شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 2 كتاب الصلاة ) ‹ ( 9 باب الصلاة الوسطى أي الصلوات ) · حديث 990
935 - حدثنا أحمد بن أبي عمران قال ثنا خالد بن خداش المهلبي قال ثنا عبد العزيز بن محمد الدراوردي عن ثور بن يزيد عن عكرمة عن بن عباس قال الصلاة الوسطى هي الصبح فصل بين سواد الليل وبياض النهار فهذا بن عباس قد أخبر في هذا الحديث أن الذي جعل صلاة الغداة به هي الصلاة الوسطى هذه هي العلة وقد يحتمل أيضا أن يكون قول الله عز و جل وقوموا لله قانتين أراد به صلاة الصبح فيكون ذلك القنوت هو طول القيام كما قال النبي صلى الله عليه و سلم لما سئل أي الصلاة أفضل فقال طول القنوت وقد ذكرنا ذلك بإسناده في موضعه من كتابنا هذا وقد روى عن عائشة رضي الله عنها أيضا أنها قالت إنما أقرت الصبح ركعتين لطول القراءة فيهما وقد ذكرنا ذلك أيضا في غير هذا الموضع وقد يحتمل أن يكون قوله وقوموا لله قانتين أراد به في كل الصلوات صلاة الوسطى وغيرها وقد روى عن بن عباس رضي الله عنهما في الصلاة الوسطى أنها العصر
ثور بن زید نے عکرمہ اور انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ صلاۃ وسطیٰ تو نماز صبح ہے اور اس کو وسطیٰ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس نے رات کی سیاہی اور دن کے چاند نے میں فاصلہ کر دیا یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ ہیں جنہوں نے اطلاع دی ہے کہ جن حضرات نے فجر کی نماز کو نماز وسطیٰ کہا انکے ہاں علت یہی ہے حالانکہ اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ آیت " وقومو اللہ قانیتن " سے مراد نماز صبح ہو تو اس صورت میں قنوت سے طول قیام مراد ہو گاجیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کونسی نماز افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کا قنوت یعنی قیام لمبا ہو ہم نے یہ روایت پوری اسناد سے اپنے موقع پر ذکر کی ہے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ فجر میں دو رکعتیں طول قیام کی وجہ سے رکھی گئی ہیں اور ہم نے یہ بات اورجگہ بھی ذکر کی ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ (وقومو اللہ قانتین) والی آیت میں ہر نماز کا قنوت مراد ہو۔ خواہ وہ درمیان ہو یا دیگر اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نماز وسطیٰ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ نماز عصر ہے ۔
بْنِ عَبَّاسٍ ← عِكْرِمَةَ، ← ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، ← عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ ← خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ الْمُهَلَّبِيُّ ← أحمد بن أبي عمران
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 990
