شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 5 باب من تزوج امرأة أبيه أو ذات محرم منه فدخل بها ) · حديث 4787
4524 - حدثنا قال ثنا عبد الله بن مسلمة بن قعنب قال ثنا مالك عن بن شهاب عن سعيد بن المسيب وسليمان بن يسار أن طليحة نكحت في عدتها فأتي بها عمر بن الخطاب فضربها ضربات بالمخفقة وضرب زوجها وفرق بينهما وقال أيما أمرأة نكحت في عدتها فرق بينها وبين زوجها الذي نكحت ثم إعتدت بقية عدتها من الأول ثم إعتدت من الآخر وإن كان دخل بها الآخر ثم لم ينكحها أبدا وإن لم يكن دخل بها إعتدت من الأول وكان الآخر خاطبا من الخطاب
سعید بن مسیب اور سلیمان بن یسار نے نقل کیا کہ طلیحہ نے ایک عورت کی عدت میں اس سے نکاح کیا اس عورت کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں لایا گیا تو آپ نے اس عورت کو درہ سے خفیف ضربات لگائیں اور اس کے خاوند کی بھی مرمت کی اور ان کے درمیان تفریق کردی اور فرمایا جو عورت اپنی عدت میں نکاح کرے ۔ اس کے اور اس کے خاوند میں تفریق کر دی جائے گی جس نے اس سے اب نکاح کیا ہے پھر وہ عورت اپنے پہلے خاوند کی بقیہ عدت گزارے گی پھر دوسرے کی عدت گزارے گی اگر اس دوسرے نے اس سے جماع کیا ہے تو پھر وہ اس سے کبھی بھی نکاح نہ کرے اور اگر اس نے اس سے جماع نہیں کیا تو فقط پہلے خاوند کی عدت گزارے اور دوسرا خاوند اب صرف پیغام نکاح دینے والوں میں شمار ہو گا۔
سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← بن شِهَابٍ ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4787
