Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 13 باب الحربية تسلم في دار الحرب فتخرج إلى دار الإسلام ثم يخرج زوجها بعد ذلك مسلما ) · حديث 5146

ولقد حدثنا أبو بكر محمد بن عبدة بن عبد الله بن زيد قال حدثني أبو توبة الربيع بن نافع قال قلت لمحمد بن الحسن من أين جاء اختلافهم في زينب فقال بعضهم ردها رسول الله صلى الله عليه و سلم على أبي العاص على النكاح الأول وقال بعضهم ردها بنكاح جديد أترى كل واحد منهم سمع من النبي صلى الله عليه و سلم ما قال فقال محمد بن الحسن لم يجئ اختلافهم من هذا الوجه وإنما جاء اختلافهم أن الله إنما حرم أن ترجع المؤمنات إلى الكفار في سورة الممتحنة بعد ما كان ذلك جائزا حلالا فعلم ذلك عبد الله بن عمرو ثم رأى أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قد رد زينب على أبي العاص بعد ما كان علم حرمتها عليه بتحريم الله المؤمنات على الكفار فلم يكن ذلك عنده إلا بنكاح جديد فقال ردها عليه رسول الله صلى الله عليه و سلم بنكاح جديد ولم يعلم عبد الله بن عباس رضي الله عنهما بتحريم الله عز و جل المؤمنات على الكفار حتى علم برد النبي صلى الله عليه و سلم زينب على أبي العاص فقال ردها عليه بالنكاح الأول لأنه لم يكن عنده بين إسلامه وإسلامها فسخ للنكاح الذي كان بينهما قال محمد رحمه الله فمن ههنا جاء اختلافهم لا من اختلاف سمعوه من النبي صلى الله عليه و سلم في ذكره ما رد زينب به على أبي العاص أنه النكاح الأول أو النكاح الجديد قال أبو جعفر وقد أحسن محمد في هذا وتصحيح الآثار في هذا الباب على هذا المعنى الصحيح يوجب صحة ما قال عبد الله بن عمرو والدليل على ذلك أن بن عباس رضي الله عنهما قد كان يقول في النصرانية إذا أسلمت في دار الإسلام وزوجها كافر ما قد

ابو توبہ الربیع بن نافع کہتے ہیں کہ میں امام محمد رحمۃاللہ علیہ سے دریافت کیا کہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے متعلق یہ اختلاف کیسے پیدا ہوا کہ بعض کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ان کو حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ کی طرف پہلے نکاح کے ساتھ واپس کر دیا جبکہ دوسرے حضرات کا یہ قول ہے کہ نئے نکاح سے واپس کیا ۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ان میں سے ہر گروہ ہی بات کہتا ہے جو اس نے جناب رسول اللہ ﷺ سے سن پائی ۔( میرے سوال پر ) امام محمد رحمۃاللہ علیہ نے جواباً فرمایا یہ اختلاف نقل روایت کی وجہ سے نہیں آیا بلکہ اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے سورہ ممتحنہ میں فرمایا ( فلا ترجعو ھن الی الکفار ۔۔۔۔) کہ مؤمنہ عورتوں کو کفار کی طرف مت واپس کرو ۔ اس آیت کے نزول سے پہلے یہ جائز و حلال تھا حضرت عبداللہ عمر رضی اللہ عنہ کو یہ بات معلوم تھی ۔ پھر انہوں نے دیکھا کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ کی طرف ( ان کے مسلمان ہونے پر ) لوٹا دیا اس سے پہلے انہیں یہ معلوم تھا کہ یہ بات جائز نہیں کیونکہ اللہ تعالی نے مؤمنہ عورتوں کو کفار کی طرف لوٹانا حرام قرار دیا تھا ۔ اسی لئے انہوں نے فرمایا کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے ان کو نکاح جدید سے لوٹایا ۔ جبکہ دوسری طرف ابن عباس رضی اللہ عنہ کو یہ معلوم نہیں کہ اللہ تعالی نے مؤمنہ عورتوں کو کفار کی طرف لوٹانا حرام قرار دیا ہے یہاں تک کہ ان کو جناب نبی اکرم ﷺ کے حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ کی طرف لوٹانے کا علم ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ آپ نے نکاح اول کے ساتھ واپس کیا کیونکہ ان کے نزدیک حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے اسلام لانے کے درمیانی عرصہ میں نکاح فسخ نہیں ہو ا اسی وجہ سے انہوں نے لوٹا دیا ۔ امام محمد رحمۃاللہ علیہ فرمانے لگے : اس وجہ سے اختلاف ہوا ۔ اس وجہ سے نہیں کہ انہوں نے جناب نبی اکرم ﷺ سے حضرت زینب رضی اللہ عنہاکو حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ کی طرف لوٹانے کا تذکرہ س کر کہا کہ آیا آپ نے پہلے نکاح کے ساتھ لوٹایا یا جدید نکآھ کے ساتھ واپس کیا ۔ امام طحاوی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں ، امام محمد رحمۃاللہ علیہ نے کتنی شاندار بات فرمائی ہے اس صیح بات کی بنا پر روایات کے معانی کی تصیح سے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے قول کی تصیح لازم ہو گئی اور اس کی دلیل یہ ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اس نصرانیہ عورت سے متعلق فرماتے ہیں جو دارالاسلام میں مسلمان ہو گئی جبکہ اس کا خاوند کافر ہو تا مسلمان ہوتے ہی اس کا نکاح ختم ہو گیا ان میں تفریق کر دی جائے گی ۔

أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ← أبو بكر محمد بن عبدة بن عبد الله بن زيد ← وَلَقَدْ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5146

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 13 باب الحربية تسلم في دار الحرب فتخرج إلى دار الإسلام ثم يخرج زوجها بعد ذلك مسلما ) · حديث 5147

4869 - حدثنا روح بن الفرج قال ثنا يحيى بن عبد الله بن بكير قال ثنا حماد بن زيد عن أيوب عن عكرمة عن بن عباس في اليهودية والنصرانية تكون تحت النصراني أو اليهودي فتسلم هي قال يفرق بينهما الإسلام يعلو ولا يعلى عليه

عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ وہ یہودی یا نصرانی عورت جو کسی یہودی یا نصرانی کے نکاح میں تھی وہ اگراسلام لے آئے گی تو ان کے درمیان تفریق کر دی جائے گی کیونکہ اسلام بلند ہے اور اس پر اور کوئی دین بلند نہیں ۔

يفرق بينهما الإسلام يعلو ولا يعلى عليه ← بن عباس في اليهودية والنصرانية تكون تحت النصراني أو اليهودي فتسلم هي ← عِكْرِمَةَ، ← أَيُّوبَ، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ، ← رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5147

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 13 باب الحربية تسلم في دار الحرب فتخرج إلى دار الإسلام ثم يخرج زوجها بعد ذلك مسلما ) · حديث 5148

4870 - وحدثنا بن مرزوق قال ثنا أبو داود قال ثنا قيس بن الربيع عن عبد الكريم الجوزي عن عكرمة عن بن عباس مثله غير أنه لم يقل الإسلام يعلو ولا يعلى أفيجوز أن تكون النصرانية عنده إذا أسلمت في دار الإسلام وزوجها نصراني أنها تبين منه ولا ينتظر بها إسلامه إلى أن تخرج من العدة وتكون الحربية التي ليست بكتابية إذا أسلمت في دار الحرب ثم جاءتنا مسلمة ينتظر بها إلحاق زوجها بها مسلما فيما بينه وبين خروجها من العدة هذا محال لأن إسلامها في دار الإسلام إذا كان يبينها من زوجها النصراني الذمي فإسلامها في دار الحرب وخروجها إلى دار الإسلام وتركها زوجها المشرك في دار الحرب أن يبينها فثبت بهذا من قول بن عباس رضي الله عنهما أنه كان يرى العصمة منقطعة بإسلام المرأة لا لخروجها من العدة وإذا ثبت ذلك من قوله إستحال أن يكون ترك ما قد كان ثبت عنده من حكم رسول الله صلى الله عليه و سلم في رده زينب على أبي العاص على النكاح الأول وصار إلى خلافه إلا بعد ثبوت نسخ ذلك عنده فهذا وجه هذا الباب من طريق الآثار وأما النظر في ذلك فإنا رأينا المرأة إذا أسلمت وزوجها كافر فقد صارت إلى حال لا يجوز أن يستأنف نكاحه عليها لأنها مسلمة وهو كافر فأردنا أن ننظر إلى ما يطرأ على النكاح مما لا يجوز معه الاستقبال للنكاح كيف حكمه فرأينا الله عز و جل قد حرم الأخوات من الرضاعة وكان من تزوج أمرأة صغيرة لا رضاع بينه وبينها فأرضعتها أمه حرمت عليه بذلك وانفسخ النكاح فكان الرضاع الطارئ على النكاح في حكم الرضاع المتقدم للنكاح في أشباه لذلك يطول الكتاب بذكرها وكانت ثمة أشياء يختلف فيها الحكم إذا كانت متقدمة للنكاح أو طرأت على النكاح من ذلك أن الله عز و جل حرم نكاح المرأة في عدتها من زوجها وأجمع المسلمون أن العدة من الجماع في النكاح الفاسد يمنع من النكاح كما يمنع إذا كانت بسبب نكاح صحيح وكانت المرأة لو وطئت بشبهة ولها زوج فوجبت عليها بذلك عدة لم تبن بذلك من زوجها ولم يجعل هذه العدة كالعدة المتقدمة للنكاح ففرق في هذا بين حكم المستقبل والمستدبر فأردنا أن ننظر في المرأة إذا أسلمت وزوجها كافر هل تبين منه بذلك ويكون حكم مستقبل ذلك ومستدبره سواء كما كان ذلك في الرضاع الذي ذكرنا أو لا تبين منه بإسلامها فلا يكون حكم إسلامها الحادث كهو إذا كان قبل النكاح كالعدة التي ذكرنا التي فرق بين حكم المستقبل فيها وحكم المستدبر فنظرنا في ذلك فوجدنا العدة الطارئة على النكاح لا يجب فيها فرقة في حال وجوبها ولا بعد ذلك وكان الرضاع الذي ذكرنا يجب به الفرقة في حال كونه ولا ينتظر بها شيء بعده وكان الإسلام الطارئ على النكاح كل قد أجمع أن فرقة تجب به فقال قوم تجب في وقت إسلام المرأة وهو قول بن عباس رضي الله عنهما وقال آخرون لا تجب الفرقة حتى تعرض على الزوج الإسلام فيأباه فيفرق بينه وبين المرأة أو تختاره فتكون امرأته على حالها وهو قول عمر بن الخطاب رضي الله عنه وقال آخرون هي امرأته ما لم يخرجها من أرض الهجرة وهو قول علي بن أبي طالب رضي الله عنه وسنأتي بأسانيد هذه الروايات في آخر هذا الباب إن شاء الله تعالى فلما ثبت أن إسلام الزوجة الطارئ على النكاح يوجب الفرقة بين المرأة وبين زوجها في حال ما ثبت أن حكم ذلك بحكم الرضاع أشبه منه بحكم العدة فلما كان الرضاع تجب به الفرقة ساعة يكون ولا ينتظر به خروج المرأة من عدتها كان كذلك الإسلام فهذا وجه النظر في هذا الباب ان المرأة تبين من زوجها بإسلامها في دار الإسلام كانت أو في دار الحرب وقد كان أبو حنيفة وأبو يوسف ومحمد رحمهم الله يخالفون هذا ويقولون في الحربية إذا أسلمت في دار الحرب وزوجها كافر إنها امرأته ما لم تحض ثلاث حيض أو تخرج إلى دار الإسلام فأي ذلك كانت بانت به من زوجها وقالوا كان النظر في هذا أن تبين من زوجها بإسلامها ساعة أسلمت وقالوا إذا أسلمت وزوجها في دار الإسلام فهي امرأته على حالها حتى يعرض القاضي على زوجها الإسلام فيسلم فتبقي تحته أو يأبى فيفرق بينهما وقالوا كان النظر في ذلك أن تبين منه بإسلامها ساعة أسلمت ولكنا قلدنا ما روي عن عمر رضي الله عنه فذكروا ما

عکرمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے کہ البتہ " الاسلام یعلو ولا یعلی " کے الفاظ نقل نہیں کئے ۔ کیا یہ درست ہے کہ دارالاسلام م،یں کوئی نصرانیہ اسلام لے آئے اور اس کا خاوند نصرانی ذمی ہو وہ عورت اسی وقت اس سے جدا ہو جائے اور اس عورت کے عدت میں سے نکلنے لگے تک اس خاوند کے اسلام لانے کا تو انتظار نہ کیا جائے اور حربیہ عورت جو کہ کتا بیہ نھی نہیں وہ دارالحرب میں اسلام لے آئے پھر دارالاسلام میں داخل ہو جائے تو اس کے سلسلے میں اس کے خاوند کے مسلمان ہونے کا انتظار کیا جائے کہ وہ اس کی عدت کے اندر مسلمان ہو جائے ۔ یہ بات بالکل ناممکن ہے کیونکہ جب دارالاسلام میں اسلام قبول کالینا اس کے خاوند نصرانی ذمی سے الگ کر دیتا ہے تو دارالحرب میں اس کا اسلام لانا مشرک خاوند سے اس کو کیونکر الگ نہ کرے گا ۔ پس اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بھی عورت کے اسلام لانے سے اس کا نکاح کافر خاوند سے ٹوٹ جانے کے قائل تھے عدت تک خاوند کے اسلام کے انتظار کرنے کے قائل نہ تھے۔ اب جبکہ ان کے ارشاد سے یہ بات ثآبت ہو گئی تو اب یہ نا ممکن ہو گیا کہ وہ اس کو ترک کر دیں جو ان کے ہاں زینب رضی اللہ عنہا کے ابو العاص رضی اللہ عنہ پر واپس کرنے کے سلسلے میں ثآبت شدہ ہے کہ پہلے نکاح پر واپس کر دیا اور مخالف قول کو اختیار کریں بس یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے جبکہ ان کے ہاں پہلے قول کا منسوخ ہونا ثابت ہو ۔ آثار کو پیش نظر رکھتے ہوئے تو اس باب کا یہی مفہوم ہے ۔ اب نظری اعتبار سے دیکھتے ہیں کہ جب کوئی عورتاسلام قبول کرے اور اس کا خاوند کافر ہی رہے تو وہ عورت ایسے حال میں ہو جاتی ہے کہ اس آدمی کا نکاح اس عورت کی طرف لوٹا یا نہیں جا سکتا کیونکہ وہ مسلمان ہے اور وہ کافر ہے ۔ تو ہم نے چاہا کہ اس حالت کا حکم معلوم کریں جو نکاح طاری ہوتی ہے کہ جس کے ہوتے ہوئے نکاح کا سامنا نیں ہو سکتا ۔ چنانچہ ہم نے دیکھا کہ اللہ تعالی نے رضاعی بہن سے نکاح کو حرام کیا ہے وہ آدمی جس نے چھوٹی بچی سے نکاح کیا کہ آدمی اور اس منکوحہ کے مابین رضاعت کا رشتہ نہ تھا ۔ نکاح کے بعد اس خاوند کی ماں نے اس لڑکی کو دودھ پلا دیا تو وہ عورت اس پر حرام ہو جائے گی اور اس وجہ سے نکاح فسخ ہو جائے گا ۔ ایسے مواقع میں رضاعت جو اب طاری ہوئی ہے یہ پہلے پیش آنے والی رضاعت کی طرح ہے اس میں طویل بحث ہے اس میں بعض صورتیں اگرچہ مختلف فیہ ہیں جبکہ نکاح سے پہلے ہوں یا نکاح کے بعد پیش آئیں ان میں سے ایک صورت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے سابقہ خاوند کی عدت میں ہوتے ہوئے نکاح کو حرام کیا ہے اور مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ نکاح فاسد میں جماع کی وجہ سے جو عدت لازم آتی ہے وہ بھی نکاح سے مانع ہے جس طرح کہ صیح نکاح کی عدت مانع ہے اور اگر عورت سے بالشبہ وطی ہوئی حالانکہ اس کا خاوند موجود تھا تو وطی بالشبہ کی وجہ سے اس عورت پر عدت لازم ہے ۔ مگر اس عدت کے باوجود اپنے خاوند سے بائنہ نہ ہو گی اور یہ عدت اس عدت کی طرح نہ ہو گی جو نکاح سے پہلے کسی اور خاوند کی عدت گزارتی ہے تو اس صورت میں مقدم (وہ نکاح جس کی موجودگی میں عدت گزارے تو نکاح قائم رہے گا ) اور موخر ( عورت میں کیے جانے والا نکاح جائزنہیں یہ موخر ہے ) میں فرق کیا جائے گا ۔ پس ہم جانتے ہیں کہ اس عورت کے بارے میں معلوم کریں جو کہ مسلمان ہو گئی اور اس کا خاوند کافر ہے کیونکہ وہ اس وجہ سے اس سے جدا ہو جائے گی اس میں مقدم و موخر کا حکم ایک جیسا ہے ہو گا جیسا کہ رضاعت کے سلسلہ میں ذکت کیا گیا یا اسلام کی وجہ سے اس سے جدا نہ ہو گی اور اس کے ابھی اسلام قبول کرنے کو نکاح سے پہلے والے اسلام کی طرح قرار نہیں دیا جاسکے گا جیسا کہ عدت کا مسئلہ ہم نے ذکر کیا ہے کہ اس میں مقدم و موخر کا فرق کیا گیا ہے ۔ پس غور کے بعد معلوم ہوا کہ نکاح پر طاری ہونے والی عدت میں واجب ہونے کی حالت اس کے بعد تفریق لازم نہیں ہے اور دوسری طرف جس رضاعت کا تذکرہ کیا گیا ہے اس سے تفریق لازم ہو جاتی ہے اور اس کے طاری ہونے کے بعد کسی اور بات کی قطعاً انتظار نہیں کی جاتی ۔ وہ اسلام جو نکاح کے بعد آتا ہے اس کے متعلق سب کا اتفاق ہے کہ اس سے جدائی واجب ہو جاتی ہے تو ایک جماعت کے ہاں عورت کے اسلام لاتے ہی جدائی واجب ہو جاتی ہے اور یہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے اور دوسرے حضرات کا قول یہ ہے کہ جب تک خاوند پر اسلام کو پیش نہ کیا جائے اور وہ انکار نہ کر دے تو اس وقت ان میں تفریق کر دی جائے گی اور اگر وہ اقرار کرے تو وہ بدستور اس کی بیوی ہے یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے ۔ایک تیسری جماعت کا قول یہ ہے کہ وہ اس کی بیوی ہے جب تک کہ وہ اس کو دارالحرب سے نہ نکالے اور یہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا قول ہے ۔ اسناد کے ساتھ یہ روایات باب کے آخر میں ہم ذکر کریں گے ۔ جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ عورت کا نکاح کے بعد اسلام لانا خاوند اور بیوی کے درمیان تفریق کو لازم کر دیتا ہے خواہ اس کی حالت کوئی بھی ہو ۔ تو اس سے یہ خود ثابت ہو گیا کہ اس کے حکم کی مشابہت عدت کی بجائے رضاعت سے زیادہ ہے تو رضاعت کی وجہ سے جدائی لازم ہو جاتی ہے جب بھی رضاعت پائی جائے پہلے یا بعد ۔ عورت کے عدت سے نکلنے کا انتظار نہیں کیا جاتا ۔ پس اس پر قیاس کرتے ہوئے اسلام لانے کا حکم بھی یہی ہو گا ۔ پس اس سلسلہ میں تقاضائے نظر یہی ہے ۔کہ عورت اسلام لاتے ہی اپنے کافر خاوند سے جدا ہو جائے گی خواہ وہ دارالحرب میں ہو یا دالاسلام میں ۔ اس سلسلہ میں امام ابو حنیفہ ، ابو یوسف و محمد رحمۃاللہ علیہ کا قول اس کے خلاف ہے۔ حربیہ کا حکم : وہ حربیہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب وہ اسلام لے آئے اور اس کا خاوند دارالحرب میں کافر ہے تو وہ اس کی بیوی رہے گی جب تک کہ اس عورت کو تین حیض نہ آجائیں یا پھر وہ عورت دارالاسلام کی ہجرت نہ کر جائے ان دو میں سے جو صورت پیش آجائے اس سے وہ خاوند سے جدا ہو جائے گی ۔ وہ فرماتے ہیں کہ قیاس اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ اپنے خاوند سے اسلام لاتے ہی جدا ہو جائے ۔ اگر وہ اسلام لائی جبکہ اس کا خاوند دارالاسلام میں تھا تو وہ اس کی اسی طرح بیوی ہے یہاں تک کہ قاضی اس کے خاوند پر اسلام پیش کرے اور وہ اسلام لے آئے تو وہ اس کے تحت باقی رہے گی یا انکار کر دے تو ان میں تفریق کر دی جائے گی ۔ یہاں نظر قیاس کا تقاضا تو یہی ہے کہ وہ اسلام لاتے ہی اپنے اسلام کی وجہ سے خاوند سے جدا ہو جائے مگر ہم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قول کی تقلید کی ۔

بن عباس مثله غير ← عِكْرِمَةَ، ← عبد الكريم الجوزي ← قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ ← أَبُو دَاوُدَ، ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5148

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 13 باب الحربية تسلم في دار الحرب فتخرج إلى دار الإسلام ثم يخرج زوجها بعد ذلك مسلما ) · حديث 5149

4871 - حدثنا أبو بشر الرقي قال ثنا أبو معاوية الضرير عن أبي إسحاق الشيباني عن السفاح عن داود بن كردوس قال كان رجل منا من بني تغلب نصراني تحته امرأة نصرانية فأسلمت فرفعت إلى عمر فقال له أسلمت وإلا فرقت بينكما فقال له لم أدع هذا إلا إستحياء من العرب أن يقولوا إنه اسلم على بضع أمرأة قال ففرق عمر بينهما

داؤد بن کردوس نے بیان کیا کہ ہم میں بنی تغلب کا ایک نصراقنی آدمی تھا ۔ اس کی بیوی بھی نصرانی تھی وہ اسلام لے آئی اس نے اپنا معاملہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو فرمایا کیا تو اسلام لاتا ہے ورنہ میں تمہارے درمیان تفریق کر دوں ۔ اس نے جواب دیا کہ میں اس بات کوصرف عربوں کے اس قول سے بچنے کی خاطر چھوڑتا ہوں ( اسلام نہیں لاتا ) کہ وہ کہیں کہ بیوی کی خا طر اسلام لایا ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے مابین تفریق کر دی ۔

دَاوُدَ بْنِ كُرْدُوسٍ، ← السفاح ← أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ← أبو بشر الرقي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5149

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 13 باب الحربية تسلم في دار الحرب فتخرج إلى دار الإسلام ثم يخرج زوجها بعد ذلك مسلما ) · حديث 5150

4872 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا هلال بن يحيى قال ثنا أبو يوسف قال ثنا أبو إسحاق الشيباني عن السفاح عن كردوس بن داود التغلبي عن عمر نحوه فقلدوا ما روي عن عمر رضي الله عنه في هذا الذي أسلمت امرأته في دار الإسلام وجعلوا للذي أسلمت امرأته في دار الحرب أجلا إن أسلم فيه وإلا وقعت الفرقة بينه وبين امرأته بدلا من العرض الذي كانوا يعرضونه عليه لو كان في دار الإسلام وهو العدة إلا أن تخرج المرأة قبل ذلك إلى دار الإسلام فينقطع الأجل بذلك وتجب به البينونة ونحن في هذا على ما روينا عن بن عباس رضي الله عنهما من وجوب البينونة بالإسلام ساعة يكون من المرأة وأما ما روي عن علي رضي الله عنه في ذلك فما

کردوس بن داؤد تغلہی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت نقل کی ہے ۔ ائمہ احناف رحمۃاللہ علیہ نے دارالاسلام میں اسلام لانے والی عورت کے کافر خاوند کے سلسلہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اس قول کی تقلید کی ہے جو مذکورہ روایت میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ا ختیار فرمایا اور دارالحرب میں مسلمان ہونے والی عورت کے لئے خاوند کو اسلام لانے کے لئے ایک موقعہ دیا ہے ۔ اگر وہ اسلام قبول کر ے تو مناسب ہے ورنہ اس کی بیوی اس سے جدا ہو جائے گی یہ اس کا بدل ہے جو دارالاسلام میں ہونے کی صورت میں اس پر پیش کیا جاتا اور وہ عدت کا وقت گزرنا یا دارالاسلام کی طرف اس کا نکال دیا جانا ہے جس سے وہ مہلت ختم ہو کر جدائی لازم ہو جائے گی ۔ ہم اس سلسلہ میں ابن عباس ۔ کی روایت کو اختیار کرتے ہیں کہ اسلام لاتے ہی عورت جدا ہو جائے گی ۔

عمر في هذا الذي أسلمت امرأته في دار الإسلام ← عمر نحوه فقلدوا ما روي ← كردوس بن داود التغلبي ← السفاح ← أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ← أَبُو يُوسُفَ، ← هلال بن يحيى، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5150

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 13 باب الحربية تسلم في دار الحرب فتخرج إلى دار الإسلام ثم يخرج زوجها بعد ذلك مسلما ) · حديث 5151

4873 - حدثنا نصر بن مرزوق قال ثنا الخصيب بن ناصح قال ثنا حماد بن سلمة عن قتادة عن سعيد بن المسيب أن عليا قال هو أحق بنكاحها ما كانت في دار هجرتها وقد روي عن الزهري وقتادة في رد رسول الله صلى الله عليه و سلم زينب على أبي العاص أن ذلك منسوخ واختلفا فيما نسخه

قتادہ نے حضرت سعید بن المسیب سے روایت کی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب وہ عورت دارالحرب میں ہے اس وقت تک خاوند کو اس سے نکاح کا زیادہ حق ہے ۔

هو أحق بنكاحها ما كانت في دار هجرتها وقد روي ← سعيد بن المسيب أن عليا ← قَتَادَةَ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← الْخَصِيبُ بْنُ نَاصِحٍ ← نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5151

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 13 باب الحربية تسلم في دار الحرب فتخرج إلى دار الإسلام ثم يخرج زوجها بعد ذلك مسلما ) · حديث 5152

4874 - حدثنا عبيد الله بن محمد بن المؤدب قال ثنا عباد بن العوام عن سفيان بن حسين عن الزهري أن أبا العاص بن ربيعة أخذ اسيرا يوم بدر فأتي به النبي صلى الله عليه و سلم فرد عليه ابنته قال الزهري وكان هذا قبل أن ينزل الفرائض يعني ابنة النبي صلى الله عليه و سلم وردها على زوجها

سفیان بن حسین نے زہری سے روایت کی ہے کہ ابو العاص بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بدر کے دن قیدی بنا لئے گئے پس ان کو جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لایا گیا تو آپﷺ ان پر اپنی بیٹی ( زینب رضی اللہ عنہا) کو واپس کر دیا ۔ زہری کہتے ہیں کہ یہ نزول فرائض سے پہلے کی بات ہے ( یعنی زینب رضی اللہ عنہا کو ابو العاص رضی اللہ عنہ کے سابقہ نکاح سے واپس کر دینا ) ۔

سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ← عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ← عبيد الله بن محمد بن المؤدب

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5152

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 13 باب الحربية تسلم في دار الحرب فتخرج إلى دار الإسلام ثم يخرج زوجها بعد ذلك مسلما ) · حديث 5153

4875 - وحدثنا عبيد الله قال ثنا علي قال ثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم رد على أبي العاص ابنته قال قتادة كان هذا قبل أن تنزل سورة براءة

سعید نے قتادہ رحمۃاللہ علیہ سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ ﷺ ابو العاص رضی اللہ عنہ کی طرف اپنی بیٹی کو واپس کر دیا ( یعنی سابقہ نکاح کو بحال رکھا )قتادہ رحمۃاللہ علیہ کہتے ہیں یہ سورۃ براۃ کے نزول سے پہلے کا واقعہ ہے ۔ غزہ بدر کے بعد کا واقعہ ہے کہ وہ تجارتی قافلے میں واپسی پر قیدی بنا لئے گئے ۔

قَتَادَةَ ← سَعِيدٌ، ← عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ← عَلِيٍّ، ← وحدثنا عبيد الله

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5153

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 14 باب الفداء ) · حديث 5154

4876 - حدثنا إبراهيم بن مرزوق قال ثنا بشر بن عمر الزهراني قال ثنا عكرمة بن عمار عن إياس بن سلمة بن الأكوع عن أبيه قال نفلني أبو بكر امرأة من فزارة أتيت بها من الغارة فقدمت بها المدينة فاستوهبها مني رسول الله صلى الله عليه و سلم ففادى بها أناسا من المسلمين

اقیاس بن سلمہ بن اکوع نے اپنے والد سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ جناب ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بنو فزارہ کی ایک عورت مجھے بطور غنیمت عنایت فرمائی جس کو میں لڑائی کی لوٹ مار سے لایا تھا ، میں اسے مدینہ منورہ لایا تو جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ مجھے ہبہ کر دو میں وہ آپؐ کو ہبہ کر دی تو اس کو کئی مسلمان قیدیوں کے فدیہ میں دے کر ان کو چھڑا لیا ۔

أَبِيهِ ← إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، ← عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ← بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5154

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 14 باب الفداء ) · حديث 5155

4877 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا عمير بن يونس قال ثنا عكرمة فذكر بإسناده مثله وزاد كانوا أسارى بمكة

عمیر بن یونس نے عکرمہ سے انہوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے اور یہ اضافہ بھی ہے کہ وہ قیدی مکہ میں مقید تھے ۔

عكرمة فذكر بإسناده مثله وزاد كانوا أسارى بمكة ← عمير بن يونس ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5155

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 14 باب الفداء ) · حديث 5156

4878 - حدثنا يونس بن عبد الأعلى قال ثنا سفيان عن أيوب عن أبي قلابة عن عمه عن عمران بن حصين أن رسول الله صلى الله عليه و سلم فادى برجل من العدو رجلين من المسلمين

ابو قلابہ نے اپنے چچا سے انہوں نے عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے دشمنوں کے ایک آدمی کے فدیہ میں دو مسلمانوں کو چھڑایا۔

عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← عَمِّہٖ ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← سُفْيَانَ، ← یُوْنُسُ بْنُ عَبْدِ الْاِعْلٰی

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5156

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 11 كتاب السير ) ‹ ( 14 باب الفداء ) · حديث 5157

4879 - حدثنا أحمد بن داود قال ثنا مسدد قال ثنا إسماعيل بن إبراهيم قال أخبرنا أبو عوانة عن أبي قلابة عن أبي المهلب عن عمران بن حصين أن النبي صلى الله عليه و سلم فدى رجلين من المسلمين برجل من المشركين من بني عقيل

ابو المہلب نے عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم ﷺؤ نے بنی عقیل کے ایک مشرک کو فدیہ میں دے کر دو مسلمانوں کو چھڑایا۔

عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← أَبِي الْمُهَلَّبِ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← أَبُو عَوَانَةَ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← مُسَدَّدٌ ← أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 5157

chevron_left Previous
1…151617…33
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter