Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 5 باب التطييب عند الإحرام ) · حديث 3523

3340 - حدثنا فهد قال ثنا أبو بكر بن أبى شيبة قال ثنا سفيان بن عيينة عن عثمان بن عروة عن أبيه قال سألت عائشة رضي الله عنها بأي شيء طيبت رسول الله صلى الله عليه و سلم فقالت بأطيب الطيب عند إحلاله وقبل أن يحرم

عروہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ میں نے ان سے دریافت کیا تم نے کس چیز سے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ کو خوشبو لگائی تو فرمانے لگیں !آپ کو احرام باندھنے سے پہلے اور احرام سے فراغت کے بعد عمدہ قسم کی خوشبو لگائی ۔

بأطيب الطيب عند إحلاله وقبل أن يحرم ← سألت عائشة بأي شيء طيبت رسول الله صلى الله عليه و سلم ← أَبِيهِ ← عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3523

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 5 باب التطييب عند الإحرام ) · حديث 3524

3341 - حدثنا نصر قال ثنا الخصيب قال ثنا وهيب عن بن جريج عن عطاء عن عائشة رضي الله عنها قال طيبت رسول الله صلى الله عليه و سلم لحرمه وحله

عطاء نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ کو احرام باندھنے سے پہلے اور احرام کھولنے کے بعد خود خوشبو لگائی ۔

طيبت رسول الله صلى الله عليه و سلم لحرمه وحله ← عَائِشَةَ ← عَطَاءٍ، ← بن جُرَيْجٍ ← وُهَيْبٌ، ← الخصيب ← نَصْرٌ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3524

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 5 باب التطييب عند الإحرام ) · حديث 3525

3342 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا أبو عاصم عن بن جريج عن عطاء قال قالت عائشة رضي الله عنها طيبت رسول الله صلى الله عليه و سلم للحل والإحرام قال أبو جعفر فقد تواترت هذه الآثار عن رسول الله صلى الله عليه و سلم بإباحته الطيب عند الإحرام وأنه قد كان يبقى في مفارقه بعد الإحرام وقد روى ذلك أيضا عن بن عباس رضي الله عنهما فيما تقدم مما روينا في هذا الباب وقد روى في ذلك أيضا عن أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم

عطاء نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ کو احرام سے پہلے اور احرام کھولنے کے بعد خوشبو لگایا کرتی تھی ۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ سے کثیر روایات سے احرام کے وقت میں خوشبو کے لگانے کا جواز واباحت ثابت ہورہی ہے ۔ اور احرام کے باندھنے کے بعد بھی آپ کی چوٹی پر باقی رہتی تھی اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے بھی یہی بات مروی ہے جیسا کہ ہم نے اس باب میں روایت کیاہے اور دیگر اصحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ سے بھی اس سلسلہ میں روایات آئی ہیں ۔

عَطَاءٍ، ← بن جُرَيْجٍ ← أَبُو عَاصِمٍ ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3525

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 5 باب التطييب عند الإحرام ) · حديث 3526

3343 - حدثنا محمد بن عمرو بن تمام أبو الكروس قال ثنا يحيى بن عبد الله بن بكير قال حدثني ميمون بن يحيى بن مسلم بن الأشج عن مخرمة بن بكير عن أبيه قال سمعت أسامة بن زيد يقول سمعت عائشة بنت سعد تقول كنت أشبع رأس سعد بن أبى وقاص لحرمه بالطيب

مخرمہ بن بکیر نے اپنے والد سے انہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ وہ کہا کرتے تھے کہ میں نے عائشہ بنت سعد کو کہتے سنا کہ میں سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا سر خوشبو سے خوب رنگ دیا کرتی تھی جبکہ وہ احرام باندھنا چاہتے تھے ۔

أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ← أَبِيهِ ← مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، ← مَيْمُونُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مُسْلِمِ بْنِ الْأَشَجِّ، ← يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ، ← محمد بن عمرو بن تمام أبو الكروس

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3526

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 5 باب التطييب عند الإحرام ) · حديث 3527

3344 - حدثنا إبراهيم بن مرزوق قال ثنا حبان بن هلال قال ثنا حماد بن زيد قال ثنا زيد بن أسلم قال حدثتني درة قالت كنت أشبعه بالغالية أغلف رأس عائشة رضي الله عنها بالمسك والعنبر عند إحرامها

درہ بیان کرتی ہیں کہ میں احرام کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کا سر غالیہ نامی خوشبو سے پر کر دیتی تھی اور کستوری اور عنبر سے ان کا احرام کے وقت چپکا دیتی ۔

كنت أشبعه بالغالية أغلف رأس عائشة بالمسك والعنبر عند إحرامها ← حدثتني درة ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ1، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3527

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 5 باب التطييب عند الإحرام ) · حديث 3528

3345 - حدثنا أبو بشر الرقى قال ثنا حجاج بن محمد ح

ابو البرالبرقی نے حجاج بن محمد سے۔

حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← أبو بشر الرقي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3528

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 5 باب التطييب عند الإحرام ) · حديث 3529

وحدثنا بن مرزوق قال ثنا أبو عاصم عن بن جريج قال أخبرتنى حكيمة قال أبو عاصم ابنة أبى حكيم عن أمها ابنة النجار أن أزواج النبي صلى الله عليه و سلم كن يجعلن عصائب فيهن الورس والزعفران فيعصبن بها أسافل شعورهن على جباههن قبل أن يحرمن ثم يحرمن كذلك يزيد أحدهما على صاحبه في قصة الحديث

ابی حکم کی بیٹی حکیمہ اپنی والدہ ابتہ النجار سے بیان کیا کہ ازواج مطہرات ایسی پٹیاں باندھتیں جن میں ورس اور زعفران ہوتی وہ ان کو اپنے بالوں کے نیچے پیشانیوں پر احرام سے پہلے باندھ لیتیں ۔ پھر احرام باندھتیں حدیث کے واقعہ میں روات میں سے ہر ایک دوسرے پر اضافہ کرتاہے ۔

أبو عاصم ابنة أبى حكيم ← أَخْبَرَتْنِي حُكَيْمَةُ، ← بن جُرَيْجٍ ← أَبُو عَاصِمٍ ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3529

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 5 باب التطييب عند الإحرام ) · حديث 3530

3346 - حدثنا نصر بن مرزوق قال ثنا الخصيب بن ناصح قال ثنا وهيب عن هشام بن عروة عن أبيه عن عبد الله بن الزبير أنه كان يتطيب بالغالية الجيدة عند الإحرام فهذا قد جاء في ذلك عمن ذكرناه في هذه الآثار من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم ما يوافق ما قد روته عائشة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه و سلم من تطييبه عند الإحرام وبهذا كان يقول أبو حنيفة وأبو يوسف رحمهما الله وأما محمد بن الحسن رحمه الله فإنه كان يذهب في ذلك الى ما روى عن عمر وعثمان بن عفان وعثمان بن العاص وابن عمر من كراهته وكان من الحجة له في ذلك أن ما ذكر في حديث عائشة رضي الله عنها من تطييب رسول الله صلى الله عليه و سلم عند الإحرام إنما فيه أنها كانت تطيبه إذا أراد أن يحرم فقد يجوز أن يكون كانت تفعل به هذا ثم يغتسل إذا أراد الإحرام فيذهب بغسله عنه ما كان على بدنه من طيب ويبقى فيه ريحه فان قال قائل فقد قالت عائشة رضي الله عنها في حديث كنت أرى وبيص الطيب في مفارقه بعد ما أحرم قيل له قد يجوز أن يكون ذلك وقد غسله كما ذكرنا وهكذا الطيب ربما غسله الرجل عن وجهه أو عن يده فيذهب ويبقى وبيصه فلما احتمل ما روى عن عائشة رضي الله عنها من ذلك ما ذكرنا نظرنا هل فيما روى عنها شيء يدل على ذلك فإذا فهد قد

ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے انہوں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ وہ غالیہ نامی عمدہ خوشبو احرام باندھنے کے وقت لگاتے تھے یہ آثار جن کا ہم نے تذکرہ کیا جن کو اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے نقل کیا وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کے موافق ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگا تے تھے ۔ امام ابو حنیفہ اور ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہم کا قول یہی ہے ۔ البتہ امام محمد رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میں حضرت عمرو عثمان ، عثمان بن ابی العاص اور ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایات کو اپنا کراس کو مکروہ قرار دیا اس سلسلہ میں ان کی دلیل یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں آپ کو خوشبو لگانے کے تذکرہ ہے وہ ارادہ احرام کے موقعہ کی بات ہے عین ممکن ہے کہ ام المومنین رضی اللہ عنہا ایسا کرتی ہوں پھر احرام باندھتے وقت آپ اس کو دھو ڈالتے ہوں اور دھونے سے خوشبو چلی جاتی اور صرف مہک باقی رہ جاتی ہو ۔ اگر کوئی معترض یہ کہے کہ روایت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا میں یہ ہے کنت اری وبیص الطیب فی مفارقہ بعد ما احرام " کہ میں آپ کے سر مبارک پر خوشبو کی چمک پائی تھی تو اس کے جواب میں یہ کہا جائے گا کہ ممکن ہے کہ دھونے کے بعد وہ باقی رہتی ہو جیسا کہ ہم نے ذکر کیا اور خوشبو کا معاملہ یہی ہے کہ بسا اوقات آدمی اس کو اپنے چہرے یا ہاتھ سے دھو ڈالتا ہے وہ زائل ہو جاتی ہے مگر اس کی چمک باقی رہتی ہے پس جب روایت میں اس بات کا احتمال پیدا ہو گیا تو اب ہم یہ جانچنا چاہتے ہیں کہ آیا اس پر دلالت کرنے والی بات ان سے مروی ہے چنانچہ روایت "فھر" مل گئی ۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← وُهَيْبٌ، ← الْخَصِيبُ بْنُ نَاصِحٍ ← نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3530

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 5 باب التطييب عند الإحرام ) · حديث 3531

3347 - حدثنا قال ثنا أبو غسان قال ثنا أبو عوانة عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه قال سألت بن عمر رضي الله عنهما عن الطيب عند الإحرام فقال ما أحب أن أصبح محرما ينضح منى ريح الطيب فأرسل بن عمر رضي الله عنهما بعض بنيه الى عائشة رضي الله عنها ليسمع أباه ما قالت قال فقالت عائشة رضي الله عنها أنا طيبت رسول الله صلى الله عليه و سلم ثم طاف في نسائه فأصبح محرما فسكت بن عمر رضي الله عنهما قال أبو جعفر فدل هذا الحديث على أنه قد كان بين إحرامه وبين تطييبها إياه غسل لأنه لا يطوف عليهن إلا اغتسل فكأنها إنما أرادت بهذه الأحاديث الاحتجاج على من كره أن يوجد من المحرم بعد إحرامه ريح الطيب كما كره ذلك بن عمر رضي الله عنهما فأما بقاء نفس الطيب على بدن المحرم بعد ما أحرم وإن كان إنما تطيب به قبل الإحرام فلا نتفهم هذا الحديث فان معناه معنى لطيف فقد بينا وجوه هذه الآثار فاحتجنا بعد ذلك أن نعلم كيف وجه ما نحن فيه من الاختلاف من طريق النظر فاعتبرنا ذلك فرأينا الإحرام يمنع من لبس القميص والسراويلات والخفاف والعمائم ويمنع من الطيب وقتل الصيد وإمساكه ثم رأينا الرجل إذا لبس قميصا أو سراويلا قبل أن يحرم ثم أحرم وهو عليه أنه يؤمر بنزعه وإن لم ينزعه وتركه عليه كان كمن لبسه بعد الإحرام لبسا مستقبلا فيجب عليه في ذلك ما يجب عليه فيه لو استأنف لبسه بعد إحرامه وكذلك لو صاد صيدا في الحل وهو حلال فأمسكه في يده ثم أحرم وهو في يده أمر بتخليته وان لم يخله كان إمساكه إياه بعد إحرامه بصيد كان منه بعد إحرامه المتقدم كإمساكه إياه بعد إحرامه بصيد كان منه بعد إحرامه فلما كان ما ذكرنا كذلك وكان الطيب محرما على المحرم بعد إحرامه كحرمة هذه الأشياء كان ثبوت الطيب عليه بعد إحرامه وإن كان قد تطيب به قبل إحرامه كتطييبه به بعد إحرامه قياسا ونظرا على ما بينا فهذا هو النظر في هذا الباب وبه نأخذ وهو قول محمد بن الحسن رحمه الله

ابراہیم بن محمد بن المنتشر نے اپنے والد سے نقل کیا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے خوشبو کے متعلق سوال کیا کہ آیا احرام کے وقت لگانا درست ہے تو انہوں نے فرمایا کہ میں اس کو پسند نہیں کرتا کہ میں صبح کے وقت احرام باندھوں اور مجھ سے خوشبو مہک رہی ہو ۔ پھر ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے کسی بیٹے کو عائشہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجا تا کہ ان کا ارشاد معلوم ہو تو اس بیٹے سے نقل کیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہ فرما تی ہیں میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ کو خوشبو لگائی پھر آپ نے اپنی ازواج کے ہاں چکر لگایا پھر صبح کو احرام باندھا تو یہ سن کر ابن عمر رضی اللہ عنہ خاموش ہو گئے ۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس روایت میں اس بات کی دلالت موجود ہے کہ آپ کے احرام باندھنے اور خوشبو لگانے کے مابین غسل کا فاصلہ پایا گیا کیونکہ آپ اپنی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم کےپاس غسل کے بغیر جاتے تھے ۔ تو گویا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ان روایات سے ان لوگوں کےخلاف استدلال کیا ہے جو اس کو مکروہ قرار دیتے ہیں کہ احرام کے بعد اس سے خوشبو آئے جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بھی اس کو پسند نہ فرمایا ۔ باقی احرام کے بعد محرم کے جسم پر خوشبو کا باقی رہنا جب کہ اس نے احرام سے پہلے خوشبو لگائی پس اس روایت کا معانی ہماری سمجھ میں نہیں آتا اس لیے کہ اس کا معنی نہایت لطیف ہے ہم ان آثار کی وجوہ بیان کر چکے پس ہمیں اس بات کی ضرورت پیش آئی کہ ہم بطریق نظر اس اختلاف کی صورت معلوم کریں پس ہم نے پڑتال کی تو ہم نے احرام کو قمیص، پاجامہ احرام سے پہلے پہن لے پھر احرام باندھے اور وہ پاجامہ پہنے ہو تو اسے اس کے اتار ڈالنے کا کہا جائے گا اگر وہ اسے نہ اتارے اور جسم پر باقی رہنے دے تو اس کا حال اسی طرح شمار ہو گا جیسا اس نے احرام کے بعد مستقبل کے لباس کے طور پر پہن رکھا ہے ۔ اس پر وہ چیز لازم ہو گی جو بعد میں پہننے سے لازم آتی ہے جب کہ و ہ احرام کے بعد دوبارہ سلے ہوئے کپڑے پہن لے ۔ اسی طرح اگر اس نے شکار کر لیا جب کہ وہ حل میں تھا اور وہ اس وقت حلال تھا پھر اسے تھامے رکھا پھر اس نے احرام باندھ لیا تو اس شکار کو اپنے ہاتھ سے چھوڑنے کا کہا جائے گا اگر اس نے شکار نہ چھوڑا تو اس کا حکم احرام کے بعد شکار کرنے والے کی طرح ہے ۔ جس شکار کو احرام باندھنے کی حالت میں پکڑا اسی طرح خوشبو محرم کے لیے حرام ہے جیسا یہ چیز حرام ہیں تو اس پر خوشبو کا باقی رہنا خواہ اس نے احرام سے پہلے خوشبو لگائی ہو وہ احرام کے بعد خوشبو لگانے کی طرح ہے ۔ قیاس و نظر کا یہی تقاضا ہے جیسا کہ ہم نے وضاحت کر دی ۔ اس باب میں قیاس یہی ہے اور اسی کو ہم (طحاوی رحمۃ اللہ علیہ ) نے اختیار کیا اور یہ امام محمد بن الحسن رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے ۔

مَا أُحِبُّ ← الطِّيبِ عِنْدَ الْإِحْرَامِ ← سألت بن عمر ← أَبِيهِ ← إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، ← أَبُو عَوَانَةَ، ← أبو غسان،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3531

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 6 باب ما يلبس المحرم من الثياب ) · حديث 3532

3348 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا أبو الوليد وسليمان بن حرب ح

ابن مرزوق نے ابو الولید اور سلیمان بن حرب سے روایت کی ہے ۔

أَبُو الْوَلِيدِ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3532

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 6 باب ما يلبس المحرم من الثياب ) · حديث 3533

وحدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا حجاج بن المنهال قالوا ثنا شعبة عن عمرو بن دينار قال سمعت جابر بن زيد يقول سمعت بن عباس رضي الله عنهما يقول سمعت النبي صلى الله عليه و سلم بعرفة يقول من لم يجد إزارا لبس سراويلا ومن لم يجد نعلين لبس خفين

جابر بن زیاد نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ کو میدان عرفات میں یہ فرماتے سنا جس کو تہبند میسر نہ ہو وہ شلوار پہن لے اور جس کےپاس جوتا نہ ہو وہ موزے پہن لے ۔

من لم يجد إزارا لبس سراويلا ومن لم يجد نعلين لبس خفين ← النبي صلى الله عليه و سلم بعرفة ← بْنِ عَبَّاسٍ ← جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← شُعْبَةُ، ← حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ← وحدثنا محمد بن خزيمة

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3533

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 5 كتاب مناسك الحج ) ‹ ( 6 باب ما يلبس المحرم من الثياب ) · حديث 3534

3349 - حدثنا على بن شيبة قال ثنا أبو نعيم قال ثنا سفيان عن عمرو بن دينار عن جابر بن زيد عن بن عباس رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله ولم يذكر عرفة

جابر بن عبداللہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ سے اسی طرح روایت نقل کی مگر عرفہ کا ذکر نہیں کیا ۔

النبي صلى الله عليه و سلم مثله ولم يذكر عرفة ← بْنِ عَبَّاسٍ ← جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← علي بن شيبة

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3534

chevron_left Previous
1…91011…61
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter