Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 16 كتاب الرهن ) ‹ ( 2 باب الرهن يهلك في يد المرتهن كيف حكمه ) · حديث 5765

5451 - حدثنا إبراهيم بن مرزوق قال ثنا أبو عاصم عن أبي العوام عن مطر عن عطاء عن عبيد بن عمير أن عمر بن الخطاب قال في الرجل يرتهن الرهن فيضيع قال إن كان بأقل ردوا عليه وإن كان بأفضل فهو أمين في الفضل

عطاء نے عبید اللہ بن عمیر سے نقل کیا کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے متعلق جو رہن رکھے اور وہ ضائع ہو جائے فرمایا اگر وہ کم مالیت کے مقابلے میں ہے تو وہ راہن کو باقی مال واپس کر دیں اور اگر زائد مالیت والا ہے تو وہ زائد میں امین ہے ۔

إن كان بأقل ردوا عليه وإن كان بأفضل فهو أمين في الفضل ← في الرجل يرتهن الرهن فيضيع ← عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ← عَطَاءٍ، ← مَطَرٍ، ← أبي العوام ← أَبُو عَاصِمٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5765

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 16 كتاب الرهن ) ‹ ( 2 باب الرهن يهلك في يد المرتهن كيف حكمه ) · حديث 5766

5452 - حدثنا نصر بن مرزوق قال ثنا الخصيب بن ناصح قال ثنا يزيد بن هارون عن إسرائيل عن عبد الأعلى التغلبي عن محمد بن الحنفية أن عليا قال إذا رهن الرجل الرجل رهنا فقال له المعطى لا أقبله إلا بأكثر مما أعطيك فضاع رد عليه الفضل وإن رهنه وهو أكثر مما أعطى يطيب نفس من الراهن فضاع فهو بما فيه

محمد بن حنفیہ رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر کوئی شخص کسی کے پاس رہن رکھے اور قرض دینے والا اس کو کہے کہ میں اس کو قبول نہیں کرتا مگر اس سے زیادہ کے ساتھ جو میں نے تم کو دیا ۔ پھر وہ ضائع ہو جائے تو زائد رقم لوٹائے اور اگر وہ رہن رکھے اور مرہونہ شئی اس قرض سے زائد مالیت کی ہو اور راہن اپنی مرضی سے دے پھر وہ ضائع ہو جائے تو وہ قرض کے بدلے میں ہی ہو گی ۔

إذا رهن الرجل الرجل رهنا ← محمد بن الحنفية أن عليا ← عَبْدِ الْأَعْلَى التَّغْلِبِيِّ، ← اِسْرَائِیْلُ ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← الْخَصِيبُ بْنُ نَاصِحٍ ← نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5766

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 16 كتاب الرهن ) ‹ ( 2 باب الرهن يهلك في يد المرتهن كيف حكمه ) · حديث 5767

5453 - حدثنا نصر قال ثنا الخطيب قال ثنا حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس هو بن عمرو أن عليا قال إذا كان في الرهن فضل فأصابته جائحة فهو بما فيه وإن لم تصبه جائحة وأتهم فإنه يرد الفضل

خلاس بن عمرو نے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب رہن میں (قرض کے مقابلہ میں ) زیادہ مالیت ہو پھر اس کو ہلاکت پہنچ جائے تو وہ اپنے عوض کے مقابلے میں ہو گا اور اگر ہلاکت نہ پہنچے بلکہ تہمت لگائی گئی ہو تو وہ زائد کو واپس کر دے ۔

خلاس هو بن عمرو أن عليا ← قَتَادَةَ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← الخطيب ← نَصْرٌ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5767

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 16 كتاب الرهن ) ‹ ( 2 باب الرهن يهلك في يد المرتهن كيف حكمه ) · حديث 5768

5454 - حدثنا أحمد بن داود قال ثنا أبو عمر الحوضي قال ثنا حمام عن قتادة عن الحسن وخلاس بن عمرو أن عليا قال في الرهن يترادان الزيادة والنقصان جميعا فإن أصابته جائحة برئ فهذا عمر وعلي رضي الله عنهما قد أجمعا أن الرهن الذي قيمته مقدار الدين يضيع بالدين وإنما اختلافهما فيما زاد من قيمة الرهن على مقدار الدين فقال عمر رضي الله عنه هو أمانة وقال علي رضي الله عنه ما قد رويناه عنه في حديث نصر بن مرزوق وأحمد بن داود وقد روى أيضا عن الحسن وشريح في ذلك ما قد

حسن اور فلاس بن عمر و دونوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے کہ رہن کے متعلق فرمایا کہ راہن و مرتہن اضافہ اور نقصان کو ایک دوسرے کی طرف واپس کریں اور اگر ہلاک ہو جائے تو مقروض بری الذمہ ہو جائے گایہ حضرت عمر ،حضرت علی رضی اللہ عنہا ہیں جن کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جس مرہونہ شئی کی قیمت قرض کے برابر ہو وہ تو قرض کے بدلے ہلاک ہو گی جب رہن کی مقدار قرض کی مقدار سے زیادہ ہو تو اس میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول یہ ہے کہ وہ امانت ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں وہ ہلاکت کی صورت میں اپنے عوض کے مقابلہ میں ہے جیسا کہ نصربن مزوق اور احمد بن دادو کی روایت میں ہے ۔

الحسن وخلاس بن عمرو ← قَتَادَةَ ← حُمَامٌ، ← أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5768

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 16 كتاب الرهن ) ‹ ( 2 باب الرهن يهلك في يد المرتهن كيف حكمه ) · حديث 5769

5455 - حدثنا نصر قال ثنا الخصيب قال ثنا حماد بن سلمة عن قتادة أن الحسن وشريحا قالا الرهن بما فيه

قتادہ کہتے ہیں کہ حسن و شریح رحمہم اللہ فرماتے ہیں کہ راہن اس چیز کے بدلے ہے جس کے مقابلے میں ہے ۔

الرهن بما فيه. ← قتادة أن الحسن وشريحا ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← الخصيب ← نَصْرٌ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5769

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 16 كتاب الرهن ) ‹ ( 2 باب الرهن يهلك في يد المرتهن كيف حكمه ) · حديث 5770

5456 - حدثنا حسين بن نصر قال ثنا أبو نعيم قال ثنا سفيان عن أبي حصين قال سمعت شريحا يقول ذهبت الرهان بما فيها

ابو حصین کہتے ہیں کہ میں نے شریح کو فرماتے ہوئے سنا رہن اس چیز کے مقابلے میں چلی گئی جس میں اس کو رہن رکھا گیا تھا ۔

ذَهَبَتِ الرِّهَانُ بِمَا فِيهَا. ← شُرَيْحًا ← أَبِي حَصِينٍ، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← حسين بن نصر

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5770

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 16 كتاب الرهن ) ‹ ( 2 باب الرهن يهلك في يد المرتهن كيف حكمه ) · حديث 5771

5457 - حدثنا إبراهيم بن مرزوق قال ثنا وهب قال ثنا شعبة عن يزيد بن أبي زياد عن عيسى بن جابان قال رهنت حليا وكان أكثر مما فيه فضاع فاختصمنا إلى شريح فقال الرهن بما فيه فهذا الحسن وشريح قد رأيا الرهن يبطل ذهابه بالدين وقد روى ذلك أيضا عن إبراهيم النخعي

یزید بن ابی زیاد نے عیسی بن جابان سے روایت کی ہے کہ میں نے کچھ زیور رہن رکھا اور اس چیز کے مقابلے میں زیادہ تھا جس کے لیے رہن رکھا گیا تھا پھر وہ ضائع ہو گیا تو وہ دونوں اپنا مقدمہ حضرت شریح رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں لائے تو انہوں نے فرمایا رہن اس چیز کے بدلے میں ہےجس کے بدلے میں رہن رکھا گیا ۔یہ حضرت حسن وشریح رحمۃ اللہ علیہم جن کا مذہب یہی ہے کہ رہن کی ہلاکت قرض کو باطل کر دیتی ہے ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی اسی طرح قول ہے ۔

عيسى بن جابان ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، ← شُعْبَةُ، ← وَھْبٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5771

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 16 كتاب الرهن ) ‹ ( 2 باب الرهن يهلك في يد المرتهن كيف حكمه ) · حديث 5772

5458 - حدثنا سليمان بن شعيب عن أبيه محمد بن الحسن عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم أنه قال في الرهن يهلك في يدي المرتهن إن كانت قيمته والدين سواء ضاع بالدين وإن كانت قيمته أقل من الدين رد عليه الفضل وإن كانت قيمته أكثر من الدين فهو أمين في الفضل وروى في ذلك عن عطاء بن أبي رباح ما قد

حماد نے ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کیا کہ انہوں نے اگر رہن مرتہن کے ہاتھوں میں ہلاک ہو جائے اگر اس کی قیمت اور قرض ہر دو برابر ہوں تو وہ قرض کے بدلے ہلاک ہو اور اگر اس کی قیمت سے کم ہو تو زائد کو لوٹا دیا جائے گا اور اگر اس کی قیمت قرض سے زیادہ ہو تو وہ مرتہن زائد میں امین ہو گا۔ اور عطاء بن ابی رباح رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے ۔

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أَبِي حَنِيفَةَ ← أبيه محمد بن الحسن ← سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5772

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 16 كتاب الرهن ) ‹ ( 2 باب الرهن يهلك في يد المرتهن كيف حكمه ) · حديث 5773

5459 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا أبو عاصم عن بن جريج عن عطاء في رجل رهن رجلا جارية فهلكت قال هي بحق المرتهن [ ص 104 ] فهذا عطاء يقول بهذا وقد روينا عنه عن رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه قال لا يغلق الرهن فهذا أيضا حجة علي مخالفنا إذا كان من أصله أن من روى حديثا عن رسول الله صلى الله عليه و سلم فتأويله فيه حجة فقد خالف هذا كله في هذا الباب وخالف ما قد رويناه عن رسول الله صلى الله عليه و سلم وعن عمر وعلي رضي الله عنهما وعمن ذكرنا من التابعين رحمة الله عليهم فمن إمامه في هذا أو بمن اقتدى به ثم النظر في هذا أيضا يدفع ما قال وما ذهب إليه إذ جعل الرهن أمانة يضيع بغير شيء وقد أجمعوا أن الأمانات لربها أن يأخذها وحرام على المرتهن منعه منها والرهن مخالف لذلك إذ كان للمرتهن حبسه ومنع مالكه منه حتى يستوفي دينه فخرج بذلك حكمه من حكم الأمانات ورأينا الأشياء المغصوبة حرام على الغاصبين حبسها وحلال للمغصوبين منهم أخذها والرهن ليس كذلك لأن المرتهن حلال له حبس الرهن ومنع الراهن منه حتى يستوفي منه دينه ورأينا العوارى للمستعير الانتفاع بها وللمعير أخذها منه متى أحب والرهن ليس كذلك لأن المرتهن حرام عليه استعمال الرهن وليس للراهن أخذه منه حتى يوفيه دينه فبان حكم الرهن عن حكم الودائع والغصوب والعوارى وثبت أن حكمه بخلاف حكم ذلك كله وقد أجمعوا أن للمرتهن حبسه حتى يستوفي الدين وحلال للراهن أخذه إذا برئ من الدين فلما كان حبس الرهن مضمنا بحبس الدين وسقوط حبسه مضمنا بسقوط حبس الدين كان كذلك أيضا ثبوت الدين مضمنا بثبوت الرهن فما كان الرهن ثابتا فالدين ثابت ومتى كان الرهن غير ثابت فالدين غير ثابت وكذلك رأينا المبيع في قولنا وقول هذا المخالف لنا للبائع حبسه بالثمن ومتى ضاع في يده ضاع بالثمن فالنظر على ما اجتمعنا عليه نحن وهو من هذا أن يكون الرهن كذلك وأن يكون ضياعه يبطل الدين كما كان ضياع المبيع يبطل الثمن فهذا هو النظر في هذا الباب غير أن أبا حنيفة وأبا يوسف ومحمدا رحمة الله عليهم ذهبوا في الرهن إلى ما قد رويناه في هذا الباب عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه وإبراهيم النخعي رحمة الله عليه واحتجوا في ذلك بما قد أجمعوا عليه في الغصب فقالوا رأينا الأشياء المغصوبة لا يوجب ضياعها من غصبها أكثر من ضمان قيمتها وغصبها حرام قالوا فالأشياء المرهونة التي قد ثبت أنها مضمونة أحرى أن لا يجب بضمانها على من قد ضمنها أكثر من مقدار قيمتها وكانوا يذهبون في تفسير قول سعيد بن المسيب له غنمه وعليه غرمه إلى أن ذلك في البيع يريدون إذا بيع الرهن بثمن فيه نقص عن الدين غرم المرتهن ذلك النقص وهو غرمه المذكور في الحديث وإذا بيع بفضل عن الدين أخذ الراهن ذلك الفضل وهو غنمه المذكور في الحديث

ابن جریح نے عطاء رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا کہ اگر کسی آدمی کے پاس لونڈی رہن رکھی وہ مر گئی (تو کیا حکم ہے ) فرمایا وہ مرتہن کے حق میں (قرض) کے بدلے ہے ۔ یہ عطاء بھی یہی فرما رہے ہیں اور ہم نے عطاء رحمۃ اللہ علیہ کے واسطہ سے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے " لا یغلق الرھن " کی روایت نقل کی ہے یہ روایت بھی خاص طور پر ہمارے مخالفین کے خلاف دلیل ہے ۔ اس لیے کہ ان کا مسلمہ قاعدہ ہے کہ جو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرے وہ اس کی تاویل کو زیادہ جانتا ہے تو ہمارے مخالف نے اس پورے باب میں اپنے اس قانون کی خلاف ورزی کی اور اس کی بھی مخالفت کی جو ہم نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضڑت علی ۔ عمر رضی اللہ عنہا اور جلیل القدر تابعین رحمۃ اللہ علیہم سے نقل کیا ۔ تو اس سلسلہ میں ہمارے مخالف کا کون امام ہے یا انہوں نے کس کی پیروی کی ہے ؟پھر قیاس میں ہمارے مخالف مذہب کی نفی کرتا ہے کیونکہ اس نے رہن کو امانت قرار دیا ہے اور اس کے متعلق کہا کہ وہ بلا عوض ضائع ہو جائے گا حالانکہ اس بات ر سب کا اتفاق ہے کہ امانتوں کے مالک کو ان کے لینے کا حق ہے اور مرتہن کو لینے سے رکنا حرام ہے اور رہن کا معاملہ اس کے خلاف ہے اس لیے کہ مرتہن اس کو اپنے ہاں روک سکتا ہے اور مالک کو قرض کی ادائیگی کا ملہ تک منع کر سکتا ہے ۔ پس اس علت کی وجہ سے رہن کا حکم امانتوں سے خارج ہو گیا اور ہم نے مغصویہ اشیء پر نگا ہ ڈالی اس کا روکنا غاصب پر حرم ہے اور مغصو بین ان میں سے لینا جائز ہے ۔ اور رہن اس طرح نہیں ہے کہ کیونکہ مرتہن کو رہن کا روکنا حلال ہے او ادائیگی قرض تک راہن کو اس سے منع کرنا بھی جائز ہے ۔ہم نے ادھار لی ہوئی اشیاء پر نظر ڈالی ۔ عاریت لینے والا ا سے انتفاع تو حاصل کر سکتا ہے اور عاریت دینے والا جب پسند کرے وہ اس سے لے سکتا ہے ۔ حالانکہ رہن اس طرح نہیں ہے ۔ کیونکہ مرتہن کو رہن کا استعمال کرنا حرام ہے اور راہن قرض کی ادائیگی تک اس سے وصول کا حق بھی نہیں رکھتا۔ (اب تک کے کلام سے ثابت ہو گیا ) کہ رہن کا حکم امانتوں ، مغصوبہ اشیاء اور عاریتہ حاصل کی ہوئی اشیاء سے مختلف ہے اور یہ ثابت ہو ا کہ رہن کا حکم ان سب سے جدا ہے ۔ اس بات پر تو سب کا اتفاق ہے کہ مرتہن کو اس قت تک روک سکتا ہے جب تک کہ وہ قرض ادا نہ کرے اور جب قرض سے وہ بری ہو جائے تو اس چیز کا راہن کو لینا حلال ہے ۔ جب رہن کا روکنا قرض کو روکنے سے مشروط ہے اور یہ رکنا اس وقت ساقط ہو گا قرض بھی ثابت ہو گا ۔ جب رہن ثابت نہیں رہے گا تو قرض بھی ثابت نہ ہو گا۔ اسی طرح ہم نے بیع کو دیکھا کہ ہمارے اور ہمارے مخالف کے قول کے مطابق اس کو قیمت کی وصولی کے لیے روکا جا سکتاہے اور جب وہ بائع کے ہاتھ میں ہلاک ہو گا تو قیمت کے عوض ہلاک ہو گا جس بات پر ہم اور ہمارا مخالف متفق ہے ا پر قیاس کا تقاضا بھی یہ ہے کہ رہن کا حکم بھی یہ ہو ۔ اس کا ضائع ہونا قرض کو باطل کر دیتا ہے ۔ جس طرح مبیع کو ضاع ہونا قیمت کو باطل کر دیتا ہے ۔ اس باب میں تقاضا قیاس یہی ہے ۔ البتہ امام ابو حنیفہ ، ابو وسف ، محمد رحمہم اللہ نے اس باب میں وہ راستہ اختیار کیا ہے جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں غصب پر استدلال کیا جس کے متعلق سب کا اتفاق ہے وہ فرماتے ہیں کہ مغصوبہ اشیاء کو ضائع کرنے سے ان کی قیمت سے زیادہ تاوان لازم نہیں ہوتا ۔ حالانکہ غصب حرام ہے جو اشیاء رہن رکھی گئی ہوں ۔ جن کا ضمان والا ہونا ثابت ہو گیا ان میں سے زیادہ مناسب ہے کہ ان کا ضمان بھی قیمت سے زائد لازم نہ ہو ۔ وہ سعید بن مسیب رحمۃ اللہ علیہ کے قول لہ غنمہ ولیہ غرمہ " کی تفسیر یہ کرتے ہیں کہ بیع سے متعلق ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ اگر مرہونہ شئی کو اتنی قیمت میں فروخت کیا جائے جو قرض سے کم ہو تو مرتہن پر اس کا تاوان ہو گا حدیث میں اسی تاوان کا ذکر ہے اور قرض سے زائد رقم پر فروخت ہو تو راہن یہ اضافہ اسے سے وصول کر کے گا اور یہ اس کا نفع ہے جس کا تذکرہ روایت میں کیا گیا ہے ۔

بهذا وقد روينا عنه ← هي بحق المرتهن فهذا عطاء ← عطاء في رجل رهن رجلا جارية فهلكت ← بن جُرَيْجٍ ← أَبُو عَاصِمٍ ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5773

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter