Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5026

4750 - حدثنا يونس قال أخبرنا بن وهب قال حدثني عمر بن محمد عن نافع عن أسلم مولى عمر قال كتب عمر بن الخطاب رضي الله عنه إلى أمراء الأجناد أن لا تضربوا الجزية إلا من جرت عليه الموسى

سالم مولی عمر نے کہا کہ جناب عمر رضی اللہ عنہ نے شہروں کے امراء کو تحریر فرمایا کہ ان ذمیوں پر جزیہ عاید کرو جن کے زیر ناف بال ظاہر ہو چکے ہوں ۔

أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← بن وَهْبٍ ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5026

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5027

4751 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا الحجاج قال ثنا حماد قال أخبرنا أيوب وعبيد الله عن نافع عن أسلم عن عمر مثله

نافع نے اسلمسے انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

عُمَرَ مِثْلَهُ. ← أَسْلَمُ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ وَعُبَيْدِ اللَّهِ ← حَمَّادٌ، ← الْحَجَّاجِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ خُزَيْمَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5027

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5028

4752 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا وهب قال ثنا شعبة عن أبي حصين عن عبد الله بن عبيد بن عمير عن أبيه أحسبه قال إن عثمان أتى بغلام قد سرق فقال أنظروا أخضر ميزره فإن كان قد أخضر فاقطعوه وإن لم يكن أخضر فلا تقطعوه

عبداللہ بن عبید بن عمیر نے اپنے والد سے نقل کیا ۔ میرا خیال یہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس ایک لڑکا لایا گیا ۔جس نے چوری کی تھی آپ نے فرمایا کیا اس کا زیر ناف سبز ہو چکا ؟ ( یہ بلوغت سے کنایہ ہے ) اگر سبز ہو چکا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دو اور اگر سبز نہیں ہوا (زیر ناف بال نہیں آئے ) تو مت کاٹو ۔

إن عثمان أتى بغلام قد سرق ← أبيه أحسبه ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ← أَبِي حَصِينٍ، ← شُعْبَةُ، ← وَھْبٍ ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5028

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5029

4753 - حدثنا يونس قال أخبرنا بن وهب قال حدثني حرملة بن عمران التجيبي أن تميم بن فرع الفهري حدثه أنه كان في الجيش التي فتحوا الإسكندرية في المرة الأخيرة فلم يقسم لي عمرو بن العاص من الفيء شيئا وقال غلام لم يحتلم حتى كاد يكون بين قومي وبين ناس من قريش في ذلك ثائرة فقال القوم فيكم ناس من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم فسلوهم فسألوا أبو نضرة الغفاري وعقبة بن عامر الجهني صاحبي النبي صلى الله عليه و سلم فقالا أنظروا فإن كان قد أنبت الشعر فأقسموا له قال فنظر إلي بعض القوم فإذا أنا قد أنبت فقسم لي قال أبو جعفر وخالفهم في ذلك آخرون فقالوا قد يكون البلوغ بهذين المعنيين وبمعنى ثالث وهو أن يمر على الصبي خمس عشرة سنة فلا يحتلم ولا ينبت فهو أيضا بذلك في حكم البالغين واحتجوا في ذلك بما

حرملہ بن عمران تحبیی نے بیان کیا کہ تمیم بن فرع فہری نے بیان کیا کہ اس میں اس لشکر میں تھا جنہوں نے آخری مرتبہ اسکندریہ کو فتح کیا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے مجھے فئی میں سے کوئی حصہ نہ دیا اور یہ کہا یہ لڑکا با بالغ ہے ۔ یہاں تک کہ قریب تھا کہ میرے خاندان اور بعض قریش کے لوگوں کے مابین فساد بھڑک اٹھتا ، لوگوں نے کہا تمہارے درمیان اصحاب رسول اللہ ﷺ موجود ہیں ۔ پس ان سے دریافت کر لو ۔ چنانچہ انہوں نے حضرت ابو نضرہ غفاری اور عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا ان دونوں کو شرف صحابیت حاصل تھا تو دونوں نے یہ کہا دیکھو اگر اس کے زیر ناف بال آئے ہیں تو مال فئی میں سے اس کو حصہ دو ۔ بعض لوگوں نے میرا معائنہ کیا تو میرے زیر ناف بال پائے چنانچہ انہوں نے مجھے مال غنیمت سے حصہ دیا ۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں : دوسرے علماء کی جماعت کہتی ہے کہ ان دو کے علاوہ تیسری بلوغت کی علامت عمر کا پندرہ سال کو پہنچنا ہے اگرچہ نہ احتلام اور نہ ہی زیر ناف بال ہوں تب بھی بالغوں کے حکم میں ہو گا ۔ انہوں نے مندرجہ ذیل آثار سے دلیل لی ہے ۔

حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ التُّجِيبِيُّ، ← بن وَهْبٍ ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5029

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5030

4754 - حدثنا أبو بشر الرقي قال ثنا أبو معاوية الضرير عن عبيد الله بن عمرو عن نافع عن بن عمر قال عرضت على النبي صلى الله عليه و سلم يوم أحد وأنا بن أربع عشرة سنة فلم يجزني في المقاتلة وعرضت عليه يوم الخندق وأنا بن خمس عشرة سنة فأجازني في المقاتلة قال نافع فحدثت عمر بن عبد العزيز بهذا الحديث فقال هذا أشبه للحد بين الذراري والمقاتلة فأمر أمراء الأجناد أن يفرض لمن كان في أقل من خمس عشرة سنة في الذرية ومن كان في خمس عشرة سنة في المقاتلة

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے میں جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں احد کے دن پیش کیا گیا اس وقت میری عمر چودہ سال تھی آپ نے مجھے لڑائی کی اجازت مرحمت نہ فرمائی خندق کے موقعہ پر میں پیش کیا گیا اس وقت میری عمر پندرہ سال ہو چکی تھی تو آپ نے لڑائی کی اجازت مرحمت فرمائی ۔نافع کا بیان ہے کہ میں نے عمر بن عبدالعزیز کے سامنے یہ روایت بیان کی ۔ تو انہوں نے فرمایا بچوں اور لڑائی کے قابل لڑکوں کے مابین حد بندی کے لئے مناسب ہے پھر انہوں نے لشکروں کے امراء کو حکم فرمایاجس کی عمر پندرہ سال سے کم ہو اس کو بچوں میں شمار کیا جائے اور پندرہ سال والے لڑکے کو لڑنے والوں میں شامل کیا جائے ۔

عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِهَذَا الْحَدِيثِ ← نَافِعٍ ← بن خمس عشرة سنة فأجازني في المقاتلة ← بن أربع عشرة سنة فلم يجزني في المقاتلة وعرضت عليه يوم الخندق ← عرضت على النبي صلى الله عليه و سلم يوم أحد ← بن عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، ← أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ← أبو بشر الرقي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5030

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5031

4755 - حدثنا سليمان بن شعيب قال ثنا أبي عن يعقوب بن إبراهيم أبي يوسف عن عبيد الله فذكر بإسناده مثله

یعقوب بن ابراہیم ابو یوسف نے عبداللہ سے نقل کیا پھر اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے ۔

عبيد الله فذكر بإسناده مثله ← يعقوب بن إبراهيم أبي يوسف ← أَبِي ← سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5031

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5032

4756 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا يوسف بن عدي قال ثنا بن المبارك عن عبيد الله فذكر بإسناده مثله ولم يذكر ما فيه من قول نافع فحدثت بذلك عمر بن عبد العزيز إلى آخر الحديث قالوا فلما أجاز رسول الله صلى الله عليه و سلم بن عمر لخمس عشرة سنة ورده لما دونها ثبت بذلك أن حكم بن خمس عشرة سنة حكم البالغين في أحكامه كلها وأن حكم من كان سنه دونها حكم غير البالغين في أحكامه كلها إلا من ظهر بلوغه قبل ذلك لمعنى من المعنيين الأولين قالوا وقد شد هذا المعنى أخذ عمر بن عبد العزيز به وتاويله ذلك الحديث عليه وهذا قول أبي يوسف وجماعة من أصحابنا غير أن محمد بن الحسن كان لا يرى الإنبات دليلا على البلوغ وغير أبي حنيفة فإنه كان لا يرى من مرت عليه خمس عشرة سنة ولم يحتلم ولم ينبت في معنى المحتلمين حتى يأتي عليه تسع عشرة سنة فيما حدثني سليمان بن شعيب عن أبيه عن محمد بن الحسن وقد روي عنه أيضا خلاف ذلك

عبداللہ بن المبارک نے عبید اللہ سے پھر انہوں نے اپنی سند سے روایت نقل کی ہے اور اس میں نافع کا یہ قول ذکر نہیں کیا فحدثت بذلک ۔۔۔۔۔فریق ثانی کا قول یہ ہے کہ جبجناب رسول اللہ ﷺ نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کو پندرہ سال کی عمر میں اجازت دے دی اور اس سے کم عمر والوں کو واپس کر دیا تو اس سے ثابت ہو گیا کہ پندرہ سال کی عمر والے کا حکم تمام احکام میں بالغ والاہے اور جس کی عمر اس سے کم ہو وہ تمام احکام میں نابالغوں کے حکم میں ہے مگر یہ کہ کس کا نلوغ اس سے پہلے دونوں میں سے کسی ایک صورت سے ظاہر ہو جائے اور اس معنی میں مزید پختگی اس سے بھی پیدا ہو گئی کہ اس حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ نے اختیار کیا اور اس حدیث کی اسی انداز سے تاویل کی ہے ۔ یہ امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے ۔ امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کے ہاں زیر ناف بال کا اگنا بلوغت کی دلیل نہیں ہے اور امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ پندرہ سال کی عمر کو حد بلوغت تسلیم نہیں کرتے جب تک کہ احتلام اورع زیر ناف بال نہ اگیں ۔ اس صورت میں حد بلوغت سیلمان بن شعیب عن ابیہ عب محمد بن الحسن کی روایت کے مطابق انیس سال شمار ہو گی اور امام صاحب سے اس سلسلہ میں مختلف روایا ت ہیں ملاحظہ ہوں ۔

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5032

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5033

4757 - حدثنا أحمد بن أبي عمران قال ثنا محمد بن سماعه قال سمعت أبا يوسف يقول قال أبو حنيفة إذا أتت عليه ثماني عشرة سنة فقد صار بذلك في أحكام الرجال ولم يختلفوا عنه جميعا في هاتين الروايتين في الجارية أنها إذا مرت عليها سبع عشرة سنة أنها تكون بذلك كالتي حاضت وكان أبو يوسف رحمة الله عليه يجعل الغلام والجارية سواء في مرور الخمس عشرة سنة عليهما ويجعلهما بذلك في حكم البالغين وكان محمد بن الحسن رحمة الله عليه يذهب في الغلام إلى قول أبي يوسف رحمه الله وفي الجارية إلى قول أبي حنيفة رحمة الله عليه وكان من الحجة لأبي حنيفة على أبي يوسف ومحمد رحمة الله عليهم في حديث بن عمر أنه قد يجوز أن يكون النبي صلى الله عليه و سلم رده وهو بن أربع عشرة سنة ليس لأنه غير بالغ ولكن لما رأى من ضعفه وأجازه وهو بن خمس عشرة سنة ليس لأنه بالغ لكن لما رأى من جلده وقوته وقد يجوز أن يكون رسول الله صلى الله عليه و سلم ما علم كم سنه في الحالين جميعا وقد فعل رسول الله صلى الله عليه و سلم في سمرة بن جندب ما يدل على هذا أيضا

محمد بن سماعہنےابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ سے نقل کیاکہ میں ان کوامامامام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے نقل کرتے سنا کہ جب اس کی عمر اٹھارہ سال ہو جائے تو اس احکام مردں والے ہوں گے ۔ ان دونوں روایات میں لڑکی کا حکم سترہ سال کی عمر حائضہ شمار کی جائے گی اور امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ کے ہاں پندرہ سال کی عمر ہی بلوغت شمار ہو گی اور ان کا حکم بالغ والا ہو گا اور امام محمد رحمتہ اللہ علیہ لڑکے کے سلسلہ میں امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ کے ہاں پندرہ سال کی عمر ہی بلوغت شمار ہو گی اور انکا حکم با لغ والا ہو گا اور امام محمد رحمتہ اللہ علیہ لڑکے کے سلسلے میں امام ابو یوسف والا قول اختیار کرتے ہیں اور لڑکی کے سلسلہ میں امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے قول کو اختیار کرنے والے ہیں ۔ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی دلیل : امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ اور محمد رحمتہ اللہ علیہ کے خلاف امام صاحب کی دلیل یہ ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں جناب رسول اللہﷺ کا ابن عمر کو چودہ سال کی عمر میں واپس کر دینا اس لئے تھا کہ وہ بالغ نہیں تھے بلکہ اس میں احتمال یہ ہے کہ ان میں کمزوری ملاحظہ فرمائی اور پندرہ سال کی عمر میں بالغ ہونے کیبناء پر نہیں بلکہ ان میں مضبوطی ملاحظہ فرما کر اور قوت دیکھ کر ان کو اجازت دے دی ۔ دوسرا احتمال یہ بھی ہے کہ دونوں حالتوں میں جناب رسول اللہ ﷺ نے ان کی عمر معلوم نہ کی ہو سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے ساتھ آپ کا یہ طرز عمل اس بات کا موئد ہے اور امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ کے ہاں پندرہ سال کی عمر ہی بلوغت شمار ہو گی اور ان کا حکم بالغ والا ہو گا اور امام محمد رحمتہ اللہ علیہ لڑکے کے سلسلے میں امام ابو یو سف والا قول اختیار کرتے ہیں اور لڑکی کے سلسلے میں امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے قول کو اختیار کرنے والے ہیں ۔

أَبَا يُوسُفَ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَمَاعَةَ ← أحمد بن أبي عمران

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5033

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5034

4758 - حدثنا أحمد بن مسعود الخياط قال ثنا محمد بن عيسى الطباع قال ثنا هشيم عن عبد الحميد بن جعفر عن أبيه عن سمرة بن جندب أن أمه كانت امرأة جميلة من بني فزارة فذهبت به إلى المدينة وهو صبي وكثر خطابها فجعلت تقول لا أتزوج إلا من يكفل لي بابني هذا فتزوجها رجل على ذلك فلما فرض النبي صلى الله عليه و سلم لغلمان الأنصار ولم يفرض له كأنه استضعفه فقال يا رسول الله قد فرضت لصبي ولم تفرض لي أنا أصرعه قال صارعه فصرعته ففرض له النبي صلى الله عليه و سلم فلما أجاز رسول الله صلى الله عليه و سلم سمرة بن جندب لما صارع الأنصاري فصرعه لا لأنه قد بلغ إحتمل أن يكون كذلك أيضا ما فعل في بن عمر رضي الله عنهما أجازه حين أجازه لقوته لا لبلوغه ورده حين رده لضعفه لا لعدم بلوغه فانتفى بما ذكرنا أن يكون في ذلك الحديث حجة لأبي يوسف رحمة الله عليه لاحتماله ما ذهب إليه أبو حنيفة لأن أبا حنيفة رحمة الله عليه لا ينكر أن يفرض للصبيان إذا كانوا يحتملون القتال ويحضرون الحرب وإن كانوا غير بالغين وقد روي عن البراء بن عازب رضي الله عنه فيما كان من رسول الله صلى الله عليه و سلم في أمر بن عمر خلاف ما روى عن بن عمر رضي الله عنهما

عبدالحمید بن جعفر نے اپنے والد سے انہوں نے سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میری والدہ بنو فزارہ کی ایک نہایت خوبصورت خاتون تھیں وہ سمرہ کو لے کر مدینہ طیبہ آگئیں اس وقت سمرہ ابھی بچے تھے ۔ ان کی والدہ کو نکاح کے لئے بہت پیغام آئے تو وہ یہی کہتی تھیں میں تو اس سے نکاح کروں گی جو اس بچے کی پرورش کرے گا تو ایک شخص نے اس کی شرط کو قبول کر لیا اور ان سے نکاح کر لیا جب جناب رسول اللہ ﷺ نے انصار کےبچوں کے لئے وظیفہ مقرر فرمایا اور ان کے لئے نہ فرمایا ۔ گویا ان کو کمزور سمجھا گیا تےو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ آپ نے فلاں بچے کا وظیفہ مقرر فرمایا اور میرے لئے مقرر نہیں فرمایا میں اس کو کشتی میں پچھاڑ سکتا ہوں آپ نے فرمایا اس کو پچھاڑو ۔ میں نے اس بچے کو پچھاڑ دیا چنانچہ جناب رسول اللہﷺ نے میرے لئے بھی وظیفہ مقرر فرما دیا ۔ جب جناب رسول اللہﷺ نے حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ کا وظیفہ اس وقت مقرر فرمایا جب انہوں نے انصاری بچے سے کشتی کر کے اس کو پچھاڑ دیا وظیفہ اس لئے مقرر نہیں فرمایا کہ وہ بالغ ہو چکے تھے بلکہ قوت کے مظاہرہ کی وجہ سے بالکل حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کےمعاملے میں بھی اسی بات کا احتمال ہے کہ جب آپ نے ان کی قوت کو ملاحظہ فرمایا تو اجازت دی بلوغت کی وجہ سے نہیں اور جب انکو واپس لوٹایاتو کمزوری ملاحظہ کی تب واپس کیا عدم بلوغ کی وجہ سے نہیں ۔کیونکہ اس میں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی کہی ہوئی بات کا احتمال ہے امام صاحب کو اس بات سے قطعاً انکار نہیں ہے ۔ کہ جب بچے لڑنے کے قابل ہو جائیں تو ان کا حصہ مقرر کیا جائے اور ان کو لڑائی میں شریک کیا جائے خواہ وہ بالغ نہ ہوں ۔ اس کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ابن عمررضی اللہ عنہ کے معاملے میں جو بات خود ابن عمر رضی اللہ عنہ نے نقل کی اس کے خلاف بات نقل کی ہے ۔

أَبِيهِ ← عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ← هُشَيْمٌ ← محمد بن عيسى الطباع ← أحمد بن مسعود الخياط

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5034

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5035

4759 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا يوسف بن عدي قال ثنا عبد الله بن إدريس عن مطرف عن أبي إسحاق عن البراء بن عازب قال عرضني رسول الله صلى الله عليه و سلم انا وابن عمر يوم بدر فاستصغرنا رسول الله صلى الله عليه و سلم ثم أجازنا يوم أحد قال أبو جعفر ففي هذا الحديث أن رسول الله صلى الله عليه و سلم أجاز بن عمر يوم أحد وهو يومئذ بن أربع عشرة سنة فخالف ذلك ما روينا في حديث بن عمر رضي الله عنهما فلما انتفى أن يكون في دلك الحديث حجة لأحد الفريقين على الفريق الآخر إلتمسنا حكم ذلك من طريق النظر لنستخرج من القولين الذين ذهب أبو حنيفة إلى أحدهما وأبو يوسف إلى الآخر منهما قولا صحيحا فاعتبرنا ذلك فرأينا الله قد جعل عدة المرأة إذا كانت ممن تحيض ثلاثة قروء وجعل عدتها إذا كانت ممن لا تحيض من صغر أو كبر ثلاثة أشهر فجعل بدلا من حيضة شهرا وقد تكون المرأة تحيض في أول الشهر وفي آخره فيجتمع لها في شهر واحد حيضتان وقد يكون بين حيضتيها شهران والأكثر فجعل الخلف في الحيضة على أغلب أمور النساء لأن أكثرهن تحيض في كل شهر حيضة واحدة فلما كان ذلك كذلك ورأينا الاحتلام يجب به للصبي حكم البالغين فإذا عدم الاحتلام وأجمع أن هناك خلفا منه فقال قوم هو بلوغ خمس عشرة سنة وقال آخرون بل هو أكثر من ذلك من السنين جعل ذلك الخلف على أغلب ما يكون فيه الاحتلام فهو خمس عشرة سنة لأن أكثر الاحتلام إحتلام الصبيان وحيض النساء في هذا المقدار يكون ولا يجعل على أقل من ذلك ولا على أكثر لأن ذلك إنما يكون في الخاص ولا نعتبر حكم الخاص في ذلك ولكن نعتبر أمر العام كما لم نعتبر أمر الخاص فيما جعل خلفا في الحيض وأعتبر أمر العام فثبت بالنظر الصحيح في هذا الباب كله ما ذهب إليه أبو يوسف رحمة الله عليه بالنظر لا بالأثر وأنتفى ما ذهب إليه أبو حنيفة ومحمد رحمة الله عليهما وقد روي عن سعيد بن جبير رحمة الله عليه في هذا نحو من قول أبي حنيفة رحمة الله عليه الذي رواه أبو يوسف عنه

ابو اسحاق نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے نقل کیا وہ فرماتے ہیں بدر کے دن جناب رسول اللہﷺ نے مجھے اور ابن عمر رضی اللہ عنہ کو بلایا پھر چھوٹا قرار دے کر اجازت نہ دی اور احد کے دن اجازت مرحمت فرما دی ۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت بتلا رہی ہے کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کو احد کے دن چودہ سال کی عمر میں لڑنے کی اجازت دے دی اور یہ بات روایت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے خلاف ہے اب ان میں کوئی روایت دوسرے کے خلاف حجت و دلیل نہیں بن سکی تو اب قیاس کے ذریعہ اس کا حکم تلاش کیا تا کہ دونوں میں اصح ترین قول کو پا سکیں ۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اور امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ کے اقوال پر غو ر کیا تو غور فکر میں یہ بات سامنے آئی کہ جس عورت کو حیض آتا ہو اس کی عدت تین قرؤ مقرر فرمائی گئی اور اگر نو عمری یا بڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہو تو اس کی عدت تین ماہ مقرر فرمائی گئی تو ایک حیض کے بدلے میں شریعت نے ایک ماہ کو مقرر کر دیا کیونکہ عورت کو بعض اوقات ہر ماہ کی ابتداء اور اس کی انتہا میں حیض آجاتا ہے اس طرح ایک ماہ میں دو حیض اکٹھے ہو گئے اور بعض اوقات اس کے دو حیضوں کے درمیان دو ماہ یا اس سے بھی زیاسہ فاصلہ ہو جاتا ہے ۔ تو عام عورتوں کا لحاظ کر کے حیض کا قائم مقام مقرر فرما دیا ۔ یونی تین ماہ کیونکہ عام عورتوں کو ہر ماہ میں ایک حیض آتا ہے جب یہ معاملہ اس طرح ہے تو ہم نے دوسری طرف نظر کی کہ احتلام سے بچوں کے لئے بالغوں کا حکم لازم ہو جاتا ہے اور جب احتلام نہ ہو تو اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ اس کا کوئی نائب ہو ایک جماعت نے پندرہ سال کی عمر کو پہنچ جانا اس کا نائب قرار دیا ۔ دوسروں نے کہا کہ اس سے کچھ زیادہ عمر اس کا نائب ہے ٹھیک ہے کہ جس عمر میں عام طور پر احتلام ہوتا ہے وہ پندرہ سال ہے تو اسی وجہ سے نائب اقرر کیا گیا کیونکہ بچوں کے احتلام اور بچیوں کے حیض کی یہی عمر ہے اس سے کم یا زیاسہ عمر کو مقرر نہیں فرمایا کیونکہ اس کا تعلق خصوصی حالات سے ہے اور اس سلسلے میں خاص کا حکم ہم معتبر قرار نہیں دیتے ۔بلکہ عام کے حکم کا اعتبار کرتے ہیں ۔ جس طرح کہ حیض میں عمومی حکم کا اعتبار کر کے نائب (تین ماہ ) مقرر کر دئیے گئے پس اس سے امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ کا قول قیاس کے ساتھ موافق ثابت ہوا اور امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اور امام محمد رحمتہ اللہ علیہ کے قول کی نفی ہو گئی ۔ حضرت سعید بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ کا قول اس سلسلہ میں امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے قول کے موافق ہے جس کو امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ نے نقل کیا ہے ۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← مُطَرِّفٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، ← يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ خُزَيْمَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5035

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 3 باب بلوغ الصبي بدون الاحتلام فيكون به في معنى البالغين في سهمان الرجال وفي حل قتله في دار الحرب إن ) كان حربيا · حديث 5036

4760 - حدثنا روح بن الفرج قال ثنا يحيى بن عبد الله بن بكير قال ثنا عبد الله بن لهيعة عن عطاء بن دينار عن سعيد بن جبير قال ولا تقربوا مال اليتيم إلا بالتي هي أحسن حتى يبلغ أشده أي ثماني عشرة سنة ومثلها في سورة بني إسرائيل

عطاء بن دینا ر نے سعید بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ سے نقل کیا کہ اللہ تعالی نے فرمایا (ولا تقربو امال الیتیم ال بالتی ھی احسن حتی یبلغ اشدہ )یعنی اسدہ سے مراد اٹھارہ سال ہیں اور سورہ بنی اسرائیل میں بھی اسی طرح ہے ۔

سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عَطَاءِ بْنِ دِیْنَارٍ ← عبد الله بن لهيعة ← يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ، ← رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5036

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 4 باب ما ينهى عن قتله من النساء والولدان في دار الحرب ) · حديث 5037

4761 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا أبو داود قال ثنا همام عن قتادة عن عكرمة قال كتب نجدة إلى بن عباس يسأله عن قتل الولدان فكتب إليه إن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان لا يقتلهم

قتادہ نے عکرمہ سے نقل کیا کہ نجدہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کی طرف لکھا کہ وہ لڑکوں کے قتل سے متعلق دریافت کر رہا ہے تو انہوں نے لکھا کہ جناب رسول اللہ ﷺ ان کو قتل نہ کرتے تھے ۔

قتل الولدان فكتب إليه ← نجدة إلى بن عباس يسأله ← عِكْرِمَةَ، ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5037

chevron_left Previous
1…567…33
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter