Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني

Kitab Al Aasaar Al Shabani

by Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani

913 Hadith308 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [1] بَابُ الْوُضُوءِ · حديث 5

5 - قَالَ مُحَمَّدٌ: بَلَغَنَا أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْه سُئِلَ عَنِ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: «هُوَ إِمَامُكَ إِنْ شِئْتَ فَأَقْلِلْ مِنْهُ، وَإِنْ شِئْتَ فَأَكْثِرْ» وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نماز میں قرات کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا! یہ قرآن تیرا امام ہے اگر تم چاہوتو اس سے کم (حاصل) کرو اور چاہوتو زیادہ ( اختیار ) کرو۔ حضرت امام ابوحنفیہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے ۔“

الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ، ← مُحَمَّدٌ: بَلَغَنَا أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ سُئِلَ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 5

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [2] بَابُ مَا يُجْزِي من الْوُضُوءِ مِنْ سُؤْرِ الْفَرَسِ وَالْبَغْلِ وَالْحِمَارِ وَالسِّنَّوْرِ · حديث 6

6 - مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ قال: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي السِّنَّوْرِ يشْرَبُ مِنَ الْإِنَاءِ، قَالَ: «هِيَ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ لَا بَأْسَ بِشُرْبِ فَضْلِهَا» فَسَأَلْتُهُ: أَيُتَطَهَّرُ بِفَضْلِهَا لِلصَّلَاةِ؟ فَقَالَ: «إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَرْخَصَ الْمَاءَ، وَلَمْ يَأْمُرْهُ، وَلَمْ يَنْهَهُ» #48# قَالَ مُحَمَّدٌ: قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ: غَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ، وَإِنْ تَوَضَّأَ مِنْهُ أَجْزَأَهُ، وَإِنْ شَرِبَهُ فَلَا بَأْسَ بِهِ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِقَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ نَأْخُذُ

حضرت محمد بن حسن رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اس بلی کے بارے میں جو برتن میں سے پیتی ہے روایت کرتے ہیں کہ وہ گھر سے تعلق رکھتی ہے تو اس کے بچے ہوئے (پانی) میں کوئی حرج نہیں حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ فر ماتے ہیں ! میں نے ان سے پوچھا کیا اس کے جھوٹے سے نماز کے لئے طہارت حاصل ہو جاتی ہے تو انہوں نے فرمایا اللہ عز وجل نے پانی کو مباح قرار دیا ہے نہ اس ( ہونے کے استعمال کا حکم دیا اور نہ ہی اس سے منع کیا۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا اس کے علاوہ پانی مجھے زیادہ پسند ہے اور اگر اس سے وضو کر لیا تو بھی جائز ہے اور اگر اس سے پی لے تو بھی کوئی خرج نہیں ۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔ ہم حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے قول کو اختیار کرتے ہیں۔

حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ،

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 6

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [2] بَابُ مَا يُجْزِي من الْوُضُوءِ مِنْ سُؤْرِ الْفَرَسِ وَالْبَغْلِ وَالْحِمَارِ وَالسِّنَّوْرِ · حديث 7

7 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا خَيْرَ فِي سُؤْرِ الْبَغْلِ وَالْحِمَارِ، وَلَا يُتَوَضَّأُ بِسُؤْرِ الْبَغْلِ وَالْحِمَارِ، وَيُتَوَضَّأُ مِنْ سُؤْرِ الْفَرَسِ، وَالْبِرْذَوْنِ وَالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے (حضرت ابراہیم ’’ رحمتہ اللہ علیہ ‘‘ نے ) فرمایا! خچر اور گدھے کے جھوٹے میں کوئی بھلائی نہیں اور کوئی شخص خچر اور گدھے کے جھوٹے سے وضو نہ کرے البتہ گھوڑے اور بزدون ( ترکی گھوڑے ) بکری اور اونٹ کے جھوٹے سے وضو کرے ‘‘ ۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے اور ہم اسے ہی اختیار کرتے ہیں۔

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 7

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 8

8 - مُحَمَّدُ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي #49# جهْم، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَدِمْتُ الْعِرَاقَ لِغَزْوَةِ جَلُولَاءَ فَرَأَيْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا سَعْدُ؟ قَالَ: إِذَا لَقِيتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَسَلْهُ، قَالَ: فَلَقِيتُ عُمَرَ رضي الله عنه، فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا صَنَعَ سَعْدٌ، قَالَ عُمَرُ رضي الله عنه: «صَدَقَ سَعْدٌ، رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُهُ فَصَنَعْنَاهُ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ! ہم سے حضرت ابوبکر بن عبد اللہ بن جھم رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں غزوہ جلولاء کے لئے گیا ( یہ بغداد کا ایک مقام ہے اور یہ غزوہ ۱۷ھ میں ہوا مراد جہاد ہے کیونکہ غزوہ و ہ ہوتا ہے جس میں حضور علیہ السلام خودشریک ہوئے )۔ ‘‘ میں نے حضرت سعد بن بی وقاص رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ موزوں پر مسح کر رہے ہیں میں نے پوچھا! اے سعد رضی اللہ عنہ یہ کیا ؟ انہوں نے فرمایا! جب تم امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملو گے تو ان سے پوچھ لینا ،فرماتے ہیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملا تو ان کو حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے عمل کے بارے میں بتایا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے سچ کہا ہے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ عمل کر تے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی کیا۔“ امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے اور ہم بھی اسے ہی اختیار کرتے ہیں۔ ‘‘

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جهْم، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 8

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 9

9 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ نُبَاتَةَ الْجُعْفِيِّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَالَ: «الْمَسْحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ لِلْمُقِيمِ يَوْم وَلَيْلَة، وَلِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَة أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ إِذَا لَبِسْتَهُمَا وَأَنْتَ طَاهِرٌ» #50# قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ فرماتے ہیں ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت حنظلہ بن بنانۃہالجعفی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا! موزوں پر مسح مقیم کے لئے ایک دن رات اور مسافر کے لئے تین دن رات ہے جب کہ تم اسے طہارت کی حالت میں پہنو۔ ‘‘ امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور ہم بھی اسے اختیار کر تے ہیں ۔

حَنْظَلَةَ بْنِ نُبَاتَةَ الْجُعْفِيِّ، ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 9

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 10

10 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَسَعْدُ بْنُ وَقَّاصٍ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ سَعْدٌ أَمْسَحُ، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ مَا يُعْجِبُنِي، فَأَتَيَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابٍ، فَقَصَّا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «عَمُّكَ أَفْقَهُ مِنْكَ»

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم سے حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ! ہم سے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ حضرت سالم بن عبداللہ عمر رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں۔ ‘‘ موزوں پر مسح کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن عمر اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہا‘ کے درمیان اختلاف ہوا ‘ تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں مسح کرتا ہوں ( یا امرکا صیغہ ہوتو معنی ہوگا تم مسح کر و و اللہ اعلم بالصواب ) حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ میرے لئے تعجب خیز بات ہے ‘ پس وہ دونوں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور واقعہ بیان کیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا (اے ابن عمر رضی اللہ عنہ ) تمہارے چچا ( حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ) تم سے زیادہ فقیہ ہیں۔“

عُمَرُ «عَمُّكَ أَفْقَهُ مِنْكَ» ← عَبْدُ اللَّهِ مَا يُعْجِبُنِي، فَأَتَيَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابٍ، فَقَصَّا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، ← سَعْدٌ أَمْسَحُ، ← اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَسَعْدُ بْنُ وَقَّاصٍ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، ← سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 10

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 11

11 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلّى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ رَجَعَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ رُومِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَرَفَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ضِيقِ كُمَّيْهَا، قَالَ الْمُغِيرَةُ: فَجَعَلْتُ أَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ مِنْ إِدَاوَةٍ مَعِي، فَتَوَضَّأَ وضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، وَلَمْ يَنْزِعْهُمَا، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّى "

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے خبر دی ‘ وہ حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت ابراہیم بن ابی دوسٔی اشعری رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ! کہ وہ ( حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ ) ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ گئے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے قضائے حاجت کے بعد واپس تشریف لائے اور آپ پر ایک رومی جبہ تھا جس کی آستینیں تنگ تھیں آستینیں تنگ ہونے کی وجہ سے آپ نے اس جبے کو اتاردیا ۔حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں !میرے پاس جو برتن تھا میں اس سے آپ پر پانی ڈالنے لگا اور آپ نے نماز کے لئے وضو جیسا وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا اور ان کو اتارا نہیں پھر آگے بڑھ کر نماز پڑھی۔

إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، ← الشَّعْبِيِّ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 11

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 12

12 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَمَّنْ رَأَى جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَوْمًا تَوَضَّأَ وَمَسَحَ خُفَّيْهِ، فَسَأَلَهُ سَائِلٌ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُهُ، وَإِنَّمَا صَحِبْتُهُ بَعْدَمَا نَزَلَتْ سُورَةُ الْمَائِدَةِ "

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ اس شخص سے روایت کرتے ہیں ! جس نے حضرت جزیر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو ایک دن دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا کسی پو چھنے والے نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو فرمایا! میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ عمل کر تے ہوئے دیکھا ہے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو سورۃ مائدہ نازل ہونے کی بعد صحابیت کا شرف حاصل ہوا۔ ‘‘

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 12

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 13

13 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ صَحِبَ ابْنَ مَسْعُودٍ فِي سَفَرٍ، فَأَتَتْ عَلَيْهِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهَا لَا يَنْزِعُ خُفَّيْهِ "

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے وہ حضرت محمد بن عمرو بن حارث رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن حارث بن ابی ضراررضی اللہ عنہ ایک سفر میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک سفر ہو ئے تو تین دن راتیں آپ نے اپنے موزوں کو نہ ا تارا۔“

إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 13

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 14

14 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْجُرْمُوقَيْنِ " قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہوئے خبر دی ‘ وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ ( حضرت ابراہیم رحمتہ الله ) جرمو قین پر مسح کرتے تھے ( موزوں کے اوپر جو کچھ پہنتے ہیں وہ جوموق کہلاتا ہے اس سے موزوں کی حفاظت ہوتی ہے ) ۔حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہی قول ہے اور ہم اسے ہی اختیار کرتے ہیں ۔

مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ ← إِبْرَاهِيمَ، «أَنَّهُ كَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْجَرْمُوقَيْنِ» ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 14

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [3] بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ · حديث 15

15 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ: «إِذَا كُنْتَ عَلَى مَسْحٍ، وَأَنْتَ عَلَى وُضُوءٍ، فَنَزَعْتَ خُفَّيْكَ فَاغْسِلْ قَدَمَيْكَ» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ وَبِهِ نَأْخُذُ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ حضرت حماد رحمتہ اللہ علیہ سے اور وہ حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں جب تم نے مسح کیا ہو اور تمہارا وضو بھی برقرار ہوتو اگر تم موزے اتارو تو صرف پاؤں دھو ( کیونکہ وضو برقرار رہتا ہے لہذا وضو کی ضرورت نہیں ) حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور ہم اسے ہی اختیار کرتے ہیں ۔“

مُحَمَّدٌ: وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ ← إِبْرَاهِيمَ: «إِذَا كُنْتَ عَلَى مَسْحٍ، وَأَنْتَ عَلَى وُضُوءٍ، فَنَزَعْتَ خُفَّيْكَ فَاغْسِلْ قَدَمَيْكَ» ← حَمَّادٌ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 15

كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · کتاب ‹ [4] بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ · حديث 16

16 - مُحَمَّدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ قَالَ: «لَوْ أُتِيتُ بِجَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، فَأَكَلْتُ مِنْهَا حَتَّى أَشْبَعَ، وَبِعُسٍّ مِنْ لَبَنِ إِبِلٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى أَتَضَلَّعَ، وَأَنَا عَلَى وُضُوءٍ لَا أُبَالِي أَنْ لَا أَمَسَّ مَاءً، أَأَتَوَضَّأُ مِنَ الطَّيِّبَاتِ؟» قَالَ مُحَمَّدٌ: وَهَذَا قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَبِهِ نَأْخُذُ؛ لَا وُضُوءَ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ، وَإِنَّمَا الْوُضُوءُ مِمَّا خَرَجَ، وَلَيْسَ مِمَّا دَخَلَ

حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہم سے عمرو بن مرہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا وہ سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے وہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا! میرے پاس روٹی اور گوشت کا ایک بڑا پیالہ لایا گیا تو میں نے سیر ہوکر کھایا اور اونٹنی کے دودھ کا ایک بڑا پیالہ لایا گیا تو میں نے اس سے بھی خوب سیر ہوکر پیا اور میرا وضو برقرار ہے مجھے اس کے پرواہ نہیں کہ میں پانی کو ہاتھ لگاؤں ( وضو کروں ) کیا میں پاک چیزوں (کے استعمال ) سے وضو کروں؟ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے اور ہم بھی اسے اختیار کرتے ہیں کہ آگ ( یہ پکاتے ) سے بدل جانے والی چیز ( کھانے کے ) سے نہیں ٹوٹتا وضواس چیز سے لازم ہوتا ہے جو ( جسم سے ( باہر نکلے داخل ہونے والی ( کھانے ) سے نہیں ٹوٹتا۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ

Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 16

chevron_left Previous
1…717273…77
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
2. Book
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter