Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3876

3668 - حدثنا يونس قال ثنا سفيان عن بن أبي نجيح عن مجاهد قال حدثني أربعة كلهم ثقة منهم سعيد بن جبير وعلي الأزدي عن بن عمر رضي الله عنهما أنه صلى المغرب والعشاء بالمزدلفة بإقامة واحدة فهذا بن عمر رضي الله عنهما يخبر عن رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه صلاهما ولم يؤذن بينهما ولم يقم وقد روي عن بن عمر رضي الله عنهما في هذا شيء بلفظ غير هذا اللفظ

مجاہد کہتے ہیں کہ مجھے چار آدمیوں نے بیان کیا ان میں سعید بن جبیر اورعلی از دی رحمہم اللہ ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے مزدلفہ میں نماز مغرب وعشاءایک اقامت سے ادا کیں۔

بن عمر في هذا شيء بلفظ غير هذا اللفظ ← العشاء بالمزدلفة بإقامة واحدة فهذا بن عمر يخبر ← بن عمر أنه صلى المغرب ← عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، ← أربعة كلهم ثقة منهم سعيد بن جبير ← مُجَاهِدٍ ← بن أَبِي نَجِيحٍ، ← سُفْيَانَ، ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3876

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3877

3669 - حدثنا يونس قال أنا بن وهب قال أخبرني بن أبي ذئب عن بن شهاب عن سالم بن عبد الله عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم صلى المغرب والعشاء بالمزدلفة جميعا لم يناد في واحدة منهما إلا بالإقامة ولم يسبح بينهما ولا على إثر واحدة منهما

سالم بن عبداللہ نے اپنے والد سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب وعشاء کی نماز مزدلفہ میں اکٹھی پڑھائی ان دونوں میں سے کسی کے لئے اذان نہیں دی فقط ا قامت کہی اور ان کے مابین تسبیح ( نوافل )سےبھی فاصلہ نہیں کیا اور نہ ان کے بعد نوافل ادا کئے ۔

أَبِيهِ ← سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← بن شِهَابٍ ← بن أَبِي ذِئْبٍ ← بن وَهْبٍ ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3877

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3878

3670 - حدثنا إسماعيل بن يحيى المزني قال ثنا محمد بن إدريس الشافعي عن عبد الله بن نافع عن بن أبي ذئب فذكر بإسناده مثله غير أنه قال لم يناد بينهما ولا على إثر واحدة منهما إلا بإقامة وهكذا حفظي عن يونس عن بن وهب غير أني وجدته في كتابي كما نصصته في الحديث الذي قبل هذا

عبداللہ بن نافع نے ابن ابی ذئب سے روایت کی پھرانہوں نے اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے البتہ اتنا فرق ہے۔ یہ کہا کہ ان کے درمیان اذان نہیں دی اور نہ ان میں سے کسی ایک کے بعد سوائے اقامت کے اور کچھ نہیں کہا۔

يُونُسَ ← لم يناد بينهما ولا على إثر واحدة منهما إلا بإقامة وهكذا حفظي ← بإسناده مثله غير أنه ← بن أَبِي ذِئْبٍ ← عَبْدُ اللہِ بْنُ نَافِعٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيِّ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى الْمُزَنِيُّ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3878

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3879

3671 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا أبو عامر قال ثنا بن أبي ذئب عن الزهري عن سالم عن أبيه أن النبي صلى الله عليه و سلم جمع بين الصلاتين بجمع لم يناد في كل واحدة منهما إلا بإقامة ولم يسبح بينهما فقوله في هذا الحديث ولم يناد في كل واحدة منهما إلا بإقامة فذلك محتمل أن يكون أراد بذلك الإقامة التي أقامها لكل واحدة منهما ويحتمل الإقامة التي أقامها لهما غير أن أولى الأشياء بنا أن نحمل ذلك على الإقامة التي أقامها ليتفق معنا ذلك ومعنى ما رويناه قبل ذلك عن سعيد بن جبير عن بن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه و سلم وقد روي عن أبي أيوب الأنصاري وعن البراء بن عازب ما يوافق من ذلك أيضا

سالم نے اپنے والد سے انہوں نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ میں دو نمازوں کو جمع کیا ان میں سے ہر ایک میں اذان نہیں دی فقط اقامت کہی ۔اور ان کے درمیان کوئی نفل نماز ادانہیں کی ۔اس روایت میں ان كا يہ قول (ولم يناد في كل واحدة منهما الا باقامة) کہ ا قامت کے علاوہ ان میں سے کسی میں بھی اذان نہیں دی گئی’’اس میں دواحتمال میں نمبر۱ اس سے مرادوہ ا قامت ہے جو ہرایک کے لئے کہی گئی نمبر ۲ اس سے وہ اقامت مراد ہو جو دونوں کے لئے کہی گئی ۔البتہ ہمارے ہاں اس کا بہتر مطلب یہ ہے کہ اس سے وہ اقامت مراد لیجاۓ جس سے دونوں نمازوں کو قائم کیا گیا تا کہ اس روایت اور اس قبل منقولہ روایات کا معنی متضاد نہ ہو۔ ابن جبیر نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کی وساطت سے جناب رسول الل صلی اللہ علیہ وسلم سے اور ابو ایوب انصاری اور براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے اس کے موافق روایت نقل کی ہے ۔ الم يناد في كل واحدة منهما الا باقامة اس جملے میں دو احتمال ہیں نمبر ایک ہرایک کے لئے اقامت کہی۔ نمبر دو دونوں کے لئے ایک اقامت کہی ۔ ہم دوسرامعنی لیتے ہیں تا کہ سعید بن جبیر نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے جو روایت نقل کی ہے اس کے ساتھ اس کی موافقت ہو جاۓ۔اورابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے اس کےموافق روایات وارد ہیں ۔ روایت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ۔

أَبِيهِ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← بن أَبِي ذِئْبٍ ← أَبُو عَامِرٍ ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3879

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3880

3672 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا محمد بن عمر الرومي قال أنا قيس بن الربيع قال أنا غيلان عن عدي بن ثابت الأنصاري عن عبد الله بن يزيد الأنصاري عن أبي أيوب الأنصاري قال صليت مع رسول الله صلى الله عليه و سلم المغرب والعشاء بإقامة واحدة

عبداللہ بن یزید انصاری نے ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب وعشاء کی نماز میں مزدلفہ میں ایک اقامت سے پڑھیں۔ روایت برا ءرضی اللہ عنہ۔

اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ ← عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّ ← عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيِّ ← غَيْلَانَ ← قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرُّومِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ خُزَيْمَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3880

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3881

3673 - حدثنا بن أبي داود قال ثنا عمرو بن عون قال أنا أبو يوسف عن محمد بن عبد الرحمن عن عدي بن ثابت عن عبد الله بن يزيد عن البراء بن عازب عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله وخالفهم في ذلك آخرون فقالوا بل يصلي الأولى منهما بأذان وإقامة والثانية بلا أذان واحتجوا في ذلك بما

عبداللہ بن یزید نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے اور دوسروں نے ان سے اختلاف کرتے ہوۓ کہا بلکہ پہلی اذان واقامت اور دوسری نماز فقظ اقامت سے ادا کی جاۓ گی اورانہوں نے مندرجہ ذیل روایات سے استدلال کیا ہے۔

النبي صلى الله عليه و سلم مثله وخالفهم في ذلك آخرون ← الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، ← عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← أَبُو يُوسُفَ، ← عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3881

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3882

3674 - حدثنا ربيع المؤذن فقال ثنا أسد قال ثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جابر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم لما أتى المزدلفة صلى بها المغرب والعشاء بأذان واحد وإقامتين ففي هذا الحديث أن رسول الله صلى الله عليه و سلم صلى المغرب والعشاء بأذان وإقامتين وهذا خلاف ما روى مالك بن الحارث عن بن عمر وقد أجمعوا أن الأول من الصلاتين اللتين تجمعان بعرفة يؤذن لها ويقام فالنظر على ذلك أن يكون كذلك حكم الأولى من الصلاتين اللتين تجمعان بجمع

جعفر بن محمد نے اپنے والد سے انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مزدلفہ میں تشریف لاۓ تو وہاں مغرب وعشاء ایک اذان اور دوا قامت سے ادا کیں ۔اس روایت میں یہ ہے کہ جناب رسول اللہﷺﷺ نے نماز مغرب وعشاء ایک اذان اور دوا قامت کے ساتھ ادا کیں اور یہ روایت مالک بن حارث نے جوابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے اس کے خلاف ہے اور اس پر سب کا اتفاق ہے۔دونوں نماز یں جن کو عرفہ میں جمع کیا جاتا ہے ۔اس کے لئے ایک اذان اورا قامت کہی جاتی ہے ۔ پس نظر وفکر کا تقاضا یہی ہے کہ دونوں نماز یں جن کومز دلفہ میں جمع کیا جا تا ہے ۔ان کاحکم پہلی نمازوں جیسا ہو ۔

جَابِرٍ ← أَبِيهِ ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ← أسد ← ربيع المؤذن فقال

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3882

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3883

3675 - حدثنا يونس قال أنا بن وهب قال أخبرني مالك عن موسى بن عقبة عن كريب مولى عبد الله بن عباس رضي الله عنهما عن أسامة بن زيد أنه سمعه يقول دفع رسول الله صلى الله عليه و سلم من عرفة حتى إذا كان بالشعب نزل فبال ثم توضأ فلم يسبغ الوضوء فقلت له الصلاة فقال الصلاة أمامك فركب حتى جاء بالمزدلفة فنزل فتوضأ فأسبغ الوضوء ثم أقيمت الصلاة فصلى المغرب ثم أناخ كل إنسان بعيره في منزله ثم أقيمت العشاء فصلاها ولم يصل بينهما شيئا فقد اختلف عن النبي صلى الله عليه و سلم في الصلاتين بمزدلفة هل صلاهما معا أو عمل بينهما عملا فروي في ذلك ما قد ذكرنا في حديث بن عمر رضي الله عنهما وأسامة واختلف عنه كيف صلاهما فقال بعضهم بأذان وإقامة وقال بعضهم بأذان وإقامتين وقال بعضهم بإقامة واحدة ليس معهما أذان فلما اختلفوا في ذلك على ما ذكرنا وكانت الصلاتان يجمع بينهما بمزدلفة وهما المغرب والعشاء كما يجمع بين الصلاتين بعرفة وهما الظهر والعصر فكان هذا الجمع في هذين الموطنين جميعا لا يكون إلا لمحرم في حرمة الحج فلا يكون لحلال ولا لمعتمر غير حاج وكانت الصلاتان بعرفة تصلى أحدهما في إثر صاحبتها ولا يعمل بينهما عمل وكانتا يؤذن لهما أذانا واحدا ويقام لهما إقامتين كما يفعل بعرفة سواء هذا هو النظر في هذا الباب وهو خلاف قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد رضي الله عنهم وذلك أنهم كانوا يذهبون في الجمع بين الصلاتين بعرفة إلى ما ذكرنا ويذهبون في الجمع بين الصلاتين بمزدلفة إلى ان يجعلوا ذلك بأذان وإقامة واحدة ويحتجون في ذلك بما روي عن بن عمر وكان سفيان الثوري يذهب في ذلك إلى أن يصليهما بإقامة واحدة لا أذان معهما على ما روينا عن بن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه و سلم والذي رويناه عن جابر من هذا أحب إلينا لما شهد له النظر ثم وجدنا بعد ذلك حديث بن عمر رضي الله عنهما قد عاد إلى معنى حديث جابر رضي الله عنه وذلك أن هارون بن كامل وفهدا حدثانا قالا

کر یب مولیٰ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے انہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ کریب نے اسامہ کو کہتے سنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ سے روانہ ہوۓ جب گھاٹی میں پہنچے تو سواری سے اتر کر پیشاب سے فراغت حاصل کی پھر پورا وضونہیں کیا صرف ہاتھ دھوئے میں نے کہا نماز قریب ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز تمہارے آگے یعنی مزدلفہ میں پڑھی جائے گی پھر آپ سوار ہوئے یہاں تک کہ مزدلفہ میں تشریف لائے اور اتر کر پورا وضوفرمایا پھر نماز پڑھائی مغرب کی نماز پڑھانے کے بعد ہر آدمی نے اپنے اونٹ کو اپنے ٹھکانے پر بٹھایا پھر عشاء کی جماعت کھڑی کی گئی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھائی ۔ان کے درمیان کوئی چیز ( نمازنفل) نہیں پڑھی گئی ۔ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مزدلفہ کی نماز کے سلسلہ میں مختلف روایات وارد ہیں کہ آ یا آپ نے ان کو اکٹھادافر مایا یا ان کے مابین بھی کوئی عمل کیا اس سلسلہ میں روایت ابن عمر رضی اللہ عنہ مذکورہ اور روایت اسامہ رضی اللہ عنہ آتی ہیں ان سے بھی مختلف روایت ہے کہ آپ نے ان دونوں نمازوں کو کس طرح پڑھا۔نمبر:۱ بعض نے کہا ایک اذان واقامت کے ساتھ نمبر ۲ :ایک اذان اور دوا قامت کے ساتھ نمبر۳ :بعض نے کہا ایک اقامت سے بغیر اذان ادا فرمائیں ۔ جب ان روایات میں اس قد راختلاف ہے۔ تو دونوں نماز یں مغرب وعشاءکو مزدلفہ میں اکٹھاپڑ ھاجاۓ ۔جیسا کہ عرفہ میں ظہروعصر کو جمع کر تے ہیں ۔ یہ دونوں جمع ان دونوں مقامات میں حرمت حج کے لئے صرف محرم کے لئے ہے۔ یہ کسی عمرہ کرنے والے یا حلال کے لئے جائز نہیں اور دونوں کے لیے ایک اذان دی جائے گی اور دوا قامتیں کہی جائیں گی ۔جیسا کہ عرفہ میں کیا جا تا ہے۔ اس باب میں باب نظر وفکر کا یہی تقاضا ہے اور یہ امام ابوحنیفہ ابو یوسف محمد رحمہم اللہ کے قول کے خلاف ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ عرفات میں دونوں نمازوں کو مذکور و صورت میں جمع کرتے ہیں اور مزدلفہ میں دونوں نمازوں کی جمع اس طرح مانتے ہیں کہ اذان اورا قامت ایک کہی جاۓ گی ۔اور ان کی دلیل حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے اور سفیان ثوری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ان دونوں نمازوں کو بلااذان مگر ایک اقامت سے پڑھا جاۓ گا۔ جیسا کہ ہم نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اور وہ روایت جو ہم نے حضرت جابررضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ یہ قول ہمیں پسند ہے اس لئے کہ نظروفکر اس کے لئے شاہدہے پھر ہم نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت پالی اور اس کا مفہوم بھی روایت جابر رضی اللہ عنہ کی طرف لوٹ آیا۔

أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ← کُرَيْبٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← مَالِكٍ، ← بن وَهْبٍ ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3883

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3884

3676 - حدثنا عبد الله بن صالح قال حدثني الليث قال حدثني عبد الرحمن بن خالد بن مسافر عن بن شهاب عن سالم بن عبد الله أن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال جمع النبي صلى الله عليه و سلم بين المغرب والعشاء بجمع وهي المزدلفة صلى المغرب ثلاثا ثم سلم ثم أقام العشاء فصلاها ركعتين ثم سلم ليس بينهما سجدة فهذا يخبر أنه صلاهما بإقامتين وقد وجدنا عن بن عمر رضي الله عنهما نفسه مما لم يرفعه الى النبي صلى الله عليه و سلم أنه أذن لهما

سالم بن عبد اللہ نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب وعشا ءکو مزدلفہ میں جمع فرمایا مغرب تین رکعت ادا فرمائی پھر سلام پھیرا پھر عشاء کی اقامت کہی اور اس کو دورکعت ادا کیا پھر سلام پھیران کے درمیان کوئی نماز نہ تھی ۔ یہ روایت خبر دے رہی ہے کہ آپ نے دوا قامتوں سے دونوں نمازوں کوادا کیا اور ہمیں یہ روایت بھی ملی ہے جس کو انہوں نے مرفوع قرارنہیں دیا کہ ان دونوں نمازوں کے لئے ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اذان کہی۔

سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ← بن شِهَابٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3884

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 22 باب الجمع بين الصلاتين بجمع كيف هو ) · حديث 3885

3677 - حدثنا يوسف بن يزيد قال ثنا حجاج بن إبراهيم قال ثنا هشيم قال أنا بشر عن سعيد بن جبير عن بن عمر رضي الله عنهما أنه جمع بين المغرب والعشاء بجمع بأذان وإقامة ولم يجعل بينهما شيئا فكان محالا أن يكون أدخل في ذلك أذانا إلا وقد علمه من رسول الله صلى الله عليه و سلم والذي رويناه عن جابر رضي الله عنه من هذا أحب إلينا لما شهد له من النظر

سعید بن جبیر نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ انہوں نے مغرب وعشاءکومزدلفہ میں جمع کیا اور ایک اذان اور اقامت کہی ان کے درمیان اور کوئی چیز نہیں کی ۔اور یہ بات ناممکن ہے کہ انہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھے بغیر اذان کہی ہو اور جو کچھ ہم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے وہ ہمارے ہاں زیادہ پسندیدہ ہے اس لئے کہ قیاس اس کا مؤید ہے۔

بن عُمَرَ ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← بِشْرٌ، ← هُشَيْمٌ ← حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3885

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter