شرح السنة للبغوي · كتاب الصلاة ‹ ( باب الذكر بعد الصلاة · حديث 720
720 - أخبرنا عبد الواحد المليحي ، أنا أحمد بن عبد الله النعيمي ، أنا محمد بن يوسف ، حدثنا محمد بن إسماعيل ، أنا إسحاق ، أنا يزيد ، أنا ورقاء ، عن سمي ، عن أبي صالح عن أبي هريرة قالوا : يا رسول الله ذهب أهل الدثور بالدرجات والنعيم المقيم ، قال : " كيف ذاك " ؟ قالوا : صلوا كما صلينا ، وجاهدوا كما جاهدنا ، وأنفقوا من فضول أموالهم وليست لنا أموال ، قال : " أفلا أخبركم بأمر تدركون من كان قبلكم ، وتسبقون من جاء بعدكم ، صفحة رقم 231 ولا يأتي أحد بمثل ما جئتم به إلا من جاء بمثله : تسبحون في دبر كل صلاة عشرا ، وتحمدون عشرا ، وتكبرون عشرا ". هذا حديث صحيح.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (نادار) صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! مال و دولت والے لوگ درجات اور ہمیشہ رہنے والی جنت حاصل کر چکے، آپ نے فرمایا: وہ کیسے؟ انھوں نے کہا: جس طرح ہم نماز پڑھتے ہیں وہ بھی پڑھتے ہیں، اور جس طرح ہم جہاد کرتے ہیں وہ بھی جہاد کرتے ہیں، اور اس کے ساتھ وہ اپنا زائد مال بھی (اللہ کے راستے میں) خرچ کرتے ہیں اور ہمارے پاس مال نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا میں تمھیں ایک ایسا عمل نہ بتلاؤں جس سے تم اپنے آگے کے لوگوں کے ساتھ ہو جاؤ اور اپنے پیچھے آنے والوں سے آگے نکل جاؤ اور کوئی شخص اتنا ثواب نہ حاصل کر سکے جتنا تم نے کیا ہو، سوائے اس صورت کے کہ وہ بھی وہی عمل کرے جوتم کرو گے (اور وہ عمل یہ ہے) کہ ہرنماز کے بعد سبحان الله پڑھا کرو، دس مرتبہ الحمدللہ پڑھا کرو اور دس مرتبہ اللہ اکبر پڑھا کرو۔‘‘
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← سُمَيٍّ ← وَرْقَاءُ ← يَزِيدُ: ← إِسْحَاقُ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ← أحمد بن عبد الله النعيمي ← عبد الواحد المليحي
Sarah Al Sunnah Al Baghvi · prayer book › (Dhikr chapter after prayer · Hadith 720
