Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7203

6823 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا أبو داود قال ثنا هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن أبي هريرة رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال لا تنكح الثيب حتى تستأمر ولا البكر حتى تستأذن قالوا وكيف إذنها يا رسول الله قال الصمت

حضرت ابو سلمہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ثیبہ کا نکاح اس سے اجازت طلب کرنے کے بغیر نہ کیا جائے اور باکرہ کا نکاح نہ کیا جائے جب تک کہ اس سے اجازت نہ مانگی جائے صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ اس کی اجازت کیسے ہو گی فرمایا خاموشی۔

وكيف إذنها ← لا تنكح الثيب حتى تستأمر ولا البكر حتى تستأذن ← رسول الله صلى الله عليه و سلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7203

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7204

6824 - حدثنا أحمد بن داود قال أخبرنا عبد الرحمن بن عبدالو هاب عن وكيع عن علي بن المبارك عن يحيى بن أبي كثير فذكر بإسناده مثله

علی بن مبارک نے یحییٰ ابن ابی کثیر سے پھر انہوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے ۔

يحيى بن أبي كثير فذكر بإسناده مثله ← عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ← وَكِيعٌ، ← عبد الرحمن بن عبدالو هاب ← أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7204

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7205

6825 - حدثنا محمد بن عبد الله بن ميمون قال ثنا الوليد بن مسلم ح

عبداللہ بن میمون نے ولید ابن مسلم سے روایت کی ہے ۔

الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ،

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7205

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7206

وحدثنا محمد بن الحجاج وربيع المؤذن قالا ثنا بشر بن بكر قال ثنا الأوزاعي قال حدثني يحيى بن أبي كثير قال حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن عن أبي هريرة رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه و سلم مثله فقد جمع في ذلك بين سائر الأولياء ولم يجعل للأب في ذلك حكما زائدا عن حكم من سواه منهم فدل ذلك أن المعنى الذي ذكرنا في حديث أبي هريرة الذي رويناه عن محمد بن عمرو في أول هذا الباب كما ذكرنا ليوافق معناه معنى هذا الحديث ولا يضاده ولئن كان هذا الأمر يؤخذ من طريق فضل بعض الرواة على بعض في الحفظ والإتقان والجلالة فإن يحيى بن أبي كثير أجل من محمد بن عمرو وأتقن وأصح رواية لقد فضله أيوب السختياني على أهل زمان ذكره فيه

یحییٰ بن ابی کثیر نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے ۔ ان روایات میں تمام اولیاء کو جمع کیا گیا اور باپ کے لئے دیگر اولیاء کا کوئی زائد حکم بیان نہیں کیا گیا تو اس سے یہ دلالت مل گئی کہ ہم نے باب کی ابتداء میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کا جو معنی بیان کیا ہے وہ اس حدیث کے معنی کے موافق ہے متضاد نہیں اور اگر اس حدیث کو روات کے باہمی حفظ پختگی اور جلالت شان کے اعتبار سے لینا ہو تو تب بھی یحییٰ ابن کثیر کو محمد ابن عمرو کے مقابلے میں اتقان اور صحت روایت کا اعلیٰ درجہ حاصل ہے بلکہ ابو ایوب سختیانی نے تو ان کو اپن زمانے کے تمام ہم عصر محدثین سے افضل قرار دیا ہے ( ابو ایوب کا یہ بیان ملاحظہ ہو ۔ )

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ ← محمد بن الحجاج وربيع المؤذن

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7206

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7207

6826 - حدثنا بن أبي داود قال ثنا موسى بن إسماعيل المنقري قال ثنا وهيب بن خالد قال سمعت أيوب يقول ما بقى على وجه الأرض مثل يحيى بن أبي كثير رحمه الله وليس محمد بن عمرو في هذه المرتبة ولا في قريب منها بل قد تكلم فيه جماعة منهم مالك بن أبي أنس رحمه الله فروى عنه ما

وہیب بن خالد کہتے ہیں کہ میں نے ایوب کو کہتے سنا کہ میں نے سطح زمین پر اس وقت یحییٰ ابن کثیر جیسا محدث نہیں پایا ۔ محمد بن عمرو درجے میں ان جیسے تو درکنار ان کے قریب بھی نہیں بلکہ امام مالک نے تو اس پر جرح کی ہے ۔ ( ملاحظہ فرمائیں )

أَيُّوبَ، ← وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمِنْقَرِيُّ، ← بن أبي داود

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7207

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7208

6827 - حدثنا أحمد بن داود قال ثنا سليمان بن داود المنقري قال ثنا عبد الرحمن بن عثمان البدراوي قال كنت عند مالك بن أنس فذكر عنده محمد بن عمرو فقال حمله يعني الحديث فتحمل وأما عدي الكندي فروى عنه في ذلك عن النبي صلى الله عليه و سلم

عبدالرحمن بن عثمان بدراوی کہتے ہیں کہ امام مالک کے پاس بیٹھا تھا تو کسی نے محمد بن عمرو کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا لوگوں نے اس کو حدیث کا حامل بنایا تو وہ حدیث کا حامل بن گیا یعنی وہ خود محدث نہیں ہے باقی رہے عدی کندی تو ان کی وساطت سے نبی اکرم ﷺ سے روایت مروی ہے ملاحظہ ہو۔

النبي صلى الله عليه و سلم ← حمله يعني الحديث فتحمل وأما عدي الكندي فروى عنه في ذلك ← عنده محمد بن عمرو ← كُنْتُ عِنْدَ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ← عبد الرحمن بن عثمان البدراوي ← سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7208

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7209

ما حدثنا يونس قالك أخبرنا بن وهب قال حدثني الليث بن سعد عن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي حسين عن عدي بن عدي الكندي عن أبيه عدي عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال الثيب تعرب عن نفسها والبكر رضاها صمتها

عدی بن عدی کندی نے اپنے والد عدی رحمتہ اللہ علیہ سے نقل کیا انہوں نے جناب رسول اللہ ﷺ سے کہ آپ نے فرمایا کہ شادی شدہ عورت اپنی ذات کے بارے میں بول کر بتلائے اور کنواری کی رضامندی اس کی خاموشی میں ہے ۔

نَفْسِهَا وَالْبِكْرُ رِضَاهَا صَمْتُهَا ← الثَّيِّبُ تُعْرِبُ ← رسول الله صلى الله عليه و سلم ← أبيه عدي ← عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← بن وَهْبٍ ← يونس قالك ← مَا

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7209

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7210

6828 - حدثنا بحر عن شعيب عن الليث بإسناده مثله

بحر بن شعیب نے لیث سے روایت کی پھر انہوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت کی ہے ۔

الليث بإسناده مثله ← شُعَيْبٌ، ← بَحْرٌ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7210

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7211

6829 - حدثنا يحيى بن عثمان قال ثنا عمرو بن الربيع بن طارق قال ثنا يحيى بن أيوب عن عبد الله بن عبد الرحمن عن عدي بن عدي عن أبيه عن الفرس وهو بن عميرة وقد كان من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم مثله فهذا كنحو ما روى يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه و سلم فهذا تصحيح الآثار في هذا الباب قد دل أن أبا البكر لا يزوجها بعد بلوغها إلا كما يزوجها سائر أوليائها بعده وقد قدمنا من ذكر النظر في ذلك في أول هذا الباب ما يغنينا عن إعادته هاهنا فبذلك كله نأخذ نرى أن لا يزوج أب البكر ابنته البكر البالغة إلا بعد إستيماره إياها في ذلك وعند صماتها عند ذلك الاستيمار وهو قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد رحمة الله عليهم أجمعين وقد احتج قوم في ذلك بما روى في بنت نعيم بن النحام رضي الله عنه

عدی ابن عدی نے اپنے والد سے انہوں نے الفرس سے جو کہ ابن عمیرہ ہیں اور یہ اصحاب رسول الله ﷺ میں سے ہیں اسی طرح روایت نقل کی ۔ پس یہ روایت اسی طرح ہے جس طرح یحییٰ بن کثیر نے ابوسلمہ سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے جناب نبی اکرم ﷺسے روایت کی ۔ اس باب میں روایات کی تصحیح اس پر دلالت کر رہی ہے کہ کنواری لڑکی کے بلوغ کے بعد اس کا والد اسی طرح اس کا نکاح کرے گا (یعنی اجازت لے کر ) جیسا کہ دوسرے اولیاء کرتے ہیں جبکہ والد موجود نہ ہو اور قیاس کا تقاضا ہم پہلے شروع باب میں ہی نقل کر کے دوبارہ لوٹانے کی ضرورت نہیں اس سلسلے میں ہمارا موقف یہی ہے ہمارا خیال یہ ہے کہ کنواری لڑکی کا باپ کنواری بالغہ سے اجازت طلب کرنے کے بعد اس کا نکاح کرے اور طلب اجازت کے بعد اس کی خاموشی پر اس کا نکاح کرے یہی ہمارے ائمہ امام ابوحنیفہ ابو یوسف اور امام محمد رحمہم اللہ کا قول ہے۔ بعض لوگوں نے بنت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ کی روایت سے دلیل پکڑی ہے روایت یہ ہے۔ ملاحظہ ہو۔

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7211

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7212

6830 - حدثنا عبد الله بن محمد بن سعيد بن أبي مريم قال حدثني سعيد بن أبي مريم قال أخبرني بن لهيعة عن يزيد بن أبي حبيب عن إبراهيم عن نعيم أن عبد الله بن النحام أخبره أن أباه أخبره عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أنه قال لعمر بن الخطاب رضي الله عنه اخطب على ابنة عبد الله بن النحام فقال له إن له بن أخ ولم يكن لينكحك ويتركهم فذهب بن عمر رضي الله عنهما إلى زيد بن الخطاب فكلمه فخطب عليه فقال بن النحام ما كنت لأترب لحمي ودمي وأرفع لحمكم فأنكحها بن أخيه وكان هوى الجارية وأمها بن عمر رضي الله عنهما فذهبت المرأة إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فأخبرته أن أباها أنكحها ولم يؤامرها فأجاز رسول الله صلى الله عليه و سلم نكاحها وقال رسول الله صلى الله عليه و سلم أشيروا على النساء في أنفسهن فكانت الجارية بكرا فقال بن النحام يا رسول الله إنما يكرهونه من أجل أنه لا مال له فإن له في مالي مثل ما أعطاهم بن عمر رضي الله عنهما قالوا ففي هذا الحديث أن النبي صلى الله عليه و سلم أجاز عليها نكاح أبيها وهي كارهة له إذ كانت بكرا ولم يجعل لها مع أبيها رأيا في عقد النكاح عليه قيل له لو كان هذا الحديث صحيحا ثابتا على ما روينا وكيف يكون ذلك كذلك وقد رواه الليث بن سعد فخالف عبد الله بن لهيعة في إسناده وفي متنه

عبد الله ابن نحام نے بتلایا کہ میرے والد نے عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے یہ بات نقل کی کہ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میرے لئے عبد الله بن نحام کی بیٹی کے نکاح کا پیغام دیں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ان کا اپنا بھتیجا موجود ہے وہ انہیں چھوڑ کر تیرے ساتھ نکاح نہیں کر سکتا چنانچہ ابن عمر زید بن خطاب کے پاس گئے اور ان سے بات چیت کی تو انہوں نے عبداللہ ابن نجام کو پیغام بھیجا تو ابن نحام نے جواب دیا میں اپنے خون اور گوشت کو مٹی میں لت پت کر کے تمہارے گوشت کو کیسے بلند کر سکتا ہوں چنانچہ ابن نحام نے اپنے بھتیجے سے نکاح کر دیا مگر لڑ کی اور اس کی والدہ کا میلان ابن عمر رضی اللہ عنہ سے نکاح کی طرف تھا چنا نچ لڑکی کی والدہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ اس لڑکی کے والد نے اس کا نکاح کر دیا اور لڑکی سے اجازت طلب نہیں کی تو جناب رسول اللہ ﷺ نے اس کے نکاح کو برقرار رکھا اور آپ نے ارشاد فر مایا عورتوں سے ان کی ذات کے معاملہ میں مشورہ کر لیا کرو یہ لڑ کی کنواریی تھی ابن نحام کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺ گھر والے اس نکاح کواس لئے برا جانتے ہیں کہ اس لڑکے کے پاس مال نہیں ہے پس اس لڑکے کے لئے میرا مال اسی طرح جیسے ان کو ابن عمر رضی اللہ عنہ نے دینا تھا۔ معترضین کہتے ہیں کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے اس روایت میں والد کے نکاح کو لڑکی کے ناپسند کرنے کے با وجود جائز قرار دیا حالانکہ وہ لڑکی کنواری تھی اور والد کے ساتھ عقد نکاح میں اس کو کوئی حق نہیں دیا گیا اس سے یہ ثابت ہوا کہ اصل اختیار والد ہی کو ہے۔ اگر یہ حدیث صحیح ثابت ہو جس طرح نقل کی گئی ہے تو یہ بات اس طرح ہو گی جبکہ اس کی سند میں عبدالله ابن لہیعہ ہے جو کہ کمزور راوی ہے جبکہ اس کے بالمقابل لیث بن سعد نے اس روایت کو اس کے خلاف نقل کیا ہے روایت ملاحظہ ہو۔

نُعَيْمٌ ← إِبْرَاهِيمَ، ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← بن لهيعة ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7212

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7213

6831 - حدثنا الربيع بن سليمان المؤذن قال ثنا شعيب بن الليث قال حدثنا الليث بن سعد عن يزيد بن أبي حبيب عن إبراهيم بن صالح بن عبد الله واسمه الذي يعرف به نعيم بن النحام ولكن رسول الله صلى الله عليه و سلم سماه صالحا أنه أخبره أن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال لعمر بن الخطاب رضي الله عنه اخطب على ابنة صالح فقال له إن له يتامى ولم يكن ليؤثرنا عليهم فانطلق عبد الله إلى عمه زيد بن الخطاب ليخطب عليه فانطلق زيد بن الخطاب إلى صالح فقال إن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أرسلني إليك يخطب ابنتك فقال لي يتامى ولم أكن لأترب لحمي وأرفع لحمكم إني أشهدك أني قد أنكحتها فلانا وكان هوى أمها في عبد الله بن عمر رضي الله عنهما فأتت رسول الله صلى الله عليه و سلم فقالت يا نبي الله خطب عبد الله بن عمر ابنتي فأنكحا أبوها يتيما في حجره ولم يؤامرها فأرسل رسول الله صلى الله عليه و سلم إلى صالح فقال أنكحت ابنتك ولم تؤامرها فقال نعم فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم أشيروا على النساء في أنفسهن وهي بكر فقال صالح إنما فعلت هذا لما أصدقها بن عمر رضي الله عنهما فإن لها في مالي مثل ما أعطاها ففي هذا الحديث الأول من الإسناد ومن المتن جميعا لأن هذا الحديث إنما هو موقوف على إبراهيم بن صالح والأول قد جوز به إبراهيم بن صالح إلى أبيه وإلى بن عمر رضي الله عنهما فقد كان ينبغي على مذهب هذا المخالف لنا أن يجعل ما روى الليث بن سعد في هذا أولى مما رواه عبد الله بن لهيعة لثبت الليث وضبطه وقلة تخليط حديثه ولما في حديث عبد الله بن لهيعة من ضد ذلك وأما ما في متن هذا الحديث مما يخالف حديث عبد الله بن لهيعة فإن فيه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال لنعيم لما بلغه ما عقد على ابنته من النكاح بغير رضاها أشيروا على النساء في أنفسهن فكان بذلك ردا على نعيم لأن نعيما لم يشاور ابنته في نفسها فهذا اختلاف ما في حديث عبد الله بن لهيعة فإن قال قائل فليس في هذا الحديث إن النبي صلى الله عليه و سلم فسخ النكاح قيل له ذلك عندنا والله أعلم أن ابنة نعيم لم تحضر إلى النبي صلى الله عليه و سلم فتسأله ذلك وإنما كانت حضرته أمها لا عن توكيل منها إياها بذلك حتى كانت عند النبي صلى الله عليه و سلم يجب لها به الكلام عنها فكان من رسول الله صلى الله عليه و سلم ما كان من الكلام لنعيم على جهة التعليم ولم يفسخ النكاح إذ كان في دلك من جهة القضاء وإن كان القضاء لا يجب إلا لحاضر باتفاق المسلمين جميعا ولقد روى الوليد بن مسلم عن بن أبي ذئب عن نافع عن بن عمر رضي الله عنهما أن رجلا زوج ابنته وهي بكر وهي كارهة فرد النبي صلى الله عليه و سلم نكاحه عنها فكيف يجوز أن يجعل حديث نعيم بن النحام على ما رواه عبد الله بن لهيعة إذ كان قد رده إلى عبد الله بن عمر وهذا واقع فقد روى عن بن عمر رضي الله عنهما خلاف ذلك ثم قد وجدنا حديثا قد روى في أمر ابنة نعيم بن النحام ما يدل على أنها كانت أيما

ابراہیم بن صالح بن عبد اللہ بن عبداللہ وہی ہیں جو نعیم بن نحام کے نام سے مشہور ہیں لیکن جناب رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام صالح رکھا وہ بیان کرتے ہیں کہ عبد الله ابن عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو کہا کہ میرے لئے ان کی بیٹی کے نکاح کا پیغام دیں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ان کے پاس یتیم بھتیجے ہیں وہ ان پر تجھے ترجیح نہیں دے سکتا عبداللہ اپنے چچازید بن خطاب کی طرف گئے تا کہ وہ ان کی طرف سے پیغام دیں حضرت زید صالح کی طرف گئے اور کہا کہ عبداللہ نے مجھے تمہاری طرف بھیجا ہے کہ میں ان کے لئے تمہاری بیٹی کے متعلق پیغام دوں تو صالح کہنے لگے میرے پاس یتیم ہیں میں اپنے گوشت کو خاک الود کر کے تمہارے گوشت کی بات نہیں کر سکتا میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اس لڑکے کا نکاح فلاں سے کر دیا لڑکی کی والدہ کی خواہش تھی کہ وہ اbن عمر رضی اللہ عنہ سے نکاح کرے پس وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ ﷺ ا بن عمر رضی اللہ عنہ نے میری بیٹی کے لئے پیغام نکاح دیا تو اس کے والد نے اپنی پرورش میں ایک یتیم سے اس کا نکاح کر دیا اور بچی سے مشورہ بھی نہیں کیا تو جناب رسول اللہ ﷺ نے صالح کی طرف پیغام بھیجا اور فرمایا تم نے اپنی بیٹی کا نکاح اس کے مشورے کے بغیر کر دیا انہوں نے عرض کیا جی ہاں تو جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عورتوں کی ذات معاملے میں ان سے مشورہ کر لیا کرو جبکہ وہ کنواری ہوں حضرت صالح نے کہا یہ میں نے اس لئے کیا کہ جب ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو مہر دے دیا ( تو میں نے اس کا نکاح کر دیا) پس اس لڑکی کا میرے مال میں سے اتنا ہی مال ہوگا جتنا انہوں نے اس کو دیا ہے۔ اس روایت کی سند اور متن دونوں مجروح ہیں۔ سند کے لحاظ سے یہ روایت ابراہیم بن صالح پر موقوف ہے جبکہ اس کے بالمقابل اپنی روایت ابراہیم سے تجاوز کر کے والد تک پہنچتی اور ابن عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچتی ہے تو ہمارے مخالف کے مذہب پر مناسب یہ ہے کہ اس روایت میں جو کچھ حضرت لیث نے روایت کیا ہے اسے عبداللہ بن لہیعہ کی روایت سے اولی قرار دیا جائے۔ کیونکہ لیث ثبت و ضبط کے لحاظ سے اس سے بہت بڑھ کر ہیں اور ان کی روایت میں خلط کم پایا جاتا ہے جبکہ عبداللہ بن لہیعہ کی روایت اس کے برعکس اور الٹ ہے۔ اس روایت کے متن میں ابن لہیعہ کی روایت کے خلاف یہ بات پائی جاتی ہے کہ جب جناب رسول اللہ ﷺ کو یہ اطلاع لی کہ حضرت نعیم نے اپنی بیٹی کا نکاح اس کی مرضی کے خلاف کر دیا ہے تو آپ نے ان کوفرمایا کہ عورتوں سے ان کے نفوس کے متعلق مشورہ کر لیا کرو تو یہ بات حضرت نعیم رضی اللہ عنہ کے طرزعمل کی تردید ہے کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی کے معاملے میں اس سے مشور نہیں کیا تھا تو یہ بن لہیعہ کی روایت کے متن میں نہیں ہے۔ اس روایت میں یہ بات کہیں موجودنہیں ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے اس نکاح کو فسخ کر دیا۔ ہمارے نزدیک اس روایت کا مطلب یہ ہے واللہ اعلم ۔ کہ حضرت نعیم رضی اللہ عنہ کی لڑکی نے بارگاہ نبوت میں حاضر ہوکر فسخ نکاح کا مطالبہ نہ کیا تھا بلکہ اس کی والدہ حاضر ہوئی اور وہ بھی اس کی وکالت کے طور پر نہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ کو اس تو کیل کی وجہ سے اس کے ساتھ کلام لازم ہو جاتا۔ فلہذا آپ ﷺ نے حضرت نعیم رضی اللہ عنہ کو جو کچھ فرمایا وہ بطور تعلیم تھا اور آپ نے اس سے نکاح کو فسخ نہ کیا تھا کیونکہ فسخ کا تعلق فیصلے سے ہے۔ اور اس بات پر سب کو اتفاق ہے کہ فیصلہ کے لئے فریقین کی موجودگی لازم ہوتی ہے۔ ولید بن مسلم نے ابن ابی ذئب سے انہوں نے نافع سے انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ایک آدمی نے اپنی کنواری لڑکی کا نکاح اس کی ناپسندیدگی کے باوجود کر دیا تو جناب نبی اکرم ﷺ نے اس کے نکاح کو رد کر دیا ۔ تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ روایت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ کواس پر محمول کریں جس طرح کہ اس کو ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے کیونکہ اس نے اس روایت کو ابن عمر رضی اللہ عنہ کی طرف لوٹایا ہے جبکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے اس کے خلاف مروی ہے۔ پھر اس سے آگے بڑھ کر ہم کہتے ہیں کہ حضرت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ کی بیٹی کے سلسلہ میں ایسی روایت موجود ہے جو یہ دلالت کرتی ہے کہ وہ کنواری نہیں بلکہ بیوہ تھی ۔ روایت ملاحظہ ہو۔

إبراهيم بن صالح بن عبد الله ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7213

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 7 باب تزويج الأب ابنته البكر هل يحتاج في ذلك إلى استيمارها ) · حديث 7214

6832 - حدثنا القاسم بن عبد الله بن مهدي قال ثنا أبو مصعب الزهري قال ثنا حاتم بن إسماعيل عن الضحاك بن عثمان عن يحيى بن عروة عن أبيه أن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أتى عمر بن الخطاب رضي الله عنه فقال إني قد خطبت ابنة نعيم بن النحام وأريد أن تمشي معي فتكلمه لي فقال عمر رضي الله عنه إني أعلم بنعيم منك إن عنده بن أخ له يتيما ولم يكن ليقض لحوم الناس ويترب لحمه فقال إن أمها قد خطبت إلي فقال عمر رضي الله عنه إن كنت فاعلا فاذهب معك بعمك زيد بن الخطاب قال فذهبا إليه فكلماه قال فكأنما يسمع مقالة عمر رضي الله عنه فقال مرحبا بك وأهلا وذكر من منزلته وشرفه ثم قال إن عندي بن أخ لي يتيم ولم أكن لأنقض لحوم الناس وأترب لحمي فقالت أمها من ناحية البيت والله لا يكون هذا حتى يقضي به علينا رسول الله صلى الله عليه و سلم أتحبس أيما من بني عدي على بن أخيك سفيه قالت وأضعيف قال ثم خرجت حتى أتت رسول الله صلى الله عليه و سلم فأخبرته الخبر فدعا نعيما فقص عليه كما قال لعبد الله بن عمر رضي الله عنهما فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم لنعيم صل رحمك وأرض أيمك وأمها فإن لهما من أمرها نصيبا ففي هذا الحديث أن بنت نعيم بن النحام كانت أيما فذلك أبعد من أن يكون رسول الله صلى الله عليه و سلم أجاز نكاح أبيها عليها وهي كارهة وبالله التوفيق

عروہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور عرض کیا کہ میں نے نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو پیغام نکاح دیا ہے اور میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ چل کر ان سے بات کریں تو مجھے عمر رضی اللہ عنہ نے کہا میں نعیم کوتم سے بہتر جانتا ہوں اس کے ہاں اس کا بھتیجا یتیم موجود ہے وہ اپنے گوشت کو مٹی میں ڈال کر لوگوں کے گوشت کے لئے فیصلہ نہ کرے گا ۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے اس کی والدہ نے میری طرف پیغام نکاح بھیجا ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے اگرتم نے ضرور کرنا ہے تو پھر اپنے ساتھ اپنے چچا زید کو لے جاؤ۔ راوی کہتے ہیں کہ اس نے وہی بات کی گویا کہ اس نے عمر رضی اللہ عنہ کی بات سن رکھی ہے۔ نعیم کہنے تمہارے آنے پر خوش آمدید تم بڑے مرتبے اور شرف والے ہو پھر کہنے لگے۔ میرا ایک یتیم بھیجا ہے اور میں اپنے گوشت کومٹی میں ملاکر دوسروں کے گوشت کو معزز کروں تو اس پر گھر کی جانب سے بچی کی والدہ بول اٹھیں یہ ہرگز نہ ہو گا جب تک کہ جناب رسول اللہ ﷺ ا س کے متعلق فیصلہ نہ فرمائیں گے کیا تم بنی عدی کی ایک بیوہ لڑکی کو اپنے کم عقل بھتیجے کے لئے روک کر رکھتا ہے؟ انہوں نے سفیہ یا ضعیف کا لفظ بولا ۔ راوی کہتے ہیں پھر وہ نکل کر جناب نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آئیں اور ان کو ساری بات کی اطلاع دی تو آپ ﷺ نے نعیم کو بلایا تو انہوں نے اس طرح تمام واقعہ سنایا جو انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کو کہا تھا۔ تو جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے نعیم ۔ صلہ رحمی کرو۔ بیوہ اور اس کی ماں کو راضی کرو کیونکہ ان کے معاملہ میں ان کا حصہ ہے۔ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ نعیم کی بیٹی بیوہ تھی اور یہ بات بہت بعید ہے کہ جناب نبی اکرم ﷺ اس کی مرضی کے بغیر اس کے والد کے کئے ہوئے نکاح کو جائز رکھیں ۔

أَبِيهِ ← يَحْيَی بْنِ عُرْوَةَ ← الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، ← حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ← أَبُو مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ ← الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَهْدِيُّ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7214

chevron_left Previous
1…78910
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter