شرح السنة للبغوي · ( كتاب فضائل الصحابة ) ‹ ( باب مناقب سلمان الفارسي أبي عبد الله الخير رضي الله عنه · حديث 4000
4000 - أخبرنا أبو بكر أحمد بن أبي نصر الكوفاني أنا أبو محمد عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن إسحاق التجيبتي المصري المعروف بابن النحاس ، أنا أبو الطيب الحسن بن محمد الرياش ، نا يونس بن عبد الأعلى ، نا ابن وهب ، نا مسلم بن خالد ، عن العلاء ابن عبد الرحمن ، عن أبيه عن أبي هريرة أن رسول الله ( صلى الله عليه وسلم ) تلا هذه الآية ) وإن تتولوا يستبدل قوما غيركم ثم لا يكونوا أمثالكم ( [ محمد : 38 ] قالوا : يا رسول الله من هؤلاء الذين إن تولينا استبدلوا بنا ثم لا يكونوا أمثالنا ؟ فضرب على فخذ سلمان الفارسي ، ثم قال : " هذا وقومه ، ولو كان الدين عند الثريا لتناوله رجال من الفرس ". هذا حديث غريب.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی: ( وان تتولوا یستبدل قوما غیر کم ثم لا یکونوا امثالکم) "اور اگر تم روگردان ہو جاؤ تو وہ تمہارے بدلے تمہارے سوا اور لوگوں کو لائے گا جو پھر تم جیسے نہ ہوں گے۔" صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! اس سے مراد کون لوگ ہیں جنہیں ہماری روگردانی کی صورت میں بدلے میں لایا جائے گا پھر وہ لوگ ہم جیسے بھی نہ ہوں گے؟ تو آپ نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ران پر ہاتھ مارا اور فرمایا:'' اس سے مراد یہ اور اس کی قوم ہے۔ اگر دین ثریا ستارے کے ساتھ بھی لٹکا ہوا ہو تو اس کو فارس کے کچھ لوگ حاصل کر لیں گے۔"
Sarah Al Sunnah Al Baghvi · (Book of the Virtues of the Companions) › (Chapter of Merits of Salman Al-Farsi Abi Abdullah Al-Khair, may God be pleased with him · Hadith 4000
