شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 21 باب التكبير للركوع والتكبير للسجود والرفع من الركوع هل مع ذلك رفع أم لا ) · حديث 1326
1259 - حدثنا أبو بكرة وابن مرزوق قالا ثنا وهب بن جرير قال ثنا شعبة عن أبي حمزة عن إياس بن قتادة عن قيس بن عباد قال قال لي أبي بن كعب قال لنا رسول الله صلى الله عليه و سلم كونوا في الصف الذي يليني قال أبو جعفر فعبد الله من أولئك الذين كانوا يقربون من النبي صلى الله عليه و سلم ليعلموا أفعاله في الصلاة كيف هي ليعلموا الناس ذلك فما حكوا من ذلك فهو أولى مما جاء به من كان أبعد منه منهم في الصلاة فإن قالوا ما ذكرتموه عن إبراهيم عن عبد الله غير متصل قيل لهم كان إبراهيم إذا أرسل عن عبد الله لم يرسله إلا بعد صحته عنده وتواتر الرواية عن عبد الله قد قال له الأعمش إذا حدثتني فأسند فقال إذا قلت لك قال عبد الله فلم أقل ذلك حتى حدثنيه جماعة عن عبد الله وإذا قلت حدثني فلان عن عبد الله فهو الذي حدثني
قیس بن عباد کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہمیں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس صف میں ہوا کرو جو مجھ سے قریب تر ہے ۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ پس عبداللہ رضی اللہ عنہ تو ان لوگوں میں سے ہیں جو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تر ہے ۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ پس عبداللہ رضی اللہ عنہ تو ان لوگوں میں سے ہیں جو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب رہتے تھے تاکہ وہ نماز والے افعال کی کیفیت جان کر دوسروں کو سکھائیں ۔ پس جو ان حضرات نے بیان کیا وہ ان حضرات کے بیان سے اولیٰ و بہتر ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور رہنے والے تھے ( اور ا ن کو بھی کبھی کبھی حاضری کا موقعہ میسر آتا ) اگر وہ کہیں جو تم نے ابراہیم سے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا وہ متصل نہیں، تو ان کو یہ جواب دیا جائے گا کہ ابراہیم جب عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ارسال کرتے ہیں تو وہ روایت ان کے نزدیک تو اتر و صحت سے پہنچی ہوئی ہوتی ہے ۔ اعمش نے ان کو کہا کہ مجھے روایت بیان کرتے ہوئے سند بیان کیا کرو تو انہوں نے فرمایا جب میں تم سے کہو کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو سمجھ لو کہ یہ بات اسی وقت کہتا ہوں جب وہ بات ایک جماعت مجھ سے بیان کرتی ہے اور جب میں کہوں: حدثنی فلان عن عبداللہ رضی اللہ عنہ تو وہ مجھے فقط اسی شخص نے بیان کی ہوتی ہے ۔
قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ← إياس بن قتادة ← أَبِي حَمْزَةَ، ← شُعْبَةُ، ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ← أبو بكرة وابن مرزوق
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1326
