شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 14 كتاب الصرف ) ‹ ( 1 باب الربا ) · حديث 5663
5353 - حدثنا نصر بن مرزوق قال ثنا الخصيب قال ثنا حماد عن داود بن أبي هند عن أبي نضرة عن أبي الصهباء أن بن عباس نزع عن الصرف فهذا بن عباس رضي الله عنهما وهو الذي روى عن أسامة بن زيد رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه قال إنما الربا في النسيئة وتأول ذلك على إجازة الفضة بالفضة والذهب بالذهب مثلين بمثل وأكثر من ذلك قد رجع عن قوله ذلك فإما أن يكون رجوعه لعلمه أن ما كان أسامة رضي الله عنه حدثه إنما هو ربا القرآن وعلم أن ربا النسيئة بغير ذلك أو يكون ثبت عنده ما خالف حديث أسامة رضي الله عنه مما لم يثبت منه حديث أسامة من كثرة من نقله له عن رسول الله صلى الله عليه و سلم حتى قامت عليه به الحجة ولم يكن ذلك في حديث أسامة رضي الله عنه لأنه خبر واحد فرجع إلى ما جاءت به الجماعة الذين تقوم بنقلهم الحجة وترك ما جاء به الواحد الذي قد يجوز عليه السهو والغلط والغفلة وهذا الذي بينا في الصرف قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد رحمة الله عليهم أجمعين
ابو نضرہ نے ابو الصہباء سے روایت کی کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے قول سے رجوع کر لیا ۔ یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ ہیں جنہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب رسول اللہ ﷺ سے روایت کی ہے کہ سود تو ادھار میں ہے اور اس کا نتیجہ یہ نکالا کہ چاندی اور سونے کے بدلے سونے کی بیع ایک مثل کے بدلے دو ۔ زیادہ مثل کی صورت میں جائز ہے اور انہوں نے اس سے رجوع کر لیا تو ان کا رجوع یا تو اس بات کے معلوم ہو جانے کی وجہ سے تھا کہ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ نے جو کچھ ان سے بیان کیا کہ اس سے مراد وہ رہا ہے جس کا قرآن مجید میں تذکرہ ہے اور ان کو معلوم ہو گیا کہ اسھار والا سود اور ہے یا پھر ان کے ہاں حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کی روایت کے خلاف روایت اس طریقہ پر ثابت ہوئی کہ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کی روایت اس طرح ثابت نہ ہوئی جیسا کہ دوسری روایات ہیں کیونکہ وہ نہایت کثرت سے منقول ہیں ۔ اس لئے یہ روایت ان کے لئے حجت بن گئی اور یہ بات حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں نہ تھی ۔ کیونکہ وہ تو خبر واحد ہے ۔ چنانچہ ان کا رجوع اس روایت کی طرف ہوا جس کو ایک بڑی جماعت نے نقل کیا کہ ان کا نقل کرنا حجت بن جاتا ہے اور انہوں نے خبر واحد کو چھوڑ دیا ۔ کیونکہ اس میں بھولنے اور غلطی کا امکان ہے ۔ یہ اوپر بیان کیا گیا امام ابو حنیفہ ، ابو یوسف ، محمد رحمۃاللہ علیہ کا قول ہے ۔
أَبِي الصَّهْبَاءِ، ← أَبِي نَضْرَةَ ← دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، ← حَمَّادٌ، ← الخصيب ← نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ،
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5663
