شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 23 باب الرجل يصبح في يوم من شهر رمضان جنبا هل يصوم أم لا ) · حديث 3373
3201 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا حجاج قال ثنا حماد قال ثنا عبد الله بن عون عن رجاء بن حيوة عن يعلى بن عقبة قال أصبحت جنبا وأنا أريد الصوم فأتيت أبا هريرة رضي الله عنه فسألته فقال لي أفطر فأتيت مروان فسألته وأخبرته بقول أبى هريرة رضي الله عنه فبعث عبد الرحمن بن الحارث الى عائشة رضي الله عنها فسألها فقالت كان النبي صلى الله عليه و سلم يخرج لصلاة الفجر ورأسه يقطر من جماع ثم يصوم ذلك اليوم فرجع الى مروان فأخبره فقال ايت أبا هريرة رضي الله عنه فأخبره فأتاه فأخبره فقال أما إني لم أسمعه من النبي صلى الله عليه و سلم إنما حدثنيه الفضل عن النبي صلى الله عليه و سلم
رجاء بن حیوہ نے یعلی بن عقبہ سے نقل کیا کہ میں نے جنابت کی حالت میں صبح کی ہے اور میں روزہ رکھنا چاہتا تھا چنانچہ میں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں آیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا تم افطار کرو یعنی تمہارا روزہ نہ ہوگا۔ پھر میں مروان کے پاس آیا اور میں نے ان سے پوچھا اور میں نے اس کو ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ کے قول کی اطلاع دی تو انہوں نے عبدالرحمن بن حارث کو عائشہرضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں بھیج کر ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز فجر کے لئے تشریف لے جاتے جبکہ جماع کے غسل سے آپ کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے ہوتے تھے۔ پھر آپ اس دن کا روزہ بھی رکھ لیتے تھے۔پس عبدالرحمن مروان کی طرف لوٹ کر آیا اور اس کو اس بات کی اطلاع سی تو انہوں نے کہا میں نے جو بات بیان کی ہے وہ میں نے خود جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہیں سنی ہے بلکہ مجھے تو فضل بن عباس نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کی ہے۔
يعلى بن عقبة ← رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ، ← حَمَّادٌ، ← حجاج، ← مُحَمَّدُ بْنُ خُزَيْمَةَ
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 3373
