Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شرح معنی الآثار الطحاوي

Sharah Maani Al Aasaar Al Tahavi

by Al Tahavi

7,324 Hadith365 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7072

6699 - حدثنا أبو بكرة وابن مرزوق قالا ثنا عبد الله بن بكير السهمي قال ثنا حميد عن أنس قال قال عمر قلت يا رسول الله يدخل عليك البر والفاجر فلو حجبت أمهات المؤمنين فأنزل الله عز و جل آية الحجاب

حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺ آپ کے پاس نیک اور بد سب آتے ہیں اگر آپ امہات المومنین کو پردے کا حکم فرماتے ( تو مناسب تھا ) تو اللہ تعالیٰ نے آیت حجاب اتار دی ۔

عُمَرُ قُلْتُ ← أَنَسٍ، ← حُمَيْدٍ ← عبد الله بن بكير السهمي ← أبو بكرة وابن مرزوق

Hadith 7072

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7073

6700 - حدثنا حسين بن نصر قال سمعت يزيد بن هارون قال ثنا حميد فذكر بإسناده مثله

یزید بن ہارون کہتے ہیں حمید نے ہمیں بیان کیا پھر اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے ۔

حميد فذكر بإسناده مثله ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← حسين بن نصر

Hadith 7073

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7074

6701 - حدثنا بن أبي داود قال ثنا عبد الله بن صالح قال حدثني الليث قال حدثني عقيل عن بن شهاب قال أخبرني عروة عن عائشة رضي الله عنها أن أزواج النبي صلى الله عليه و سلم كن يخرجن بالليل إلى المناصع وهو صعيد أفيح وكان عمر يقول لرسول الله صلى الله عليه و سلم احجب نساءك فلم يكن رسول الله صلى الله عليه و سلم يفعل فخرجت سودة ذات ليلة وكانت امرأة طويلة فناداها عمر ألا قد عرفناك يا سودة حرصا على أن ينزل الله الحجاب قالت عائشة رضي الله عنها فأنزل الله الحجاب

عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہن اجمعین رات کو قضائے حاجت کے لئے باہر جاتیں وہ ایک کھلی زمین تھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضور ﷺ سے عرض کرتے اپنی ازواج کا پردہ کرا دیجیے مگر رسول اللہ ﷺ ایسا نہ کرتے ۔ حضرت سودہ رضی اللہ عنہ ایک رات باہر نکلیں یہ لمبے قد والی عورتیں تھیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس حرص میں کہ اللہ تعالیٰ پردے کا حکم اتار دے ۔ یہ کہا۔ اے سودہ ہم نے تمہیں پہچان لیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حجاب کی آیت اتار دی۔

عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← بن شِهَابٍ ← عَقِیلٍ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← بن أبي داود

Hadith 7074

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7075

6702 - حدثنا روح بن الفرج قال ثنا يحيى بن عبد الله بن بكير قال حدثنا الليث فذكر بإسناده مثله

یحییٰ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ہمیں لیث نے بیان کیا پھر انہوں نے اپنی سند سے روایت کی ۔

الليث فذكر بإسناده مثله ← يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ، ← رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ

Hadith 7075

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7076

6703 - حدثنا روح قال ثنا يحيى قال حدثني الليث عن عقيل عن بن شهاب قال أخبرني أنس بن مالك قال كنت أعلم الناس بشأن الحجاب فيما أنزل وكان أول ما أنزل في مبنى رسول الله صلى الله عليه و سلم بزينب بنت جحش أصبح بها عروسا فدعا القوم فأصابوا من الطعام ثم خرجوا وبقى رهط منهم عند رسول الله صلى الله عليه و سلم فأطالوا المكث فقام رسول الله فخرج وخرجت معه حتى جاء عتبة حجرة عائشة رضي الله عنها ثم ظن رسول الله صلى الله عليه و سلم أنهم قد خرجوا فرجع ورجعت معه حتى دخل على زينب فإذا هم جلوس فرجع رسول الله صلى الله عليه و سلم ورجعت معه حتى إذا بلغ عتبة حجرة عائشة وظن أنهم قد خرجوا رجع ورجعت معه فإذا هم قد خرجوا فضرب رسول الله صلى الله عليه و سلم بيني وبينه بالستر وأنزل الحجاب

ابن شہاب کہتے ہیں کہ مجھے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بتلایا کہ میں پردے کے معاملے میں سب سے زیادہ علم رکھتا ہوں کہ کس سلسلے میں وہ آیت اتری سب سے پہلی آیت کا وہ موقع ہے جب حضرت زینب رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی شادی ہوئی اور آپ نے شب زفاف گزاری آپ نے لوگوں کو کھانے کے لئے بلایا وہ آئے اور چلے گئے ایک جماعت ان میں سے رسول اللہ ﷺ کے پاس رکی رہی اور کافی دیر وہ ٹھہرے چنانچہ رسول اللہ ﷺ اٹھ کر باہر نکلے اور میں بھی آپ کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ آپ حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے چوکھٹ تک پہنچ گئے پھر جناب رسول اللہ ﷺ نے گمان کیا کہ وہ نکل چکے ہیں تو آپ لوٹے اور میں بھی آپ کے ساتھ ہی لوٹا آپ حضرت زینب کے مکان میں داخل ہوئے تو وہ بیٹھے تھے جناب رسول اللہ ﷺ پھر لوٹ گئے اور میں بھی آپ کے ساتھ لوٹا یہاں تک کہ آپ حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے چوکھٹ تک پہنچ گئے اور آپ نے یہ گمان کیا کہ وہ نکل چکے ہوں گے تو اپ واپس لوٹ آئے اور میں بھی آپ کے ساتھ لوٹا وہ تو نکل چکے تھے تو اس وقت رسول اللہ ﷺ نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا اور اللہ تعالیٰ نے آیت حجاب اتار دی ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← بن شِهَابٍ ← عَقِیلٍ ← اللَّيْثُ ← يَحْيَى ← رَوْحٌ،

Hadith 7076

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7077

6704 - حدثنا أبو بكرة قال ثنا عبد الله بن بكر قال ثنا حميد الطويل عن أنس قال أولم رسول الله صلى الله عليه و سلم حين بنى بزينب بنت جحش ثم خرج إلى حجر أمهات المؤمنين فلما رجع إلى بيته رأى رجلين قد مد بهما الحديث فوثبا مسرعين فرجع حتى دخل البيت وأرخى الستر وأنزلت آية الحجاب

حمید الطویل نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ولیمہ کیا جبکہ حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہ کے ہاں شب زفاف گزاری پھر اپ امہات المومنین کے حجرات کی طرف نکل گئے پھر جب حجرہ زینب کی طرف واپس لوٹے تو دو آدمیوں کو دیکھا جو لمبی بات میں مصروف تھے پھر وہ جلدی سے اٹھے تو آپ واپس لوٹ کر حجرہ زینب میں داخل ہوئے اور پردہ لٹکا لیا اور آیت حجاب اتاری گئی ۔

أَنَسٍ، ← حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ، ← أَبُو بَکْرَةَ

Hadith 7077

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7078

6705 - حدثنا إبراهيم بن منقذ قال ثنا المقرئ عن جرير عن سالم العلوي عن أنس بن مالك قال كنت خادم رسول الله صلى الله عليه و سلم فكنت أدخل عليه بغير إذن فجئت يوما أدخل فقال كما أنت فإنه قد حدث بعدك أمر فلا تدخل علينا إلا بإذن

سالم علوی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میں جناب رسول اللہ ﷺ کی خدمت کرتا تھا اور بلا اجازت میں داخل ہوتا تھا ایک دن میں داخل ہونے لگا تو آپ نے فرمایا اپنی جگہ ٹھہر۔ اس لئے کہ تمہارے بعد ایک نیا حکم آیا ہے اب بلا اجازت ہمارے ہاں مت داخل ہونا۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← سالم العلوي ← جَرِيرٌ ← الْمُقْرِئُ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذٍ،

Hadith 7078

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7079

6706 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا سليمان بن حرب قال ثنا حماد عن سالم العلوي عن أنس بن مالك قال لما أنزلت آية الحجاب جئت أدخل كما أدخل فقال النبي صلى الله عليه و سلم رويدا وراءك يا بني

سالم علوی کہتے ہیں کہ جب آیت حجاب نازل ہوئی تو میں داخل ہونے لگا جیسے پہلے داخل ہوتا تھا تو جناب نبی اکرم ﷺ نے فرمایا بیٹے باہر ٹھہرو۔

لما أنزلت آية الحجاب جئت أدخل كما أدخل ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← سالم العلوي ← حَمَّادٌ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← بن مرزوق

Hadith 7079

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7080

6707 - حدثنا بن أبي داود قال ثنا عبيد الله بن معاذ قال ثنا المعتمر بن سليمان عن أبيه عن أبي مجالد عن أنس بن مالك قال لما تزوج النبي صلى الله عليه و سلم زينب بنت جحش دعا القوم فطعموا ثم جلسوا يتحدثون فأخذ كأنه يتهيأ للقيام فلم يقوموا فلما رأى ذلك قام وقام من قام معه القوم وقعد الثلاثة ثم إن النبي صلى الله عليه و سلم جاء فدخل فإذا القوم جلوس ثم إنهم قاموا وانطلقوا فجئت فأخبرت النبي صلى الله عليه و سلم أنهم قد انطلقوا فجاء فدخل وأنزلت آية الحجاب يا أيها الذين آمنوا لا تدخلوا بيوت النبي إلا أن يؤذن الآية قال أبو جعفر فكن أمهات المؤمنين قد خصصن بالحجاب ما لم يجعل فيه سائر الناس مثلهن فإن قال قائل فقد قال الله عز و جل وقل للمؤمنات يغضضن من أبصارهن ويحفظن فروجهن ولا يبدين زينتهن إلا ما ظهر منها ثم قال ولا يبدين زينتهن إلا لبعولتهن أو آبائهن أو آباء بعولتهن أو أبناء بعولتهن أو إخوانهن أو بني إخوانهن أو بني أخواتهن أو نسائهن أو ما ملكت أيمانهن فجعل ما ملكت أيمانهن كذي الرحم المحرم فيهن قيل له ما جعلهن كذلك ولكنه ذكر جماعة مستثنين من قوله عز و جل ولا يبدين وزينتهن فذكر البعول وذكر الآباء ومن ذكر معهم مثل ما ذكره وما ملكت أيمانهن فلم يكن جمعه بينهم بدليل على إستواء أحكامهم لأنا قد رأينا البعل قد يجوز أن ينظر من امرأته إلى ما لا ينظر إليها أو بها منها ثم قال أو ما ملكت أيمانهن فلا يكون ضمه أولئك مع ما قبلهم بدليل أن حكمهم مثل حكمهم ولكن الذي أبيح بهذه الآية للمملوكين من النظر إلى النساء إنما هو ما ظهر من الزينة وهو الوجه والكفان وفي إباحته ذلك للمملوكين وليسوا بذوي أرحام محرمة دليل أن الأحرار الذين ليسوا بذوي أرحام محرمة من النساء في ذلك كذلك وقد بين هذا المعنى ما في حديث عبد بن زمعة من قول رسول الله صلى الله عليه و سلم لسودة احتجبي منه فأمرها بالحجاب منه وهو بن وليدة أبيها وليس يخلو أن يكون أخاها أو بن وليدة أبيها فيكون مملوكا لها ولسائر ورثة أبيها فعلمنا أن النبي صلى الله عليه و سلم لم يحجبها منه لأنه أخوها ولكن لأنه غير أخيها وهو في تلك الحال مملوك فلم يحل له برقه النظر إليها فقد ضاد هذا الحديث حديث أم سلمة وخالفه وصارت الآية التي ذكرنا على قول هذا الذاهب إلى حديث سودة أنها على سائر النساء دون أمهات المؤمنين وأن عبيد أمهات المؤمنين كانوا في حكم النظر إليهن في حكم القرباء منهن الذين لا رحم بينهم وبينهن لا في حكم ذوي الأرحام منهن المحرمة وكل من كان بينه وبينهن محرمة فهو عندنا في حكم ذوي الأرحام المحرمة في منع ما وصفنا ثم رجعنا إلى النظر لنستخرج به من القولين قولا صحيحا فرأينا ذا الرحم لا بأس أن ينظر إلى المرأة التي هو لها محرم إلى وجهها وصدرها وشعرها وما دون ركبتها ورأينا القريب منها ينظر إلى وجهها وكفيها فقط ثم رأينا العبد حرام عليه في قولهم جميعا أن ينظر إلى صدر المرأة مكشوفا أو إلى ساقيها سواء كان رقه لها أو لغيرها فلما كان فيما ذكرنا كالأجنبي منها لا كذي رحمهما المحرم عليها كان في النظر إلى شعرها أيضا كالأجنبي لا كذي رحمها المحرم عليها فهذا هو النظر في هذا الباب وهو قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد رحمهم الله تعالى وقد وافقهم في ذلك من المتقدمين الحسن والشعبي

ابو مجالد نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جب جناب نبی اکرم ﷺ نے زینب بنت حجش سے شادی کی تو لوگوں کو بلایا پس انہوں نے کھانا کھایا پھر باتیں کرنے بیٹھ گئے تو آپ نے اس طرح کا عمل کیا گویا آپ اٹھانا چاہتے ہیں مگر وہ لوگ نہ اٹھے۔ پھر جب آپ نے یہ دیکھا تو آپ اٹھے اور آپ کے ساتھ اٹھنے والے اٹھ گئے مگر ان میں سے تین بیٹھے رہے۔ پھر جناب نبی اکرم تشریف لائے اور گھر میں داخل ہوئے تو اچانک وہ لوگ بیٹھے تھے پھر وہ اٹھ کر چلے گئے اور میں نے آ کر جناب نبی اکرم ﷺ کو خبر دی کہ وہ چلے گئے ہیں تو آپ تشریف لائے اور داخل ہوئے تو یہ آیت حجاب اتری۔ "یا ایها الذين آمنوا لاتدخلوا (الاحزاب :۵۳)امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: امہات المومنین کو اس حجاب سے خاص کیا گیا جس میں دوسرے لوگوں کو ان کی طرح قرار نہیں دیا گیا۔ اللہ تعالی نے فرمایا: "وقل للمومنات يغضضن من أبصارهن (النور: ۳۱) پھر فرمایا ”ولا يبدين زينتهن الا ما ظهر منها (النور:۳۱) تو اس آیت میں لونڈیوں کوذی رحم محرم کی طرح قرار دیا گیا۔ لونڈیوں کو اس طرح قرارنہیں دیا جس طرح آپ نے خیال کیا بلکہ مستثنیٰ جماعت کا ذکر کیا جن کو "ولا يبدين زينتهن“ سے نکالا گیا تو اس میں خاوندوں ، باپوں اور اس کے ساتھ جن کو ان کی مثل ذکر کیا اور لونڈی غلاموں کا تذکرہ کیا تو ان کو جمع کرنا اس بات کی دلیل نہیں کہ ان کے احکام ایک جیسے ہیں کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ خاوند کوعورت کے وہ مقامات بھی دیکھنے درست ہیں جن کو عورت کا باپ بھی نہیں دیکھ سکتا۔ پھر فرمایا جو تمہاری ملک ہوں تو ان کو پہلے لوگوں سے ملانا اس دلیل سے نہیں کہ ان کا حکم ان کی طرح ہے بلکہ اس آیت سے غلاموں کے لئے عورتوں کے وہ حصے دیکھنے کی اجازت دی گئی جو زینت میں سے ظاہر میں اور وہ چہرہ اور ہتھیلیاں ہیں اور اسے غلاموں کے لئے جائز قرار دیا حالانکہ وہ محارم نہیں ۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ جو آزادلوگ محارم نہیں ان کا بھی یہی حکم ہے اوریہ مفہوم حضرت عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں جناب رسول اللہ ﷺ کے قول ”احتجبي منه" ، میں حضرت سودہ رضی اللہ عنہ کو آپ نے بیان فرمایا تو آپ نے ان کو ان سے پردہ کرنے کا حکم دیا حالانکہ وہ ان کے باپ کی لونڈی کے بیٹے ہیں اور یہاں دو باتیں ہیں۔ 1۔ یاتو وہ ان کے بھائی ہیں۔ 2۔ ان کے والد کی لونڈی کے بیٹے ہیں تو اس اعتبار سے ان کے اور ان کے والد کے تمام ورثاء کے مملوک ہیں۔ تو اس سے معلوم ہوا کہ آپ ﷺ سے ان کو ان سے پردہ اس لئے نہیں کروایا کہ وہ ان کے بھائی تھے بلکہ اس لئے کہ وہ ان کے بھائی نہ تھے اور وہ اس حالت میں غلام تھے تو ان کے غلام ہونے کی وجہ سے حضرت سودہ رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھنا جائز نہ تھا تو اس طرح کی روایت حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ والی روایت کی ضد ہے اور جو آیت ہم نے ذکر کی ہے وہ اس شخص کے نزدیک جس نے حضرت سودہ رضی اللہ عنہ والی روایت سے استدلال کیا ہے وہ تمام عورتوں سے متعلق ہے صرف امہات المومنین کے ساتھ خاص نہیں اور امہات المومنین کے غلام ان کی طرف دیکھنے کے حکم میں ان رشتہ داروں کی طرح تھے جو ان امہات المومنین کے رشتہ دار نہیں تھے۔ محارم کے حکم میں نہ تھے اور جن کو امہات المومنین کے ساتھ رشتہ محرمیت حاصل تھاوہ اس ممانعت کے سلسلہ میں ان رشتہ داروں کی طرح ہیں جو ان کے لئے حرام ہیں ۔ دونوں اقوال میں سے درست تر قول کو نکالنے کے لئے ہم نے قیاس کی طرف رجوع کیا تو ہم نے دیکھا کہ محارم کے لئے عورت کو دیکھنے کی اجازت ہے محرمہ چہرہ، سینہ ، بال ، گھٹنوں سے نیچے حصہ کو دیکھ سکتا ہے اور دیگر اقارب صرف اس کے چہرہ اور تھیلیوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ پھر ہم نے نظر ڈالی کہ اس پر حرام ہے کہ وہ عورت کے کھلے ہوئے سینے یا پنڈلیوں کی طرف دیکھے خواہ وہ اس عورت کا غلام ہو یا کسی اور کا غلام ہو۔ جب اس بات میں غلام اجنبی کے حکم میں ہے محرم رشتہ دار کی طرح نہیں تو بالوں کے سلسلہ میں بھی قیاس کا یہی تقاضا ہے۔ اور امام ابوحنیفہ ابو یوسف محمد رحمہم اللہ کا یہی قول ہے۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← أبي مجالد ← أَبِيهِ ← الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، ← بن أبي داود

Hadith 7080

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 28 باب نظر العبد إلى شعور الحرائر ) · حديث 7081

6708 - حدثنا صالح بن عبد الرحمن قال ثنا سعيد بن منصور قال ثنا هشيم قال ثنا مغيرة عن الشعبي ويونس عن الحسن أنهما كرها أن ينظر العبد إلى شعر مولاته

مغیرہ نے شعبی اور یونس سے انہوں نے حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کی ہے ان دونوں نے غلام کے متعلق اپنی مالکہ کے بالوں کو دیکھنے کو مکروہ ( تحریمی ) قرار دیا ہے ۔

الحسن أنهما كرها أن ينظر العبد إلى شعر مولاته ← الشعبي ويونس ← مُغِيرَةَ، ← هُشَيْمٌ ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← صالح بن عبد الرحمن

Hadith 7081

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 29 باب التكني بأبي القاسم هل يصح أم لا ) · حديث 7082

6709 - حدثنا أبو أمية قال ثنا علي بن قادم قال ثنا قطر عن منذر الثوري عن محمد بن الحنفية عن علي قال قلت يا رسول الله إن ولد لي بن أسميه باسمك وأكنيه بكنيتك قال نعم قال وكانت رخصة من رسول الله صلى الله عليه و سلم لعلي قال أبو جعفر فذهب قوم إلى أنه لا بأس بأن يكتنى الرجل بأبي القاسم وأن يتسمى مع ذلك بمحمد واحتجوا في ذلك بما روي عن النبي صلى الله عليه و سلم في هذا الحديث وقالوا أما ما ذكر من أن ذلك رخصة فلم يذكر ذلك في الحديث عن رسول الله صلى الله عليه و سلم ولا ذكر عن على أن ذلك كان رخصة من رسول الله صلى الله عليه و سلم وإنما هو قول ممن بعد علي وقد يجوز أن يكون ذلك على ما قال ويجوز أن يكون على خلاف ذلك والدليل على أنه خلاف ذلك أنه قد كان في زمن أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم جماعة فقد كانوا مسمين بمحمد متكنين بأبي القاسم منهم محمد بن طلحة ومحمد بن الأشعث ومحمد بن أبي حذيفة فلو كان ما أمر به النبي صلى الله عليه و سلم في الحديث الأول خاصا إذا لما سوغه غيره ولأنكره على فاعله وأنكره معه من كان بحضرته من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال الذين ذهبوا إلى أن ذلك كان خاصا لعلي قد روى عن رسول الله صلى الله عليه و سلم ما يدل على ما قلنا فذكروا في ذلك ما

محمد بن حنیفہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ میں نے کہا یا رسول اللہ ﷺ اگر میرے ہاں بیٹا پیدا ہو تو کیا میں اس کا نام آپ کے نام پر اور اس کی کنیت پر رکھ لوں ۔ آپ نے فرمایا ہاں ( اجازت ہے ) اور راوی کہتے ہیں کہ یہ اجازت صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے تھی ۔ امام طحاوی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں : ایک جماعت کا خیال ہے کہ ابو القاسم کی کنیت میں کوئی حرج نہیں اور اس کے ساتھ محمد نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔ انہوں نے اس روایت کو دلیل بنایا ۔ باقی اس روایت میں تخصیص کا قول نہ تو جناب رسول اللہ ﷺ کا ہے اور نہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہے بلکہ کسی راوی کا ہے ۔ اب یہ بھی ممکن ہے کہ یہ درست ہو اور ممکن ہے کہ درست نہ ہو ۔ کنیت و اسم گرامی ہر دو کے جواز کی دلیل یہ ہے کہ صحابہ کرام کے زمانہ میں ایک جماعت کے یہ نام پائے جاتے ہیں کہ ان کی کنیت و نام دونوں یہی تھے مثلاً محمد بن طلحہ، محمد بن اشعث ، محمد بن ابی حذیفہ رحمہم اللہ اگر یہ جناب علی رضی اللہ عنہ کی خصوصیت ہوتی تو دوسرے یہ نام نہ رکھتے اور دیگر احباب بھی اس پر تنقید کرتے ( مگر کسی سے منقول نہیں ) یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے خاص تھی اور اس کی دلیل خود روایت میں وارد ہے ۔ ( ملاحظہ ہو )

قُلْتُ ← عَلِيٍّ، ← مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ ← مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ، ← قَطَرٍ، ← علي بن قادم ← اَبُوْ اُمَیَّۃَ

Hadith 7082

شرح معنی الآثار الطحاوي · ( 23 كتاب الكراهة ) ‹ ( 29 باب التكني بأبي القاسم هل يصح أم لا ) · حديث 7083

6710 - حدثنا بن مرزوق قال ثنا روح بن أسلم قال ثنا أيوب بن واقد قال ثنا فطر بن خليفة عن منذر الثوري عن محمد بن الحنفية عن علي قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم إن ولد لك بعدي بن فسمه باسمي وكنه بكنيتي وهي لك خاصة دون الناس قالوا ففي هذا الحديث الخصوصية من رسول الله صلى الله عليه و سلم لعلي بذلك دون الناس قيل لهم هذا كما ذكرتم لو ثبت هذا الحديث على ما رويتم ولكنه ليس بثابت عندنا لأن أيوب بن واقد لا يقوم مقام من خالفه في هذا الحديث ممن رواه عن فطر على ما ذكرنا في أول هذا الباب فقال الذين ذهبوا إلى أن ذلك كان خاصا لعلي بعد أن افترقوا فرقتين فقالت فرقة لا ينبغي لأحد أن يتكنى بأبي القاسم سواء كان اسمه محمدا أو لم يكن وقالت الفرقة الأخرى لا ينبغي لأحد ممن سمى بمحمد أن يكنى بأبي القاسم ولا بأس لمن لم يتسم بمحمد أن يتكنى بأبي القاسم وقد روى عن رسول الله صلى الله عليه و سلم ما يدل على ما قلنا في خصوصية رسول الله صلى الله عليه و سلم بذلك عليا فذكروا ما

محمد بن حنفیہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر میرے بعد تیرے ہاں بیٹا پیدا ہو تو اس کا نام میرے نام پر رکھنا اور اس کی کنیت میری کنیت پر رکھنا تیرے لئے خاص ہے لوگوں کو درست نہیں ۔ اس روایت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے اس کی خصوصیت مذکور ہے دوسرے لوگوں کے لئے نہیں اگر یہ روایت پایہ ثبوت کو پہنچ جائے تو بات اسی طرح ہے جیسا تم نے کہی ۔ مگر یہ روایت سرے سے ثابت نہیں کیونکہ ایوب بن و اقداس درجے کا راوی نہیں جس درجہ کے راوی فطر ہیں ان کی روایت اس کے خلاف ہے ۔ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ خاص تھی اس کے بعد لوگوں کی دو جماعتیں بن گئیں۔ کسی کو آپ کی کنیت اختیار کرنا جائز نہیں خواہ اس کا نام محمد ہو یا نہ ہو۔ جس کا نام محمد ہو اس کی کنیت ابو القاسم مناسب نہیں البتہ جس کا نام محمد نہ ہو اس کو یہ کنیت درست ہے اور مندرجہ ذیل روایات اس کی دلیل ہیں ۔ کہ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ خاص ہے ۔

عَلِيٍّ، ← مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ ← مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ، ← فِطْرِ بن خليفة ← أَيُّوبُ بْنُ وَاقِدٍ، ← رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، ← بن مرزوق

Hadith 7083

chevron_left Previous
1…5556575859
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter
2. Book
    28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
2. Book
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter
3. Book
    100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter
4. Book
    111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter
5. Book
    136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter
6. Book
    174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter
7. Book
    186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter
8. Book
    196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter
9. Book
    200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter
10. Book
    205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter
11. Book
    219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter