شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 36 باب صلاة الخوف كيف هى ) · حديث 1806
وحدثنا صالح بن عبد الرحمن قال ثنا سعيد بن منصور قال ثنا أبو عوانة عن بكير بن الأخنس عن مجاهد عن بن عباس رضي الله عنه قال فرض الله عز و جل على لسان نبيكم صلى الله عليه و سلم أربعا في الحضر وركعتين في السفر وركعة في الخوف قال أبو جعفر فذهب قوم الى هذا الحديث فقلدوه وجعلوه أصلا فجعلوا صلاة الخوف ركعة فكان من الحجة عليهم في ذلك أن الله عز و جل قال وإذا كنت فيهم فأقمت لهم الصلاة فلتقم طائفة منهم معك وليأخذوا أسلحتهم فإذا سجدوا فليكونوا من ورائكم ولتأت طائفة أخرى لم يصلوا معك ففرض الله عز و جل صلاة الخوف ونص فرضها في كتابه هكذا وجعل صلاة الطائفة بعد تمام الركعة الأولى مع الإمام فثبت بهذا أن الإمام يصليها في حال الخوف ركعتين وهذا خلاف هذا الحديث ولا يجوز أن يؤخذ بحديث يدفعه نص الكتاب ثم قد عارضه عن بن عباس رضي الله عنهما غيره
مجاہد نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے پیغمبر صلی اللہ عیہ وسلم کی زبان سے چار رکعت حضر میں لازم کیں اور دو رکعت سفر اور خوف میں ایک رکعت لازم کی ہیں ۔ امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ علماء کی ایک جماعت نے اس روایت کو اختیار کر کے اسے اصل قرار دیا اور انہوں نے نماز کوخوف کو ایک رکعت کہا ۔ ان کےخلاف اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد دلیل ہے (واذا کنت فیھم فاقمت لھم الصلاۃ۔) (القرآن) اور جب آپ نے ان میں ہوں اور ان کو نماز پڑھانے لگیں تو ان کی ایک جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہو اور وہ اپنے ہتھیاروں کو تھامے رہیں ۔ پس جب وہ سجد (ثانیہ ) کر چکیں تو وہ پیچھے چلے جائیں تو دوسرا گروہ آجائے جنہوں کہ اب تک نماز نہیں پڑھی ور آپ کے ساتھ نماز پڑھ لیں (القرآن) اللہ تعالیٰ نے نماز خوف کو فرض قرر دیا اور قرآن مجید میں اس کی فرضیت اس طرح ذکر فرمائی اور اس طرح بتایا کہ ایک گروہ امام کے ساتھ پہلی رکعت کو اس طرح مکمل کر لے اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ امام حالت خوف میں دورکعت پڑھے اور یہ بات اس حدیث کے خلاف ہے اور ایسی روایت کو اختیار کرنا جائز نہیں جس کو قرآن مجید کی نص قبول نہ کرے ۔ پھر اس کے معارض حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام کی روایات ہیں ۔
بْنِ عَبَّاسٍ ← مُجَاهِدٍ ← بُکَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← صالح بن عبد الرحمن
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1806
