شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 17 باب من أحرم بحجة فطاف لها قبل أن يقف بعرفة ) · حديث 3823
3618 - حدثنا فهد قال ثنا أحمد بن يونس قال ثنا أبو شهاب عن داود بن أبي هند عن أبي نضرة عن أبي سعيد الخدري قال قدمنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم نصرخ بالحج صراخا فلما قدمنا مكة طفنا بالبيت وبالصفا والمروة فلما كان يوم التروية أحرمنا بالحج فلما كان عمر رضي الله عنه قال إن الله عز و جل كان رخص لنبيه صلى الله عليه و سلم فيما شاء فأتموا الحج والعمرة قال أبو جعفر ويدخل في هذا أيضا حديث أبي موسى الذي قد ذكرناه في أول هذا الباب
ابو نضرہ نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ کے ساتھ حج کا تلبیہ کہتے آئے جب ہم مکہ پہنچے اور بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ سے فارغ ہوئے ( تو ہم نے احرام کھول دیے ) پھر جب ترویہ کا دن آیا تو ہم نے حج کا احرام باندھا پھر جب عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا تو انہوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کو جو چاہا رخصت دی اور جس موقعہ پر چاہا دی ۔ اب تم اپنے حج و عمرہ کی تکمیل کرو یعنی ان کو نسخ کرنے کا تمہیں اختیار نہیں ہے ۔ اما م طحاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس حکم میں حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ والی روایت بھی داخل ہے ۔ جس کو اس باب کے شروع میں ہم ذکر کر آئے ہیں ۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي نَضْرَةَ ← دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، ← أَبُو شِهَابٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ← فهد
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3823
