شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 26 باب التلبية متى يقطعها الحاج ) · حديث 3919
3707 - حدثنا بن أبي داود قال ثنا عبد الله بن صالح قال حدثني بن لهيعة عن أبي الزبير قال سألت جابر بن عبد الله عن الإهلال يوم عرفة فقال كنا نهل ما دون عرفة ونكبر يوم عرفة قال أبو جعفر فذهب قوم إلى أن الحاج لا يلبي بعرفة واختلفوا في قطعه للتلبية متى ينبغي أن يكون فقال قوم حين يتوجه إلى عرفات وقال قوم حين يقف بعرفات واحتجوا في ذلك بهذه الآثار وخالفهم في ذلك أخرون فقالوا بل يلبي الحاج حتى يرمي جمرة العقبة وقالوا لا حجة لكم في هذه الآثار التي احتججتم بها علينا لأن المذكور فيها أن بعضهم كان يكبر وبعضهم كان يهل لا يمنع أن يكونوا فعلوا ذلك ولهم أن يلبوا فإن الحاج فيما قبل يوم عرفة له أن يكبر وله أن يهل وله أن يلبي فلم يكن تكبيره وتهليله يمنعانه من التلبية فكذلك ما ذكرتموه من تهليل رسول الله صلى الله عليه و سلم وتكبيره يوم عرفة لا يمنع ذلك من التلبية وقد جاءت عن رسول الله صلى الله عليه و سلم آثار متواترة بتلبيته بعد عرفة الى أن رمى جمرة العقبة فمن ذلك ما
ابوالز بیر کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ عرفہ کے دن تہلیل کا کیا حکم ہے تو انہوں نے فرمایا ہم عرفات سے ادھر تک تہلیل اورعرفہ کے دن تکبیر کہتے تھے۔ امام طحاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں بعض علماء کار جحان یہ ہے کہ حا جی عرفہ میں تلبیہ نہ کہے۔اس بارے میں اختلاف کیا گیا کہ تلبیہ کب منقطع کیاجائے؟ نمبر ابعض لوگ کہتے ہیں جب عرفات کی طرف روانہ ہو ۔ نمبر ۲ وقوف عرفات کے وقت انہوں نے مندرجہ بالا آ ثار سے استدلال کیا دوسروں نے ان سے اختلاف کرتے ہوئےکہا حاجی جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے تک تلبیہ کہے اور ان آ ثار کے جواب میں یہ کہا کہ ان آثار میں تمہارے حق میں کوئی دلیل نہیں پائی جاتی ۔اس لئے کہ ان آ ثار میں تو صرف اس قدربات ہے کہ بعض لوگ تکبیر کہتے اور بعض لوگ لا الہ الا اللہ پڑھتے تھے اور یہ بات اس سے مانع نہیں کہ انہوں نے یہ بھی کہا ہواورتلبیہ بھی پڑھاہو۔ کیونکہ حجاج تکبیر، تہلیل اور تلبیہ نویں ذی الحجہ سے پہلے کہہ سکتا تھا۔ اس کی تکبیر و تہلیل تلبیہ سے مانع نہ تھے۔ اسی طرح تم نے جونو ویں ذوالحجہ کوجوتکبیر تہلیل کا ذکر کیا وہ تلبیہ سے مانع نہیں جبکہ نو ذوالحجہ کے بعد کنکریاں مارنے تک تلبیہ کے متعلق جناب نبی اکرمﷺ سے متواتر روایات مروی ہیں۔ روایات ملاحظہ ہو۔
الإهلال يوم عرفة ← سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← بن لهيعة ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← بن أبي داود
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3919
