شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4265
4025 - حدثنا محمد بن عمرو بن يونس قال ثنا أسباط عن مطرف عن أبي إسحاق عن أبي الوداك عن أبي سعيد الخدري قال لما افتتح رسول الله صلى الله عليه و سلم خيبر أصبنا نساء فكنا نطؤهن فنعزل عنهن فقال بعضنا لبعض أتفعلون هذا ورسول الله صلى الله عليه و سلم إلى جنبكم لا تسألونه قال فسألوه عن ذلك فقال ليس من كل الماء يكون الولد إن الله إذا أراد أن يخلق شيئا لم يمنعه شيء فلا عليكم ألا تعزلوا
ابو الوداک نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے جب جناب رسول اللہ ﷺ نے خیبر فتح کر لیا تو ہمیں کچھ قیدی عورتیں حاصل ہوئیں ہم ان سے وطی کرتے ہوئے عزل کرتے تھے ہم نے ایک دوسرے سے کہا کہ تم ایسا کرتے ہو حالانکہ جناب رسول اللہ ﷺ تمہارے پاس موجود ہیں تم جناب رسول اللہ ﷺ سے اس سلسلہ میں کیوں نہیں پوچھ لیتے ۔ ابو سعید کہتے ہیں کہ انہوں نے دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ہر پانی سے بچہ پیدا نہیں ہوتا بیشک اللہ تعالیٰ جب کسی چیز کو پیدا کرنا چاہتا ہے تو اسے کوئی چیز روک نہیں سکتی فلہذا اگر تم عزل نہ بھی کرو تو مضائقہ نہیں ۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي الْوَدَّاكِ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← مُطَرِّفٍ ← أَسْبَاطٍ ← محمد بن عمرو بن يونس
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4265
