شرح السنة للبغوي · كتاب الفضائل ‹ ( باب عمرة الحديبية وبيعة الرضوان · حديث 3803
3803 - أخبرنا عبد الواحد المليحي ، أنا أحمد النعيمي ، أنا محمد صفحة رقم 17 ابن يوسف ، نا محمد بن إسماعيل ، نا محمد بن رافع ، نا سريج بن النعمان ، نا فليح ، عن نافع عن ابن عمر أن رسول الله ( صلى الله عليه وسلم ) خرج معتمرا فحال كفار قريش بينه وبين البيت ، فنحر هديه ، وحلق رأسه بالحديبية ، وقاضاهم على أن يعتمر العام المقبل ، ولا يحمل سلاحا عليهم إلا سيوفا ، ولا يقيم بها إلا ما أحبوا ، فاعتمر من العام المقبل ، فدخلها كما كان صالحهم ، فلما أقام ثلاثا ، أمروه أن يخرج ، فخرج. هذا حديث صحيح.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عمرہ کے ارادے سے نکلے لیکن کفار قریش نے بیت اللہ پہنچنے سے آپ کو روک دیا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا قربانی کا جانور حدیبیہ میں ہی ذبح کر دیا اور وہیں سر بھی منڈوایا اور ان سے معاہدہ کیا کہ آپ آئندہ سال عمرہ کر سکتے ہیں لیکن (نیام میں تلواروں کے علاوہ اور) کوئی ہتھیار ساتھ نہیں لا سکتے اور جتنے دن مکہ والے چاہیں گے اس سے زیادہ آپ وہاں ٹھہر نہیں سکیں گے۔ لہٰذا آپ علیہ السلام نے آئندہ سال عمرہ کیا اور معاہدے کے مطابق مکہ میں داخل ہوئے ، تین دن قیام کیا، پھر قریش نے آپ سے واپسی کے لیے کہا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ سے روانہ ہو گئے۔
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← فُلَيْحٌ، ← سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← محمد صفحة رقم ابن يوسف ← أحمد النعيمي ← عبد الواحد المليحي
Sarah Al Sunnah Al Baghvi · The Book of Virtues › (Bab Amra Al-Hudaibiya and Bayat Al-Radwan · Hadith 3803
