شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 23 باب صفة التيمم كيف هي ) · حديث 649
633 - حدثنا محمد بن خزيمة قال ثنا حجاج قال ثنا شعبة قال أخبرني الحكم عن ذر عن عبد الرحمن بن أبزي عن أبيه عن عمار أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال له إنما كان يكفيك هكذا وضرب شعبة بكفيه إلى الأرض وأدناهما من فيه فنفخ فيهما ثم مسح وجهه وكفيه قال أبو جعفر هكذا قال محمد بن خزيمة في إسناد هذا الحديث عن عبد الرحمن بن أبزن عن أبيه وإنما هو عن ذر عن بن عبد الرحمن عن أبيه
عبدالرحمان بن ابزی نے حضرت عمار سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا تمہیں اس طرح کرنا کافی تھا اور شعبہ نے اپنی ہتھیلیوں سے زمین پر ضرب لگائی اور پھر ان کو منہ سے قریب کیا اور ان پر پھونک ماری اور پھر ان کو چہرے اور کفین پر پھیر لیا ۔ امام طحاویرحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی سند میں محمد بن خزیمہ نے عبدالرحمن سے اور انہوں نے اپنے والد ابزی سے روایت کی ہے اور اصل میں وہ ذر کے واسطہ سے ذر نے عبدالرحمن سے اور اس نے اپنے والد سے نقل کی ہے۔
عَمَّارٍ ← أَبِيهِ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، ← ذَرٍّ، ← الْحَكَمِ ← شُعْبَةُ، ← حجاج، ← مُحَمَّدُ بْنُ خُزَيْمَةَ
Hadith 649
