شرح السنة للبغوي · ( كتاب الرقاق ) ‹ ( باب الدجال لعنه الله · حديث 4263
4263 - أخبرنا أبو سعيد الطاهري ، أنا جدي عبد الصمد البزاز ، أنا محمد بن زكريا العذافري ، أنا إسحاق الدبري ، نا عبد الرزاق ، أنا معمر ، عن قتادة ، عن شهر بن حوشب عن أسماء بنت يزيد الأنصاري قالت : كان رسول الله [ ] في بيتي ، فذكر الدجال ، فقال : إن بين يديه ثلاث سنين : سنة تمسك السماء ثلث قطرها والأرض ثلث نباتها ، والثانية تمسك السماء ثلثي قطرها ، والأرض ثلثي نباتها ، والثالثة تمسك السماء قطرها كله ، والأرض نباتها كله ، فلا تبقى ذات ظلف ولا ذات ضرس من البهائم إلا صفحة رقم 61 هلكت ، وإن من أشد فتنة أنه يأتي الأعرابي ، فيقول : أرأيت إن أحييت لك إبلك ألست تعلم أني ربك قال : فيقول : بلى ، فيمثل له نحو إبله كأحسن ما يكون ضروعا وأعظمه أسنمة ، قال : ويأتي الرجل قد مات أخوه ، ومات أبوه ، فيقول : أرأيت إن أحييت لك أباك ، وأحييت لك أخاك ألست تعلم أني ربك ؟ فيقول : بلى فيمثل له الشياطين نحو أبيه ونحو أخيه ، قالت : ثم خرج رسول الله ( صلى الله عليه وسلم ) لحاجته ، ثم رجع والقوم في اهتمام وغم مما حدثهم ، قالت : فأخذ بلحمتي الباب ، فقال : مهيم أسماء ؟ قلت : يا رسول الله لقد خلعت أفئدتنا بذكر الدجال ، قال : إن يخرج وأنا حي ، فأنا حجيجه ، وإلا فإن ربي خليفتي على كل مؤمن ، قالت أسماء : فقلت : يا رسول الله والله إنا لنعجن عجيننا ، فما نخبزه حتى نجوع فكيف بالمؤمنين يومئذ ؟ فقال : يجزيهم ما يجزي أهل السماء من التسبيح والتقديس ".
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے گھر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نے دجال کا تذکرہ کیا کہ اس (کے خروج) سے پہلے تین سالوں کے دوران پہلا سال ایسا ہوگاکہ آسمان اس سال اپنی بارش کا تیسرا حصہ روک لے گا اورزمین اپنی پیداوار سے تیسرا حصہ روک لی گی اور دوسرے سال میں آسمان دوتہائی بارش کو روک لے گا اورزمین دوتہائی پیداوار کو روک لے گی اور تیسرے سال آسمان اپنی تمام بارش کو روک لے گا اور زمین اپنی تمام پیداور کو روک لے گی۔ جنانچہ کوئی جانوراور کوئی درندہ باقی نہیں رہے گا، سب مرجائیں گے اور دجال کا خطرناک فتنہ یہ ہوگا کہ وہ ایک دیہاتی کے ہاں جائے گا، اس سے پوچھے گا کہ اگر میں تیرے اونٹ زندہ کردوں تو تیرا کیا خیا ل ہے ؟کیا تجھے یقین نہیں ہوگا کہ میں تیر ارب ہوں؟وہ اثبات میں جواب دے گا۔ دجال اس کے اونٹوں کے ہم شکل اونٹ بناکر پیش کر ے گاجن کے تھن ان سے بہتر اور ان کی کوہانیں ان سے بڑی ہوں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :" وہ ایک شخص کے پاس جائے گاجس کا بھائی اور والد فوت ہو چکے ہوگا ،دجال اسے کہے گا کہ اگر میں تیرے والد اور بھائی کو زندہ کردوں تو تیرا کیا خیال ہے ؟کیا تجھے یقین نہیں ہوگا کہ میں تیرا رب ہوں ؟ وہ شخص جواب دے گا :ہاں ، چنانچہ وہ اس کے والد اور بھائی کے مشابہ شیاطین کی شکلیں پیش کرے گا۔"راوی بیان کرتا ہے :اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کسی ضرورت سے باہر چلے گئے ۔ واپس آئے تو لوگ آپ کی باتوں سے پریشان اور غمگین تھے ۔ سیدہ اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نے دروازےکی دونوں دہلیزوں کو پکڑ ا فرمایا :"اسماء کیابت ہے ؟"میں نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول !دجال کا تذکرہ سن کر ہمارے دل نکل گئے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نے وضاحت فرمائی :"اگر اُس کاخروج میری زندگی میں ہوا تو میں اس سے جھگڑ ا کروں گا ورگرنہ میرا پروردگار ہر مومن کے لیے میرا خلیفہ ہوگا۔"اسماء کہتی ہیں :میں نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول !اللہ کی قسم!ہم آٹا گوندھتی ہیں ، ابھی روٹیاں پکا کر فارغ بھی نہیں ہوئیں کہ ہم بھوک محسوس کرنے لگ جاتے ہیں تو دنوں ایمانداروں کا کیا حال ہوگا؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :"سبحان اللہ "سبحان الملک القدوس"کے کلمات کفایت کریں گے جیسا کہ آسمان میں رہنے والے (فرشتوں)کو کفایت کرتے ہیں ۔
الدَّجَّالِ، ← كَانَ رَسُولُ اللَّهِ فِي بَيْتِي ← أسماء بنت يزيد الأنصاري ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← قَتَادَةَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ الدَّبْرِيُّ، ← محمد بن زكريا العذافري ← جدي عبد الصمد البزاز ← أبو سعيد الطاهري
Sarah Al Sunnah Al Baghvi · (The Book of Riqqa) › (Chapter of the Antichrist, may God curse him · Hadith 4263
