Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2536

2396 - حدثنا يونس قال ثنا سفيان عن الزهرى عن أبى سلمة عن أبى هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه و سلم قال التسبيح للرجال والتصفيق للنساء

ابو سلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے کہ تسبیح مردوں اور تصفیق عورتوں کے لیے ہے ۔

"التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ والتصفيق للنساء" ← النبي صلى الله عليه و سلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2536

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2537

2397 - حدثنا أبو أمية قال ثنا يعلى بن عبيد قال ثنا الأعمش عن أبى صالح عن أبى هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم التسبيح والتصفيق للنساء قال الأعمش فذكرت ذلك لإبراهيم فقال كانت أمى تفعل

ابو صالح نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تسبیح مردوں اور تصفیق عورتوں کے لیے ہے اعمش کہنے لگے میں نے ابراہیم سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا میری والدہ تصفیق کرتی تھی ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← الْاَعْمَشِ ← يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ← اَبُوْ اُمَیَّۃَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2537

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2538

2398 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا مسدد عن يحيى بن سعيد عن عوف قال ثنا محمد عن أبى هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله

محمد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے انہوں نے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے ۔

النبي صلى الله عليه و سلم مثله ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدٍ ← عَوْفٌ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← مُسَدَّدٌ ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2538

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2539

2399 - حدثنا فهد قال ثنا محمد بن سعيد قال أنا يونس بن بكير عن محمد بن إسحاق عن يعقوب بن عقبة عن أبى غطفان عن أبى هريرة عن رسول الله صلى الله عليه و سلم مثله قال أبو جعفر فعلمهم رسول الله صلى الله عليه و سلم في هذه الآثار في كل نائبة تنوبهم في الصلاة التسبيح ولم يبح لهم غيره فدل ذلك على أن كلام ذي اليدين لرسول الله صلى الله عليه و سلم بما كلمه به في حديث عمران وابن عمر وأبى هريرة رضي الله عنهم كان قبل تحريم الكلام في الصلاة ومما يدل على ذلك أيضا أن الربيع المؤذن

ابو ططفان نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

رسول الله صلى الله عليه و سلم مثله ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي غَطَفَانَ ← يعقوب بن عقبة ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2539

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2540

2400 - حدثنا قال ثنا شعيب بن الليث قال ثنا الليث عن يزيد بن أبى حبيب أن سويد بن قيس أخبره عن معاوية بن خديج أن رسول الله صلى الله عليه و سلم صلى يوما وانصرف وقد بقيت من الصلاة ركعة فأدركه رجل فقال بقيت من الصلاة ركعة فرجع الى المسجد فأمر بلالا فأقام الصلاة فصلى للناس ركعة فأخبرت بذلك الناس فقالوا لي أتعرف الرجل قلت لا إلا أن أراه فمر بي فقلت هو هذا فقالوا هذا طلحة بن عبيد الله ففي هذا الحديث أن رسول الله صلى الله عليه و سلم أمر بلالا فأذن وأقام الصلاة ثم صلى ما كان ترك من صلاته ولم يكن أمره بلالا بالأذان والإقامة قاطعا لصلاته ولم يكن أيضا ما كان من بلال من أذانه واقامته قاطعا لصلاته وقد أجمعوا أن فاعلا لو فعل هذا الآن وهو في الصلاة كان به قاطعا للصلاة فدل ذلك أن جميع ما كان من رسول الله صلى الله عليه و سلم في صلاته في حديث معاوية بن خديج هذا وفي حديث بن عمر وعمران وأبى هريرة رضي الله عنهم كان والكلام متاح في الصلاة ثم نسخ بنسخ الكلام فيها فعلم رسول الله صلى الله عليه و سلم الناس بعد ذلك ما ذكره عنه معاوية بن الحكم وأبو هريرة وسهل بن سعد رضي الله عنهم ومما يدل على ذلك أن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قد كان مع رسول الله صلى الله عليه و سلم في يوم في اليدين ثم قد حدثت به تلك الحادثة في صلاته من بعد رسول الله صلى الله عليه و سلم فعل فيها بخلاف ما كان من عمل رسول الله صلى الله عليه و سلم يومئذ

سوید بن قیس نے بتلایا کہ معاویہ بن خدیج رضی اللہ عنہ نے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نماز پڑھائی اور گھر لوٹ گئے حالانکہ نماز کی ایک رکعت ابھی باقی تھی آپ کو ایک آدمی پیچھے سے جا کر ملا اورعرض پیرا ہوا کہ نماز کی بھی ایک رکعت باقی ہے پس آپ مسجد کی طرف لوٹے اور بلال کو حکم دیا انہوں نے نماز کی اقامت کہی تو آپ نے لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی پھر میں نے لوگوں کو اس کی اطلاع دی تو لوگوں نےمجھے کہا کیا تم اس آدمی کو پہچانتے ہو؟ میں نے کہا نہیں لیکن میں نے اسے دیکھا ہے پس اس کا میرے پاس سے گزر ہو اتو میں نےکہا وہ یہ آدمی ہے تو لوگوں نے کہا یہ طلحہ بن عبیداللہ ہیں ۔ اس روایت میں یہ ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو حکم فرمایا انہوں نے اذان دی اور تکبیر کہی پھر آپ نے باقی ماندہ نماز ادافرمائی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلال کو اذان واقامت کے لیے کہنا بھی قطع نماز نہ ہو اور نہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے اذان واقامت کہنے سے نماز ٹوٹی۔ حالانکہ اس پر تمام متفق ہیں کہ اب اگر کوئی اس طرح کر ےا ور وہ نماز میں ٹوٹ جائے گی پس اس سے یہ ثبوت مل گیا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ تمام گفتگو جو روایت ابن عمر ، عمران ، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہم میں موجود ہے ۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جبکہ نماز میں گفتگو کی اجازت تھی پھر جب نماز میں کلام کو منسوخ کیا گیا تو ساتھ یہ بھی منسوخ کر دیا گیا پس جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو وہ سکھایا جو حضرت معاویہ بن حکم اور ابو ہریرہ ، سہل بن سعد رضی اللہ عنہم کے کلام میں موجود تھے اور اس پر جو چیز دلالت کرنے والی ہے وہ یہ ہے کہ حضرت رضی اللہ عنہ ذوالیدین والے دن بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے پھر خود ان کو اپنی نماز میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد یہ واقعہ پیش آیا اس میں انہوں نے اس کے خلاف عمل کیا جو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالیدین والے واقعہ میں کیا تھا ۔ روایت ذیل کو پڑھیں ۔

مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ، ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ قَيْسٍ ← اللَّيْثُ ← شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2540

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2541

2401 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا أبو عاصم عن عثمان بن الأسود قال سمعت عطاء يقول صلى عمر بن الخطاب رضي الله عنه بأصحابه فسلم في ركعتين ثم انصرف فقيل له ذلك فقال انى جهزت عيرا من العراق بأحمالها وأحقابها حتى وردت المدينة فصلى بهم أربع ركعات [ ص 449 ] فدل ترك عمر رضي الله عنه لما قد علمه من فعل رسول الله صلى الله عليه و سلم في مثل هذا وعمله بخلافه على نسخ ذلك عنده وعلى أن الحكم كان في تلك الحادثة في زمنه بخلاف ما كان في يوم ذي اليدين وقد كان فعل عمر رضي الله عنه هذا أيضا بحضرة أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم الذين قد حضر بعضهم فعل رسول الله صلى الله عليه و سلم يوم ذي اليدين في صلاته فلم ينكروا ذلك عليه ولم يقولوا له أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قد فعل يوم ذي اليدين خلاف ما فعلت فدل ذلك أيضا على أنهم قد كانوا عملوا من نسخ ذلك ما قد كان عمر رضي الله عنه علمه ومما يدل أيضا على أن ذلك منسوخ وأن العمل على خلافه أن الأمة قد اجتمعت أن رجلا لو ترك إمامه من صلاته شيئا أنه يسبح به ليعلم إمامه قد ترك فيأتى به وذو اليدين فلم يسبح رسول الله صلى الله عليه و سلم يومئذ ولا أنكر رسول الله صلى الله عليه و سلم كلامه إياه فدل ذلك أيضا أن ما علم رسول الله صلى الله عليه و سلم الناس من التسبيح لنائبة تنوبهم في صلاتهم كان متأخرا عن ذلك وفي حديث أبى هريرة أيضا وعمران رضي الله عنهما ما يدل على النسخ وذلك أن أبا هريرة رضي الله عنه قال سلم رسول الله صلى الله عليه و سلم في ركعتين ثم مضى الى خشبة في المسجد وقال عمران ثم مضى الى حجرته فدل ذلك على أنه قد كان صرف وجهه عن القبلة وعمل عملا في الصلاة ليس منها من المشي وغيره فيجوز هذا لأحد اليوم أن يصيبه ذلك وقد بقيت عليه من صلاته بقية فلا يخرجه ذلك من الصلاة فان قال قائل نعم لا يخرجه ذلك من الصلاة لأنه فعله ولا يرى أنه في الصلاة لزمه ان يقول لو طعم أيضا أو شرب وهذه حالته لم يخرجه ذلك من الصلاة وكذلك إن باع أو اشترى أو جامع أهله فكفى بقوله فسادا أن يلزم هذا قائله فان كان شيء مما ذكرنا يخرج الرجل من صلاته ان فعله على أنه يرى أنه ليس فيها كذلك الكلام الذي ليس منه يخرجه من صلاته وان كان قد تكلم به وهو لا يرى انه فيها وقد زعم القائل بحديث ذي اليدين أن خبر الواحد يقوم به الحجة ويجب به العمل فقد أخبر ذو اليدين رسول الله صلى الله عليه و سلم بما أخبره به وهو رجل من أصحابه مأمون فالتفت بعد إخباره إياه بذلك الى اصحابه فقال أقصرت الصلاة فكان متكلما بذلك بعد علمه بأنه في الصلاة على مذهب هذا المخالف لنا فلم يكن ذلك مخرجا له من الصلاة فقد لزمه بهذا على أصله أن ذلك الكلام كان قبل نسخ الكلام في الصلاة وحجة أخرى أن رسول الله صلى الله عليه و سلم لما أقبل على الناس فقال أصدق ذو اليدين قالوا نعم وقد كان يمكنهم أن يومئوا اليه بذلك فيعلمه منهم فقد كلموه بما كلموه به على علم منهم أنهم في الصلاة فلم ينكر ذلك عليهم ولم يأمرهم بالإعادة فدل ذلك أن ما ذكرنا مما كان في حديث ذي اليدين كان قبل نسخ الكلام فان قال قائل وكيف يجوز أن يكون هذا قبل نسخ الكلام في الصلاة وأبو هريرة رضي الله عنه قد كان حاضرا ذلك واسلام أبى هريرة رضي الله عنه إنما كان قبل وفاة النبي صلى الله عليه و سلم بثلاث سنين وذكر في ذلك ما

عطاء بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی اور دو رکعت پر سلام پھیر دیا اور واپس لوٹ گئے تو لوگوں نے بتلایا تو انہوں نے فرمایا میں نے عراق سے ایک قافلہ ان کے بوجھ اور گھاٹیوں سمیت تیار کر کے مدینہ منورہ پہنچایا پھر آپ نے ان کو چار رکعت نماز پڑھائی تو فاروق رضی اللہ عنہ کا اس فعل کے خلاف کرنا جو ذوالیدین والے دن جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا اس بات کا ثبوت ہےکہ یہ اس وقت حکم تھا اور نسخ کی وجہ سے اب وہی حکم ہے جو انہوں نے کیا ہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہ فعل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے تھا جن میں بہت سی تعداد ذوالیدین کے واقعہ میں موجود تھی انہوں نے انکار نہیں کیا اور نہ اس کو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل کے خلاف قرار دیا اس سے یہ بات مزید روشنی ہو گئی کہ ان کو بھی نسخ کا علم ہو چکا تھا جو کہ عمر رضی اللہ عنہ کو تھا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اس عمل کو ترک کرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ایسے مواقع پر ان کو جو فعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھا ۔ منسوخ ہو چکا تھا تبھی انہوں نے اس کے خلاف عمل کیا اور آپ کا اس حادثہ کے سلسلہ میں وہی عمل تھا جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اختیار کیا بخلاف اس عمل کے جو حضرت ذوالیدین والے واقعہ میں پیش آیا ۔ دوسری بات یہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہ عمل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی موجودگی میں کی جبکہ ان میں سے کئی حضرات خود واقعہ ذوالیدین کے موقعہ پر موجود تھے ۔ مگر انہوں نے اس عمل میں فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی مخالفت نہ کی اور یہ بھی نہ کہا کہ یہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذوالیدین والے دن کے عمل کے خلاف ہے اس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ ان کو بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرح نسخ والے حکم کا علم تھا اور اس کے خلاف حکم پر ہی عمل کیا جائے گا ۔ اس بات پر پوری امت کا اتفاق ہے کہ اگر امام نماز میں سے کوئی چیز ترک کر دے تو وہ تسبیح کہے تاکہ اس کے امام کو اپنی کوتاہی کا علم ہو جائے اور وہ اس کا تدارک کر لے اور حضرت ذوالیدین نے نہ تو تسبیح کہی اور نہ اس کلام کو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انوکھا سمجھا ۔ پس اس سے بھی یہ دلالت میسر آگئی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جو تسبیح وغیرہ نماز میں پیش آنے والی غلطی پر متنبہ کر نے کے لیے سکھائی وہ اس سے بعد کا معاملہ ہے اور حضرت ابو ہریرہ اور عمران رضی اللہ عنہم کی روایات میں ایسی دلالت ملتی ہے جو اس حکم کے نسخ کو ظاہر کر تی ہے ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان یہ ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت پر سلام پھیر دیا پھر آپ مسجد میں ایک لکڑی کی طرف تشریف لے گئے اور حضرت عمران رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ اپنے حجرہ مبارک کی طرف چل دیے ۔ اس سے کم ازکم یہ دلالت میسر آگئی کہ آپ کا چہرہ مبارک قبلہ گیا اور آپ نے نماز میں ایسا عمل کیا جو نماز کا حصہ نہیں یعنی چلنا وغیرہ۔ پس آپ ہی بتلائیں کہ کیا آج کسی شخص کو یہ بات پیش آ جائے تو اس کی نماز باقی رہ جائے گی ۔ اور وہ نماز سے نہ نکلے گا۔ پھر اگر کوئی یہ اعتراض کر لے کہ ہاں اس کا یہ عمل اس کو نماز سے نہ نکالے گا کیونکہ یہ عمل کرتے ہوئے وہ اپنے آپ کو نماز میں مشغول نہیں سمجھتا ۔ (ہم جواب میں کہیں گے ) اگر بات اسی طرح ہے جیسے آپ کہتے ہیں تو اس کہنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ یہ بھی کہے کہ اگر اس سے کھا پی لیا تو اس کی یہ حالت اسے نماز سے خارج نہ کرے گی اسی طرح اگر اس نے خریدو فروخت کی یا اپنے بیوی سے قربت کی تو تب بھی وہ نماز سے نہ نکلے گا۔ اس قائل کے قول کے فاسد ہونے کے لیے یہ لازم آنے والی بات کافی ہے پس اگر یہ چیز اس نمازی کو نماز سے خارج کر دیتی ہیں خواہ اس نے یہ خیال کر کے کی ہیں کہ وہ نماز میں نہیں ہے ۔ جن لوگوں نے اپنی دلیل میں حدیث ذوالیدین کو پیش کیا ان کا خیال یہ ہے کہ خبر واحد سے حجت قائم ہو کر عمل لازم ہوجاتا ہے حضرت ذوالیدین رضی اللہ عنہ آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص ہیں وہ صحابی ہونے کے ناطے اس خبر دینے میں مامون و محفوظ ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خبر دینے پر دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی طرف التفات فرمائی۔ حضرت ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے کہا " اقصرت الصلاۃ ام نسیت ۔۔۔۔ (الحدیث) وہ یہ کلام اس حالت میں کر رہے تھے کہ بقول اس قائل کے وہ اپنے آپ کو نماز میں خیال کر رہے تھے پس یہ کلام ان کو نماز سے نکالنے والا نہ تھا ۔ تو اصل قاعدہ کے مطابق اس پر یہ لازم آیا کہ یہ گفتگو نماز میں کلام کے منسوخ ہونے سے پہلے کا ہے دوسری دلیل یہ ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے تو فرمایا۔ کیا ذوالیدین نے درست کہا تو انہوں کہا جی ہاں حالانکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لیے ممکن تھا کہ وہ آپ کو اشارہ کر کے بتلا دیتے جس سے آپ کو یہ معلوم ہو جاتا مگر انہوں نے یہ جانتے ہوئے کلام کیا جو کلام کیا کہ وہ نماز میں نہیں ۔ آپ نے ان کی اس بات کا انکار نہیں کیا اور نہ ان کو نمازلوٹانے کا حکم دیا۔ اس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ ذی الیدین کی روایت میں جوکچھ مذکور ہے وہ نماز میں گفتگو کے منسوخ سے پہلے کی بات ہے ۔ اگر کوئی اعتراض کرے کہ یہ تسخ کلام کا حکم ملنے سے پہلے کا واقعہ نہیں کیونکہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس میں خود موجود تھے اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے اسلام کا زمانہ وفات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے تین سال پہلے کا ہے ۔

عَطَاءٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ الْأَسْوَدِ، ← أَبُو عَاصِمٍ ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2541

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2542

2402 - حدثنا بن أبى داود قال ثنا القواريرى قال ثنا يحيى بن سعيد القطان قال ثنا إسماعيل بن أبى خالد عن قيس بن أبى حازم قال أتينا أبا هريرة رضي الله عنه فقلنا حدثنا فقال صحبت النبي صلى الله عليه و سلم ثلاث سنين قالوا فأبو هريرة رضي الله عنه إنما صحب رسول الله صلى الله عليه و سلم ثلاث سنين وهو حضر تلك الصلاة ونسخ الكلام في الصلاة كان والنبي صلى الله عليه و سلم بمكة فدل ذلك على أن ما كان في حديث ذي اليدين من الكلام في الصلاة مما لم ينسخ بنسخ الكلام في الصلاة ان كان متأخرا عن ذلك قيل له اما ما ذكرت من وقت إسلام أبى هريرة فهم كما ذكرت وأما قولك أن نسخ الكلام في الصلاة كان والنبي صلى الله عليه و سلم يومئذ بمكة فمن روى لك هذا وأنت لا تحتج إلا بمسند ولا تسوغ لخصمك الحجة عليك إلا بمثله فمن أسند لك هذا وعمن رويته وهذا زيد بن أرقم الأنصاري يقول كنا نتكلم في الصلاة حتى نزلت وقوموا لله قانتين فأمرنا بالسكوت وقد روينا ذلك عنه في غير هذا الموضع من كتابنا هذا وصحبة زيد لرسول الله صلى الله عليه و سلم إنما كانت بالمدينة فقد ثبت بحديثه هذا أن نسخ الكلام في الصلاة كان بالمدينة بعد قدوم رسول الله صلى الله عليه و سلم من مكة مع أن أبا هريرة رضي الله عنه لم يحضر تلك الصلاة مع رسول الله صلى الله عليه و سلم أصلا لأن ذا اليدين قتل يوم بدر مع رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو أحد الشهداء قد ذكر ذلك محمد بن إسحاق وغيره وقد روى عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما ما يوافق ذلك

قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے اور ہم نے کہا ہمیں حدیث بیان کرو تو وہ کہنے لگے میں نےجناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت مبارکہ تین سال کی ہے انہوں نے یہ کہتے ہوئے استدلال کیا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تین سال صحبت پائی ہے اور وہ اس واقعہ میں موجود تھے اور کلام تو مکی زندگی میں منسوخ ہو چکا تھا ۔ پس اس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ روایت ذوالیدین والا کلام منسوخ شدہ کلام میں شامل ہو کر منسوخ نہیں ہوا اگر یہ اس سے متاخر بعد کو ہے اس کے جواب میں ہم اس طرح کہیں گے کہ اسلام ابوہریرہ رضی اللہ عنہ والی روایت بالکل درست ہے رہی آپ کی یہ بات کہ نماز میں گفتگو کرنا مکی زندگی میں منسوخ ہو چکا ۔ یہ روایت تمہیں کس نے بیان کی اور تم تو مرفوع روایت کے علاوہ قبول نہیں کرتے اور اپنے مد مقابل سے بھی اسی طرح کی روایت کے طلبگار ہوتے ہو۔ آپ کی اس روایت کا کون راوی ہے بیان کرو؟ لو یہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ انصاری کہہ رہے ہیں کہ ہم نماز میں بات چیت کر لیا کرتے تھے یہاں تک کہ آیت (قومو ا للہ فاتین )( الایۃ) نازل ہوئی تو ہمیں خاموشی اختیار کرنے کا حکم ملا اور ہم اس روایت کو دوسری جگہ اپنی اسی کتاب میں نقل کر چکے ہیں یہ زید بن ارقم انصاری رضی اللہ عنہ ہیں جنہیں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت مدینہ منورہ میں میسر آئی تو ان کی اس روایت سے ثابت ہوا کہ نماز میں گفتگو کرنا مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کر جانے کے بعد ہوا ۔، نیز یہ بات بھی ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس نماز میں موجود نہ تھے ۔ کیونکہ ذوالیدین تو بدر کے شہداء میں سے ہیں اسی لڑائی میں شہادت پائی ۔ جیسا محمد بن اسحاق وغیرہ نے لکھا ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہماری اس بات کا شاہد ہے ۔ ٍ

صحبت النبي صلى الله عليه و سلم ثلاث سنين ← أتينا أبا هريرة فقلنا ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ← الْقَوَارِيرِيُّ ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2542

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2543

2403 - حدثنا بن أبى داود قال ثنا سعيد بن أبى مريم قال أنا الليث بن سعد قال حدثني عبد الله بن وهب عن عبد الله العمرى عن نافع عن بن عمر رضي الله عنهما أنه ذكر له حديث ذي اليدين فقال كان إسلام أبى هريرة رضي الله عنه بعد ما قتل ذو اليدين وانما قول أبى هريرة رضي الله عنه عندنا صلى بنا رسول الله صلى الله عليه و سلم يعنى بالمسلمين وهذا جائز في اللغة وقد روى مثل هذا عن النزال بن سبرة

نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ ان کے سامنے ذوالیدین والی حدیث جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نقل کی ہے اس کا تذکرہ ہوا تو انہوں نے فرمایا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا اسلام ذوالیدین کی شہادت کے بعد ہے البتہ اس اعتراض کا جواب کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس طرح کیوں کہا کہ محاورہ میں صلی بنا ای المسلمین کہنا درست ہے یہ انزال بن سبرہ کی روایت اس کی دلیل ہے ۔

بن عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عبد الله العمري ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2543

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2544

2404 - حدثنا فهد وأبو زرعة الدمشقي قالا ثنا أبو نعيم قال ثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن النزال بن سبرة قال قال لنا رسول الله صلى الله عليه و سلم أنا وإياكم كنا ندعى بنى عبد مناف فأنتم اليوم بنو عبد الله ونحن بنو عبد الله يعني لقوم النزال فهذا النزال يقول قال لنا رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو لم ير رسول الله صلى الله عليه و سلم يريد بذلك قال لقومنا وقد روى عن طاوس رضي الله عنه أنه قال قدم علينا معاذ بن جبل فلم يأخذ من الخضروات شيئا وطاوس لم يدرك ذلك لأن معاذا إنما كان قد قدم اليمن في عهد رسول الله صلى الله عليه و سلم ولم يولد طاوس حينئذ فكان معنى قوله قدم علينا أي قدم بلدنا وروى عن الحسن أنه قال خطبنا عتبة بن غزوان يريد خطبته بالبصرة فالحسن لم يكن بالبصرة حينئذ لأن قدومه لها إنما كان قبل صفين بعام

عبدالملک بن میسرہ نے نزال بن سبرہ سے نقل کیا ( قال لنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انا وایاکم کنا ندعی بنی عبدمناف فانتم الیوم بنو عبداللہ و نجن بنو عبداللہ تولنا ) سے مراد انزال کی قوم مراد ہے کیونکہ نزال نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا حضرت طاؤس رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ ہی نہیں پایا ۔ کیونکہ حضرت معاذ کی یمن آمد جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوئی اور اس وقت تک طاؤس کی پیدائش بھی ہوئی تھی ۔ پس انکے قول (قدم علینا ) کا معنی ہمارے علاقہ میں تشریف لائے ۔ اسی طرح حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ ہمیں عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا ۔ اس سے مراد ان کا بصرہ والا خطبہ مراد ہے ۔ تو حسن اس وقت بصرہ میں نہ تھے ۔ کیونکہ ان کی بصرہ میں آمد جنگ صفین سے ایک سال پہلے ہے ۔ خود ان کی زبان سے سنیں روایت ذیل میں ہے ۔

النَّزَّالِ بْنِ1 سَبْرَةَ، ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، ← مِسْعَرٍ، ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← فهد وأبو زرعة الدمشقي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2544

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2545

2405 - حدثنا بن أبى داود قال ثنا يوسف بن عدى قال ثنا بن إدريس عن شعبة عن أبى رجاء قال قلت للحسن متى قدمت البصرة فقال قبل صفين بعام فكان معنى قول النزال قال بنا رسول الله صلى الله عليه و سلم ومعنى قول طاوس قدم علينا معاذ ومعنى قول الحسن خطبنا عتبة إنما يريدون بذلك قومهم وبلدتهم لأنهم ما حضروا ذلك ولا شهدوه فكذلك قول أبى هريرة رضي الله عنه في حديث ذي اليدين صلى بنا رسول الله إنما يريد صلى بالمسلمين لا على أنه شهد ذلك ولا حضره فانتفى بما ذكرنا أن يكون في قوله صلى بنا رسول الله صلى الله عليه و سلم في حديث ذي اليدين ما يدل على أن ما كان من ذلك بعد نسخ الكلام في الصلاة ومما يدل على ما ذكرنا أن نسخ الكلام في الصلاة كان بالمدينة أيضا ما

شعبہ نے ابورجاء سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے حسن رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا تم کب بصرہ میں آئے ؟ تو کہنے لگے صفین سے ایک سال پہلے آیا ۔ پس حضرت نزال رضی اللہ عنہ کا مطلب یہ ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری قوم کو فرمایا اسی طرح طاؤس رضی اللہ عنہ کے قول کا مطلب ( قلم علینا معاذ رضی اللہ عنہ یہ ہے کہ ہمارے علاقہ میں حضرت معاذ تشریف لائے اور حسن رحمۃ اللہ علیہ کے قول ( قدم علینا معاذ رضی اللہ عنہ) کا مطلب بصرہ والوں کو خطبہ دیا ۔ ( اور یہ معنی اس لیے لینا پڑا) کیونکہ یہ حضرت ان مواقع میں موجود ہی نہ تھے اور نہ موقعہ پر حاضر تھے ۔ پس اسی طرح حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول جو روایت " ذوالیدین " میں سے " صلی بنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم " سے مراد مسلمانوں کو نماز پڑھائی یہ معنی نہیں کہ وہ اس موقعہ پر موجود اور حاضر تھے پس اس سے اس بات کی نفی ہو گئی کہ روایت ذوالیدین کے الفاظ صلی بنارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی دلالت میسر آئے جس سے ثابت ہو کہ یہ نماز میں کلام کے منسوخ ہونے کے بعد واقعہ پیش آیا اور مدینہ منورہ میں کلام کے منسوخ ہونے کی دلیل مندرجہ ذیل روایات ہیں ۔ پس انزل کے قول قال لنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور طاؤس کے قول قدم علینا معاذ رضی اللہ عنہ حسن کا قول خطبنا عتبہ رضی اللہ عنہ سے مراد قوم اور شہر کے لوگ ہیں ان مواقع میں موجود اور حاضر نہ تھے پس حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کا بھی حدیث ذوالیدین میں صلی بنا کہنا یہی معنی رکھتا ہے ای صلی المسلمین یہ مطلب نہیں کہ وہ خود موجود تھے اور حاضر تھے پس حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے اسلام سے نسخ کے متعلق استدلال باطل ہو گیا ۔

قبل صفين بعام فكان معنى قول النزال ← قلت للحسن متى قدمت البصرة ← أَبِي رَجَاءٍ، ← شُعْبَةُ، ← بن إدريس، ← يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2545

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2546

2406 - حدثنا على بن عبد الرحمن قال ثنا عبد الله بن صالح قال حدثني الليث قال حدثني محمد بن عجلان عن زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار عن أبى سعيد الخدري قال كنا نرد السلام في الصلاة حتى نهينا عن ذلك وأبو سعيد فلعله في السن أيضا دون زيد بن أرقم بدهر طويل وهو كذلك فها هو ذا يخبر أنه قد كان أدرك إباحة الكلام في الصلاة وقد روى في ذلك أيضا عن بن مسعود رضي الله عنه ما

عطاء بن یسار نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ ہم نماز میں سلام کا جواب دیتے تھے یہاں تک کہ ہمیں اس سے روک دیا گیا ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← علي بن عبد الرحمن

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2546

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 66 باب الكلام في الصلاة لما يحدث فيها من السهو ) · حديث 2547

2407 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا مؤمل بن إسماعيل قال ثنا حماد بن سلمة قال ثنا عاصم عن أبى وائل قال قال عبد الله كنا نتكلم في الصلاة ونأمر بالحاجة فقدمنا على النبي صلى الله عليه و سلم من الحبشة وهو يصلى فسلمت عليه فلم يرد على فأخذنى ما قدم وما حدث فلما قضى رسول الله صلى الله عليه و سلم صلاته قلت يا رسول الله نزل في شيء قال لا ولكن الله يحدث من أمره ما شاء

ابووائل بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نماز میں کلام کیا کرتے تھے اور ضرورت کا کہہ دیا کرتے تھے جب ہم حبشہ سے آپ کی خدمت میں لوٹے اس وقت آپ نماز ادا فرمارہے تھے میں نے سلام کیا آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا میں تو پریشان ہو گیا جب آپ نماز سے فارغ ہو ئے تو میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا میرے متلعق کوئی چیز اتری ہے ؟ فرمایا نہیں ۔ لیکن اللہ تعالیٰ اپنا نیا حکم جو حکم جو چاہتے ہیں بھیجتے ہیں یہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ شاید عمر میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے بہت چھوٹے ہوں ۔ واقعہ اسی طرح ہے وہ یہ بتلا رہے ہیں کہ انہوں نے نماز میں گفتگو کے مباح ہونے کا زمانہ پایا ہے اور اس سلسلہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا ارشاد ملاحظہ ہو ۔

أَبِي وَائِلٍ ← عَاصِمٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 2547

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter