Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 9 باب فرض الزكاة في الإبل السائمة فيما زاد على عشرين ومائة ) · حديث 7227

6846 - حدثنا يونس بن عبد الأعلى قال أخبرنا بن وهب قال أخبرني عبد الله بن لهيعة عن عمارة بن غزية الأنصاري عن عبد الله بن أبي بكر الأنصاري أخبره أن هذا كتاب رسول الله صلى الله عليه و سلم لعمرو بن حزم في الصدقات فذكر فيما زاد على العشرين والمائة كذلك أيضا

عمارہ بن غزیہ انصاری نے عبداللہ بن ابی بکر انصاری سے نقل کیا ہے کہ یہ رسول اللہ ﷺ کا خط ہے جو عمرو بن حزم کی خاطر صدقات کے سلسلے میں لکھا اور اس میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ جب اونٹوں کی تعداد ایک سو بیس سے زیادہ ہو جائے تو پھر بھی حکم یہی ہے ۔

عبد الله بن أبي بكر الأنصاري ← عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ الْأَنْصَارِيُّ، ← عبد الله بن لهيعة ← بن وَهْبٍ ← یُوْنُسُ بْنُ عَبْدِ الْاِعْلٰی

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7227

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 9 باب فرض الزكاة في الإبل السائمة فيما زاد على عشرين ومائة ) · حديث 7228

6847 - حدثنا أحمد بن داود بن موسى قال حدثني عبد الله بن محمد بن أسماء قال ثنا عبد الله بن المبارك عن محمد بن أبي بكر بن عمرو بن حزم عن أبيه عن جده رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه و سلم كتب لعمرو بن حزم فرائض الإبل ثم ذكر فيما زاد على العشرين والمائة كذلك أيضا

محمد بن ابی بکر بن حزم نے اپنے والد سے انہوں نے اپنے دادا سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے عمرو بن حزم کو اونٹوں کی زکوٰۃ لکھ کر دی پھر اس میں فرمایا جب ایک سو بیس ہو جائیں تو حکم اسی طرح رہے گا۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ← أحمد بن داود بن موسى

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7228

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 9 باب فرض الزكاة في الإبل السائمة فيما زاد على عشرين ومائة ) · حديث 7229

6848 - حدثنا يونس قال ثنا بن وهب قال أخبرني يونس عن بن شهاب قال نسخة كتاب رسول الله صلى الله عليه و سلم الذي كتب في الصدقة وهي عند آل عمر بن الخطاب رضي الله عنه أقرأنيها سالم وعبد الله ابنا بن عمر رضي الله عنهما فوعيتها على وجهها وهي الذي نسخ عمر بن عبد العزيز رحمه الله من سالم وعبد الله بن عمر رضي الله عنهم إلى حين أمر على المدينة وأمر عماله بالعمل بها ثم ذكر هذا الحديث قالوا وقد عمل بذلك عمر بن الخطاب رضي الله عنه وذكروا في ذلك ما

ابن شہاب کہتے ہیں کہ صدقہ کے سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کا خط آل عمر بن خطاب کے پاس ہے سالم اور عبداللہ دونوں نے مجھے پڑھایا تو میں نے اسی طریقے سے اس کو یاد کر لیا اور وہ خط ہے جس کو عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ نے سالم اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے نقل کروایا جب کہ وہ مدینہ کے امیر بنائے گئے اور انہون نے اپنے عمال کو اس پر عمل کا حکم دیا پھر یہ روایت بیان کی ۔ فریق ثانی کا قول یہ ہے کہ اسی خط پر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عمل کیا اور بطور ثبوت یہ روایت بھی ذکر کرتے ہیں ۔

بن شِهَابٍ ← يُونُسَ ← بن وَهْبٍ ← يُونُسَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7229

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 9 باب فرض الزكاة في الإبل السائمة فيما زاد على عشرين ومائة ) · حديث 7230

6849 - حدثنا أحمد بن داود قال ثنا عبد الله بن محمد بن إسماعيل قال ثنا عبد الله بن المبارك عن موسى بن عقبة عن نافع عن بن عمر أن عمر بن الخطاب رضي الله عنه كان يأخذ على هذا الكتاب فذكر فرائض الإبل وفيما ذكر منها أن ما زاد على عشرين ومائة ففي كل أربعين بنت لبون وفي كل خمسين حقة وخالفهم في ذلك آخرون فقالوا ما زاد على العشرين والمائة من الإبل استؤنفت فيه الفريضة فكان في كل خمس منها شاة حتى تتناهى الزيادة إلى خمس وعشرين فيكون فيها بنت مخاض إلى تسع وأربعين ومائة فإذا كانت خمسين ومائة ففيها ثلاث حقاق ثم كذلك الزيادة ما كان دون الخمسين ففيها فرائض مستأنفات على حكم أول فرائض الإبل فإذا كملت خمسين ففيها حقة واحتجوا في ذلك من الآثار بما

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ وہ اس خط پر عمل کرتے تھے پھر اس میں اونٹوں کی زکوٰۃ کا ذکر کیا گیا ہے جن میں یہ بات بھی ہے جب اونٹوں کی تعداد ایک سو بیس سے بڑھ جائے تو ہر چالیس میں بنت لبون اور پچاس میں حقہ ہو گا۔ فریق ثالث : جب اونٹوں کی تعداد ایک سو بیس سے زیادہ ہو تو پھر فریضہ نئے سرے سے لوٹایا جائے گا پس ہر پانچ میں ایک بکری ہو گی یہاں تک کہ اضافے کی مقدار پچیس تک پہنچ جائے تو اس میں ایک بنت مخاض لازم ہو گا اور یہ اسی طرح ایک سو انچاس تک چلیں پھر جب ان کی تعداد ایک سو پچاس ہو جائے گی تو اس میں تین حقے ہوں گے پھر اضافے کا یہی حکم ہو گا جب تک وہ پچاس سے کم ہو ان میں فراءض دوبارہ لوٹائے جاتے رہیں گے اونٹوں کے پہلے فرائض کی طرح ( یعنی پانچ میں بکری وغیرہ ) جب پچاس مکمل ہو جائیں گے تو اس میں ایک حقہ ہو گا انہوں نے ان آثار کو دلیل بنایا۔

فرائض الإبل وفيما ← بن عمر أن عمر بن الخطاب كان يأخذ على هذا الكتاب ← نَافِعٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عبد الله بن محمد بن إسماعيل ← أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7230

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 9 باب فرض الزكاة في الإبل السائمة فيما زاد على عشرين ومائة ) · حديث 7231

6850 - حدثنا سليمان بن شعيب قال ثنا الخصيب بن ناصح قال ثنا حماد بن سلمة قال قلت لقيس بن سعد أكتب لي كتاب أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم فكتبه لي في ورقة ثم جاء بها وأخبرني أنه أخذه من كتاب أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم وأخبرني أن النبي صلى الله عليه و سلم كتبه لجده عمرو بن حزم رضي الله عنه في ذكر ما تخرج من فرائض الإبل فكان فيه أنه إذا بلغت تسعين ففيها حقتان إلى أن تبلغ عشرين ومائة فإذا كانت أكثر من ذلك ففي كل خمسين حقة فما فضل فإنه يعاد إلى أول فريضة الإبل فما كانت أقل من خمس وعشرين ففيه الغنم في كل خمس ذود شاة

حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے قیس بن سعد کو کہا کہ تم مجھے ابو بکر بن حزم والا خط نقل کر کے دو چنانچہ انہوں نے ایک کاغذ پر وہ نقل کیا اور پھر وہ مجھے لا کر دیتے ہوئے یہ فرمایا یہ میں نے ابو بکر بن حزم کے خط سے نقل کیا ہے اور ابو بکر نے مجھے بتلایا کہ جناب نبی اکرم ﷺ نے یہ خط ان کے دادا عمر بن حزم رضی اللہ عنہ کو اونٹوں کی زکوٰۃ کے سلسلے میں لکھ کر دیا تھا اس خط میں یہ درج تھا جب اونٹوں کی تعداد نوے تک پہنچ جائے تو اس میں ایک سو بیس تک دو حقے لازم رہیں گے جب اس سے زیادہ بڑھ جائیں گے تو ہر پچاس میں ایک حقہ ہو گا اور جو زائد ہوں گے ان کو ابتدائے فریضہ کی طرف لوٹایا جائے گا پس جو پچیس سے کم ہوں گے ان کی بکریاں ہوں گی ہر پانچ میں ایک بکری۔

حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← الْخَصِيبُ بْنُ نَاصِحٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7231

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 9 باب فرض الزكاة في الإبل السائمة فيما زاد على عشرين ومائة ) · حديث 7232

6851 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا أبو عمر الضرير قال ثنا حماد بن سلمة ثم ذكر مثله قال أبو جعفر فلما اختلفوا في ذلك وجب النظر لنستخرج من هذه الثلاثة الأقوال قولا صحيحا فنظرنا في ذلك فرأيناهم جميعا قد جعلوا العشرين والمائة نهاية لما وجب فيما زاد على التسعين وقد رأيت ما جعل نهاية فيما قبل ذلك إذا زادت الإبل عليه شيئا وجب بزيادتها فرض غير الفرض الأول [ ص 376 ] من ذلك أنما وجدناهم جعلوا في خمس من الإبل شاة ثم بينوا لنا أن الحكم كذلك فيما زاد على الخمس إلى تسع فإذا زادت واحدة أوجبوا بها حكما مستقبلا فجعلوا فيها شاتين ثم بينوا لنا أن الحكم كذلك فيما زاد إلى أربع عشرة فإذا زادت واحدة أوجبوا بها حكما مستقبلا فجعلوا فيها ثلاث شياه ثم بينوا لنا أن الحكم كذلك فيما زاد إلى العشرين فإذا كانت عشرين ففيها أربع شياه ثم أجروا الفرض كذلك فيما زاد إلى عشرين ومائة كلما أوجبوا شيئا بينوا أنه الواجب فيما أوجبوه فيه إلى نهاية معلومة فكل ما زاد على تلك النهاية شيء انتقض به الفرض الأول إلى غيره أو إلى زيادة عليه فلما كان كذلك وكانت العشرون والمائة قد جعلوها نهاية لما أوجبوه في الزيادة على التسعين ثبت أن ما زاد على العشرين يجب به شيء إما زيادة على الفرض الأول وإما غير ذلك فثبت بما ذكرنا فساد قول أهل المقالة الأولى وثبت تغير الحكم بزيادة على العشرين والمائة ثم نظرنا بين أهل المقالة الثانية والمقالة الثالثة فوجدنا الذين يذهبون إلى المقالة الثانية يوجبون بزيادة البعير الواحد على العشرين والمائة رد حكم جميع الإبل إلى ما يجب فيه بنات اللبون في قولهم وهو ما ذكرنا عنهم أن في كل أربعين بنت لبون فكان من الحجة عليهم لأهل المقالة الثالثة أنا رأينا جميع ما يزيد على النهايات المسماة في فرائض الإبل فيما دون العشرين والمائة يتغير بتلك الزيادة الحكم وأن لتلك الزيادة حصة فيما وجب بها من ذلك أن في أربع وعشرين أربعا من الغنم فإذا زادت واحدة كان فيها بنت مخاض إلى خمس وثلاثين فإذا زادت واحدة ففيها بنت لبون فكانت بنت المخاض واجبة في الخمس والعشرين لا في بعضها وكذلك بنت اللبون واجبة في الستة والثلاثين كلها لا في بعضها وكذلك سائر الفروض في الإبل حتى تتناهى إلى عشرين ومائة لا ينتقل الفرض بزيادة لا شيء فيها بل ينتقل بزيادة فيها شيء ألا ترى أن في عشر من الإبل شاتين فإذا زادت بعيرا فلا شيء فيه ولا تتغير زيادته حكم العشرة التي كانت قبله فإذا كانت الإبل خمس عشرة كان فيها ثلاث شياه فكانت الفريضة واجبة في البعير الذي كمل به ما يجب فيه ثلاث شياه وفيما قبله فلما كان ما ذكرنا كذلك وكانت الإبل إذا زادت بعيرا واحدا على عشرين ومائة بعير فكل قد أجمع أنه لا شيء في هذا البعير لأن الذين أوجبوا استيناف الفريضة لم يوجبوا فيه شيئا ولم يغيروا به حكما والذين لم يوجبوا استيناف الفريضة من أهل المقالة الثانية جعلوا في كل أربعين من العشرين والمائة بنت لبون ولم يجعلوا في البعير الزائد على ذلك شيئا فلما ثبت أن الفرض فيما قبل العشرين والمائة لا ينتقل إلا بما يجب فيه جزء من الفرض الواجب به وكان البعير الزائد على العشرين والمائة لا يجب فيه شيء من فرض وجب به ثبت أنه غير مغير فرض غيره عما كان عليه قبل حدوثه فثبت بما ذكرنا قول من ذهب إلى المقالة الثالثة وممن ذهب إليها أبو حنيفة وأبو يوسف ومحمد رحمة الله عليهم وقد روى ذلك أيضا عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه

ابوعمر رضی اللہ عنہ نے حماد بن سلمہ سے پھر انہوں نے اپنی سند سے روایت کی ہے۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں : جب علماء کے مابین اس سلسلے میں اختلاف ہوا تو اب اس بات کو دیکھنا ضروری ہوگیا تا کہ ان تین اقوال میں سے صحیح ترقول نکالا جائے۔ ہم نے جب غور کیا تو ہم نے دیکھا کہ سب نے فرائض کے لئے انتہاء ایک سوبیسں قرار دی ہے اور جو اس کے ذمے لازم ہے وہ نوے سے زائد ہے اور تم نے بھی دیکھا کہ جس کو اس سے پہلے انتہاء بنایا گیا جب اس میں اونٹوں کی تعداد تھوڑی سی بڑھ جائے تو اس کے اضانے پر فرض اول کے علاوہ فرض لازم کرتے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہم نے ان کو دیکھا کہ انہوں نے پانچ اونٹوں پر ایک بکری لازم کی ہے پھر انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ حکم پانچ سے نوتک اسی طرح رہے گا پھر جب ایک اور بڑھ جائے تو انہوں نے ان اونٹوں پر آئندہ والا حکم لازم کرد یا یعنی دو بکریاں ہوں گی جب کہ اونٹ دس ہوجائیں گے اور یہ حکم اسی طرح چلتا رہے گا یہاں تک کہ یہ زائد چودہ ہو جائیں جب چودہ سے ایک بڑھ جائے تو انہوں نے اس پر آنے حکم لگا دیا یعنی تین بکریاں پندرہ اونٹوں پر۔ پھرانہوں نے ہمیں بھی وضاحت دی کہ زائد میں یہ حکم بیس تک اسی طرح رہے گا جب بیس ہو جائیں گی تو ان میں چار بکریاں ہوں گی پھر انہوں نے فرض کو ایک سو بیس سے زائد میں جاری رکھا جب بھی انہوں نے کوئی چیز لازم کی تو انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اتنی مقدار میں فلاں مقررہ مقدار تک لازم رہے گی پھر اس انتہاء سے جب بھی کوئی اضافہ ہوا تو پہلا فرض ٹوٹ کر اگلے سے جا ملا۔ یا پہلا فرض ٹوٹ کر اضافے کے ساتھ مل گیا پس جب یہ اسی طرح رہا تو ایک سو بیسں کی مقدار کونوے کی مقدار سے اضافے کے لئے انتہاء قرار دیا تو اس سے یہ بات ثابت ہوگی کہ بیسں پر جو اضافہ ہوتا ہے اس سے کوئی چیز لازم ہوتی ہے خواہ وہ اضافہ فرض اول پر ہو یا پہلے فرض کے علاوہ پر ہو۔ اس بات سے پہلے قول والوں کی غلطی ظاہر ہوئی اور ایک سو بیسں پر اضانے سے حکم کی تبدیلی ثابت رہی۔ اب دوسرے اور تیسرے قول کے متعلق ہم غور کرتے ہیں ۔ فریق ثانی کا قول یہ ہے کہ ایک سو بیسں پر ایک اونٹ کے اضافہ کی صورت میں تمام اونٹوں کے حکم کو اس کی طرف لوٹانا واجب ہوگا جن میں ان کے نزدیک بنت لبون واجب ہے کہ ہر چالیس پر بنت لبون ہے۔ فریق ثالث کا قول یہ ہے کہ ایک سوبیسں اونٹوں سے کم مقدار میں معینہ حدود پر جو کچھ اضافہ ہوتا ہے اس کی وجہ سے حکم بدل جاتا ہے۔ تو اس سے معلوم ہوا کہ اس اضافہ کے لئے صدقہ واجب میں کوئی حصہ ہے۔ چنانچہ چوبیس میں چار بکریاں جب اس پر ایک زائد ہو جائے تو اس میں ایک بنت محاض ہے اور پینتیس تک ہے جب اس پر ایک کا اضافہ ہو جائے گا تو اس میں ایک بنت لبون ہےتو بنت مخاض پچیس میں لازم ہے اس کے بعض میں واجب نہیں اسی طرح بنت لبون مکمل پینتیس پرلازم ہے اس کے بعض پر نہیں۔ اونٹوں میں تمام فرائض کا یہی حال ہے یہاں تک کہ ایک سو بیس ہو جائیں اس میں فریضہ ان کے اضافہ سے منتقل نہ ہوگا جس میں کچھ بھی لازم نہیں ہوتا بلکہ اس اضافہ سے فریضہ منتقل ہو گا جس میں کوئی چیز لازم ہوتی ہے۔ ذراغورتو فرمائیں کہ دس اونٹوں میں دو بکریاں اگر ایک اونٹ کا اضافہ ہو تو اس میں کچھ بھی لازم نہیں اور یہ اضافہ دس کے حکم نہ بدلے گا پھر جب پندرہ ہو جائیں تو اس میں تین بکریاں ہیں پھر فریضہ اس پندرھویں اونٹ سے واجب ہو کر اس تک پہنچا جس میں تین بکریاں لازم ہوئیں اور اس میں لازم ہوا جو اس سے پہلے ہے (یعنی گیارہ سے چودہ تک)پس جب یہ اسی طرح ہے اور ادھر اونٹوں کی گنتی جب ایک سو بیس ہو جائے اور اس پر ایک اونٹ کا اضافہ ہوا تو سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اس اونٹ پر کوئی چیز لازم نہیں ۔ کیونکہ استیناف کو لازم کرنے والوں نے بھی اس اونٹ میں کوئی چیز واجب قرار دی اور نہ اس سے حکم کو بدلا اور فریق ثانی جواستیناف فریضہ کے قائل نہیں ہیں انہوں نے ایک سو بیس میں سے ہر چالیس پر بنت لبون لازم کیا ہے مگر اس زائد اونٹ پرانہوں نے بھی کوئی چیز لازم نہیں کی۔ پس جب یہ بات ثابت ہوئی کہ ایک سو بیسں سے پہلے کا فرض اسی صورت میں منتقل ہوتا ہے جبکہ اس کے ساتھ واجب فریضہ کی کوئی جز واجب ہو۔ اور ایک سو بیس پرزائد ہونے والے اونٹ میں فریضہ واجبہ کا کوئی جز واجب نہیں ہوتا تو اس سے خود ہی ثابت ہوا کہ وہ دوسرے کے فریضہ کو بھی بدلنے والا نہ ہو گا جو اس کے وجود میں آنے سے پہلے لازم ہو چکا تھا۔ اس مذکورہ بیان سے فریق ثالث کی بات ثابت ہوگئی اور ان کی بات ثابت ہوئی جس کی طرف امام ابوحنیف ابو یوسف محمد رحمہم اللہ گئے ہیں۔

مِثْلَہُ ← حماد بن سلمة ثم ← اَبُوْ عُمَرَ الضَّرِیْرُ ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7232

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 9 باب فرض الزكاة في الإبل السائمة فيما زاد على عشرين ومائة ) · حديث 7233

6852 - حدثنا إسماعيل بن إسحاق بن سهل الكوفي قال ثنا أبو نعيم قال ثنا عبد السلام بن حرب عن خصيف عن أبي عبيدة وزياد بن أبي مريم عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه أنه قال في فرائض الإبل إذا زادت على تسعين ففيها حقتان إلى عشرين ومائة فإذا بلغت العشرين ومائة استقبلت الفريضة بالغنم في كل خمس شاة فإذا بلغت خمسا وعشرين ففرائض الإبل فإذا كثرت الإبل ففي كل خمسين حقة وقد روى ذلك أيضا عن إبراهيم النخعي رحمه الله

زیاد بن مریم نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ اونٹوں کی زکوٰۃ کے سلسلہ میں انہوں نے فرمایا جب ان کی تعداد نوے سے بڑھ جائے تو اس میں دو حقے ایک سو بیس تک لازم رہیں گے پھر جب ایک سو بیس تک تعداد پہنچ جائے تو بکریوں سے فریضہ لوٹے گا کہ ہر پانچ میں ایک بکری ہو گی جب ان کی تعداد پچیس تک ہو جائے گی تو پھر اونٹوں سے زکوٰۃ لازم ہو گی۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أَبِي عُبَيْدَةَ وَزِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ← خُصَيْفٍ ← عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← إسماعيل بن إسحاق بن سهل الكوفي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7233

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 9 باب فرض الزكاة في الإبل السائمة فيما زاد على عشرين ومائة ) · حديث 7234

6853 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا أبو عمر قال ثنا أبو عوانة عن منصور بن المعتمر قال قال إبراهيم النخعي إذا زادت الإبل على عشرين ومائة ردت إلى أول الفرض فإن احتج أهل المقالة الثانية لمذهبهم فقالوا معنى الآثار المتصلة شاهدة لقولنا وليس ذلك مع مخالفنا قيل لهم أما على مذهبكم فأكثرها لا يجب لكم به الحجة على مخالفكم لأنه لو احتج عليكم بمثل ذلك لم تسوغوه إياه ولجعلتموه باحتجاجه بذلك عليكم جاهلا بالحديث فمن ذلك أن حديث ثمامة بن عبد الله إنما وصله عبد الله بن المثنى وحده لا نعلم أحدا وصله غيره وأنتم لا تجعلون عبد الله بن المثنى حجة ثم قد جاء حماد بن سلمة وقدره عند أهل العلم في العلم أجل من قدر عبد الله بن المثنى وهو ممن يحتج به فروى هذا الحديث عن ثمامة منقطعا فكان يجئ على اصولكم أن يكون هذا الحديث يجب أن يدخل في معنى المنقطع ويخرج من معنى [ ص 378 ] المتصل لأنكم تذهبون إلى أن زيادة غير الحافظ غير ملتفت إليها وأما حديث الزهري عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم فإنما رواه عن الزهري سليمان بن داود وقد سمعت بن أبي داود يقول سليمان بن داود هذا وسليمان بن داود الحراني عندهم ضعيفان جميعا وسليمان بن داود الذي يروى عن عمر بن عبد العزيز عندهم ثبت ومما يدل أيضا على وهاء هذا الحديث أن أصحاب الزهري المأخوذ علمه عنهم مثل يونس بن يزيد ومن روى عن الزهري في ذلك شيئا إنما روى عنه الصحيفة التي عند آل عمر رضي الله عنه أفترى الزهري يكون فرائض الإبل عنده عن أبي بكر بن محمد بن حزم عن أبيه عن جده وهم جميعا أئمة وأهل علم مأخوذ عنهم فيسكت عن ذلك ويضطره الأمر إلى الرجوع إلى صحيفة عمر غير مروية ليحدث الناس بها هذا عندنا مما لا يجوز على مثله فإن قال قائل فإن حديث معمر عن عبد الله بن أبي بكر حديث متصل لا مطعن لأحد فيه قيل له ما هو متصل لأن معمرا إنما رواه عن عبد الله بن أبي بكر عن أبيه عن جده وجده محمد بن أبي بكر وهو لم ير النبي صلى الله عليه و سلم ولا ولد إلا بعد أن كتب رسول الله صلى الله عليه و سلم هذا الكتاب لأبيه لأنه إنما ولد بنجران قبل وفاة النبي صلى الله عليه و سلم سنة عشر من الهجرة ولم ينقل في هذا الحديث إلينا أن محمد بن عمرو بن حزم روى هذا الحديث عن أبيه فقد ثبت انقطاع هذا الحديث أيضا والمنقطع فأنتم لا تحتجون به فقد ثبت أن كل ما روى عن رسول الله صلى الله عليه و سلم في هذا الباب منقطع فإن كنتم لا تسوغون لمخالفكم الاحتجاج بالمنقطع في غير هذا الباب فلم تحتجون عليه في هذا الباب فلئن وجب أن يكون عدم الاتصال في موضع من المواضع يزيل قبول الخبر إنه ليجب أن يكون كذلك هو في كل المواضع ولئن وجب أن يقبل الخبر وإن لم يتصل إسناده لثقة من صمد به إليه في باب واحد إنه ليجب أن يقبل في كل الأبواب فإن قال قائل أما حديث عمرو بن حزم فقد اضطرب واختلف فيه فلا حجة فيه لواحد من أهل هذه المقالات وغيره مما روى في هذا الباب أولى منه قيل له ومن أين اضطرب حديث عمرو بن حزم أما قيس بن سعد قد رواه عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عي ما قد ذكرنا عنه وقيس حجة حافظ وأما حديث الزهري الذي خالفه فإنما رواه عن الزهري من لا تقبلون أنتم روايته عن الزهري لضعفه عندكم وأما حديث معمر فإنما رواه عن عبد الله بن أبي بكر عن أبيه وعبد الله بن أبي بكر فليس في الثبت والإتقان كقيس بن سعد ولقد

منصور بن معتمر کہتے ہیں کہ ابراہیم نخعی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا جب اونٹوں کی تعداد ایک سو بیس ہو جائے تو فریضہ کو ابتداء کی طرف لوٹائیں گے۔ فریق ثانی کا کہنا ہے کہ متصل آثار تو ہمارے موید ہیں جبکہ ہمارے مخالف کے پاس ایسے آثار موجود نہیں۔ تمہارے منقولہ آثار میں اکثر ایسے آثار ہیں جن سے تمہارے مخالف پر حجت قائم ہی نہیں ہوتی کیونکہ اگر اسی طرح کے آثار تمہارے خلاف پیش کئے جائیں تم کبھی ان کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہوگے بلکہ ان کو دلیل میں پیش کرنے والے کو حدیث سے جاہل قرار دو گے۔ مثال کے لئے ہم عرض کرتے ہیں ثمامہ بن عبداللہ کی روایت کو صرف عبد الله بن مثنیٰ نے اتصال سے بیان کیا ہے ہمارے علم میں اور کسی راوی نے اس کا اتصال ذکر نہیں کیا اور تمہارے ہاں عبد الله بن مثنیٰ حجت کے قابل نہیں۔ پھر حماد بن سلمہ کو اہل علم نے عبداللہ بن مثنیٰ سے بہت بلند قرار دیا ہے اور وہ مسلمہ قابل حجت رواتے سے ہیں چنانچہ انہوں نے اس روایت کو ثمامہ سے انقطاع کے ساتھ روایت کیا ہے تو اب تمہارے اصول کے مطابق یہ منقطع میں داخل ہو کر متصل سے نکل جانی چاہئے۔ کیونکہ تمہارے ہاں غیر حفاظ کا اضافہ حفاظ کی روایت پر نا قابل التفات ہے۔ فتدبر دوسری روایت زہری کی ہے جس کو انہوں نے ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت کیا ہے اور زہری سے سلیمان بن داؤد نے روایت لی ہے اور تم نے سنا کہ ابن ابی داؤد کہا کرتے تھے کہ یہ سلیمان بن داؤد اور سلیمان بن داؤدحرانی محدثین کے ہاں دونوں ضعیف ہیں اور وہ سلیمان بن داؤد جو عمر بن عبدالعزیز سے روایت کرتے ہیں وہ محدثین کے ہاں پختہ راوی ہیں۔ اس روایت کے کمزور ہونے کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ زہری کے وہ شاگردجن سے ان کا علم منقول ہے مثلا پس بن یزید ہے اور جنہوں نے زہری سے اس سلسلے میں کچھ روایت کیا ہے انہوں نے ان سے وہ صحیفہ روایت کیا جوال عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کیا آپ نے غور کیا کہ زہری کے پاس اونٹوں کی زکوة کے احکام ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم عن ابیہ عن جدہ سے ہیں اور وہ تمام ائمہ اور اہل علم ہیں جن سے روایت کی جاتی ہے مگر زہری اس کے متعلق خاموشی اختیارکرتے ہیں اور صحیفہ عمرکی طرف مجبور ہو جاتے ہیں جو کہ مروی ہی نہیں اور اس صحیفے کولوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں۔ اور ہمارے نزدیک یہ اضافہ اس جیسی روایت پر جائز نہیں ۔ حدیث معمرعن عبداللہ بن ابی بکر تومتصل روایت ہے جس میں کسی کو کسی قسم کاطعن نہیں ہے۔ یہ روایت بھی متصل نہیں ہے کیونکہ معمر نے اس کو عبداللہ بن ابی بکر عن ابیہ عن جدہ سے روایت کی ہے اور اس کا داداحمد بن ابی بکر ہے اور وہ صحابی نہیں اس نے جناب رسول اللہ ﷺ کو نہیں دیکھا بلکہ اس کی ولادت بھی اس خط کے لکھے جانے کے بعد ہوئی جو کہ آپ ﷺ نے اس کے والد کو لکھا تھا اس کی ولادت نجران میں وفات نبوی ﷺ سے پہلے دس ہجری میں ہوئی اور اس روایت میں ہی منقول نہیں ہے کہ محمد بن عمرو نے اس روایت کو اپنے والد سے روایت کیا ہو۔ پس اس حدیث کا انقطاع بھی ثابت ہو گیا اور منقطع روایت کوتم قابل حجت نہیں سمجھتے ہو۔ پس ثابت ہوا کہ اس باب میں جو کچھ آپ نے جناب رسول الله ﷺ سے روایت کیا وہ منقطع ہے اگرتم اپنے مخالف کامنقطع سے دلیل لا نا قبول نہیں کرتے تو یہاں تم منقطع کو کیوں دلیل بناتے ہو (ماهو جوابكم ) اگر کسی ایک جگہ کا عدم اتصال خبر کے مقبول ہونے کوختم کر دیتا ہے تو پھر ضروری ہے کہ ہر جگہ سے منقطع کو غیر مقبول مانا جائے۔ اور اگر غیرتصل خبرکوقبول کرنا واجب ہے کیونکہ اس کا راوی ثقہ ہے تو پھر تمام ابواب میں اس کا اسی طرح قبول کرنا ہوگا (جو کہ آپ نہیں مانتے) روایت عمرو بن حزم مختلف اور مضطرب ہے تو پھر کسی کو اس سے حصبت کا نہیں بنتا تو اسی طرح ہے۔ (تم کیوں اس سے استدلال کرتے ہو ) حضرت عمرو بن حزم کہاں مضطرب ہے؟ اسکوقیس بن سعد نے ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت کیا ہے اور قیسں حافظ حدیث اور حجت بھی ہے۔ اور روایت ز ہری جو اس کے مخالف ہے وہ اس کو زہری سے نقل کرنے والے وہ لوگ ہیں جوتمہارے ہاں بھی ضعیف ہیں ۔ روایت روایت معتبر تو اس کو عبداللہ بن ابی بکر عن ابن عن جدہ سے روایت کیا ہے یہ اتقان و پختگی میں قیس بن سعد جیسا نہیں ہے۔ ملاحظہ ہو۔

مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، ← أَبُو عَوَانَةَ، ← أَبُو عُمَرَ ← أَبُو بَکْرَةَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7234

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 24 كتاب الزيادات ) ‹ ( 9 باب فرض الزكاة في الإبل السائمة فيما زاد على عشرين ومائة ) · حديث 7235

6854 - حدثني يحيى بن عثمان قال سمعت بن الوزير يقول سمعت الشافعي يقول سمعت سفيان بن عيينة يقول كنا إذا رأينا الرجل يكتب الحديث عن واحد من أربعة ذكر فيهم عبد الله بن أبي بكر سخرنا منه لأنهم كانوا لا يعرفون الحديث فلما لم يكافئ عبد الله بن أبي بكر قيسا في الضبط والحفظ صار الحديث عندنا على ما رواه قيس لا سيما وقد ذكر قيس أن أبا بكر بن محمد كتبه له والله أعلم

ابن الوزیر کہتے ہیں کہ میں نے شافعی کو کہتے سنا کہ میں نے سفیان بن عینیہ کو کہتے سنا کہ جب ہم کسی آدمی کو چار آدمیوں سے لکھتا دیکھتے ہیں جن میں سے ایک عبداللہ بن ابی بکر بھی ہے تو ہم اس سے مذاق کرتے ہیں حالانکہ یہ لوگ حدیث کی معرفت نہیں رکھتے ۔ پس جب عبداللہ بن ابی بکر ضبط و حفظ میں قیس بن سعد کے برابر نہیں تو ہمارے ہاں یہ روایت قیس ہی ہے جس کو حضرت قیس نے روایت کیا اور یہ خاص طور پر ذکر کیا کہ ابو بکر بن محمد نے اس کو لکھا ہے ۔ واللہ اعلم

سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← الشَّافِعِیُّ ← بن الوزير ← يَحْيَی بْنُ عُثْمَانَ

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 7235

chevron_left Previous
1…78910
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter