شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 8 باب المقدار الذي يقطع فيه السارق ) · حديث 4851
4582 - حدثنا يونس قال ثنا بن وهب قال أخبرني مخرمة بن بكير عن أبيه عن سليمان بن يسار عن عمرة عن عائشة أنها قالت سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول لا يقطع يد السارق إلا في ربع دينار فصاعدا قيل لهم كيف تحتجون بهذا وأنتم تزعمون أن مخرمة لم يسمع من أبيه حرفا وأن ما روي عنه مرسل وأنتم لا تحتجون بالمرسل فمما يذكرون مما ينفون به سماع مخرمة عن أبيه
مخرمہ بن بکیر عن ابیہ عن سلیمان بن یسار نے عمرہ عن عائشہ رضی اللہ عنہ روایت کی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ۔ چور کا ہاتھ چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ میں کاٹا جائے ۔ اس روایت کو آپ کس طرح دلیل بناتے ہیں جبکہ مخرمہ رحمتہ اللہ علیہ کے متعلق آپ کا خیال یہ ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے کوئی ایک حرف بھی نہیں سنا اور انہوں نے جو روایات نقل کی ہیں وہ مرسل ہیں اور مرسل روایت تو آپ کے ہاں قابل حجت نہیں ۔ مخرمہ کے اپنے والد سے نہ سننے کے متعلق یہ روایت ہے ۔
عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، ← أَبِيهِ ← مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، ← بن وَهْبٍ ← يُونُسَ
Hadith 4851
