيل بن يحيى قال ثنا محمد بن إدريس قال ثنا سفيان عن زيد أسلم عن أبيه عن عمر أنه أبصر فرسا تباع في السوق وكان تصدق به فسأل رسول الله صلى الله عليه و سلم أشتريه فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم لا تشتره ولا شيئا من نتاجه أي مما ينتجه من الولد فمنع رسول الله صلى الله عليه و سلم عمر رضي الله عنه أن يبتاع ما كان تصدق به أو شيئا من نتاجه وجعله إن فعل ذلك كالكلب يعود في قيئه فلم يكن ذلك بموجب حرمة إبتياع الصدقة على المتصدق بها ولكن ترك ذلك أفضل له فكذلك ما ذكرنا قبل هذا لما ذكر عن رسول الله صلى الله عليه و سلم في الرجوع في الهبة ليس على تحريم ذلك سواء ولكنه لأن تركه أفضل وقد

زید بن اسلم نے اپنے والد سے انہوں نے حضرت عمررضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میں نے بازار میں ایک گھوڑا فراخت ہوتے دیکھا اور وہ وہی گھوڑا تھا جو صدقہ میں دیا جا چکا تھا چنانچہ جناب رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ کیا میں اس کو خرید لوں تو جناب نبی اکرم ﷺ نے فرمایا اسے مت خریدو اور نہ اس کے بچوں میں سے کسی کو خریدو ۔ جناب رسول اللہ ﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس چیز کے خریدنے سے روک دیا جس کو انہوں نے صدقہ کیا تھا ۔ اس طرض اس کی اولاد کی خریداری سے روک دیا اور اس فعل کو اس کتے کے فعل کی طرح قرار دیا جو قے کر کے لوٹاتا ہے اس سے یہ بات لازم نہی آتی کہ صدقہ کرنے والے کے لئے صدقہ کے مال کو خریدنا حرام ہے بلکہ اس کو چھوڑنا ( نہ خریدنا ) افضل ہے ۔ اوی طرح جو پہلے ذکر ہوا اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے ہبہ کو واپس لینے کے سلسلے میں جو کچھ فرمایا اس سے اس کی حرمت مراد نہیں بلکہ ( اس سے کراہت دلا کر ) اس کے چھوڑنے کا افضل ہونا ظاہر فرمایا ۔

أَبِيهِ ← زيد أسلم ← سُفْيَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ: ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5688

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5689

5378 - حدثنا بن أبي عمران قال ثنا عبيد الله بن عمر القواريري قال ثنا يزيد بن ذريع عن حسين المعلم عن عمرو بن شعيب عن طاوس عن بن عمر وابن عباس رضي الله عنهم قالا قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لا يحل لواهب أن يرجع في هبته إلا الوالد لولده فقال قائل فقد دل هذا الحديث على تحريم الرجوع في الهبة من الرجل لغير ولده قيل له ما دل ذلك على شيء مما ذكرت فقد يجوز أن يكون النبي صلى الله عليه و سلم وصف ذلك الرجوع بأنه لا يحل لتغليظه إياه لكراهية أن يكون لأحد من أمته مثل السوء وقد قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لا تحل الصدقة لذي مرة سوي فلم يكن ذلك على معنى أنها تحرم على الأغنياء ولكنها على معنى لا تحل له من حيث تحل لغيره من ذوي الحاجة والزمانة فكذلك ما ذكرنا من قول رسول الله صلى الله عليه و سلم أيضا لا يحل لواهب أن يرجع في هبته إنما هو علي أنه لا يحل له ذلك كما تحل له الأشياء التي قد أحلها الله عز و جل لعباده ولم يجعل لمن فعلها مثلا كالمثل الذي جعله رسول الله صلى الله عليه و سلم للعائد في هبته وقد دخل في ذلك العود فيها بالرجوع والابتياع وغيره ثم استثنى منذلك ما وهب الوالد لولده فذلك عندنا والله أعلم على إباحته للوالد أن يأخذ ما وهب لابنه في وقت حاجته إلى ذلك وفقره إليه لأن ما يجب للولد من ذلك ليس بفعل يفعله فيكون ذلك رجوعا منه يكون مثله فيه كمثل الكلب المتراجع في قيئه ولكنه شيء أوجبه الله عز و جل له لفقره فلم يضيق ذلك عليه كما قد روى عن رسول الله صلى الله عليه و سلم أيضا في غير هذا الحديث

طاوس نے ابن عمر رضی اللہ عنہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہ سے رویات کی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ ہبہ کرنے والے کو جائز نہیں کہ وہ ہبہ کی ہو ئی چیز کو واپس کرے الجناب رسول اللہ ﷺالبتہ باپ اپنے بیٹے سے ہبہ واپس لے سکتا ہے ۔ اس روایت سے ثابت ہو وہا ہے کہ کسی آدمی کو ہبہ واپس کرنا حرام ہے البتہ اپنے لڑکے سے ہبہ لوٹا سکتا ہے ۔ ان کو جواب میں کہا جائے گا کہ روایت میں تو آپ کی بات پر دلالت موجود نہیں ممکن ہے کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے یہ بات لایحل بطور تغلیظ فرماےئی ہو کیونکہ آپ اپنے کسی امت میں بھی بری مثال کا انطباق پسند نہ فرماتے تھے ۔ جیسا کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کسی تندرست ٹھیک ٹھاک آدمی کے لئے صدقہ حلال نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اس پر حرام ہے جس طرح کہ مالدار لوگوں پر حرام ہے بلکہ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ جس طرح دیگر حاجتمندوں اور اپاہجوں کے لئے حالال ہے اسی طرح اس کے لئے حلال نہیں ۔ پس اسی طرح جو ہم نے جناب رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی نقل کیا کہ ہبہ کرنے والے کو ہبہ کی ہوئی چیز واپس لینا حلال نہیں کا مطلب ہے کہ اس کے لئے یہ اس طرح حلال نہیں جس طرح دیگر اشیاء ہیں جن کو اللہ تعالی نے اپنے بندوں کے لئے حلال قرار دیا ہے اور ان کو لینے والوں کے لئے ایس مثال بیان نہیں فرمائی ۔ جیسی کچھ ہبہ کر کے واپس کرنے والے کے لئے بیان فرمائیں اور اس رجوع کرنے کے ماتحت ہبہ شدعہ چیز کو واپس لینا اس کو خریدنا اور دیگر صورتیں شامل ہیں ۔ پھر اس سے والد کا بیٹے کو دیا ہوا مال مستثنی کیا ۔ واللہ اعلم ۔ مگر احناف کے ہاں یہ بھی جائز ہے جبکہ باپ کو حاجت ہو اور احتیاج ہو کیونکہ اس سلسلہ میں جو کچھ والد کے لئے واجب ہے وہ ایسا فعل نہیں ہے جس کے کرنے سے وہ واپسی کرنے میں کتے کے اپنی قے کے چاٹنے کے متاردف ہو بلکہ یہ وہ چیز ہے جس کو اللہ تعالی نے اس (والد ) کے فقر کی حالت میں بیٹے کے لئے واجب کیا ہے اور اس سلسلہ میں سے کسی تنگی میں نہیں ڈالا جیسا کہ دیگر احادیث میں جناب رسول اللہ ﷺ سے مروی ہے ۔

بن عمر وابن عباس ← طَاوْسٍ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ← حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، ← يزيد بن ذريع ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ← بن أبي عمران

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5689

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5690

5379 - حدثنا يونس قال ثنا علي بن معبد قال ثنا عبد الله بن عمرو عن عبد الكريم بن مالك عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رجلا أتى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال يا رسول الله إني أعطيت أمي حديقة وإنها ماتت ولم تترك وارثا غيري فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم وجبت صدقتك ورجعت إليك حديقتك قال أبو جعفر أفلا ترى أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قد أباح للمتصدق صدقته لما رجعت إليه بالميراث ومنع عمر بن الخطاب رضي الله عنه من إبتياع صدقته فثبت بهذين الحديثين إباحة الصدقة الراجعة إلى المتصدق بفعل الله كراهة الصدقة الراجعة إليه بفعل نفسه فكذلك وجوب النفقة للأب من مال الابن لحاجته وفقره وجبت له بإيجاب الله تعالى إياها له فأباح له النبي صلى الله عليه و سلم بذلك ارتجاع هبته وإنفاقها على نفسه وجعل ذلك كما رجع إليه بالميراث لا كما رجع إليه بالابتياع والارتجاع فإن قال قائل فقد خص النبي صلى الله عليه و سلم في هذا الحديث الوالد الواهب دون سائر الواهبين أفيكون حكم الولد فيما وهب لأبيه خلاف حكم الوالد فيما وهب لولده قيل له بل حكمهما في هذا سواء فذكر رسول الله صلى الله عليه و سلم أحدهما على المعنى الذي ذكرنا يجزئ من ذكره إياهما ومن ذكر غيرهما ممن حكمه في هذا مثل حكمهما وقد قال الله عز و جل حرمت عليكم أمهاتكم وبناتكم وأخواتكم وعماتكم وخالاتكم وبنات الأخ وبنات الأخت فحرم هؤلاء جميعا بالأنساب ثم قال وأمهاتكم اللاتي أرضعنكم وأخواتكم من الرضاعة ولم يذكر في التحريم بالرضاعة غير هاتين فكان ذكره ذلك دليلا على أن سائر من حرم بالنسب في حكم الرضاع سواء وأغناه ذكر هاتين بالتحريم بالرضاع عن ذكر من سواهما في ذلك إذ كان قد جمع بينهن جميعا في التحريم بالأنساب فجعل حكمهن حكما واحدا فدل تحريمه بعضهن أيضا بالرضاع أن حكمهن في ذلك حكم واحد فكذلك رسول الله صلى الله عليه و سلم لما قال لا يحل لأحد أن يرجع في هبته فعم بذلك الناس جميعا ثم قال إلا الوالد لولده على المعنى الذي ذكرنا دل ذلك على أن من سوى الوالد من الواهبين في رجوع الهبات إليهم يرد الله عز و جل إياها كذلك وأغناه ذكر بعضهم عن ذكر سائرهم فلم يكن في شيء من هذه الآثار ما يدلنا على أن للواهب أن يرجع في هبته بنقضه إياها حتى يأخذها من الموهوب له ويردها إلى ملكه المتقدم الذي أخرجها منه بالهبة فنظرنا هل نجد فيما روى عن أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم في ذلك شيئا

عمر و بن شعیب نے اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ میں نے اپنی والدہ کو ایک باغ کا عطیہ دیا ہے اب اس کا انتقال ہو گیا اور اس نے میرے علاوہ کوئی وارث نہیں چھوڑا ۔ آپ نے فرمایا تمہارا صدقہ واجب ہو گیا ( ادا ہو چکا ) اورتیرا باغ تیری طرف واپس لوٹ آیا اگر کوئی معترض کہے کہ اس روایت میں جناب رسول اللہ ﷺ نے ہبہ کرنے والے والد کو خاص کیا ہے باقی ہبہ کرنے والے کے لئے یہ حکم کیسے ہو سکتا ہے اگر بیٹا باپ کو کوئی چیز ہبہ کرے تو اس کا حکم باپ کے بیٹے کو ہبہ کرنے کے خلاف ہے ۔ تو اس کے جواب میں کہے اس سلسلے میں دونوں کا حکم یکساں ہے تو جناب نبی اکرم ﷺ کا اس سبب سے جس کو کہ ہم نے ذکر کیا ایک کا تذکرہ دونوں کے ذکر کو کفایت کرنے والا ہے بلکہ ان دونوں کے علاوہ کے لئے بھی کافی ہے جن کا یہی حکم ہو ۔ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ تم پر تمہاری مائیں تمہاری بیٹیاں ، تمہاری بہنیں ، تمہاری پھوپھیاں ، تمہاری خالائیں ، تمہاری بھتیجیاں اور بھانجیاں حرام کی گئی ہیں یہ نسبی رشتہ کے اعتبار سے ہیں پھر فرمایا تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا اور تمہاری رضاعی بہنیں بھی حرام ہیں دودھ کے رشتہ میں صرف ان دو کے ذکر پر اکتفا کیا ان دو کا ذکر کر دینا اس بات کی دلیل ہے کہ جو عورتیں نسب کے لحاظ سے حرام ہیں ۔ دودھ کی وجہ سے بھی ان تمام کا حکم وہی ہے دودھ کی وجہ سے ان دو کے حرام ہونے کے تذکرے نے باقی کے تذکرے سے بے نیاز کر دیا کیونکہ نسب کی وجہ سے حرام ہونے میں تمام کا ذکر کر دیا اور ان تمام کے لئے ایک ہی حکم قرار دیا ( یعنی حرمت ) تو اس سے اس بات پر دلالت مل گئی کہ رضاعت کی وجہ سے بعض کے حرام ہونے سے دوسری رضاعی رشتہ دار عورتیں کا حکم بھی یہی ہے ۔ اسی طرح جناب رسول اللہ ﷺ نے جب یہ فرمایا کہ کسی شخص کو ہبہ میں رجوع درست نہیں تو یہ حکم تمام لوگوں کو شامل ہے پھر فرمایا سوائے باپ کے جو کہ اپنے بیٹے کو ہبہ کرے یہ بات جو کہ ہم نے کہی ہے اس کی بنا پر یہ اس بات پر دلالت ہے کہ والد کے علاوہ ہبہ کرنے والے اللہ تعالی کے حکم سے رجوع کریں تو یہی حکم ہو گا ۔ تو والد کے تذکرے نے دوسروں کے تذکرہ سے بے نیاز کر دیا ۔ فلہذا ان روایات میں ایسی کوئی بات نمہیں پائی جاتی جو اس بات پر دلالت کرنے والی ہو کہ ہبہ کرنے والا اپنے ہبہ کو توڑ کر موہوب لہ سے واپس لے اور اسے اپنی سابقہ ملکیت میں لائے ۔ جس کی ملکیت سے اس نے ہبہ کر کے اس شئی کو نکالا تھا ۔ اب ہم دیکھنا چاہتے کہ آیا آثار صحابہ کرام میں ایسی کوئی چیز پائی جاتی ہے جس سے کوئی دلالت میسر آ جائے ۔

جده أن رجلا أتى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ← عبد الكريم بن مالك ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ، ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5690

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5691

5380 - فإذا إبراهيم بن مرزوق قد حدثنا قال ثنا مكي بن إبراهيم قال ثنا حنظلة عن سالم قال سمعت بن عمر يقول سمعت عمر بن الخطاب يقول من وهب هبة فهو أحق بها حتى يثاب منها بما يرضى

سالم نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے جس نے کسی کو کوئی چیز ہبہ کی وہ اس کا زیادہ حقدار ہے یہاں تک کہ وہ اس کا اپنی مرضی کے مطابق بدلہ پائے ۔

من وهب هبة فهو أحق بها حتى يثاب منها بما يرضى ← عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← بن عُمَرَ ← سَالِمٍ ← حَنْظَلَةُ، ← مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← فإذا إبراهيم بن مرزوق قد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5691

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5692

5381 - وإذا يونس قد حدثنا قال ثنا بن وهب أن مالكا حدثه عن داود بن الحصين عن أبي غطفان بن طريف المري عن مروان بن الحكم أن عمر بن الخطاب قال من وهب هبة لصلة رحم أو على وجه صدقة فإنه لا يرجع فيها ومن وهب هبة يرى أنه إنما يراد به الثواب فهو على هبته يرجع فيها إن لم يرض منها فهذا عمر رضي الله عنه قد فرق بين الهبات والصدقات فجعل الصدقات لا يرجع فيها وجعل الهبات على ضربين فضرب منها صلة الأرحام فرد ذلك إلى حكم الصدقات ومنع الواهب من الرجوع فيها وضرب منها خلاف ذلك فجعل للواهب أن يرجع فيه ما لم يرض منه

مروان بن حکم نے بیان کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا جس نے صلہ رحمی کے لئے کوئی ہبہ کیا یا بطور صدقہ ہبہ کیا وہ اس میں رجوع نہ کرے اور جس نے اس لئے ہبہ کیا کہ اس سے مقصود صرف حصول ثواب تھا ۔ تو وہ اپنے ہبہ کے بارے میں اختیار رکھتا ہے اگر وہ اس کو اس کے ہاں پسند نہ کرے تو لوٹالے ۔ یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں جنہوں نے ہبہ اور صدقہ میں تفریق کر دی ۔ صدقات کو نہ لوٹا نے والا قرار دیا اور عطیات کے متعلق دو قسمیں کر دیں ۔ نمبر 1 جو صرف صلہ رحمی کی خاطر ہو تو صدقات کے حکم میں رکھا جائے گا اور ہبہ کرنے والا ان کو لوٹا نہیں سکتا ۔ نمبر 2 اگر واہب اس کے استعمال پر خوش نہ ہو تو اس کو واپس کر سکتا ہے ۔

مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ← أَبَي غَطَفَانَ بْنَ طَرِيفٍ الْمُرِّيَّ ← دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ← بن وهب أن مالكا ← وإذا يونس قد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5692

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5693

5382 - حدثنا صالح بن عبد الرحمن قال ثنا حجاج إبراهيم الأزرق قال ثنا يحيى بن أبي زكريا بن أبي زائدة عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عمر قال من وهب هبة لذي رحم جازت ومن وهب هبة لغير ذي رحم محرم له فهو أحق بها ما لم يثب منها

اسود نے عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے جس نے کسی رحم والے رشتہ دار کو ہبہ کیا ایسا کرنا جائز ہے جس نے غیر ذمی رحم محرم کو دیا تو وہ ہبہ کا زیادہ حقدار ہے جب تک اس کا معاوضہ نہ ملے ( اگر معاوضہ مل گیا تو پھر واپس نہیں ہو سکتا )

عُمَرَ، ← الْأَسْوَدِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← الْاَعْمَشِ ← يحيى بن أبي زكريا بن أبي زائدة ← حجاج إبراهيم الأزرق ← صالح بن عبد الرحمن

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5693

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5694

5383 - حدثنا سليمان بن شعيب قال ثنا عبد الرحمن بن زياد قال ثنا شعبة عن جابر الجعفي قال سمعت القاسم بن عبد الرحمن يحدث عن عبد الرحمن بن أبزي عن علي قال الواهب أحق ما لم يثب منها فهذا علي رضي الله عنه قد جعل للواهب الرجوع في هبته ما لم يثب منها فذلك عندنا على الواهب الذي جعل له الرجوع في هبته على ما ذكر في الحديث الذي رويناه عنه قبل هذا حتى لا يتضاد قولهما رضي الله عنهما في ذلك وقد

عبدالرحمن بن ابزی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے واہب اپنے ہبہ کا اس وقت تک زیادہ حقدار ہے جب تک کہ اس کا بدلہ نہ دیا جائے ۔ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جو ہبہ کرنے والے کو رجوع کا حق اس وقت تک ثابت فرما رہے ہیں یہاں تک کہ وہ بدلہ نہ لے ۔ ہمارے ہاں اس روایت اور پہلی روایت تضاد کو دور کرنے کی صورت یہی ہے کہ اس سے وہ ہبہ کرنے والا مراد ہے جس کا تذکرہ پہلی رویت میں ہو چکا ۔

عَلِيٍّ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، ← الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ← شُعْبَةُ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5694

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5695

5384 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا أبو داود قال ثنا شعبة عن جابر عن القاسم فذكر بإسناده مثله على ما روينا عن سليمان وقد روى عن فضالة بن عبيد بنحو من هذا

شعبہ نے جابر سے انہوں نے قاسم سے انہوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے جیسا کہ ہم نے سلیمان کی روایت میں ذکر کی ہے۔

فضالة بن عبيد بنحو من هذا ← سليمان وقد روى ← القاسم فذكر بإسناده مثله على ما روينا ← جَابِرٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5695

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5696

5385 - حدثنا أبو زرعة عبد الرحمن بن عمرو الدمشقي قال ثنا أبو صالح عبد الله بن صالح قال حدثني معاوية بن صالح عن ربيعة بن يزيد عن عبد الله بن عامر اليحصبي قال كنت عند فضالة بن عبيد فأتاه رجلان يختصمان إليه فقال أحدهما إني وهبت لهذا بازيا على أن يثيبني فلم يفعل فقال الآخر وهب لي ولم يذكر شيئا فقال له فضالة أردد إليه هبته فإنما يرجع في الهبة النساء وسقاط الرجال

عبداللہ بن عامر یحصبی کہتے ہیں کہ میں حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے پاس تھا ان کے پاس دو آدمی جھگڑا لے کر آئے ایک کہنے لگا ۔ میں نے اس کو ایک باز ہبہ کیا کہ یہ مجھے اس کا بدلہ دے گا مگر اس نے نہ دیا دوسرے نے کہا اس نے مجھے ہبہ کیا اور اس نے کسی بات کا ذکر نہ کیا تو حضرت فضالہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کا ہبہ اسے واپس کر دو ۔ عورتیں اپنا ہبہ واپس لیا کرتی ہیں اور اسی طرح گرے ہوے لوگ ۔

الآخر وهب لي ولم يذكر شيئا ← أحدهما إني وهبت لهذا بازيا على أن يثيبني فلم يفعل ← كنت عند فضالة بن عبيد فأتاه رجلان يختصمان إليه ← عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ الْيَحْصِبِيَّ، ← رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ← أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5696

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5697

5386 - حدثنا فهد قال ثنا عبد الله بن صالح قال حدثني معاوية بن صالح عن ربيعة بن يزيد عن عبد الله بن عامر اليحصبي أنه قال كنت عند فضالة بن عبيد إذ جاءه رجلان يختصمان إليه في باز فقال أحدهما وهبت له بازيا وأنا أرجو أن يثيبني منه فقال الآخر نعم قد وهب لي بازيا ما سألته وما تعرضت له فقال له فضالة أردد إليه هبته فإنما يرجع في الهبات النساء وشرار الأقوام وقد روى عن أبي الدرداء رضي الله عنه في ذلك أيضا ما قد

عبداللہ بن عامر یحصبی کہتے ہیں کہ میں حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے ہاں تھاکہ دو آدمی ایک باز کا جھگڑا لئے حاضر ہوئے تو ان میں سے ایک نے کہا میں نے اس کو باز دیا اور مجھے اس کی طرف سے بدلے کی امید تھی دوسرے نے کہا جی ہاں اس نے مجھے باز دیا تھا جو کہ میں نے نہ اس سے مانگا اور نہ میں نے اس سے کوئی پیش رفت کی تھی تو فضالہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کا ہبہ اس کو دے دو ہبات میں عورتیں اور اقوام کے شریر لوگ رجوع کیا کرتے ہیں ۔

عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ الْيَحْصِبِيَّ، ← رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5697

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 15 كتاب الهبة والصدقة ) ‹ ( 1 باب الرجوع في الهبة ) · حديث 5698

5387 - حدثنا فهد قال ثنا أبو صالح قال حدثني معاوية بن صالح عن راشد بن سعد عن أبي الدرداء قال المواهب ثلاثة رجل وهب من غير أن يستوهب بهي كسبيل الصدقة فليس له أن يرجع في صدقته ورجل استوهب فوهب فله الثواب فإن قبل على موهبته ثوابا فليس له إلا ذلك وله أن يرجع في هبته ما لم يثب ورجل وهب واشترط الثواب فهو دين على صاحبها في حياته وبعد وفاته فهذا أبو الدرداء رضي الله عنه قد جعل ما كان من الهبات مخرجه مخرج الصدقات في حكم الصدقات ومنع الواهب من الرجوع في ذلك كما يمنع المتصدق من الرجوع في صدقته وجعل ما كان منها بغير هذا الوجه مما لم يشترط ثواب مما يرجع فيه ما لم يثب الواهب عليه وجعل ما اشترط فيه العوض في حكم المبيع فجعل العوض لواهبه واجبا على الموهوب له في حياته وبعد وفاته فهذا حكم الهبات عندنا فأما ما ذكرنا من انقطاع رجوع الواهب في هبته لموت الموهوب له أو باستهلاكه الهبة فلما روى عن عمر رضي الله عنه أيضا في ذلك

راشد بن سعد نے ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ہبہ کرنے والے تین ہیں ۔ نمبر 1 وہ آدمی جو خود ہبہ کرتا ہے مگر خود اس سے کسی ہبہ کا طالب نہیں یہ اللہ کی راہ میں صدقہ کرنے کی طرح ہے اس کو اپنا صدقہ لوٹانا جائز نہیں ۔ نمبر 2 وہ آدمی جس نے ہبہ طلب کیا اس ہبہ کر دیا گیا تو اس کو تو بدلہ ملے گا اور اگر اس نے اپنے ہبہ پر بدلے کو قبول کر لیا تو اس کو یہی کچھ ملے گا اور اپنے ہبہ کو بدلہ ملنے سے پہلے پہلے لوٹا سکتا ہے ۔ نمبر 3 جس آدمینے اس شرط پر ہبہ کیا کہ اس کو بدلہ دینا پڑے گا تو یہ موہوب لہ پر دین ہو گا جو کہ زندگی اور موت کے بعد بھی دینا پڑے گا ۔ یہ حضرت ابوالدرداءرضی اللہ عنہ ہیں انہوں نے ہبات کی تین اقسام بتلائیں ۔ نمبر 1 جو صدقات کی طرح ہیں تو ان کا حکم بھی صدقات والا ہے اس میں ہبہ کرنے والے کو رجوع درست نہیں جیسے کہ صدقہ کرنے والے کو پانے صدقہ سے رجوع جائز نہیں ہے ۔ نمبر 2 دوسری قسم وہ قرار دی جس میں بدلے کو شرط قرار نہ دیا جائے اس میں ہبہ کرنے والے کو رجوع کا اس وقت تک حق ہے جب تک کہ اس کا بدلہ نہ لے۔ نمبر 3 اس قسم میں عوض کو شرط قرار دیا گیا یہ بیع کا حکم میں ہے اس میں واہب کو عوض دینا موہوب لہ کےمرجانے یا اس چیز کے ہلاک کر دینے کی صورت میں ہبہ کرنے والے کا حق رجوع ختم ہو جاتا ہے یہ اس لئے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس طرح مروی ہے ۔

أَبِي الدَّرْدَاءِ، ← رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← أَبُو صَالِحٍ، ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5698

chevron_left Previous
1…601602603…611
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter