شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 6 باب حد الخمر ) · حديث 4811
4547 - حدثنا إبراهيم بن مرزوق قال ثنا عفان قال ثنا وهيب فذكر بإسناده مثله فدل ما ذكرنا ان رسول الله صلى الله عليه و سلم لم يوقفهم في حد الخمر على ضرب معلوم كما وقفهم في حد الزنا لغير المحصن وفي حد القذف فان قال قائل فقد روي عن أبي سعيد أن رسول الله صلى الله عليه و سلم ضرب في الخمر بنعلين أربعين أربعين فجعل عمر رضي الله عنه بكل نعل سوطا قيل له قد صدقت قد
عفان نے وہیب سے روایت کی پھر انہوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت کی ہے ۔ تو ہم نے جو کچھ ذکر کیا وہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ان کو شراب نوشی کی حد کے سلسلہ میں مقررہ تعداد میں مارنے سے آگا ہ نہیں فرمایا جیسا کہ غیر شادی شدہ زانی کی حد اور قذف ( الزام تراشی ) کی حد کے متعلق مطلع فرمایا تھا۔ اگر کوئی کہے کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے شراب کے سلسلہ میں چالیس چالیس جوتے مارے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہر جوتے کو کوڑا قرار دیا ، تو اسے کہا جائے گا کہ تم نے یہ بات درست کہی ۔ جیسا کہ یہ روایت دلالت کر رہی ہے ۔
وهيب فذكر بإسناده مثله فدل ما ذكرنا ← عَفَّانُ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ،
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4811
