شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 10 كتاب الحدود ) ‹ ( 6 باب حد الخمر ) · حديث 4813
4549 - أن عبد الله بن محمد بن حشيش حدثنا قال ثنا مسلم بن إبراهيم قال ثنا هشام عن قتادة عن أنس أن النبي صلى الله عليه و سلم جلد في الخمر بالجريد والنعال وجلد أبو بكر أربعين فلما ولي عمر دعا الناس فقال ما ترون في حد الخمر فقال له عبد الرحمن بن عوف أرى أن تجعله كأخذ الحدود وتجعل فيه ثمانين فلو كان عمر رضي الله عنه قد علم أن ما في حديث أبي سعيد الذي ذكرناه توقيفا من رسول الله صلى الله عليه و سلم الناس على حد الخمر أنه ثمانون إذا لما إحتاج في ذلك إلى شورى ولكنه إنما شاور ليستنبطوا وقتا معلوما في ذلك لا يجاوزه إلى ما هو أكثر منه ولا ينقصه إلى أقل منه وقد
قتادہ نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے شراب پینے والے کو کھجور کی چھڑی اور جوتے اور مارا اور ابو بکر رضی اللہ عنہ نے چالیس کوڑے لگوائے ۔ جب عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو انہوں نے لوگوں کو بلایا اور سوال کیا کہ تم شرابی کی حد کتنی خیال کرتے ہو؟ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا میری رائے میں اس کو بھی ہم حدود کی طرح کر دیں اور اسی کوڑے اس میں مقرر کر دیں ۔ اگر عمر رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوتا جو کہ روایت ابو سعید رضی اللہ عنہ میں ہم نے ذکر کیا کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو شراب کی حد کے سلسلہ میں واقفیت کرائی ہے کہ وہ اسی کوڑے ہے تو عمر رضی اللہ عنہ کو شوریٰ سے مشورہ کی ضرورت نہ تھی ۔ لیکن آپ نے مشورہ کیا تاکہ لوگ اس سے ایک معلوم مقدار جان لیں اس سے زیادہ اور کم کی طرف تجاوز نہ کر سکیں۔
أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← هِشَامٍ ← مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← أن عبد الله بن محمد بن حشيش
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4813
