شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 1 باب الإمام يريد قتال أهل الحرب هل عليه قبل ذلك أن يدعوهم أم لا ) · حديث 4979
4709 - حدثنا فهد قال ثنا يوسف بن بهلول قال ثنا عبد الله بن إدريس قال ثنا محمد بن إسحاق عن يعقوب بن عتبة عن مسلم بن عبد الله بن حبيب الجهني عن جندب بن مكيث الجهني قال بعث رسول الله صلى الله عليه و سلم غالب بن عبد الله الليثي في سرية كنت فيهم وأمره أن يشن الغارة على بن الملوح بالكديد قال فراحت الماشية من إبلهم وغنمهم فلما احتلبوا وعطنوا واطمأنوا نياما شننا عليهم الغارة فقتلنا واستقنا النعم
جندب بن مکیث جبنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے غالب بن عبداللہ لیثی رضی اللہ عنہ کو ایک دستے میں روانہ فرمایا میں بھی اس میں شامل تھا ۔ اس کو حکم فرمایا کہ وہ قبیلہ ابن ملوح پر مقام کدید میں لوٹ ڈالیں ۔ راوی کہتے ہیں کہ شام کو جب ان کے اونٹ اور بکریاں واپس لوٹ آئیں اور وہ دودھ دوھ چکے اور اونٹوں اور بکریوں کو بٹھا دیا پھر اطمینان سے سو گئے تو ہم نے ان پر چاروں اطراف سے حملہ کر دیا اور انکو قتل کر کے ان کے جانور ہانک لائے ۔
جندب بن مكيث الجهني ← مسلم بن عبد الله بن حبيب الجهني ← يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، ← يُوسُفَ بْنِ بُهْلُولٍ، ← فهد
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4979
