Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2905

2743 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا مسدد قال ثنا يحيى عن سفيان قال ثنا منصور عن طلحة عن أنس رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم رأى تمرة فقال لولا أنى أخاف أن تكون صدقة لأكلتها

قتادہ نے انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گزرنے والے راستے میں اگر کوئی کھجور پڑی ہوتی تو آپ اسے لیے نہ اٹھاتے کہ کہیں یہ صدقہ نہ کی ہو ۔

أَنَسٍ، ← طَلْحَةَ، ← مَنْصُورٌ، ← سُفْيَانَ، ← يَحْيَى ← مُسَدَّدٌ ← مُحَمَّدُ بْنُ خُزَيْمَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2905

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2906

2744 - حدثنا علي بن معبد قال ثنا الحكم بن مروان الضرير ح

طلحہ نے انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھجور راستہ میں پائی آپ نے فرمایا اگر مجھے خدشہ نہ ہوتا کہ یہ صدقہ کی ہے تو میں اسے کھا لیتا ۔

الْحَكَمُ بْنُ مَرْوَانَ الضَّرِيرُ، ← عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2906

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2907

وحدثنا بن أبى داود قال ثنا أحمد بن يونس قال حفصة رضي الله عنها في سنة تسعين قال بن أبى داود في حديثه ابنة طلق تقول ثنا رشيد بن مالك أبو عمير قال كنا عند النبي صلى الله عليه و سلم فأتى بطبق عليه تمر فقال أصدقة أم هدية قال بل صدقة فوضعه بين يدي القوم والحسن يتعفر بين يديه فأخذ الصبي تمرة فجعلها في فيه فأدخل رسول الله صلى الله عليه و سلم أصبعه وجعل يترفق به فأخرجها فقذفها ثم قال إنا آل محمد لا نأكل الصدقة

علی بن معبد نے حکم بن مروان الضریر سے بیان کیا ۔

أصدقة أم هدية ← كنا عند النبي صلى الله عليه و سلم فأتى بطبق عليه تمر ← رشيد بن مالك أبو عمير ← بن أبى داود في حديثه ابنة طلق تقول ← حفصة في سنة تسعين ← أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2907

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2908

2745 - حدثنا على بن عبد الرحمن قال ثنا على بن حكيم الأودي قال أنا شريك عن عبد الله بن عيسى عن عبد الرحمن بن أبى ليلى عن أبيه قال دخلت مع النبي صلى الله عليه و سلم بيت الصدقة فتناول الحسن تمرة فأخرجها من فيه وقال إنا أهل بيت لا يحل لنا الصدقة أو لا نأكل الصدقة

معروف بن واصل السعدی کہتے ہیں کہ ہمیں حفصہ رضی اللہ عنہا نے 90ء میں بیان کیا کہ ابن ابی داؤد نے اپنی روایت میں کہا کہ طلاق کی بیٹی کہتی ہے کہ ہمیں رشید بن مالک ابو عمیر نے بیان کیا کہ ہم جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے ایک کھجور کا تھال لایا گیا آپ نے دریافت فرمایا کیا یہ صدقہ ہے یا ہدیہ ؟ اس نے کہا صدقہ ۔ آ پ نے اسے لوگوں کے سامنے رکھ دیا اور حسن آپ کے سامنے مٹی میں کھیل رہے تھے بچے نے ایک کھجور منہ میں رکھ لی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی اس کے منہ میں ڈالی اور اس سے نرمی کرنے لگے تاکہ وہ نکال دے تو اس نےنکال دی آپ نے اسے پھینک دیا اور فرمایا ہم آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ نہیں کھاتے ۔

أَبِيهِ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَی ← شَرِيکٍ ← عَلِيُّ بْنُ حَکِيمٍ الْأَوْدِيُّ ← علي بن عبد الرحمن

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2908

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2909

2746 - حدثنا فهد قال ثنا محمد بن سعيد قال أنا شريك فذكر بإسناده مثله غير أنه قال إنا أهل بيت لا يحل لنا الصدقة ولم يشك

عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے اپنےوالد سے روایت کی ہے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیت الصدقہ میں داخل ہو ا حسن نے ایک کھجور اٹھا لی آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ان کے منہ سے نکال دیا اور فرمایا ہم اہل بیت کے لیے صدقہ حلال نہیں یا فرمایا ہم صدقہ نہیں کھاتے ۔

أهل بيت لا يحل لنا الصدقة ولم يشك ← شريك فذكر بإسناده مثله غير أنه ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2909

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2910

2747 - حدثنا بن أبى داود قال ثنا نعيم قال ثنا بن المبارك قال أنا معمر عن همام بن منبه عن أبى هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم إني لأنقلب الى أهلي فأجد التمرة ساقطة على فراشى في بيتي فأرفعها لآكلها ثم أخشى أن تكون صدقة فألقيها

محمد بن سعید نے کہا ہمیں شریک نے بیان کیا پھر انہوں نے اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے البتہ اس میں لا یحل لنا الصدقۃ کے الفاظ ہیں او شک کا لفظ موجود نہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ← مَعْمَرٌ، ← بن الْمُبَارَكِ، ← نُعَيْمٌ ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2910

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2911

2748 - حدثنا أحمد بن عبد المؤمن الخراساني قال ثنا على بن الحسن بن شقيق قال ثنا الحسين بن واقد قال ثنا عبد الله بن بريدة قال سمعت أبى يقول جاء سلمان الفارسي الى رسول الله صلى الله عليه و سلم حين قدم المدينة بمائدة عليها رطب فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم ما هذا يا سلمان قال صدقة عليك وعلى أصحابك قال ارفعها فإنا لا نأكل الصدقة فرفعها فجاءه من الغد بمثله فوضعه بين يديه فقال ما هذا يا سلمان قال هدية فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم لأصحابه انبسطوا قال أبو جعفر فهذه الآثار كلها قد جاءت بتحريم الصدقة على بنى هاشم ولا نعلم شيئا نسخها ولا عارضها إلا ما قد ذكرناه في هذا الباب مما ليس فيه دليل على مخالفتها فان قال قائل تلك الصدقة إنما هى الزكاة خاصة فأما ما سوى ذلك من سائر الصدقات فلا بأس به قيل له في هذه الآثار ما قد دفع ما ذهبت اليه وذلك ما في حديث بهز بن حكيم أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا أتى بالشيء سأل أهدية أم صدقة فان قالوا صدقة قال لأصحابه كلوا واستغنى بقول المسئول انه صدقة عن أن يسأله صدقة من زكاة أم غير ذلك وفي حديث سلمان رضي الله عنه فقال فجئت فقال أهدية أم صدقة فقلت بل صدقة لأنه بلغني أنكم قوم فقراء فامتنع من أكلها لذلك وإنما كان سلمان رضي الله عنه يومئذ عبدا ممن لا يجب عليه زكاة فدل ذلك على أن كل الصدقات من التطوع وغيره قد كان محرما على رسول الله صلى الله عليه و سلم وعلى سائر بنى هاشم والنظر أيضا يدل على استواء حكم الفرائض والتطوع في ذلك وذلك أنا رأينا غير بنى هاشم من الأغنياء والفقراء في الصدقات المفروضات والتطوع سواء من حرم عليه أخذ صدقة مفروضة حرم عليه أخذ صدقة غير مفروضة فلما حرم على بنى هاشم أخذ الصدقات المفروضات حرم عليهم أخذ الصدقات غير المفروضات فهذا هو النظر في هذا الباب وهو قول أبى حنيفة وأبى يوسف ومحمد رحمهم الله تعالى وقد اختلف عن أبى حنيفة رحمه الله في ذلك فروى عنه أنه قال لا بأس بالصدقات كلها على بنى هاشم وذهب في ذلك عندنا الى أن الصدقات إنما كانت حرمت عليهم من أجل ما جعل لهم في الخمس من سهم ذوى القربى فلما انقطع ذلك عنهم ورجع الى غيرهم بموت رسول الله صلى الله عليه و سلم حل لهم بذلك ما قد كان محرما عليهم من أجل ما قد كان أحل لهم وقد

ہمام بن منبہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں بعض اوقات گھر آتا ہوں تو اپنے بستر پر ایک کھجور گری ہوئی پاتا ہوں میں اسے کھانے کے لیے اٹھاتا ہوں پھر اس خطرے سے اس کو میں ڈال دیتا ہوں کہ کہیں صدقہ نہ ہو۔

أَبِي ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ← الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ← عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ← أحمد بن عبد المؤمن الخراساني

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2911

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2912

2749 - حدثني سليمان بن شعيب عن أبيه عن محمد عن أبى يوسف عن أبى حنيفة رحمهم الله في ذلك مثل قول أبى يوسف رحمه الله فبهذا نأخذ فان قال قائل أفتكرهها على مواليهم قلت نعم لحديث أبى رافع الذي قد ذكرناه في هذا الباب وقد قال ذلك أبو يوسف رحمه الله في كتاب الإملاء وما علمت أحدا من أصحابنا خالفه في ذلك فان قال قائل أفتكره للهاشمى أن يعمل على الصدقة قلت لا فإن قال ولم وفي حديث ربيعة بن الحارث والفضل بن عباس الذي ذكرت مع النبي صلى الله عليه و سلم إياهما من ذلك قلت ما فيه منع من ذلك لأنهم سألوه أن يستعملهم على الصدقة ليسدوا بذلك فقرهم فسد رسول الله صلى الله عليه و سلم فقرهم بغير ذلك وقد يجوز أيضا أن يكون أراد بمنعهم أن يؤكلهم على العمل على أوساخ الناس لا لأن ذلك يحرم عليهم لاجتعالهم منه عمالتهم عليه وقد وجدنا ما يدل على هذا

حسین بن واقد کہتے ہیں کہ ہمیں عبداللہ بن بریدہ نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ سلمان الفارسی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت گرامی میں آئے جبکہ آپ مدینہ منور ہ تشریف لائے وہ ایک دستر خوان میں تازہ کھجور لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے سلمان یہ کیا ہے انہوں نے کہا صدقہ ہے جو آپ کی خدمت میں لایا ہوں آپ کے صحابہ کی خدمت میں لایا ہوں آپ نے فرمایا اسے اٹھا لو ہم صدقہ نہیں کھاتے تو سلمان نے اس کو سامنے سے اٹھا لیا اگلے دن بھی اسی طرح دستر خوان میں تازہ کھجور لائے اور آپ کے سامنے دستر خوان بچھا دیا آپ نے دریافت کیا اے سلمان ! یہ کیا ہے ؟ آپ نے کہا یہ ہدیہ ہے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو فرمایا اس کو پھیلاؤ اور کھاؤ ۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں یہ تمام آثار آمدہ اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ بنی ہاشم پر صدقہ حرام ہے اور ہمیں کوئی ایسی نص معلوم نہیں جو ان کی ناسخ ہو اور ایسی نص بھی معلوم نہیں جو ان کے معارض ہو ۔ سوائے اس روایت کے جس کچ شروع باب میں نے ذکر کیا اس میں اس کے صدقہ کی کوئی دلیل نہیں ہے اگر کسی کو یہ اعتراض ہو کہ اس صدقہ سے مراد تو خاص زکوۃ ہے تو اس کے علاوہ صدقات میں تو کچھ حرج نہیں اس کے جواب میں کہا جائے گا ۔ ان آثار میں اس کا جواب موجود ہے اور وہ اس طرح کہ بہزبن حکیم رضی اللہ عنہ والی روایت میں آیا ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں جب کوئی چیز لائی جاتی تو آپ دریافت فرماتے کیا یہ صدقہ ہے یا ہدیہ ہے ۔ پھر اگر وہ کہتے کہ صدقہ ہے تو آ پ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو فرماتے اسے کھاؤ اور اپنی اس بات کو کہ یہ صدقہ ہے ۔ اس استفسار سے بے نیاز قرار دیتے کہ یہ زکوۃ ہے یا اور کچھ اس سے یہ دلالت مل گئی کہ تمام صدقات کا حکم یکساں ہے اور سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ میں آیا ہے کہ آپ نے دریافت فرمایا اھدیہ ام صدقتہ تو میں نے کہا بلکہ صدقہ ہے کیونکہ مجھے ہی معلوم ہوا کہ تمہارے ہاں تنگدستی ہے ۔ آپ نے اس بناء پر استعمال نہیں فرمایا اس وقت حضرت سلمان رضی اللہ عنہ غلام تھے جن پر زکوۃ سرے سے لازم نہیں ہوتی ۔ اس سے معلوم ہوا ان کے تمام صدقات نفلی تھے اور وہ آپ پر اور تمام بنی ہاشم پر حرام تھے غور و فکر بھی اس بات پر ہی دلالت کرتے ہیں کہ فرائض نوافل کا حکم اس سلسلہ میں برابر ہو اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ بنی ہاشم کے مالدار اور فقراء صدقات فرضیہ اور نفلیہ میں یکساں ہیں خواہ وہ ہوں جن پر صدقات فرضیہ کا لینا حرام ہے تو ان پر صدقات نفلیہ کا لینا بھی حرام قرار دیا گیا پس جب بنی ہاشم پر فرضی صدقات کا لینا حرام قرار ہو گیا تو غیر فرضی صدقات کالینا بھی ان پر حرام قرار دیا ۔ اس باب میں نظر و فکر اس کے متقاضی ہیں اور یہ ہی امام ابو حنیفہ ، ابو یوسف ، محمد رحمۃ اللہ علیہم کا قول ہے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے اس سلسلہ میں مختلف روایات آئی ہیں ایک روایت یہ ہے کہ بنی ہاشم کے لیے ان تمام صدقات کے استعمال میں کچھ حر ج نہیں ہمارے نزدیک اس طرف جانے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے لیے صدقات اس وجہ سے حرام کیے جائیں کیونکہ خمس غنیمت میں ان کا حصہ مقرر کیا گیا یعنی ذوی القربیٰ کا حصہ پس جب ذوی القربی کا حصہ وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے منقطع ہو گیا تو (علامت حرمت ختم ہونے سے ) ان کے لیے جو حرام ہو اتھا وہ ان کے لیے حلال ہو گیا اور یہ امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ نے امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کی ہے ۔ یہ ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ کے قول کی طرح ہے ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں اگر کوئی معترض یہ کہے کیا موالیٰ کے متعلق اس کو مکروہ قرار دیتے ہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جی ہاں ۔ اس کی دلیل حضرت ابو رافع کی وہ روایت ہے جسے ہم نے اس بابت میں ذکر کیا ہے اور یہ بات امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب الا ملاء میں کہی ہے اور اصحاب احناف کے متعلق مجھے تو معلوم نہیں کہ کسی نے اس سے اختلاف کیا ہو اگر کوئی معترض یہ کہے کیا آپ کے ہاں ہاشمی کا صدقات پر عامل بننا مکروہ ہے ؟ وہ عرض کرتا ہوں کہ نہیں اگر کوئی یہ کہے کہ یہ کیونکر ممنوع نہیں جبکہ ربیعہ بن حارث اور فضل بن عباس رضی اللہ عنہ جن کے متعلق تم نے خود نقل کیا کہ آپ نے ان کو عامل بنے سے منع فرمایا اس کا جواب یہ ہے ۔ اس روایت میں منع والی کوئی بات موجود نہیں کیونکہ انہوں نے آپ سے یہ سوال کیا تھا کہ آپ ان کو صدقات پر عامل بنائیں تاکہ اس سے ان کے فقر کا ازالہ ہو ۔ تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تنگدستی کا ازالہ عامل بنانے کے بغیر ہی کر دیا اور یہ بھی کہنا درست ہے کہ آپ کے روکنے کا مقصد یہ ہو کہ آپ ان کو لوگوں کی میل کچیل پر نگرا ن کرنا نہ چاہتے ہوں۔ یہ معنی نہیں کہ عامل بننا ان پر حرام تھا اور ان کے عمل کی تنخواہ اسی میں سے ادا کرنا تھی اور ہم ایسی روایات پاتے ہیں جو اس پر دلالت کرتی ہیں ۔ جو ذیل میں ہیں ۔

أبى حنيفة في ذلك مثل قول أبى يوسف فبهذا نأخذ فان ← أَبِي يُوسُفَ ← مُحَمَّدٍ ← أَبِيهِ ← سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2912

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2913

2750 - حدثنا أبو أمية قال ثنا قبيصة بن عقبة بن أبى رزين عن أبى رزين عن علي رضي الله عنه قال قلت للعباس سل النبي صلى الله عليه و سلم يستعملك على الصدقات فسأله فقال ما كنت لأستعملك على غسالة ذنوب الناس أفلا ترى أنه إنما كره له الاستعمال على غسالة ذنوب الناس لا لأنه حرم ذلك عليه لحرمة الاجتعال منه عليه وقد كان أبو يوسف رحمه الله يكره لبنى هاشم أن يعملوا على الصدقة إذا كانت جعالتهم منها قال لأن الصدقة تخرج من مال المتصدق الى الأصناف التي سماها الله تعالى فيملك المصدق بعضها وهى لا تحل له واحتج في ذلك أيضا بحديث أبى رافع حين سأله المخزومي أن يخرج معه ليصيب منها ومحال أن يصيب منها شيئا إلا بعمالته عليها واجتعاله منها وخالف أبو يوسف رحمه الله في ذلك آخرون فقالوا لا بأس أن يجتعل منها الهاشمي لأنه إنما يجتعل على عمله وذلك قد يحل للأغنياء فلما كان هذا لا يحرم على الأغنياء الذين يحرم عليهم غناهم الصدقة كان كذلك أيضا في النظر لا يحرم ذلك على بنى هاشم الذين يحرم عليهم نسبهم أخذ الصدقة وقد روى عن رسول الله صلى الله عليه و سلم فيما تصدق به على بريرة أنه أكل منه وقال هو عليها صدقة ولنا هدية

ابو رزین نے علی رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ میں نے عباس رضی اللہ عنہ سے کہا تم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہو کہ تمہیں صدقات کا عامل بنادیں عباس رضی اللہ عنہ نے مطالبہ کیا تو آپ نے فرمایا میں تمہیں لوگوں کے گناہو ں کے دھون پر عامل بنانے کے لیے تیار نہیں ہوں کیا تم جانتے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو اس بنا پر عامل بنانا نا پسند کیا کہ یہ لوگوں کے گناہوں کی میل سے اس بناء پر نہیں کہ وہ ان پر حرام ہے اور اس پر عامل بنا کر اس میں سے ان کو وظیہ دینا حرام ہے اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ بنی ہاشم کو عامل بنانا پسند کرتے تھے جب کہ ان کی تنخواہ اسی میں سے ہو ۔ انہوں نے اس کی دلیل یہ بیان کی کہ بعض اوقات صدقہ صقدہ دینے والے کی اپنے مال میں سے نکل کر ان اضاف طرف چلا جاتا ہے جن کا اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں تذکرہ فرمایا ہے ۔ اور صدقہ کرنے والا ان میں سے بعض کا مالک ہوتا ہے حالانکہ وہ اس کے لیے حرام ہے انہوں نے دوسری دلیل ابو رافع رضی اللہ عنہ کی روایت دی جب کہ مخذومی نے ان کو کہا کہ وہ بھی ان کے ساتھ جائیں تاکہ وہ بھی اس میں حصہ پاتے اور وہ حصہ اس کی کارکردگی اور تنخواہ ہی کا تھا دیگر علماء نے امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ سے اس سلسلہ میں اختلاف کیا اور انہوں نے فرمایا کہ ہاشمی کو اس تنخواہ دی جا سکتی ہے کیونکہ وہ تو اپنے عمل کی مزدوری لیتا ہے اور یہ تنخواہ تو مالدار کو بھی درست ہے ۔ جن کے غناءنے ان پر صدقے کو حرام کر دیا ہے تو نظر وفکر کا تقاضا یہ ہے کہ بنی ہاشم پر حرام نہ ہو جن پر نسب صدقات لینے کو حرام کر رہا تھا اور جناب نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلم سے اس صقدہ کے متعلق منقول ہے جو حضرت بریرہ رضی اللہ عنہ پر کیا گیا تھا کہ آپ نے اس کو کھایا اور فرمایا تیرے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے روایات ذیل ہیں ۔

عَلِيٍّ، ← اَبِیْ رَزَینٍ ← قبيصة بن عقبة بن أبى رزين ← اَبُوْ اُمَیَّۃَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2913

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2914

2751 - حدثنا بذلك فهد قال ثنا محمد بن سعيد الأصبهاني قال أنا شريك عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت دخل علي النبي صلى الله عليه و سلم وفي البيت رجل شاة معلقة فقال ما هذه فقلت تصدق به على بريرة فأهدته لنا فقال هو عليها صدقة وهو لنا هدية ثم أمر بها فشويت

اسود نقل کرتے ہیں کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے بکری کی ایک دستی لٹکی ہوئی تھی آپ نے فرمایا یہ کیا ہے ؟ میں نے کہا یہ بریرہ کو بطور صدقہ ملی تھی اس نے ہمیں ہدیہ کی ہے تو آپ نے فرمایا وہ اس پر تو صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ( کا حکم رکھتی ) ہے پھر اس کو بھوننے کا حکم فرمایا وہ بھونی گئی ( آپ نے تناول فرمائی )

عَائِشَةَ ← الْأَسْوَدِ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← مَنْصُورٌ، ← شَرِيکٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ← بذلك فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2914

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2915

2752 - حدثنا يونس قال أنا بن وهب أن مالكا أخبره عن ربيعة بن أبى عبد الرحمن عن القاسم بن محمد عن عائشة رضي الله عنها قالت دخل رسول الله صلى الله عليه و سلم والبرمة تفور بلحم وآدم من آدم البيت فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم ألم أر برمة فيها لحم قالوا بلى يا رسول الله ولكن ذلك لحم تصدق به على بريرة وأنت لا تأكل الصدقة فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم هو صدقة عليها وهو لنا هدية

قاسم بن محمد نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ ہنڈیا گوشت کے لیے ابل رہی تھی اور گھر کے لیے سالن تیار ہو رہا تھا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیاہنڈیا میں گوشت تو نہیں پک رہا ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہیں ہنڈیا میں گوشت ہی ہے مگر یہ گوشت بریرہ کو بطور صدقہ دیا گیا اور آپ صدقہ کھاتے نہیں تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ اس کے لیے صدقہ ہے ہمارے لیے ہدیہ ہے ۔

بن وَهْبٍ ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2915

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 4 كتاب الزكاة ) ‹ ( 1 باب الصدقة على بنى هاشم ) · حديث 2916

2753 - حدثنا على بن عبد الرحمن قال ثنا عبد الله بن مسلمة قال ثنا سليمان بن بلال عن ربيعة فذكر بإسناده مثله

سلیمان نافل نے ربیعہ سے نقل کیا پھر انہوں نے اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے ۔

ربيعة فذكر بإسناده مثله ← سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ← علي بن عبد الرحمن

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2916

chevron_left Previous
1234…45
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter