شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 19 باب القراءة خلف الإمام ) · حديث 1254
وحدثنا أحمد بن داود قال ثنا محمد بن المثنى قال ثنا عبد الرحمن بن مهدي قال ثنا معاوية بن صالح عن أبي الزاهرية عن كثير بن مرة عن أبي الدرداء أن رجلا قال يا رسول الله في كل الصلاة قرآن قال نعم فقال رجل من الأنصار وجبت قال وقال أبو الدرداء أرى أن الإمام إذا أم القوم فقد كفاهم فهذا أبو الدرداء قد سمع من النبي صلى الله عليه و سلم في كل الصلاة قرآن فقال رجل من الأنصار وجبت فلم ينكر ذلك رسول الله صلى الله عليه و سلم من قول الأنصار ثم قال أبو الدرداء بعد من رأيه ما قال وكان ذلك عنده على من يصلي وحده وعلى الإمام لا على المأمومين فقد خالف ذلك رأي أبي هريرة رضي الله عنه أن ذلك على المأموم مع الإمام وانتفى بذلك أن يكون في ذلك حجة لأحد الفريقين على صاحبه وأما حديث عبادة فقد بين الأمر وأخبر عن رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه أمر المأمومين بالقراءة خلفه بفاتحة الكتاب فأردنا أن ننظر ها ضاد ذلك غيره أم لا
معاویہ بن صالح نے ابو الزاہریہ عن کثیر بن مرہ عن ابی الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہر نماز میں قرآن مجید پڑھنا لازم ہے آپ نے فرمایاہاں۔ ایک انصاری نے کہا پھر تو قرآن مجید پڑھنا واجب ہوا۔ یہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ ہیں جنہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ تمام نمازوں میں قرآن مجید پڑھنا چاہیے تو ایک انصاری نے کہا پھر تو واجب ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بات کا انکار نہیں کیا پھر ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے اس کی بات کے بعد اپنی رائے ظاہر فرمائی کہ یہ حکم اکیلے نماز پڑھنے والے اور امام کے لیے ہے مقتدیوں کے لیے نہیں ،حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی رائے ان سے مختلف ہےوہ اسے مقتدی بمعہ امام پر لازم کرتے ہیں پس اس روایت کا کسی بھی فریق کے لیے دلیل ہونا ثابت نہ ہو سکا باقی رہی حدیث عبادہ رضی اللہ عنہ تو انہوں نے بات کو واضح کر دیا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتدیوں کو اپنے پیچھے فاتحہ پرھنے کا حکم دیا ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ دیکھیں کہ ان کے خلاف اور کسی صحابی نے عمل کیا یا نہیں تو چنانچہ یہ رویات مل گئیں ۔
أبي الدرداء أن رجلا ← كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ← أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ← وحدثنا أحمد بن داود
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 1254
