Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4272

4032 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا أبو داود عن شعبة عن أبي إسحاق السبيعي قال سمعت أبا الوداك يحدث عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال لما اصبنا سبى خيبر سألنا رسول الله صلى الله عليه و سلم عن العزل فقال ليس من كل الماء يكون الولد فإذا أراد الله أن يخلق شيئا لم يمنعه شيء

ابو الوراک نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ جب ہمیں خیبر کے قیدی ملے تو ہم نے جناب رسول اللہ ﷺ سے عزل کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا ہر پانی سے لڑکا پیدا نہیں ہوتا جب اللہ تعالیٰ پیدا کرنے کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کے لئے کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنتی ۔

الْعَزْل ← لما اصبنا سبى خيبر سألنا رسول الله صلى الله عليه و سلم ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبَا الْوَدَّاكِ، ← أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4272

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4273

4033 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا مؤمل قال ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الوداك عن أبي سعيد قال أصبنا سبيا يوم خيبر فكنا نعزل عنهن نريد الفداء فقلنا لو سألنا رسول الله صلى الله عليه و سلم ثم ذكر مثله

ابو الوداک نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ ہم نے خیبر کے روز قیدی عورتیں پائیں ہم ان سے عزل کرتے تھے ہم ان کو فروخت کر کے فدیہ چاہتے تھے تو ہم نے جناب رسول اللہ ﷺ سے اس سلسلہ میں سوال کیا پھر اسی طرح کی روایت نقل کی ہے ۔

اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي الْوَدَّاكِ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← سُفْيَانَ، ← مُؤَمَّلٍ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4273

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4274

4034 - حدثنا بن أبي داود قال ثنا أبو ظفر قال ثنا جرير بن حازم عن محمد بن سيرين عن أبي العالية عن أبي سعيد قال تذاكرنا العزل فخرج علينا رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال لا عليكم ألا تفعلوا فإنما هو القدر

ابن سیرین نے ابو العالیہ سے انہوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ ہم نے عزل کا مذاکرہ کیا تو جناب رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا تمہیں ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ اولاد تو تقدیر کا معاملہ ہے ۔

لا عليكم الا تفعلوا فإنما هو القدر ← تذاكرنا العزل فخرج علينا رسول الله صلى الله عليه و سلم ← اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ← أَبُو ظَفَرٍ، ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4274

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4275

4035 - حدثنا أبو بكرة وابن مرزوق قالا ثنا أبو داود قال ثنا شعبة عن أبي الفيض قال سمعت عبد الله بن مرة عن أبي سعيد الزرقي أن رجلا من أشجع سأل رسول الله صلى الله عليه و سلم عن العزل فقال ما يقدر الله في الرحم يكن

عبداللہ بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا کہ اشجع کے ایک آدمی نےجناب رسول اللہ ﷺ سے عزل کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے رحم میں جس کا پیدا کرنا مقصود کر دیا وہ ہو کر رہے گا۔

أبي سعيد الزرقى ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، ← أَبِي الْفَيْضِ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← أبو بكرة وابن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4275

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4276

4036 - حدثنا فهد قال ثنا أبو غسان قال ثنا جعفر بن أبي المغيرة عن عبد الله بن أبي الهذيل عن جرير رضي الله عنه قال أتى النبي صلى الله عليه و سلم رجل فقال ما وصلت إليك من المشركين إلا بغنية لي أو بقينة أعزل عنها أريد بها السوق فقال جاءها ما قدر قال أبو جعفر ففي هذه الآثار أيضا ما يدل على أن العزل غير مكروه لأن رسول الله صلى الله عليه و سلم لما أخبروه أنهم يفعلونه لم ينكر ذلك عليهم ولم ينههم عنه وقال لا عليكم ألا تفعلوه فإنما هو القدر أي فإن الله إذا كان قد قدر أنه يكون ذلك كان ذلك الولد ولم يمنعه عزل ولا غيره لأنه قد يكون مع العزل إفضاء بقليل الماء الذي قد قدر الله عز و جل أن يكون منه ولد فيكون منه ولد ويكون ما بقي من الماء الذي قد يمتنعون من الإفضاء به بالعزل فضلا وقد يكون الله عز و جل قد قدر أن لا يكون من ماء ولد فيكون الإفضاء بذلك الماء والعزل سواء في أن لا يكون منه ولد فكان الإفضاء بالماء لا يكون منه ولد إلا بأن يكون في تقدير الله عز و جل أن لا يكون من ذلك الماء ولد فيكون كما قدر وكان العزل إذا كان قد تقدم في تقدير الله عز و جل أن يكون من ذلك الماء الذي يعزل ولدا وصل الله إلى الرحم منه شيئا وإن قل فيكون منه الولد فأعلمهم رسول الله صلى الله عليه و سلم الإفضاء لا يكون به ولد إلا أن يكون قد سبق ذلك في تقدير الله عز و جل وأن العزل لا يمنع أن يكون ولد إذا كان قد سبق في علم الله أنه كائن ولم ينههم في جملة ذلك عزل ثم قد روي عن رسول الله صلى الله عليه و سلم في إباحته أيضا ما قد

عبداللہ بن ابی ہذیل نے جریر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ جناب نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی آ کر کہنے لگا میں آپ کے ساتھ مشرکین سے کٹ کر اس لئے ملا ہوں تا کہ غنیمت حاصل کروں یا لونڈی حاصل کروں جس سے میں عزل کروں اور جب چاہوں اس کو فروخت کر دوں آپ ﷺ نے فرمایا اس سے وہ پیدا ہوگا جو تقدیر میں لکھا ہے۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ان آثار سے بھی یہ دلالت ملتی ہے کہ عزل مکروہ نہیں کیونکہ جناب رسول اللہ ﷺ کو جب یہ اطلاع ملی کہ وہ عزل کرتے ہیں تو آپ نے ان کے اس فعل کا انکارنہیں فرمایا اور نہ ہی ان کو روکا بلکہ فرمایا اگر تم ایسا نہ بھی کروتو اولاد تو تقدیر سے ہوگی یعنی الله تعالی نے اگر تقدیر میں لکھا ہوگا تو وہ لڑکا پیدا ہوگا اور عزل سے ان کونہیں روکا اور حکم دیا کیونکہ بسا اوقات عزل کے باوجود نطفہ رحم میں معمولی پانی سے استقرار اختیارکر لیتا ہے جس کے متعلق اولاد ہونا تقدیر میں لکھا جا چکا ہوتا ہے اور باقی پانی جسے وہ غزل کے ذریعہ مقام تک پہنچنے سے روکتے ہیں وہ زائد بچ جاتا ہے اور بعض اوقات الله تعالی تقدیر میں لکھ دیتے ہیں کہ اس پانی سے بچہ پیدا نہ ہوگا پس اس وقت پانی کا اندر جانا اور غزل دونوں برابر ہیں کیونکہ کچھ تو پیدا نہیں ہونا پس پانی کے اندر جانے سے بچہ اسی صورت میں پیدا ہوگا جب الله تعالی کی طرف سے تقدیر میں طے ہو گا اور اگر الله تعالی کی تقدیر میں ہو کہ جس پانی کا عزل کیا گیا ہے اس سے بچہ پیدا ہوتو الله تعالی اس میں سے کچھ رحم میں پہنچادیتے ہیں اگر چہ معمولی ہی ہو پس اس سے بچہ پیدا ہو جائے گا۔ تو جناب رسول اللہ ﷺ نے ان کو بتلایا کہ محض انزال سے بچہ پیدا نہیں ہوتا جب تک پہلے سے تقدیر میں نہ لکھا ہو اور عزل سے بچے کی پیدائش کو روکا نہیں جا سکتا جبکہ علم الہی میں بچے کا پیدا ہونا لکھا ہو۔ حاصل کلام یہ ہے کہ آپ ﷺ نے غزل سے منع نہیں فرمایا۔ جناب رسول اللہ ﷺ سے اس کی اباحت میں بہت سی روایات وارد ہیں۔

جَرِيرٌ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، ← جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ ← أبو غسان، ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4276

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4277

4037 - حدثنا ربيع المؤذن قال ثنا أسد قال ثنا محمد بن حازم عن الأعمش عن سالم بن أبي الجعد عن جابر قال أتى النبي صلى الله عليه و سلم رجل من الأنصار فقال يا رسول الله إن لي جارية تسير تستقي على ناضحي وأنا اصيب منها أفأعزل فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم نعم فاعزل فلم يلبث الرجل أن جاء فقال يا رسول الله قد عزلت عنها فحملت فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم ما قدر الله عز و جل لنفس أن يخلقها إلا وهي كائنة

سالم بن ابو جعد نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ ایک انصاری جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا یا رسول اللہ ﷺ میری ایک لونڈی ہے جو اونٹ پر پانی لادنے آتی جاتی ہے اور میں اس سے جماع بھی کرتا ہوں کیا میں اس سے عزل کر لیا کروں تو جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جی ہاں۔ اس سے عزل کر سکتے ہو ۔ زیادہ دیرنہ گزری تھی کہ وہ آدمی آ گیا اور آپ سے عرض کرنے لگا میں نے اس سے عزل کیا وہ تو حاملہ ہو گئی اس پر جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو نفس اللہ تعالیٰ نے مقدر فرمایا وہ ضرور پیدا ہو کر رہے گا۔

أتى النبي صلى الله عليه و سلم رجل من الأنصار فقال ← جَابِرٍ ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← الْاَعْمَشِ ← محمد بن حازم ← أسد ← ربيع المؤذن

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4277

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4278

4038 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا مؤمل قال ثنا سفيان عن منصور عن سالم بن أبي الجعد عن جابر عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله قال أبو جعفر فهذا جابر رضي الله عنه قد حكى عن النبي صلى الله عليه و سلم نظير ما حكى عنه أبو سعيد رضي الله عنه ومن ذكرنا معه في الفصل الذي قبل هذا أنه قد أذن مع ذلك في العزل ثم قد روي عن جابر رضي الله عنه في إباحة العزل أيضا

سالم بن ابو جعد نے جابر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح کی روایت کی ہے ۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ کا ارشاد ان روایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابو سعید رضی اللہ عنہ نے جو بات فرمائی وہی جابر رضی اللہ عنہ نقل کر رہے ہیں اور اس سے پہلی فصل میں آپ ﷺ نے عزل کی اجازت دی ہے پھر جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اس کی اباحت منقول ہوئی ۔

جابر في إباحة العزل أيضا ← أبو جعفر فهذا جابر قد حكى ← جَابِرٍ ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← مَنْصُورٌ، ← سُفْيَانَ، ← مُؤَمَّلٍ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4278

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4279

ما قد حدثنا أحمد بن داود قال ثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال ثنا حميد بن عبد الرحمن الرواسي عن أبيه عن أبي الزبير عن جابر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم أذن في العزل

ابو الزبیر نے جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے عزل کی اجازت مرحمت فرمائی۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← أَبِيهِ ← حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيُّ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ ← ما قد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4279

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4280

4039 - حدثنا يونس قال أخبرنا سفيان عن عمرو بن دينار عن عطاء عن جابر قال كنا نعزل على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم والقرآن ينزل

عطاء نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ہم جناب رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں عزل کرتے تھے اور قرآن مجید اترتا تھا ( مگر اسے روکا نہیں گیا )

جَابِرٍ ← عَطَاءٍ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4280

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4281

4040 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا أبو داود قال أخبرنا شعبة عن عمرو بن دينار عن جابر بن عبد الله قال كنا نعزل والقرآن ينزل قال شعبة فقلت لعمرو أسمعت هذا من جابر فقال لا

عمرو بن دینار نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ہم عزل کرتے تھے اور قرآن مجید اترتا تھا ( مگر ہمیں روکا نہ گیا ) شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو کو کہا کیا تم نے یہ جابر رضی اللہ عنہ سے روایت سنی ہے وہ کہنے لگے نہیں ۔

شعبة فقلت لعمرو أسمعت هذا من جابر فقال لا ← كُنَّا نَعْزِلُ وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ. ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4281

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 8 باب العزل ) · حديث 4282

4041 - حدثنا أبو بكرة وابن مرزوق قالا ثنا أبو داود قال ثنا هشام عن أبي الزبير عن جابر قال كنا نعزل على عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم فلا ينهانا عن ذلك فلما انتفى المعنى الذي به كره العزل وما ذكر من ذكر في ذلك أنه من الموؤودة وثبت عن رسول الله صلى الله عليه و سلم ما قد ذكرناه عنه من إباحته ثبت أن لا بأس بالعزل لمن أراده على الشرائط التي ذكرناها وفصلناها في أول هذا الباب وهذا قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد رحمة الله عليهم أجمعين

ابو الزبیر نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ہم جناب رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں عزل کرتے تھے اور آپ ﷺ ہمیں منع نہ فرماتے تھے ۔ پس جب عزل کی کراہت والی وجہ نہ رہی کہ اس کے زندہ درگور ہونے کا ثبوت میسر ہو بلکہ جناب رسول اللہ ﷺ سے اباحت کی روایات پا یہ ثبوت کو پہنچیں تو اس سے ثابت ہو کہ مذکورہ شرائط کے مطابق جو ہم ذکر کر آئے عزل میں حرج نہیں ۔ ان شرائط کا تذکرہ ہم نے باب کی ابتداء میں کر دیا ۔ امام ابو حنیفہ ، ابو یوسف ، محمد رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے ۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← هِشَامٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← أبو بكرة وابن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4282

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 6 كتاب النكاح ) ‹ ( 9 باب الحائض ما يحل لزوجها منها ) · حديث 4283

4042 - حدثنا أبو بكرة قال أخبرنا أبو داود قال أخبرنا شعبة عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يأمر إحدانا أن تتزر وهي حائض ثم يضاجعها قال شعبة وقال مرة يباشرها

اسود نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ میں سے ہر ایک کو ازار باندھنے کا حکم فرماتے جبکہ وہ حالت حیض میں ہوتیں پھر ان کے ساتھ لیٹ جاتے شعبہ کہتے ہیں کہ کبھی مباشرت کا لفظ ذکر کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← الْأَسْوَدِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← مَنْصُورٌ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 4283

chevron_left Previous
1…111213…20
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter