كتاب الآثار لمحمد بن الحسن الشيباني · كتاب المناسكِ ‹ [194] بَابُ الوليمة · حديث 875
875 - محمد قال: أخبرنا أبو حنيفة, عن الهيثم قال: لما تزوج النبي صلى الله عليه وسلم أم سلمة رضي الله عنها, أولم عليها سويقا وتمرا, وقال: إن شئت سبعت لك, وسبعت لصواحباتك. #748# قال محمد: يعني يقيم عندها سبعا, وعند صواحباتها سبعا. قال محمد: وبه نأخذ, وهو قول أبي حنيفة رحمه الله تعالى.
حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ! ہمیں حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے خبر دی ‘ وہ انہوں نے حضرت ھیثم رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کیا وہ فرماتے ہیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو ستو اور کھجور کے ساتھ ولیمہ فرمایا اورفرمایا اگر تم چاہو تو تمہارے لئے سات دن ٹھہرنے کے اعتبار سے باری مقرر کروں اور تمہاری دوسری ساتھیوں (دیگر ازواج مطہرات ) کے لئے بھی ساتھ دن سات دن مقرر کروں۔ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ آپ کا مطلب یہ تھا کہ ان کے پاس بھی سات دن ٹھہریں اور دیگر از واج مطہرات کے پاس بھی سات سات دن ٹھہریں۔ ‘‘ حضرت امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم اسی بات کو اختیار کرتے ہیں اور حضرت امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے۔“
مُحَمَّدٌ: وَبِهِ نَأْخُذُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ تعالى ← محمد: يعني يقيم عندها سبعا, وعند صواحباتها سبعا. ← إن شئت سبعت لك, وسبعت لصواحباتك. ← لما تزوج النبي أم سلمة أولم عليها سويقا وتمرا, ← الْهَيْثَمُ، ← أبو حنيفة ← مُحَمَّدٍ
Kitab Al Aasaar Al Shabani · Book › Chapter · Hadith 875
