شرح معنی الآثار الطحاوي · کتاب ‹ ( 14 باب أكل ما غيرت النار هل يوجب الوضوء أم لا ) · حديث 372
369 - حدثنا بن خزيمة قال ثنا حجاج قال ثنا عمارة بن زاذان عن محمد بن المنكدر قال دخلت على فلانة بعض أزواج النبي صلى الله عليه و سلم قد سماها ونسيت قالت دخل علي رسول الله صلى الله عليه و سلم وعندي بطن معلق فقال لو طبخت لنا من هذا البطن كذا وكذا قالت فصنعناه فأكل ولم يتوضأ
محمد بن المنکدر کہتے ہیں کہ میں فلاں زوجہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا عمارہ کہتے ہیں محمد نے مجھے نام بتلایا تھا مگر مجھے بھول گیا اور پھر بقیہ روایت اسی طرح نقل کی ہے کہ میرے پاس جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے میرے پاس بطن کا گوشت لٹکا ہوا تھا آپ نے فرمایا اگر تم اس میں سے ہمارے لیے اس طرح اس طرح پکاتیں تو مناسب تھا ۔ ام المومنین کہتی ہیں ہم نے پکایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمایا اور وضو نہ کیا۔
مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← عُمَارَةِ بْنِ زَاذَانَ ← حجاج، ← بْنِ خُزَيْمَةَ
Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi · Book › Chapter · Hadith 372
