شرح السنة للبغوي · ( كتاب فضائل الصحابة ) ‹ ( باب فضل الأنصار رضي الله عنهم · حديث 3976
3976 - أخبرنا أبو عبد الله الخرقي ، أنا أبو الحسن الطيسفوني ، أنا عبد الله بن عمر الجوهري ، نا أحمد بن علي الكشميهني ، نا علي ابن حجر ، نا إسماعيل بن جعفر ، عن حميد عن أنس قال : قسم رسول الله ( صلى الله عليه وسلم ) غنائم حنين فأعطى الأقرع بن حابس مائة من الإبل ، وعيينة بن بدر مائة من الإبل ، وذكر نفر من الأنصار قالوا : يعطي غنائمنا قوما تقطر من سيوفنا دماؤهم ، فبلغه ذلك ، فجمع صفحة رقم 177 الأنصار فقال : هل فيكم غيركم ؟ قالوا : لا ، غير ابن أختنا هذا ، قال : " ابن أخت القوم منهم " ثم قال : " يا معشر الأنصار أما ترضون أن يذهب الناس بالدنيا ، أو بالشاء والإبل ، وتذهبون بمحمد إلى دياركم ؟ " قالوا : بلى يا رسول الله ، قال : " والذي نفس محمد بيده ، لو أخذ الناس واديا ، وأخذت الأنصار شعبا ، لأخذت شعب الأنصار ، الأنصار كرشي وعيبتي ، ولولا الهجرة ، لكنت امرءا من الأنصار " هذا حديث متفق على صحته
سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ حنین سے حاصل شدہ مال غنیمت تقسیم کرنا شروع کیا تو اقرع بن حابس کو سو اونٹ دیے۔ عیینہ بن بدر کو بھی سو اونٹ عطا کیے۔ اس بات کا تذکرہ انصار کی ایک جماعت نے ان الفاظ میں کیا: ہماری غنیمت ایسی قوم کو دے رہے ہیں جن کا خون ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے۔ (فتح مکہ کے موقع پر ) یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچ گئی۔ آپ نے تمام انصاریوں کو جمع کیا اور فرمایا: " اے جماعت انصار ! کیا تم اس بات پر خوش نہیں کہ لوگ اپنے گھروں کو دنیا کا مال واسباب اور گائے بکریاں لے کر جائیں اور تم اپنے گھروں میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر جاؤ۔ " انہوں نے کہا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ! پھر آپ نے فرمایا: "اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری گھاٹی میں محو سفر ہوں تو میں انصار کی وادی میں چلوں گا، انصار میرے مخلص ساتھی اور ہم راز ہیں، اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی انصار کا ایک فرد ہوتا۔"
أَنَسٍ، ← حُمَيْدٍ ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ جَعْفَرٍ ← علي ابن حجر ← أحمد بن علي الكشميهني ← عبد الله بن عمر الجوهري ← أبو الحسن الطيسفوني ← أبو عبد الله الخرقي
Sarah Al Sunnah Al Baghvi · (Book of the Virtues of the Companions) › (Chapter of the merit of the Ansar, may God be pleased with them · Hadith 3976
