Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1535

1460 - وحدثنا حسين بن نصر قال ثنا أبو نعيم قال ثنا سفيان عن زيد العمي عن أبي الصديق الناجي عن بن عمر رضي الله عنهما قال كان أبو بكر رضي الله عنه يعلمنا التشهد على المنبر كما تعلمون الصبيان الكتاب ثم ذكر مثل تشهد بن مسعود رضي الله عنه سواء فهذا الذي رويناه عن بن عمر رضي الله عنهما يخالف ما رواه سالم ونافع عنه وهذا أولى لأنه حكاه عن رسول الله صلى الله عليه و سلم وعن أبي بكر رضي الله عنه وعلمه مجاهدا فمحال أن يكون بن عمر رضي الله عنهما يدع ما أخذه من النبي صلى الله عليه و سلم إلى ما أخذه عن غيره وخالفه في ذلك أبو سعيد الخدري فروى عنه في ذلك ما

ابو الصدیق الناجی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ ہمیں منبر پر اس طرح تشہد سکھاتے جیسا تم بچوں کو قرآن مجید سکھاتے ہو پھر حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے تشہد کی طرح تشہد ذکر کیا۔ یہ جس کو ہم نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا یہ سالم اور نافع کی روایت کے خلاف ہے ، لیکن ان سے یہ اولیٰ ہے کیونکہ انہوں نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابو بکر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا اور مجاہد کو سکھلایا ، اس لیے ناممکن ہے کہ وہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سکھلائی ہوئی بات کو چھوڑ کر دوسرے کی سکھلائی ہوئی بات کی طرف جائیں ۔ اسی طرح ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بھی اس سلسلے میں انکی مخالفت کی اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ تشہد روایت کیا ہے

علمه مجاهدا فمحال ← أَبِي بَكْرٍ، ← بن عمر يخالف ما رواه سالم ونافع عنه وهذا أولى لأنه حكاه ← مثل تشهد بن مسعود سواء فهذا الذي رويناه ← كان أبو بكر يعلمنا التشهد على المنبر كما تعلمون الصبيان الكتاب ثم ← بن عُمَرَ ← أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، ← زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ← سُفْيَانَ، ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← حسين بن نصر

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1535

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1536

1461 - حدثنا بن أبي داود قال ثنا موسى بن هارون البردي قال ثنا سهل بن يوسف الأنماطي قال بن أبي داود بصري ثقة قال ثنا حميد عن أبي المتوكل عن أبي سعيد الخدري قال كنا نتعلم التشهد كما نتعلم السورة من القرآن ثم ذكر مثل تشهد بن مسعود رضي الله عنه سواء وخالفه في ذلك أيضا جابر بن عبد الله فروى عنه في ذلك عن النبي صلى الله عليه و سلم ما

ابو المتوکل نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ ہم تشہد اسی طرح سیکھتے جس طرح قرآن مجید کی سورۃ سیکھی جاتی ہے پھر بالکل ابن مسعود رضی اللہ عنہ جیسے تشہد کو نقل کیا۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تشہد عمری سے مختلف تشہد نقل کیا ۔

سهل بن يوسف الأنماطي ← موسى بن هارون البردي ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1536

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1537

1462 - حدثنا إبراهيم بن مرزوق قال ثنا أبو عامر العقدي قال ثنا أيمن بن نابل قال حدثني محمد بن مسلم أبو الزبير عن جابر بن عبد الله قال كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يعلمنا التشهد كما يعلمنا السورة من القرآن بسم الله وبالله ثم ذكر مثل تشهد بن مسعود سواء إلا أنه قال عبد الله ورسوله وأسأل الله الجنة وأعوذ بالله من النار وخالفه في ذلك أبو موسى الأشعري فروى عنه في ذلك عن النبي صلى الله عليه و سلم ما قد

محمد بن مسلم ابوالزبیر نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ جناب رسول الللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اسی طرح تشہد سکھاتے جیسے قرآن مجید کی سورۃ سکھاتے ہیں ۔ بسم اللہ وباللہ، پھر بعینہ تشہد ابن مسعود نقل کیا صرف الفاظ کا فرق ہے " عبداللہ و رسولہ واسال اللہ الجنۃ و اعوذباللہ من النار " اور اس میں حضرت ابو موسیٰ اشعری نے انکی مخالفت کی اور انہوں نے بھی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تشہد نقل کیا۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← محمد بن مسلم أبو الزبير ← أَيْمَنُ بْنُ نَابِلٍ ← أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1537

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1538

1463 - حدثنا أبو بكرة وابن مرزوق قالا ثنا سعيد بن عامر قال ثنا سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن يونس بن جبير عن حطان بن عبد الله الرقاشي قال سمعت أبا موسى الأشعري يقول إن رسول الله خطبنا فعلمنا صلاتنا وبين لنا سنتنا فقال إذا كان في القعدة الثانية فليكن من قول أحدكم التحيات الطيبات الصلوات لله السلام أو قال سلام شك سعيد عليك يا أيها النبي ورحمة الله السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله

حطان بن عبداللہ الرقاشی نے بیان کیا کہ میں نے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور ہمیں ہماری نماز سکھلائی اور ہمارا طریقہ ہمارے سامنے کھول کر بیان کیا اور فرمایا جب تم قعدہ ثآنیہ کرو تو اس طرح کہو : التحیات الطیبات ، الصلوات للہ ، السام یا سلام کہا یہ سعید راوی کو شک ہے (علیک یا ایھا النبی ورحمۃ اللہ، السلام علینا و علی عبداللہ الصالحین ، اشہد ان لاالہ الا اللہ وان محمد عبدہ ورسولہ۔

أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ، ← حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ، ← يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ← أبو بكرة وابن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1538

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1539

1464 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا عفان قال ثنا همام قال ثنا قتادة قال ثنا أبو غلاب يونس بن جبير أن حطان بن عبد الله الرقاشي حدثه قال قال لي أبو موسى الأشعري أن رسول الله صلى الله عليه و سلم خطبنا فعلمنا سنتنا وعلمنا صلاتنا فقال إذا كان عند القعدة فليكن من قول أحدكم التحيات الطيبات الصلوات لله السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله وخالفه في ذلك أيضا عبد الله بن الزبير فروى عنه عن النبي صلى الله عليه و سلم في ذلك ما قد

حطان بن عبداللہ الرقاشی نے بیان کیا کہ مجھے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور ہمیں سنتیں بتلائیں اور ہمیں نماز کا طریقہ سکھایا اور فرمایا جب تم قعدہ کرو تو تم اس طرح کہو : (التحیات الطیبات الصلوات للہ) پھر گزشتہ روایت کی طرح آخر تک نقل کیا ۔ اور اس میں عبداللہ ابن زبیر نے انکی مخالفت کی اور انہوں نے بھی تشہد جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا۔

لي أبو موسى الأشعري ← أبو غلاب يونس بن جبير أن حطان بن عبد الله الرقاشي ← قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← عَفَّانُ، ← بن مرزوق

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1539

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1540

1465 - حدثنا محمد بن حميد أبو قرة قال ثنا سعيد بن أبي مريم قال أنا بن لهيعة قال حدثني الحارث بن يزيد أن أبا أسلم المؤذن حدثه أنه سمع عبد الله بن الزبير يقول أن تشهد رسول الله صلى الله عليه و سلم الذي كان يتشهد به بسم الله وبالله خير الأسماء التحيات الطيبات الصلوات لله أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله أرسله بالحق بشيرا ونذيرا وأن الساعة آتية لا ريب فيها السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين اللهم اغفر لي واهدني فكل هؤلاء قد روى عن النبي صلى الله عليه و سلم في التشهد ما ذكرنا عنهم وخالف ما روى عن عمر رضي الله عنه فقد تواترت بذلك عن النبي صلى الله عليه و سلم الروايات فلم يخالفها شيء فلا ينبغي خلافها ولا الأخذ بغيرها ولا الزيادة على شيء مما فيها إلا أن في حديث بن عباس رضي الله عنهما حرفا يزيد على غيره وهو المباركات فقال قائلون هو أولى من حديث غيره إذا كان قد زاد عليه والزائد أولى من الناقص وقال آخرون بل حديث بن مسعود رضي الله عنه وأبي موسى وابن عمر رضي الله عنهما الذي رواه عنه مجاهد وابن بابي أولى لاستقامة طرقهم واتفاقهم على ذلك لأن أبا الزبير لا يكافيء الأعمش ولا منصور ولا مغيرة ولا أشباههم ممن روى حديث بن مسعود رضي الله عنه ولا يكافيء قتادة في حديث أبي موسى ولا يكافيء أبا بشر في حديث بن عمر ولو وجب الأخذ بما زاد وإن كان دونهم لوجب الأخذ بما زاد عن بن نابل عن الليث عن أبي الزبير فإنه قد قال في التشهد أيضا بسم الله ولوجب الأخذ بما زاد أبو أسلم عن عبد الله بن الزبير فإنه قد قال في التشهد أيضا بسم الله وزاد أيضا على ما في ذلك من الزيادة على حديث بن مسعود رضي الله عنهما فلما كانت هذه الزيادة غير مقبولة لأنه لم يزدها على الليث مثله لم يقبل زيادة بن أبي الزبير في حديث بن عباس رضي الله عنهما على عطاء بن أبي رباح لأن بن جريج رواه عن عطاء عن بن عباس رضي الله عنهما موقوفا ورواه أبو الزبير عن سعيد بن جبير وطاؤس عن بن عباس رضي الله عنهم مرفوعا ولو ثبتت هذه الأحاديث كلها وتكافأت في أسانيدها لكان حديث عبد الله أولاها لأنهم قد أجمعوا أنه ليس للرجل أن يتشهد بما شاء من التشهد غير ما روى من ذلك فلما ثبت أن التشهد بخاص من الذكر وكان ما رواه عبد الله قد وافقه عليه كل من رواه عن النبي صلى الله عليه و سلم غيره وزاد عليه غيره ما ليس في تشهده كان ما قد أجمع عليه من ذلك أولى أن يتشهد به دون الذي اختلف فيه وحجة أخرى أنا قد رأينا عبد الله شدد في ذلك حتى أخذ على أصحابه الواو فيه كي يوافقوا لفظ رسول الله صلى الله عليه و سلم ولا نعلم غيره فعل ذلك فلهذا استحسنا ما روى عن عبد الله دون ما روى عن غيره فمما روى عن عبد الله فيم ذكرنا ما

حارث بن یزید کہتے ہیں کہ ابو اسلم مؤذن نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تشہد جو آپ پڑھا کرتے تھے وہ یہ تھا ( بسم اللہ وباللہ خیر الاسماء التحیات الطیبات الصلوات للہ ، اشھدان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ واشھدان محمد ا عبدہ و رسولہ ارسلہ بالحق بشرا و نذیرا اون الساعۃ آتیۃ لاریب فیھا السلام علیک ایاالنبی ورحمۃ اللہ و برکاتہ السلام علینا و علی عباد اللہ الصالحین اللھم اغفرنی واھدنی۔اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اللہ کی مدد سے جو کہ سب بہترین نام ہے تمام پاکیزہ کلمات اور فعلی عبادات اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوااور کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے ایسے رسول ہیں جن کو اس سے حق کے ساتھ بشارت دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا بے شک قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں ۔ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تم پر سلام اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکتیں ہوں ہم پر سلام ہو اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر۔ اے اللہ مجھے بخش دے اور ہدایت پر ثابت قدمی نصیب فرما ۔ ان سب نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ تشہد نقل کیا اور ان سب کا تشہد حضرت عمر والے تشہد سے مختلف ہے ۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کثرت سے روایات اس سلسلے میں آئی ہیں ان کے خلاف کچھ بھی مروی نہیں ۔ پس ان کی مخالفت کر کے ان کے علاوہ کو قبول کرنا اور ان پر اضافہ کرنا مناسب نہیں ، صرف ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ایک لفظ دوسروں سے زائد ہے اور وہ المبارکت کا لفظ ہے ۔ اس لیے کہنے والوں نے یہ کہا کہ وہ روایت دوسروں سے بہتر ہے اس لیے کہ اس میں اضافہ ہے تو زائد ناقص سے بہتر ہے مگر دوسروں نے کہا کہ ابن مسعود ، ابو موسیٰ اور ابن عمر کی وہ روایات جن کو مجاہد اور ابن بانی نے نقل کیا ، وہ ان سے اولیٰ ہے کیونکہ ان کی سند پختہ اور متفق علیہ ہے کیونکہ ابو الزبیر اعمش ، منصور ، مغیرہ اور انہی جیسے دوسرے لوگ جنہوں نے ابن مسعود سے روایت نقل کی ہے وہ ابو موسیٰ کی روایت نقل کرنے میں قتادہ کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی ابن عمر کی روایت نقل کرنے میں ابو بشر کا مقابلہ کر سکتے ہیں اگر بالفرض کم درجہ ہونے کے باوجود زائد الفاظ والی روایت کو قبول کر لیا جائے تو پھرضروری ہے ک ابن نابل کی ابو الزبیر سے اس سے زیادہ اضافے والی روایت قبول کر لی جائے کیونکہ اس نے تو تشہد میں بسم اللہ کو بھی شامل کیا ہے بلکہ یہ بھی لازم آئے گا کہ مزید اضافے والی روایات جس کو ابو اسلم نے عبداللہ بن زبیر سے نقل کیا ہے اس کو قبول کر لیا جائے انہوں نے بسم اللہ کے علاوہ اور بھی اضافے کیا ہے جب یہ اضافہ اس لیے قابل قبول نہیں کیونکہ لیث کی روایت پر اس قسم کے لوگوں کو اضافہ قابل قبول نہیں کیونکہ لیث کی روایت پر اس قسم کے لوگوں کا اضافہ قابل قبول نہیں ۔ بالکل اسی طرح ابو الزبیر کا حدیث ابن عباس میں عطاء پر اضافہ قابل قبول نہیں کیونکہ ابن حریج نے اس عطاء سے موقوف نقل کیا ہے اور ابو الزبیر نے اس ابن جبیر اور طاؤس کے واسطے سے مرفوع نقل کیا ہے اگر یہ روایات ثابت بھی ہو جائیں اور سندوں کے اعتبار سے برابر ہو جائیں تب بھی ابن مسعود کی روایت ان سے اولیٰ ہے کیونکہ اس پر سب کا اتفاق ہے کہ کوئی آدمی اپنی مرضی سے کوئی تشہد نہیں پڑھ سکتا جو ان روایات کے علاوہ ہو اور عبداللہ نے جو تشہد روایت کیا ہے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وارد ہونے والی تمام روایات کا تشہد اس کے موافق ہے اور ان دیگر روایات میں اضافے ہیں جو اس تشہد میں نہیں تو جس تشہد پر سب کا اتفاق ہو وہ اختلافی روایات والی تشہد سے بہر حال اولیٰ ہے دوسری دلیل یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ عبداللہ نے اس سلسلے میں نہایت سختی سے کام لیا اور اپنے ساتھیوں کے واؤ کے نہ پڑھنے پر بھی ڈانٹ پلائی تاکہ ان کا تشہد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف نہ ہو بلکہ موافق ہو جائے اور ہمارے علم میں تو اور کسی نے ایسا نہیں کیا ۔ پس قیاس کا تقاضا بھی یہی ہے دوسروں کے بجائے عبداللہ کے تشہد کو اختیار کیا جائے ۔

الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ، ← بن لهيعة ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← محمد بن حميد أبو قرة

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1540

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1541

1466 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا أبو أحمد قال ثنا سفيان عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن عبد الرحمن بن يزيد قال كان عبد الله يأخذ علينا الواو في التشهد

عبدالرحمن بن یزید کہتے ہیں کہ عبداللہ ہم سے اس واو پر بھی مواخذہ کرتے جو تشہد میں پائی پائی جاتی ہے ۔

كان عبد الله يأخذ علينا الواو في التشهد ← عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ← عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ← الْاَعْمَشِ ← سُفْيَانَ، ← أَبُو أَحْمَدَ ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1541

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1542

1467 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا مؤمل قال ثنا سفيان قال ثنا إسحاق بن يحيى عن المسيب بن رافع قال سمع عبد الله رجلا يقول في التشهد بسم الله التحيات لله فقال له عبد الله أتأكل

مسیب بن رافع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مسعود سے سنا کہ ایک آدمی نے ان کے سامنے بسم اللہ التحیات للہ پڑھا تو آپ نے فرمایا کیا تو کھان اکھارہا ہے ( یا تشہد پڑھ رہا ہے )

في التشهد بسم الله التحيات لله فقال له عبد الله أتأكل ← عبد الله رجلا ← الْمُسَیِّبِ بْنِ رَافِعٍ، ← اسحاق بن يحيى ← سُفْيَانَ، ← مُؤَمَّلٍ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1542

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1543

1468 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا مؤمل قال ثنا سفيان الثوري عن منصور عن إبراهيم أن الربيع بن خيثم لقى علقمة فقال إنه قد بدا لي أن أزيد في التشهد ومغفرته فقال له علقمة ننتهى إلى ما علمناه

ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ ربیع بن خیثم علقمہ کو ملے اور کہنے لگے مجھے یہ بات بہتر معلوم ہوتی ہے کہ تشہد میں ومغفرتہ کا لفظ زائد پڑھوں علقمہ نے کہا ہمیں اسی پر اکتفاء کرنا چاہیے جو ہم نے سیکھا ہے ۔(خود بڑھانا نہ چاہیے)

له علقمة ننتهى إلى ما علمناه ← إنه قد بدا لي أن أزيد في التشهد ومغفرته ← إبراهيم أن الربيع بن خيثم لقى علقمة ← مَنْصُورٌ، ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← مُؤَمَّلٍ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1543

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 30 باب التشهد في الصلاة كيف هو ) · حديث 1544

1469 - حدثنا فهد قال ثنا أبو غسان قال ثنا زهير قال ثنا أبو إسحاق قال أتيت الأسود بن يزيد فقلت إن أبا الأحوص قد زاد في خطبة الصلوات والمباركات قال فأته فقل له إن الأسود ينهاك ويقول لك إن علقمة بن قيس تعلمهن من عبد الله كما يتعلم السورة من القرآن عدهن عبد الله في يده ثم ذكر تشهد عبد الله فلهذا الذي ذكرنا استحببنا ما روى عن عبد الله لتشديده في ذلك ولاجتماعهم عليه إذ كانوا قد اتفقوا على أنه لا ينبغي أن يتشهد إلا بخاص من التشهد وهذا قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد رحمهم الله تعالى

ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں اسود بن یزید کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ ابو الاحوص نے خطبہ میں الصلوات والمبارکات کا اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہا اس کےپاس جاؤ اور کہو کہ اسود تمہیں اس بات سے منع کرتا ہے اور یہ بھی کہتا ہے کہ علقمہ بن قیس نے یہ کلمات عبداللہ سے اس طرح سیکھے ہیں جیسے قرآن مجید کی سورت سیکھی جاتی ہے عبداللہ نے ان کو اپنے ہاتھ سے گن کر شمار کیا پھر عبداللہ نے ان کو بیان کیا۔ ان وجوہ کی وجہ سے جو مذکور ہوئیں اور اس سختی کی وجہ سے جو عبداللہ نے تشہد کے سلسلہ میں اختیار کی اور اس اتفاق کی بنیاد پر کہ اس مقام پر تشہد ہی پڑھا جا سکتا ہے اور کوئی چیز نہیں تو ہم نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے تشہد کو افضل ہونے کی وجہ سے ترجیح دی ہے ۔ یہی ہمارے ائمہ ابو حنیفہ ، ابو یوسف ، محمد رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے پس یہ جس کو ہم نے پسند کیا اس لیے کہ عبداللہ ابن مسعود اس کے متعلق سختی کرتے تھے اور اس لیے بھی کہ اس پر سب کا اتفاق ہے اور اس وجہ سے بھی کہ سب اس پر متفق ہیں کہ خاص تشہد ہی پڑھنا چاہیے ۔ یہی امام ابوحنیفہ ، ابو یوسف و محمد رحمۃ اللہ علیہم کا مسلک ہے ۔

أتيت الأسود بن يزيد، فقلت: ← اَبُوْ اِسْحَاقِ ← زُهَيْرٍ ← أبو غسان، ← فهد

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1544

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter