شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 14 باب الرمل في الطواف ) · حديث 3760
3558 - حدثنا يونس قال أنا بن وهب أن مالكا أخبره عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جابر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم طاف سبعا رمل في ثلاثة منهن من الحجر الأسود إلى الحجر الأسود فلما ثبت عن رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه رمل في حجة الوداع ولا عدو ثبت أنه لم يفعله إذا كان العدو من أجل العدو ولو كان فعله إذ كانوا من أجلهم لما فعله في وقت عدمهم فثبت بذلك أن الرمل في الطواف من سنن الحج المفعولة فيه التي لا ينبغي تركها وقد فعل ذلك أيضا أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم من بعده
جعفر بن محمد نے اپنے والد سے انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے طواف کے ساتھ چکرلگائے ان میں سے تین میں رمل کیا جو کہ حجر سے حجر تک تھا ۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ آپ نے حجۃ الوداع میں رمل کیا جبکہ اس وقت کوئی دشمن نہ تھا تو اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ جب آپ نے پہلے کیا تو دشمن کی وجہ نہیں کیا اگر ان کی وجہ سے کیا ہوتا تو ان کے نہ ہونے کی حالت میں آپ اس کو اختیار نہ فرماتے پس اس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ گئی کہ طواف میں رمل ہے اور یہ حج کے اند ر کے جانے والے ان اعمال سے ہے جن کا ترک کرنا مناسب نہیں ہے اوراصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے آپ کے بعد اسے کیا ہے ۔
جَابِرٍ ← أَبِيهِ ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← بن وهب أن مالكا ← يُونُسَ
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3760
