Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 1 باب الرجل يطلق امرأته وهي حائض ثم يريد أن يطلقها للسنة متى يكون له ذلك ) · حديث 4381

4131 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا حجاج قال ثنا حماد عن أيوب وعبيد الله ح

حجاج نے حماد سے انہوں نے ایوب و عبید اللہ سے روایت نقل کی ہے ۔

أَيُّوبَ وَعُبَيْدِ اللَّهِ ← حَمَّادٌ، ← حجاج، ← مُحَمَّدُ بْنُ خُزَيْمَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4381

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 1 باب الرجل يطلق امرأته وهي حائض ثم يريد أن يطلقها للسنة متى يكون له ذلك ) · حديث 4382

وحدثنا نصر بن مرزوق قال ثنا الخصيب قال ثنا حماد عن أيوب وعبيد الله عن نافع عن بن عمر عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے ۔

النبي صلى الله عليه و سلم مثله ← بن عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ وَعُبَيْدِ اللَّهِ ← حَمَّادٌ، ← الخصيب ← وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4382

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 1 باب الرجل يطلق امرأته وهي حائض ثم يريد أن يطلقها للسنة متى يكون له ذلك ) · حديث 4383

4132 - حدثنا أحمد بن عبد الله بن عبد الرحمن البرقي قال ثنا عمرو بن أبي سلمة عن زهير بن محمد قال أخبرني يحيى بن سعيد وموسى بن عقبة وعبيد الله بن عمر عن نافع أن عبد الله بن عمر ثم ذكر مثله وزاد قبل أن يجامعها

نافع سے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت اسی طرح نقل کی پھر اس میں قبل ان یجامعھا کا اضافہ ہے ۔

مثله وزاد قبل أن يجامعها ← نافع أن عبد الله بن عمر ثم ← يحيى بن سعيد وموسى بن عقبة وعبيد الله بن عمر ← زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، ← أحمد بن عبد الله بن عبد الرحمن البرقي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4383

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 1 باب الرجل يطلق امرأته وهي حائض ثم يريد أن يطلقها للسنة متى يكون له ذلك ) · حديث 4384

4133 - حدثنا فهد وحسين بن نصر قالا ثنا أحمد بن يونس قال ثنا زهير قال ثنا موسى بن عقبة قال حدثني نافع أن عبد الله بن عمر ثم ذكر مثله فقد أخبر سالم ونافع عن بن عمر رضي الله عنهما في هذه الآثار أن رسول الله صلى الله عليه و سلم أمره أن يمسكها حتى تطهر ثم تحيض ثم تطهر فزاد ذلك على ما في الآثار الأول فهو أولى منها فهذا وجه هذا الباب من طريق الآثار وأما وجهه من طريق النظر فإنا وجدنا الأصل في ذلك أن الرجل نهي أن يطلق امرأته حائضا ونهي أن يطلقها في طهر قد طلقها فيه وقد نهي عن الطلاق في الطهر الذي قد طلقها فيه كما نهي عن الطلاق في الحيض ثم رأيناهم لا يختلفون في رجل جامع امرأته حائضا ثم أراد أن يطلقها للسنة أنه ممنوع من ذلك حتى تطهر من هذه الحيضة التي كان الجماع فيها ومن حيضة أخرى بعدها وجعل جماعه إياها في الحيضة كجماعه إياها في الطهر الذي يعقب تلك الحيضة فلما كان حكم الطهر الذي بعد كل حيضة كحكم نفس الحيضة في وقوع الطلاق في الجماع في ذلك وكان من جامع امرأته وهي حائض فليس له أن يطلقها بعد ذلك حتى يكون بين ذلك الجماع وبين الطلاق الذي يوقعه حيضة كاملة مستقبلة كان كذلك في النظر أنه إذا طلق امرأته وهي حائض ثم أراد بعد ذلك أن يطلقها لم يكن له ذلك حتى يكون بين الطلاق الأول الذي كان يطلقها إياه وبين طلاقه إياها الثاني حيضة مستقبلة فهذا وجه النظر عندنا في هذا الباب مع موافقة الآثار وهو قول أبي يوسف رحمة الله عليه وفي منع النبي صلى الله عليه و سلم بن عمر أن يطلق امرأته بعد الطلاق الأول حتى يكون بعد ذلك حيض مستقبلة فيكون بين التطليقتين حيضة مستقبلة دليل أن حكم طلاق السنة أن لا يجمع منه تطليقتان في طهر واحد فافهم ذلك فإنه قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد رحمة الله عليهم أجمعين

نافع نے روایت کی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے پھر اسی طرح روایت کی ۔ سالم ونافع دونوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ان آثار میں خبر دی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے اس کو رد کے رکھنے کا حکم فرمایا یہاں تک کہ طہر آئے پھر دوسراحيض اور دوسرا طہر آئے (تب طلاق دے) توان آثار میں اسی راوی سے اضافہ منقول ہے اور ثقہ کا اضافہ قابل قبول ہے پس یہ آثار پہلے سے اولیٰ ہیں پس ان کو ترجیح ہو گی امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ کا مسلک ثابت ہوجائے گا۔ طریق آثار سے تو اس باب کی صورت یہی ہے۔ باقی طریق نظر سے اس کی صورت یہ ہے کہ یہ قاعدہ تو معروف و معلوم ہے کہ مرد کو حالت حیض میں طلاق دینے سے روکا گیا ہے اور اس بات سے بھی روکا گیا ہے کہ جس طہر میں طلاق دی جائے اس میں دوسری طلاق دے تو گویا جس طہر میں طلاق دے چکا ہے اس میں طلاق دینے سے اس طرح ممانعت کی گئی جس طرح حالت حیض میں طلاق کی ممانعت کی گئی۔ پھر غور سے معلوم ہوا کہ ائمہ اس پر متفق ہیں کہ جس نے حالت حیض میں بیوی سے جماع کر لیا پھر اسے طلاق سنت دینے کا ارادہ رکھتا ہو تو جب تک اس حیض سے پاک نہ ہو جائے جس میں جماع کیا گیا اور بعد والے حیض سے پاک نہ ہوجائے اور اس حیض میں اس عورت سے جماع کو اس طہر کے جماع کی طرح قرار دیا گیا جو اس حیض کے بعد آنے والا ہے۔ تو جب مہراس طمر کا حکم جواس حیض کے بعد آئے بذات خود حق جماع میں اس حیض کی طرح ہے جس میں طلاق دی ہے اور وہ شخص جس نے اپنی بیوی سے حیض میں جماع کیا اس کو اس کے بعد اس وقت تک طلاق جائز نہیں یہاں تک کہ اس جماع اور اس طلاق کے درمیان جس کو دینا چاہتا ہے آئندہ ایک کامل مستقل حیض نہ گزر جانے نظر کا تقاضا یہی ہے جبکہ اپنی بیوی کوحیض میں طلاق دے دے پھر اس کے بعد طلاق دینا چاہتا ہو اس کو ایسا کرنا ممکن نہیں جب تک کہ پہلی طلاق جو کہ وہ دے چکا اس کے اور دوسری طلاق جو وہ دینا چاہتا ہے آئندہ ایک کامل مستقل حیض کا فاصلہ نہ آ جائے۔ ہمارے نزدیک اس سلسلہ میں تقاضا نظر یہی ہے اور آثار بھی اس کے مؤید ہیں اور امام ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ کا قول بھی یہی ہے اور جناب رسول اللہ ﷺ نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کو پہلی طلاق کے بعد دوسری طلاق سے منع فرمایا جب تک کہ اس کے بعد آنے والا ایک مستقل حیض نہ گزر جائے۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ دو طلاقوں کے درمیان ایک آنے والے مستقل حیض کا فاصلہ ضروری ہے اس میں یہ دلیل مل گئی کہ طلاق سنت یہ ہے کہ دوطلاق ایک طہر میں جمع نہ کی جائیں۔ اس بات کوخوب سمجھ لو یہی میں امام ابو حنیفہ ، ابو یوسف ، محمد رحمتہ اللہ علیہ کاقول ہے۔

بن عمر في هذه الآثار ← مثله فقد أخبر سالم ونافع ← نافع أن عبد الله بن عمر ثم ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← زُهَيْرٍ ← أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ← فهد وحسين بن نصر

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4384

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 2 باب الرجل يطلق امرأته ثلاثا معا ) · حديث 4385

4134 - حدثنا روح بن الفرج قال ثنا أحمد بن صالح قال ثنا عبد الرازق قال أخبرنا بن جريج قال أخبرني بن طاوس عن أبيه أن أبا الصهباء قال لابن عباس أتعلم أن الثلاث كانت تجعل واحدة على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم وأبي بكر وثلاثا من إمارة عمر قال بن عباس نعم قال أبو جعفر فذهب قوم إلى أن الرجل إذا طلق امرأته ثلاثا معا فقد وقعت عليها واحدة إذا كانت في وقت سنة وذلك أن تكون طاهرا في غير جماع واحتجوا في ذلك بهذا الحديث وقالوا لما كان الله عز و جل إنما أمر عباده أن يطلقوا لوقت على صفة فطلقوا على غير ما أمرهم به لم يقع طلاقهم وقالوا ألا ترون أن رجلا لو أمر رجلا أن يطلق امرأته في وقت على صفة فطلقها في غيره أو أمره أن يطلقها على شريطة فطلقها على غير تلك الشريطة أن ذلك لا يقع إذ كان قد خالف ما أمر به قالوا فكذلك الطلاق الذي أمر به العباد فإذا أوقعوه كما أمروا به وقع وإذا أوقعوه على خلاف ذلك لم يقع وخالفهم في ذلك أكثر أهل العلم فقالوا الذي أمر به العباد من إيقاع الطلاق فهو كما ذكرتم إذا كانت المرأة طاهرا من غير جماع أو كانت حاملا وأمروا بتفريق الثلاث إذا أرادوا إيقاعهن ولا يوقعونهن معا فإذا خالفوا ذلك فطلقوا في الوقت الذي لا ينبغي لهم أن يطلقوا فيه وأوقعوا من الطلاق أكثر مما أمروا بإيقاعه لزمهم ما أوقعوا من ذلك وهم آثمون في تعديهم ما أمرهم الله عز و جل وليس ذلك كالوكالات لأن الوكلاء إنما يفعلون ذلك للموكلين فيحلون في أفعالهم تلك محلهم فإن فعلوا ذلك كما أمروا لزم وإن فعلوا ذلك على غير ما أمروا به لم يلزم والعباد في طلاقهم إنما يفعلونه لأنفسهم لا لغيرهم لا لربهم عز و جل ولا يحلون في فعلهم ذلك محل غيرهم فيراد منهم في ذلك إصابة ما أمرهم به الذين يحلون في فعلهم ذلك محله فلما كان ذلك كذلك لزمهم ما فعلوا وإن كان ذلك مما قد نهوا عنه لأنا قد رأينا أشياء مما قد نهى الله تعالى العباد عن فعلها أوجب عليهم إذا فعلوها أحكاما من ذلك أنه نهاهم عن الظهار ووصفه بأنه منكر من القول وزور ولم يمنع ما كان كذلك أن تحرم به المرأة على زوجها حتى يفعل ما أمره الله تعالى به من الكفارة رأينا الظهار قولا منكرا وزورا وقد لزمت به حرمة كان كذلك الطلاق المنهي عنه هو منكر من القول وزورا والحرمة به واجبة وقد رأينا رسول الله صلى الله عليه و سلم لما سأله عمر بن الخطاب رضي الله عنه عن طلاق عبد الله امرأته وهي حائض أمره بمراجعتها وتواترت عنه بذلك الآثار وقد ذكرتها في الباب الأول ولا يجوز أن يؤمر بالمراجعة من لم يقع طلاقه فلما كان النبي صلى الله عليه و سلم قد ألزمه الطلاق في الحيض وهو وقت لا يحل إيقاع الطلاق فيه كان كذلك من طلق امرأته ثلاثا فأوقع كلا في وقت الطلاق لزمه من ذلك نفسه وإن كان قد فعله على خلاف ما أمر به فهذا هو النظر في هذا الباب وفي حديث بن عباس رضي الله عنهما ما لو اكتفينا به كان حجة قاطعة وذلك أنه قال فلما كان زمان عمر رضي الله عنه قال أيها الناس قد كانت لكم في الطلاق أناة وإنه من تعجل أناة الله في الطلاق الزمناه إياه

ابن طاؤس نے والد سے نقل کیا کہ ابو الصہباء نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا کیا تم جانتے ہوں کہ جناب رسول اللہ ﷺ کے زمانہ نبوت میں تین طلاق کو ایک قرار دیا جاتا تھا اسی طرح ابو بکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے ابتدائی تینوں سالوں میں یہی سلسلہ تھا؟ ابن عباس رضی اللہ عنہ کہنے لگے ہاں یہ درست ہے۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو اکٹھی تین طلاق دے دے تو اس پر ایک طلاق واقع ہوگی بشرطیکہ اس نے وہ طلاق اس وقت میں دی ہو جس میں طلاق دینا سنت ہے (طہر) اور اس طہر میں ہو جس میں جماع نہ کیا گیا ہوانہوں نے مندرجہ بالا روایت سے اس طرح استدلال کیا ہے کہ جب الله تعالی نے حکم دیا کہ وہ طلاق وقت میں دیں اور ایک خاص طریقے پردیں وہ وقت طہر ہے جس میں جماع نہ کیا ہو۔ دلیل میں اس روایت کو پیش کیا کہ جب اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو حکم دیا کہ وہ خاص وقت میں خاص انداز سے دیں تو انہوں نے الله تعالی کے علم کے خلاف طلاق دی تو ان کی طلاق واقع نہیں ہوئی اور دوسری بات یہ ہے کہ معاملات میں بھی اگر ایک آدمی کسی آدمی کو کہے کہ وہ اس کی کو اس وقت میں اس انداز سے طلاق دے اس نے اس کی شرط کے بغیر طلاق دی یا اس کو کہا گیا کہ وہ اس شرط پر طلاق دے اس سے اس نے کی اور شرط پر طلاق دی تو وہ واقع نہ ہوگی۔ کیونکہ اس نے مامور کی مخالفت کی ہے۔ بالکل اسی طرح طلاق کا بھی حکم ہے کہ بندوں کو جس طرح دینے کا حکم دیا اگر وہ اسی طرح بجالائیں تو واقع ہوگی اور جب وہ اس کے برخلاف دیں گے تو وہ واقع نہ ہوگی۔ اکثر اہل علم نے اس بات کی مخالفت کی ہے اور طلاق بدعی کو بھی واقع قرار دیا اس کی وجوہ بھی ذکر فرمائیں۔ دلائل کی روایات مذکور ہوں گی اور اگر سابقہ موقف کا جواب دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے بندوں کو طلاق کے سلسلے میں جو حکم فرمایا ہے وہ بالکل اسی طرح ہے جیسا کہ تم نے ذکر کیا ہے۔ کہ جب عورت طہر کی حالت میں ہو اور اس عمر میں خاوند نے مجامعت بھی نہ کی ہو یا وہ حاملہ ہو (تو اس وقت طلاق دی جائے ) اور تین طلاق الگ الگ دینے کا حکم دیا جبکہ وہ طلاق واقع کرنا چاہتے ہو ان کو اکٹھا واقع نہ کریں ۔ مگر جب انہوں نے مخالفت کردی اور ایسے وقت میں طلاق دے دی جس میں انہیں طلاق نہ دینا چاہئے تھی اور طلاق کی تعداد میں جتنی دینی چاہیے اس سے زیادہ دیں تو جتنی انہوں نے واقع کی ہیں وہ لازم ہو جائیں گی مگر وہ اللہ تعالی کے اس حکم میں تجاوز کی وجہ سے گنہگار ہوں گے۔ بقیہ رہا آپ کا طلاق کو دیگر دکالات پر قیاس کرنا تویہ درست نہیں کیونکہ طلاق کا حکم عام وکالتوں کی طرح نہیں ہے کیونکہ وکلا اپنا وہ فعل اپنے موکلین کی خاطر کرتے ہیں اس لئے وہ اپنے موکل کے مقام پر شمار کر لئے جاتے ہیں اور وکیل کافعل ان کا اپنا فعل شمار ہوتا اور کیا جاتا ہے اسی وجہ سے وکلاء اگر انہی شرائط کے ساتھ انجام دیں تو ان پر لازم ہو جا تا ہے اور اگر ان شرائط کا پاس نہ کریں تو موکل پرو ہ فعل لازم نہیں ہوتا۔ یہاں معاملہ طلاق میں طلاق کا یہ فعل بندے اپنی ذات کے لئے کرتے ہیں کسی دوسرے کے لئے نہیں کرتے اور نہ اپنے رب کے لئے کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے اس فعل میں دوسروں کے قائم مقام ہوتے ہیں کہ ان سے اس بات کا ارادہ کیا جائے کہ وہ ان لوگوں کے حکم کے مطابق صحیح طلاق دیں جن کے یہ قائم مقام ہیں ۔ پس جب بات بالکل اسی طرح ہے تو جو کچھ انہوں نے کیا وہ ان پر لازم ہو جائے گا خواہ یہ ان امور سے ہے جن سے منع کیا گیا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ الله تعالی نے اپنے بندوں کو بعض کاموں سے منع فرمایا مگر عمل کی صورت میں حکم لازم کردیا ان میں سے ایک ظہار ہے کہ اس سے منع کیا گیا اور اس کو بری بات اور جھوٹا قول قرار دیا گیا مگر اس کے باوجود جو شخص ظہار کرے اس کی بیوی خاوند پر اس وقت تک کے لئے حرام ہو جاتی ہے جب تک وہ اس کا کفارہ ادا نہ کرے تو جب ہم دیکھتے ہیں کہ ظہار بری بات اور جھوٹ ہے لیکن اس کے باوجود لازم ہوگئی۔ اسی طرح جس طلاق سے روکا گیا وہ بھی بری بات اور جھوٹ ہونے کے باوجود حرمت لازم ہوگئی۔ جب ہم نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جناب نبی اکرم ﷺ سے ابن عمر رضی اللہ عنہ کی اس طلاق کے متعلق دریافت کیا جو انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں دی تھی تو آپ ﷺ نے ان کو رجوع کا حکم دیا جیسا کہ متواتر روایات سے ثابت ہے جن کا تذکرہ گزشتہ باب الطلاق میں ہوا اور یہ بات تو ظاہر ہے اگر طلاق واقع نہیں ہوئی تو رجوع کا کیا معنی ہے جب جناب رسول اللہ ﷺ نے حیض میں دی ہوئی طلاق کو نافذ اور لازم قرار دیا جبکہ حیض میں طلاق دینا جائز نہیں ۔ تو بالکل اسی طرح جو شخص بیک وقت تین طلاق دے تو طلاق نافذ ہوجائے گی اور جو اس نے اپنے اوپر لازم کیا وہ لا زم ہوجائے گا اگر چہ اس نے یہ عمل مامور کے بہ خلاف کیا ہے اس باب میں قیاس کا یہی تقاضا ہے۔ رہی ابن عباس رضی اللہ عنہ والی روایت جو شروع باب میں مذکور ہوئی اگر اسی پر اکتفاء کریں تو قطعی دلیل ہے کیونکہ ان کا فرمان یہ ہے کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا یا تو انہوں نے فرمایا اے لوگو! تمہارے لئے طلاق میں ٹھہراؤ تھا اور شان یہ ہے کہ جو شخص طلاق کے سلسلہ میں اللہ تعالی کی طرف سے دی گئی تاخیر و مہلت میں جلد بازی کرے تو وہ طلاق اس پر لازم ہو جائے گی۔ جیسا اس روایت میں ہے ۔

أَبِيهِ ← بن طاوس، ← بن جُرَيْجٍ ← عَبْدُ الرَّازَّقِ ← أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ← رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4385

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 2 باب الرجل يطلق امرأته ثلاثا معا ) · حديث 4386

4135 - حدثنا بذلك بن أبي عمران قال ثنا إسحاق بن أبي إسرائيل قال أخبرنا عبد الرزاق ح وحدثنا عبد الحميد بن عبد العزيز قال ثنا أحمد بن منصور الرمادي قال ثنا عبد الرزاق عن معمر عن طاوس عن أبيه عن بن عباس مثل الحديث الذي ذكرناه في أول هذا الباب غير أنهما لم يذكرا أبا الصهباء ولا سؤاله بن عباس رضي الله عنهما وإنما ذكر مثل جواب بن عباس رضي الله عنهما الذي في ذلك الحديث وذكرا بعد ذلك من كلام عمر رضي الله عنه ما قد ذكرناه قبل هذا الحديث فخاطب عمر رضي الله عنه بذلك الناس جميعا وفيهم أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم ورضي عنهم الذين قد علموا ما تقدم من ذلك في ذلك في زمن رسول الله صلى الله عليه و سلم فلم ينكره عليه منهم منكر ولم يدفعه دافع فكان ذلك أكبر الحجة في نسخ ما تقدم من ذلك لأنه لما كان فعل أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم جميعا فعلا يجب به الحجة كان كذلك أيضا إجماعهم على القول إجماعا يجب به الحجة وكما كان إجماعهم على النقل بريئا من الوهم والزلل كان كذلك إجماعهم على الرأي بريئا من الوهم والزلل وقد رأينا أشياء قد كانت على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم على معاني فجعلها أصحابه رضي الله عنهم من بعده على خلاف تلك المعاني لما رأوا فيه مما قد خفي على من بعدهم فكان ذلك حجة ناسخا لما تقدمه من ذلك تدوين الدواوين والمنع من بيع أمهات الأولاد وقد كن يبعن قبل ذلك والتوقيت في حد الخمر ولم يكن فيه توقيت قبل ذلك فلما كان ما عملوا به من ذلك ووقفنا عليه لا يجوز لنا خلافه الى ما قد رأيناه مما قد تقدم فعلهم له كان كذلك ما وقفونا عليه من الطلاق الثلاث الموقع معا انه يلزم لا يجوز لنا خلافه الى غيره مما قد روي أنه كان قبله على خلاف ذلك ثم هذا بن عباس رضي الله عنهما قد كان من بعد ذلك يفتي من طلق امرأته ثلاثا معا أن طلاقه قد لزمه وحرمها عليه

ابن طاؤس نے اپنے والد سے انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت نقل کی جیسا باب کے شروع میں ذکر ہوا۔ البتہ فرق یہ ہے کہ اس روایت میں ابو الصھباء اور ابن عباس رضی اللہ عنہ ان سے اس کے سوال کا تذکرہ اس روایت میں موجود نہیں البتہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کا جواب اسی انداز سے مذکور ہے اور اس کے بعد عمر رضی اللہ عنہ کا وہ کلام مذکور ہے جو ہم نے ذکر کیا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تمام لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا اور ان میں اصحاب رسول اللہ ﷺ موجود تھے جن کو اس سے پہلے والی بات معلوم تھی جو کہ جناب رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں تھی مگر ان میں سے کسی نے بھی انکار نہیں کیا اور نہ کسی تردید کرنے والے نے تردید کی۔ پس یہ بات پہلی بات کے نسخ کی عظیم ترین دلیل بن گئی ۔ کیونکہ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا فعل ایسا فعل ہے کہ جس سے حجت قائم ہوئی ہے تو ان کا کسی بات پر اتفاق بھی قابل استدلال اجماع ہے جس طرح ان کا کسی روایت کے نقل پر اجماع وہم ولغزش سے بری ہے اسی طرح ان کا ایک رائے پر اتفاق لغزش ووہم سے بری ہے۔ ایک اور دلیل یہ ہے کہ ہم نے کئی باتوں میں دیکھا کہ جناب رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں ان کا کچھ مفہوم تھا اور آپ کے بعد صحابہ کرام نے اس سے کچھ اور مراد ليا کیونکہ انہوں نے ان میں وہ باتیں دیکھیں جو بعد والوں پر پوشیدہ تھیں تو یہ پہلے قول کے منسوخ ہونے کی دلیل ہے ان میں دفاتر کا نظام ، ام ولد کی بیع کی ممانعت حالانکہ اس سے پہلے ان کی فروخت ہوتی تھی حد شراب میں کوڑوں کی تعداد کی تعیین جبکہ اس سے پہلے ان کی تعداد متعین نہ تھی تو جب انہوں نے اس پرعمل کیا تو ہمیں بھی اس سے واقفیت ہوگی تو ہمارے لئے بھی ان کے اس پہلے فعل کو دیکھ کر دوسرے علم کی خلاف ورزی جائز نہیں۔ اسی طرح تین طلاقیں جو بیک وقت دی جائیں وہ لازم ہو جائیں گی۔ اس کو چھوڑ کر ہمیں اس کی مخالفت جائز نہیں اس کو دیکھ کر جو کہ مروی ہے کہ اس سے پہلے وہ حکم تھا۔ پھر یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ جن کی روایت شروع باب میں مذکور ہے اور اسی پر دارومدار ہے ان کا فتوی اس کے خلاف موجود ہے انہوں نے طلاق ثلاثہ کو نافذ العمل قرار دے کر بیوی کو اس پر حرام قرار دیا۔

أَبِيهِ ← طَاوْسٍ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ← عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ← بذلك بن أبى عمران

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4386

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 2 باب الرجل يطلق امرأته ثلاثا معا ) · حديث 4387

4136 - حدثنا إبراهيم بن مرزوق قال ثنا أبو حذيفة قال ثنا سفيان عن الأعمش عن مالك بن الحارث قال جاء رجل إلى بن عباس فقال إن عمي طلق امرأته ثلاثا فقال إن عمك عصى الله فأتمه الله وأطاع الشيطان فلم يجعل له مخرجا فقلت كيف ترى في رجل يحلها له فقال من يخادع الله يخادعه

اعمش نے مالک بن حارث سے نقل کیا کہ ایک شخص ابن عباس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا میرے چچا نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی ہیں انہوں نے کہا تیرے چچا نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس طلاق کو پورا کر دیا ہے تیرے چچا نے شیطان کی اتباع کی ہے اب اس کے لئے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ میں نے سوال کی آپ اس آدمی کے متعلق کیا حکم دیتے ہیں جو اس عورت کو اس کے لئے حلال کر دے ؟ آپ نے فرمایا ۔ جو اللہ تعالیٰ سے فراڈ کا معاملہ کرے گا اللہ تعالیٰ اس سے اس کے فراڈ کا بدلہ چکائیں گے۔

جاء رجل إلى بن عباس ← مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ← الْاَعْمَشِ ← سُفْيَانَ، ← أَبُو حُذَيْفَةَ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4387

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 2 باب الرجل يطلق امرأته ثلاثا معا ) · حديث 4388

4137 - حدثنا يونس قال أخبرنا بن وهب أن مالكا أخبره عن بن شهاب عن محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان عن محمد بن إياس بن البكير قال طلق رجل امرأته ثلاثا قبل أن يدخل بها ثم بدا له أن ينكحها فجاء يستفتي فذهبت معه أسأل له أبا هريرة وعبد الله بن عباس عن ذلك فقالا لا ترى أن تنكحها حتى تتزوج زوجا غيرك فقال إنما كان طلاقي إياها واحدة فقال بن عباس رضي الله عنهما إنك أرسلت من يدك ما كان لك من فضل

محمد بن ایاس بن بکیر نے نقل کیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیں، ابھی وہ اس کے ہاں داخل بھی نہ ہوا تھا پھر اس کے دل میں خیال آیا کہ وہ اس سے نکاح کرے تو وہ استفتاء کے لئے آیا میں اس کے ساتھ گیا تاکہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اس کے لیے استفسار کروں۔ دونوں نے فرمایا ہم اس شخص کا اس عورت سے نکاح جائز قرار نہیں دیتے جب تک کہ وہ دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے اور وہ آدمی کہنے لگا میں نے اسے ایک طلاق دی ہے تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو زائد تیرے ہاتھ میں تھا تو نے اس کو اپنے ہاتھ سے چھوڑ دیا۔

بن وَهْبٍ ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4388

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 2 باب الرجل يطلق امرأته ثلاثا معا ) · حديث 4389

4138 - حدثنا يونس قال أخبرنا بن وهب أن مالكا أخبره عن يحيى بن سعيد أن بكير بن الأشج أخبره عن معاوية بن أبي عياش الأنصاري أنه كان جالسا مع عبد الله بن الزبير وعاصم بن عمر فجاءهما محمد بن إياس بن البكير فقال إن رجلا من أهل البادية طلق امرأته ثلاثا قبل أن يدخل بها فماذا تريان فقال بن الزبير إن هذا الأمر مالنا فيه من قول فاذهب إلى عبد الله بن عباس وأبي هريرة رضي الله عنهم فاسألهما ثم ائتنا فأخبرنا فذهب فسألهما فقال بن عباس لأبي هريرة أفته يا أبا هريرة فقد جاءتك معضلة أي مسألة صعبة مشكلة فقال أبو هريرة الواحدة تبينها والثلاث تحرمها حتى تنكح زوجا غيره

معاویہ بن ابی عیاش انصاری نے بتایا کہ میں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا اور عاصم بن عمر بھی وہاں موجود تھے کہ اچانک محمد بن ایاس بن بکیر آ کر کہنے لگے کہ ایک دیہاتی نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی ہیں اور اس بیوی سے ابھی اس نے جماع بھی نہیں کیا تم دونوں اس سلسلہ میں کیا فرماتے ہو؟ ابن زبیر کہنے لگے ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے تم عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے دریافت کر کے پھر ہمارے پاس آ کر ہمیں بتلاؤ۔ وہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ و ابن عباس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں گیا تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرمایا۔ اس کو بتلاؤ تمہارے پاس مشکل مسئلہ آیا ہے ۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے ایک طلاق تو اس کو بائنہ کر دے گی اور تین حرام کر دیں گی جب تک کہ وہ دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے ۔

بن وَهْبٍ ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4389

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 2 باب الرجل يطلق امرأته ثلاثا معا ) · حديث 4390

4139 - حدثنا ربيع المؤذن قال ثنا خالد بن عبد الرحمن قال أخبرنا بن أبي ذئب عن الزهري عن محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان عن محمد بن إياس بن البكير أن رجلا سأل بن عباس وأبا هريرة وابن عمر عن طلاق البكر ثلاث وهو معه فكلهم قال حرمت عليك

محمد بن ایاس بن بکیر نے نقل کیا کہ ایک آدمی نے ابن عباس رضی اللہ عنہ ، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا جبکہ میں اس کے ساتھ تھا کہ باکرہ کو تین طلاق مل جانے کا کیا حکم ہے ۔ تمام نے یہی جواب دیا وہ تجھ پر حرام ہے ۔

حرمت عليك ← طلاق البكر ثلاث وهو معه فكلهم ← ابْنِ عُمَرَ ← أَبَا هُرَيْرَةَ ← محمد بن إياس بن البكير أن رجلا سأل بن عباس ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ← الزُّهْرِيِّ، ← بن أَبِي ذِئْبٍ ← خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← ربيع المؤذن

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4390

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 2 باب الرجل يطلق امرأته ثلاثا معا ) · حديث 4391

4140 - حدثنا يونس قال أخبرنا سفيان عن الزهري عن أبي سلمة عن أبي هريرة وابن عباس أنهما قالا في الرجل يطلق البكر ثلاثا لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره

ابو سلمہ نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ دونوں نے فرمایا کہ جو آدمی باکرہ عورت کو تین طلاق دے دے وہ عورت اس کے لئے حلال نہیں جب تک کہ کسی اور سے نکاح نہ کرے ۔

في الرجل يطلق البكر ثلاثا لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره ← أبي هريرة وابن عباس أنهما ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4391

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 7 كتاب الطلاق ) ‹ ( 2 باب الرجل يطلق امرأته ثلاثا معا ) · حديث 4392

4141 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا مؤمل قال ثنا سفيان عن عمرو بن مرة عن سعيد بن جبير أن رجلا سأل بن عباس أن رجلا طلق امرأته مائة فقال ثلاث تحرمها عليه وسبعة وتسعون في رقبته إنه إتخذ آيات الله هزوا

سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا ایک آدمی نے اپنی بیوی کو سو طلاق دی ہیں آپ نے فرمایا تین طلاقیں اس عورت کو اس پر حرام کر دیں گی اور ستانوے اس کی گردن میں ( وبال ) ہوں گی اس لئے کہ اس نے اللہ تعالیٰ کی آیات کا مذاق اڑایا ہے ۔

عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← سُفْيَانَ، ← مُؤَمَّلٍ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4392

chevron_left Previous
1234…18
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter