شرح السنة للبغوي · ( كتاب الجنائز ) ‹ ( باب شدة المرض · حديث 1440
1440 - أخبرنا عبد الواحد بن أحمد المليحي ، أنا أبو منصور محمد ابن محمد بن سمعان ، نا أبو جعفر محمد بن أحمد بن عبد الجبار الرياني ، نا حميد بن زنجوية ، نا أبو جعفر النفيلي ، نا محمد بن سلمة ، عن محمد بن إسحاق ، حدثني رجل من أهل الشام يقال له : أبو منظور عن عمه قال : حدثني عمي ، عن عامر الرام أخي الخضر صفحة رقم 251 قال : إني لببلادنا إذ رفعت لنا ألوية ورايات ، فقلت : من هذا ؟ قالوا : هذا لواء رسول الله ( صلى الله عليه وسلم ) ، فأتيته وهو في ظل شجرة قد بسط له تحتها كساء ، وهو جالس عليه ، وقد اجتمع إليه أصحابه ، فجلست إليهم ، فذكر النبي ( صلى الله عليه وسلم ) الأسقام ، فقال : " إن المؤمن إذا أصابه السقم ، ثم عافاه الله منه ، كان كفارة لما مضى من ذنوبه ، وموعظة له فيما يستقبل ، وإن المنافق إذا مرض ، ثم عوفي ، كان كالبعير عقله أهله ، ثم أرسلوه ، فلم يدر لم عقلوه ، ولم يدر لم أرسلوه " فقال رجل ممن حوله : يا رسول الله ما الأسقام ؟ والله ما مرضت قط ، قال : " قم عنا فلست منا ".
جناب محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ مجھے ایک شامی شخص ابو منظور نے بیان کیا ،وہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے چچا نے بیان کیا ،ان کے چچا سیدنا عامر الرام رضی اللہ عنہ (جو کہ قبیلہ خضر کے ایک فرد تھے)سے بیان کرتے ہیں ،وہ کہتے ہیں میں اپنی سرزمین میں تھا کہ اچانک ہمیں چھوٹے اور بڑے پرچم نظر آئے ۔میں نے کہا :یہ کیا ہے ؟لوگوں نے کہا :یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا پرچم ہے ۔میں آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس آیا ،آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ایک درخت کی چھاؤں میں چادر پر تشریف فرما تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے اردگرد صحابہ کرام رضی اللہ عنہ موجود تھے ۔میں ان کی محفل میں بیٹھ گیا ،نبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے بیماریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:بلا شبہ مومن جب بیماریوں میں گرفتار ہوتا ہے ،پھر اللہ تعالیٰ اسے صحت و عافیت سے نوازتےہیں تو وہ اس کے گزشتہ گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں او ر آئندہ کے لیئے عبرت و نصیحت ثابت ہوتی ہیں اور منافق آدمی جب مریض ہوتا ہے ،پھر اسے صحت ملتی ہے تو وہ اس اونٹ کی مانند ہوتا ہے جسے مالک باندھنے کے بعد کھول دیتے ہیں ،جسے نہ باندھنے کی غرض و غایت معلوم ہوتی ہے اور نہ چھوڑنے کی ۔"حاضرین میں سے ایک شخص نے کہا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ! بیماری کیا چیز ہوتی ہے ؟اللہ کی قسم میں کبھی بیمار نہیں ہوا ۔آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا :یہاں سے چلے جاؤ ،تم ہم میں سے نہیں ۔"
إِنِّي لَبِبِلَادِنَا ← عامر الرام أخي الخضر صفحة رقم ← عَمِّي، ← عَمِّہٖ ← رجل من أهل الشام يقال له: أبو منظور، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ1، ← أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ← حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ← أبو جعفر محمد بن أحمد بن عبد الجبار الرياني ← أبو منصور محمد ابن محمد بن سمعان ← عبد الواحد بن أحمد المليحي
Hadith 1440
