شرح السنة للبغوي · كتاب الجمعة ‹ باب إذا كان العدو في غير ناحية القبلة فرقهم الامام فرقتين ، فصلى بكل طائفة ركعة · حديث 1093
1093 - أخبرنا أبو الحسن الشيرزي ، أنا زاهر بن أحمد ، أنا أبو إسحاق الهاشمي ، أنا أبو مصعب ، عن مالك ، عن نافع. أن عبد الله بن عمر كان إذا سئل عن صلاة الخوف قال : يتقدم الإمام وطائفة من الناس : فصلى بهم الإمام ركعة ، وتكون طائفة منهم بينهم وبين العدو لم يصلوا ، فإذا صلى الذين معه ركعة استأخروا مكان الذين لم يصلوا ولا يسلمون ، ويتقدم الذين لم يصلوا فيصلون معه ركعة ، ثم ينصرف الإمام وقد صلى ركعتين ، فتقوم كل واحدة من الطائفتين ، فيصلون لأنفسهم ركعة بعد أن ينصرف الإمام ، فتكون كل واحدة من الطائفتين قد صلوا ركعتين ، فإن كان خوفا هو أشد من ذلك صلوا رجالا قياما على أقدامهم أو ركبانا مستقبلي القبلة أو غير مستقبليها ، قال صفحة رقم 278 مالك : قال نافع : لا أرى عبد الله بن عمر ذكر ذلك إلا عن رسول الله ( صلى الله عليه وسلم ). هذا حديث صحيح أخرجه محمد ، عن عبد الله بن يوسف ، عن مالك.
جناب نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جب نماز خوف کے متعلق پوچھا جاتا تو کہتے: امام مسلمانوں کی ایک جماعت کو لے کر خود آگے بڑھے اور انہیں ایک رکعت نماز پڑھائے۔ اس دوران میں مسلمانوں کی دوسری جماعت ان کے اور دشمن کے درمیان میں رہے۔ یہ لوگ نماز میں ابھی شریک نہ ہوں ، پھر جب امام ان لوگوں کو ایک رکعت پڑھا چکے جو پہلے اس کے ساتھ تھے تو یہ لوگ پیچھے ہٹ جائیں اور ان کی جگہ لے لیں جنہوں نے اب تک نماز نہیں پڑھی لیکن یہ لوگ سلام نہ پھیر یں ، اب دہ لوگ آگے بڑھیں جنہوں نے نماز نہیں پڑھی اور امام انہیں بھی ایک رکعت نماز پڑھائے۔ اب امام ان کی دو رکعت پڑھ چکنے کے بعد نماز سے فارغ ہو چکا، اب دونوں جماعتیں ( جنہوں نے امام کے ساتھ ایک ایک رکعت نمازپڑھی تھی ) اپنی باقی ایک ایک رکعت ادا کر لیں جبکہ امام اپنی نماز سے فارغ ہو چکا ہے۔ اس طرح دونوں جماعتوں کی دو دو رکعت پوری ہو جائیں گی لیکن اگر خوف اس سے بھی زیادہ ہے تو ہر شخص تنہا نماز پڑھ لے، پیدل ہو یا سوار ، قبلہ کی طرف رخ ہو یا نہ ہو۔ امام مالک رحمۃاللہ علیہ کہتے ہیں کہ جناب نافع نے کہا: مجھے یقین ہے کہ سید نا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے یہ باتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سن کر ہی بیان کی ہیں۔
نَافِعٍ ← مَالِكٍ، ← أَبُو مُصْعَبٍ ← أبو إسحاق الهاشمي ← زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ ← أبو الحسن الشيرزي
Sarah Al Sunnah Al Baghvi · Friday book › Chapter If the enemy was not in the direction of the Qiblah, the Imam dispersed them two divisions, and he prayed in each sect · Hadith 1093
